Baaghi TV

Blog

  • عافیہ موومنٹ پاکستان کی کراچی پریس کلب کے صدر پر حملہ کی شدید مذمت

    عافیہ موومنٹ پاکستان کی کراچی پریس کلب کے صدر پر حملہ کی شدید مذمت

    عافیہ موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کی جانب سے ایک ٹی وی ٹاک شو میں کراچی پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی امتیاز فاران پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان عافیہ موومنٹ نے کہاکہ صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے۔ پریس کلب کے منتخب عہدیدار صحافی برادری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری معاشرے میں برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوتا ہے اگر حکومت سے وابستہ افراد ہی عدم برداشت کا شکار ہو جائیں تو یہ معاشرے کے لئے تباہ کن رویہ بن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سے وابستہ افراد کی جانب سے عدم برداشت کا رویہ اپنانا انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنا ہے ۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ حکومت ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے گی۔عافیہ موومنٹ پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو یاددہانی کراتی ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی قید ناحق میں 5932 دن گذر چکے ہیں جس میں سے 312 دن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں گذرے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کو ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ملک بھر کی صحافتی برادری کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ صحافیوں‌کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما کو عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.

  • شہباز شریف  اے پی سی کے سبب احتساب عدالت میں‌ پیش نہیں‌ ہو سکیں گے

    شہباز شریف اے پی سی کے سبب احتساب عدالت میں‌ پیش نہیں‌ ہو سکیں گے

    آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے باعث شہبازشریف نیب عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے باعث بھی شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے. صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف اے پی سی میں شرکت کریں گے. مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کل اسلام آباد میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتوں‌کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے.

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ قومی اسمبلی اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے احتساب عدالت میں‌پیش نہیں‌ہو سکیں گے. جماعت اسلامی کی طرف سے اے پی سی میں‌شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

  • شجاع آباد : نوجوان نسل منشیات فروشوں کے ہاتھوں برباد ہونے لگی

    شجاع آباد منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر
    انتظامیہ نے پیسوں کی چمک سے اپنی آنکھیں بند کر لیں

    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی ہے انتظامیہ نے پیسوں کی چمک سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں علاقہ کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجاع آباد رشیدشاہ گیٹ چوطاقہ گیٹ ملتانی گیٹ ریلوے بازار میں منشیات فروش دن رات یہ مکروہ دھندہ کر کے حرام کی کمائی کے چکر میں نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف و مگن ہیں ان حرام خور منشیات فروشوں نے شہر کے تقدس کو پامال کر کے رکھ دیا ہے ان کے ہاتھوں طالب علم بھی منشیات جیسی لعنت کا شکار بن رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے اہل علاقہ کا آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے اور ان معاشرتی ناسور کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ ہے .

  • بھاری فیسیں لیتے ہوتوٹیکس بھی دیا کرو.ایف بی آر ڈاکٹروں کے پیچھے پڑ گئی

    بھاری فیسیں لیتے ہوتوٹیکس بھی دیا کرو.ایف بی آر ڈاکٹروں کے پیچھے پڑ گئی

    کراچی :پاکستان میں ان دنوں ایف بی آر کے تذکرے ہر طرف جاری ہیں.پہلے تاجر ہٹ لسٹ پر تھے تو اب ڈاکٹرز کی شامت آگئی .اطلاعات کے مطابق بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ تاجروں کے بعد غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق پی ایم ڈی سی سے ایف بی آر نے دس دن میں ممبران کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایف بی آر کی جانب سے پی ایم ڈی سی کو لیٹر جاری کر دیا گیا۔ایف بی آر کے خط کے متن کے مطابق پی ایم ڈی سی رکن ڈاکٹرز انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں۔ ایف بی آر ڈیٹا کے مطابق پی ایم ڈی سی کے بہت سے اراکین ریٹرن فائل نہیں کر رہے۔یادرہے کہ حکومت پاکستان نے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے ایف بی آر کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے

  • ڈی پی او شیخوپورہ کا ضلع کے تمام پولیس ملازمین کے دربار سے خطاب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افتخار شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان کے دربار سے خطاب کیا۔ جس میں تمام تھانہ جات ، پولیس لائن ، ٹریفک سٹاف ، ایلیٹ فورس اور لیڈیز سٹاف کے عملہ نے شرکت کی۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ ہم سب آئی جی صاحب پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کی سمری منظور کروائی. یہ سب محکمہ کی فلاح اور بقاء کے لیے کیا گیا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی ڈیوٹی پہلے سے زیادہ نظم و ضبط ، چاک وچوبند، مستعدی، ایمانداری اور احسن طریقے سے کریں۔ تھانہ اور دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ جب کسی ستم رسیدہ شخص کو آپ اچھے طریقے سے ملتے ہیں تو اس کی آدھی پریشانی تو ویسے ہی حل ہو جاتی ہے۔ اپنے محکمہ اور وردی کے وقار کی حفاظت کریں اور اس کی نیک نامی کے لیے اچھے سے اچھے کام کریں تاکہ عوام میں ہمارا امیج مزید بہتر سےبہتر ہو سکے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔ شر پسند عناصر پر کڑی سےکڑی نظر رکھیں۔ نقصِ امن میں حائل ہونے افراد کے خلاف فورا قانونی کاروائی کریں۔ ہمیں معاشرے میں امن برقرار رکھنے کے لیے عوام و الناس کی جان ومال کی حفاظت اور سماج دشمن عناصر کو پابندِ سلاسل کروانا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • کہروڑپکا : منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر کہروڑپکا پولیس کے ایس ایچ او محمد اسماعیل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد حسنین نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9 منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے 2 منشیات فروش کو شراب کشید کرتے ہوئے ،5 منشیات فروش شراب فروخت کرتے ہوئے اور 2 منشیات فروش چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے 285 لیٹر دیسی شراب،2 چالو بھٹیاں اور ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

  • اسلام آباد:ترک امدادی تنظیم "تیکا "کی پاکستان کے ضرورت مندوں میں ویل چئیرزاوراسٹریچرز کی تقسیم

    اسلام آباد:ترک امدادی تنظیم "تیکا "کی پاکستان کے ضرورت مندوں میں ویل چئیرزاوراسٹریچرز کی تقسیم

    اسلام آباد:ترکی کی ترقیاتی اورتعاونی ایجنسی”تیکا "کی پاکستان کے ضرورت مندوں میں ویل چئیرزاوراسٹریچرز کی تقسیم
    ترکی کی ترقیاتی اورتعاونی ایجنسی "تیکا ” نے پاکستان میں 130 بچوں اور دو سو ضرورت مندوں میں ویل چئیرز، اسٹریچراورہوا بھرےبستر تقسیم کیے ہیں ۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں اسلام آباد میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل، تیکا کے پاکستانی کوآرڈینیٹر گیوک حان اومود ، پاکستان کے قومی امدادی ادارے بیت المال کے ڈرایکٹر جنرل عون عباس بپی اور ضرورتمندوں نے شرکت کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ترکی کےسفیر مصطفیٰ یرداکل نے کہا کہ ترکی نے اپنے برادر ملک پاکستان کےضرورت مندوں اور حاجت مندوں کے درمیان یہ تحائف تقسیم کرتے ہوئے اپنے برادر ملک ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد اگرچہ تعداد کے لحاظ سے بہت زیادہ نہیں ہے لیکن اس امداد کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس امداد سے ترک عوام نے اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

    اس موقع پر پر تیکا کے پاکستان کے نمائندے اومودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات جن میں صحت، تعلیم، سیاحت اور زراعت کے شعبے شامل ہیں میں امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے موقع پر وہ ترکی کے شعبہ صحت میں ہونے والی اصطلاحات اور کم آمدنی والے افراد کو دی جانے والی صحت کی سہولتوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے اور وہ ترکی کے تجربات سے پاکستان میں بھی استفادہ حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کر چکے ہیں ۔اسی وجہ سے تیکا پاکستان میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترکی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔پاکستان کو طبی پروڈکٹس فراہم کرنے کے علاوہ طبی عملے کو بھی بھی ٹریننگ فراہم کررہا ہے۔اس خطاب کے بعد بچوں اور ضرورت مندوں میں ویل چئیر ز، اسٹریچر اور ہوا بھرے بستر این آئی آر ایم کے سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر مولانا فضل کے سپرد کیے گئے۔

  • حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا

    حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا

    پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کیخلاف تحریک استحقاق سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے. تحریک استحقاق فریال تالپور ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیرسوہو، شہلارضا، ندا کھوڑو، تنزیلہ قمبرانی نےبھی تحریک استحقاق پردستخط کیے. اسمبلی میں‌ پیش کردہ تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی. متن میں‌ کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےالفاظ ناقابل قبول اور توہین ہے،

    اسی طرح کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استحقاق مجروح کیا، کارروائی کی جائے. حلیم عادل شیخ پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی سےمعافی مانگیں. واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے کل پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین پر چوری کا الزام لگایا تھا.

  • ماناما کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاج،اسرائیلی فوج کا تشدد

    ماناما کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاج،اسرائیلی فوج کا تشدد

    مقبوضہ بیت المقدس:امریکہ کی دعوت پر آج خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت ماناما میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین میں بہ طور احتجاج ہڑتال، مظاہرے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔جبکہ ادھر ارض مقدس میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے امریکی سازش ‘صدی کی ڈیل’ کو آگے بڑھانا ہے۔ سوائے چند ایک خلیجی ممالک ، مصر اور اردن کے پوری عالمی برادری نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

    امریکا اور اس کے حواریوں کی دعوت پر منعقد کی جانے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین کے علاقوں غزہ، غرب اردن، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطینی علاقوں میں‌ شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔غزہ اور مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں ایک احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں بڑی تعداد میں‌شہری شریک ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں نکالی جانے والی ایک ریلی پرقابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

  • سول انجینئر کا اندھا قتل 24 گھنٹے میں ٹریس، خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    سول انجینئر کا اندھا قتل 24 گھنٹے میں ٹریس، خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سول لائن پولیس نے اغواء کے بعد قتل ہونے والے سول انجینئرمحمد رمضان کا اندھا قتل 24گھنٹے کے اندر ٹریس کرکے خاتون قاتلہ کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کے والد امیر احمدسکنہ عارف والا نے تھانہ سول لائن کو اطلاع دی کہ میرا بیٹا محمد رمضان جوکہ کنسٹرکشن کمپنی میں بطور سول انجینئر کام کرتاہے اور نوکری کے سلسلہ میں گجرات مقیم تھاجس کاموبائل مورخہ21جون سے مسلسل بند جا رہاہے جس کو ہر ممکنہ جگہ پر تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا مجھے شبہ ہے اُسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔والد کی درخواست پر فو ری طور پرنا معلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر394/19بجرم 365ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ وقوعہ کی بابت ڈی پی او گجرات سید علی محسن کو آگاہ کیا گیا۔جو ڈی پی او گجرات نے مغوی کی بازیابی اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین، ایس ایچ او تھانہ سول لائنSIفراست چٹھہ،SIارشاد احمد،ASIفیاض احمد اور آئی ٹی ونگ کے ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلاتے ہوئے وقوعہ کے اصل ملزمان کو24گھنٹے کے اندر ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ملزمان میں سمیرا بی بی سکنہ عارف والا 2۔شبیر احمد ولد بشیر احمد سکنہ کٹھالہ چناب شامل ہیں۔ ملزمہ سمیرا بی بی نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے ہولناک انکشافات کیے کہ میرے محمد رمضان کے ساتھ مراسم تھے اور میں اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی جس سے وہ مسلسل انکاری تھااس رنج کی بناء پرمیں نے اپنے ساتھی ملزم مسمی شبیر احمد کے ساتھ مل کر محمد رمضان کے قتل کا منصوبہ بنایا اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے بعد میں نے محمدرمضان کو کال کر کے گھر بلایااور جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر اسے پلا دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گیااس کے بعد اسے کنپٹی پر پسٹل سے فائر مارا جس سے مقتول تڑپنے لگا اور اس کی جان نہ نکل رہی تھی جس پر میں نے اس کے گلے پر خنجرچلا کر اس کا گلا کاٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بعد ازاں اپنا جرم چھپانے کیلئے میں نے اپنے ساتھی ملزم شبیر احمد کے ساتھ مل کر گھر کے ڈرائینگ روم میں گڑا کھود کرنعش دفنا دی اور بعد میں فرش پر ٹائلیں لگا کر فرش برابر کر دیا۔جبکہ ساتھی ملزم شبیر احمد نے انکشاف کیا کہ وہ سمیرا بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور مقتول شادی میں رکاوٹ تھا۔اپنے مقصد کے حصول کیلئے میں نے سمیرا بی بی کا ساتھ دیا اور وقوعہ کے بعد ہمارابیرون ملک ترکی فرار ہوکر وہاں جا کر شادی کا منصوبہ تھا۔ملزمان کے انکشاف پر سمیرا بی بی کے گھر سے مقتول کی نعش،آلہ قتل پسٹل 30بور،نشہ آور گولیاں،خنجراور مقتول کا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیاملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔