Baaghi TV

Blog

  • سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کوسہولت فراہم کرنےکا اعلان کردیا ،امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

    سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کوسہولت فراہم کرنےکا اعلان کردیا ،امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

    اسلام آباد/ریاض:سعودی عرب کا پاکستانی عازمین حج کو سہولت دینے کا فصلہ کرلیا . پاکستانی حجاج کرام کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کردی.اطلاعات کے مطابق سعودی جنرل اتھارتی آف سول ایوی ایشن نے اس فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حجاج کرام کو امیگریشن لینڈنگ کارڈ کے شرط سے مستثنیٰ‌قرار دے کر بہت سی مشکلات ختم کررہا ہے.

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے دوران ان سے یہ درخواست کی تھی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کرام کے لیے امیگریشن کو آسان تر بنانے کےلیے مناسب اقدامات کرے .عمران خان نے محمد سلمان کو یہ درخواست کی تھی کہ وہ پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے افراد کے لیے امیگریشن کی شرائط ختم کرکے ان کے سفر کو آسان سے آسان تر کردے

  • دس قومی خواتین کرکٹرز کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، ندا ڈار اور ثناء میر اے کیٹگری میں شامل

    دس قومی خواتین کرکٹرز کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، ندا ڈار اور ثناء میر اے کیٹگری میں شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دس قومی خواتین کرکٹرز کے لئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے. سینٹرل کنٹریکٹ تین کیٹیگریز میں دیا گیا ہے . اے کیٹیگری میں ندا ڈار اور ثنا میر شامل ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق بی کیٹیگری میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، جویریہ ودود، نشرہ سندھو ، سدرہ آمین اور سدرہ نواز شامل
    ہیں. اسی طرح ڈیانا بیگ اور ناہیدہ خان سی کیٹیگری میں شامل ہیں. ویمن کرکٹرز کی مراعات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے. یہ کھلاڑی انٹرنیشنل ٹریول کے دوران بزنس کلاس میں سفر کریں گی.

    ویمن کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹیگری کی میچ فیس میں 20 فی صد، بی کیٹیگری میں 18 عشاریہ پانچ فی صد اور سی کیٹیگری میں 18 فی صد اضافہ کردیا گیا ہے. کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس میں سو فی صد اضافہ کردیا گیا ہے. انٹر نیشنل ٹورز کے دوران کھلاڑیوں ڈیلی الاونس میں پچاس فی صد اضافہ کیا گیا ہے. ڈومیسٹک میچز میں ویمن کرکٹرز کی فیس دس ہزار روپے کردی گئی ہے.

    واضح رہے کہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا.

  • کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خواں کیخلاف مقدمہ درج اور لائسنس معطل کیا جائے، ہائی کورٹ

    کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خواں کیخلاف مقدمہ درج اور لائسنس معطل کیا جائے، ہائی کورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کم عمری شادی کیس کا فیصلہ سنا دیا اور کہا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنیوالے نکاح خواں کیخلاف پولیس کارروائی کرے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے فیصلہ میں فاضل عدالت نے قرار دیا کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنیوالےنکاح خواں کالائسنس معطل کیا جائے. اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے کی کاپی آئی جی ، چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی بھجوانے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ آئی جی اورچیف کمشنر اسلام آباد فیصلے پرعمل کروائیں.

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈکرنا قانوناًجرم ہے. لڑکی اغوا کےمقدمے میں شادی کاعنصر سامنےآئے تو پولیس لڑکی کی عمرکاتعین کرے. اسلام آباد میں 3 نکاح خواں سب کوملے ہوئے ہیں. مختلف مقدمات میں بھی ان 3 نکاح خوانوں کا ہی نام آتا ہے. ایک نکاح خواں کےخلاف 28 پرچےہیں.

    واضح‌ رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آج کم عمری شادی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے.

  • چین:سنکیانگ کے گورنر نے10 لاکھ یغور مسلمانوں کی جبری نظر بندی تسلیم کرلی

    چین:سنکیانگ کے گورنر نے10 لاکھ یغور مسلمانوں کی جبری نظر بندی تسلیم کرلی

    سنکیانگ:اقوام متحدہ میں سنکیانگ کے وائس گورنر ایرکن تنیاز نے یہ تسلیم کر لیا ہےکہ چین نے یغور مسلمانوں کو اس لیے مختلف سینٹرز میں روک رکھا ہے جہاں ان کی برین واشنگ کی جاتی ہے تاکہ وہ شدت پسندی سے دور رہیں.وائس گورنر نے اقوام متحدہ میں ایک اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ ان سینٹرز میں مسلمانوں کی برین واشنگ کے ساتھ ساتھ ان کو فنی تعلیم بھی دی جارہی ہے.وائس گورنر نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں امریکی الزامات کے جواب میں یہ حقائق پیش کیے .

    یاد رہے کہ چین میں یغور مسلمانوں کی جبری نظر بندی اور اسلامی اقدار سے دور رکھنے کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کررہی تھیں .چین نے اس سے قبل یغور مسلمانوں کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا .یہ پہلا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کے فورم پر چین نے یہ بالآخر تسلیم کر ہی لیا ہے کہ اس نےسنکیانگ کے علاقے کے 10 لاکھ سے زائد ٰیغور مسلمانوں کو جبری طور پر مختلف سینٹرز میں روک رکھا ہے جہاں کی برین واشنگ کی جااتی ہے .وائس گورنر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان ٰٰیغور مسلمانوں کو مذہبی سکالروں سے بھی دور رکھا جارہا ہے تاکہ یہ ان مذہبی ذمہ داران کے اثرورسوخ سے دور رہ سکیں

  • ایران میں عدم استحکام پاکستان کی سلامتی کیلئے تباہ کن ہو گا، افغان امن عمل بھی متاثر ہو گا. شاہ محمود قریشی

    ایران میں عدم استحکام پاکستان کی سلامتی کیلئے تباہ کن ہو گا، افغان امن عمل بھی متاثر ہو گا. شاہ محمود قریشی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران پر پابندیوں‌ کے تناظر میں‌ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تنازعہ پر سخت تشویش ہے. ایران میں‌ کسی قسم کی عدم استحکام کی صورتحال پاکستان کیلئے بھی تباہ کن ہو گی. ایران امریکہ صورتحال اس وقت عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین صرف ہمارا روایتی حلیف ہی نہیں‌ بلکہ ہمارا معاشی شراکت دار بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں اپنا کردارا دا کیا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت تنازعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض‌ملکوں نے انڈیا کو حساس ٹیکنالوجی دے کر امتیازی سلوک کیا ہے جسے ہم درست نہیں‌ سمجھتے. پاکستان میں دہشت گردی میں انڈیا کے کردار اور بھارت کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے سنجیدہ امور ہمارے علم میں ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ہتھیاروں کا بڑھتا عدم توازن علاقائی تذویراتی استحکام خطرے میں ڈال رہا ہے۔

    پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے لڑاکا طیاروں‌ کے خلیج فارس میں آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ امن کیلئے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو افغان امن عمل پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح‌ رہے کہ ان دنوں ایران اور امریکہ کے مابین تنازعہ بہت بڑھ چکا ہے اور امریکی صدر نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں‌ کو بھی اعلان کیا ہے.

  • افتخار شہید پولیس لائن میں کمیونٹی پولیسنگ ورکشاپ کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کے حکم سے پنجاب بھر کے اضلاع میں کمیونٹی پولیسنگ کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں ایک پروفیشنل ٹیم پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ سے افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ میں دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان کو ملٹی میڈیا لیکچرز کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کے متعلق آگاہی دی گئی

  • مقبوضہ کشمیر:پچھلے تین سال میں 700 کشمیری جنگجو اور 112 عام شہری شہید ہوئے .

    مقبوضہ کشمیر:پچھلے تین سال میں 700 کشمیری جنگجو اور 112 عام شہری شہید ہوئے .

    سری نگر:جموں کشمیر کی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کے متعلق پچھلے تین سال کے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پچھلے تین سالوں میں وادی میں 700 کشمیری جنگجو اور 112 عام شہری شہید ہوئے ہیں.پچھلے تین سال کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال جنوری سے جون تک 116 کشمیری جنگجوشہید ہوئے جبکہ 2018 میں شہید ہونے والے جنگجووں کی تعداد 257 ہے.اسی طرح 2017 میں 2013 اور 2016 میں 150 کشمیری جنگجو شہید ہوئے

    عام شہریوں کی شہادتوں کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 15 شہری 2016 میں جبکہ 2017 میں 40 عام شہری شہری ہوئے.2018 میں شہید ہونے والے عام شہیریوں کی تعداد 39 بتائی جارہی ہے. وزارت داخلہ کے مطابق وادی میں صورت حال سنبھل رہی ہے اور مسلح جنگجووں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی واقع ہورہی ہے.

  • وزیر اعلیٰ‌سندھ کے عمران خان پر جوابی حملے بنی گالہ بھی تنقید کی زد میں

    وزیر اعلیٰ‌سندھ کے عمران خان پر جوابی حملے بنی گالہ بھی تنقید کی زد میں

    کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی وزیر اعلیٰ سندھ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر کھل کر تنقید کرنے لگے .وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بنی گالہ پر تنقیدی تیر برسائے اور کہا کہ سابق چیف جسٹس کہ چکے ہیں کہ عمران خان کی رہائش بنی گالہ غیر قانوںی ہے.یہ کیسا عجیب انصاف ہے کہ اس ملک کے غریبوں کے گھر توگرادیئے گئے لیکن بنی گالہ کا تو جرمانہ بھی نہیں دیا.

    وزیر اعلیٰ سندھ نے عمران خان کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پر بھی تنقید کی اور یہاں تک کہ دیا کہ ایم کیو ایم تو وزارت لینے کے لیے بارگیننگ کررہی ہے. ایم کیوایم کو تو چاہیے تھا کہ وہ بارگیننگ کراچی کے لیے کرتے .یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان مسلسل عمران خان کی حکومت پر تنقید کرکے اس پر دباو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں.ویسے بھی یہ خبریں آرہی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں نیب مراد علی شاہ کو بھی گرفتار کرنے والی ہے.

  • شیخوپورہ پولیس کاگرینڈ آپریشن، اسلحہ برآمد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

    پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد گرفتار کر لئے

    تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سالار بھٹیاں گاوں سے الطاف عرف طافو بھٹی گروپ اپنے 06 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

    ملزمان عرصہ دراز سے علاقہ میں اسلحہ کی نمائش کر کے دہشت کی علامت بنے
    تھانہ صفدرآباد میں دوران سرچ آپریشن ترکھانوالی سے محمد انور وغیرہ بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

    تھانہ نارنگ میں جیون گورائیہ سے یحیی گورائیہ نامی گروپ گرفتار۔
    گرفتار ہونے والے ملزمان پرانی دشمنی کی آڑ میں اسلحہ کی نمائش کر کے علاقہ میں خوف و حراس کی علامت بنے ہوئے تھے
    درینہ دشمنی کی آڑ میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مقصد شخوپورہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے.
    گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لیکر مخلتف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں نشاندہی کرنے پر مزید افراد کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھیں

  • آپکے گھر کی خاتون سے متعلق یہ بات کریں توآپ کو کیسا لگے گا؟ علی محمد خان لیگی رکن اسمبلی پر برس پڑے

    آپکے گھر کی خاتون سے متعلق یہ بات کریں توآپ کو کیسا لگے گا؟ علی محمد خان لیگی رکن اسمبلی پر برس پڑے

    قومی اسمبلی اجلاس میں‌ تحریک انصاف کےاراکین نے ن لیگی رکن افتخارالحسن کے ریمارکس پر شدید احتجاج کیا ہے. اس موقع پر وزیرمملکت علی محمد خان نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کے بارے میں نامناسب الفاظ کی مذمت کرتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی رکن افتخار الحسن نے کہاکہ فوادچودھری کی جگہ جس خاتون کو لگایا گیا وہ پچاس ہزارووٹوں سےہاری ہے، ان کے اس ریمارکس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ اگر آپ کے گھر کی خاتون کے بارے میں یہ بات کریں توآپ کو کیسا لگے گاِ؟

    علی محمد خاں نے کہاکہ کسی خاتون کے بارے میں الفاظ کی مذمت کرتے ہیں.سیاست کرنی ہے تو اخلاقیات کے دائرہ میں کریں, یہ نہیں‌ کہ الفاظ واپس لے لیں اور معذرت کر لیں. تحریک انصاف کے اراکین کے احتجاج پر مسلم لیگی رکن افتخار الحسن نے اپنے الفاظ واپس لے لئے.