Baaghi TV

Blog

  • نفرت انگیز بیانیوں کے پھیلاؤ کیخلاف 6 نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش

    نفرت انگیز بیانیوں کے پھیلاؤ کیخلاف 6 نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش

    پاکستان نےا قوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانیوں کے پھیلاؤ کیخلاف 6 نکاتی لائحہ عمل پیش کر دیا

    کانگو میں شہید پاک فوج کے جوان کے لئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ترکی اور ویٹکین کے تعاون سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،انسداد دہشتگردی کےانڈر سیکرٹری جنرل اور نسل کش جرائم کے تدارک پر یو این نمایندہ نے بھی تقریب میں شرکت کی . تقریب میں پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےپ اکستان مشن کی خصوصی تقریب میں پیش کیا. اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل نفرت انگیز بیانیوں بالخصوص اسلام دشمن تعصب کمی میں مدد دے گا،

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام دشمن تعصب عصر حاضر میں نفرت انگیز بیانیے کی سب سے بڑی مثال ہے، پاکستانی وزیر اعظم نےبھی اسلام دشمن تعصب کیخلاف عالمی کوششوں پر زور دیا ہے

  • قومی  ٹیم کی 2019ء اور 1992 ورلڈ کپ میں حیران کن مماثلت

    قومی ٹیم کی 2019ء اور 1992 ورلڈ کپ میں حیران کن مماثلت

    قوم کرکٹ ٹیم کی صورت حا ل 1992 سے بالکل بھی مختلف نہیں۔تب بھی اگر، مگر اور دوسروں کے کی ہار جیت کی مرہون منت تھی.

    تفصیلات کے مطابق موجودہ ورلڈ کپ اور 1992ء کا کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یکساں کیفیت لےکر آیا ہے. قومی کریکٹ ٹیم27 سال قبل بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ شروع کیا، اس بار بھی، پھر دوسرا میچ جیتا اور تیسرا میچ بارش کی نظر ہوا، یہ اس سال بھی ہوا اور 27 سال پہلے بھی۔

    چوتھے اور پانچویں میچ میں پہلے بھی پاکستان کو شکست ہوئی تھی اور اس بار بھی پاکستان کو شکست ہوئی۔ 1992 میں پاکستان ٹیم جب اپنا چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین عامر سہیل تھے، اس بار جب ٹیم چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین حارث سہیل بن گئے اور تو اور پہلے بھی پاکستان کی امیدیں آسٹریلیا سے وابستہ تھیں، آج بھی آسٹریلیا سے ہی امید ہے۔

    1992 میں پاکستانی ویسٹ انڈیز کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کیلئے دعاگو تھے اور اب کی بار انگلینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کی دعائیں کرنی ہوں گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 92 میں بھی پاکستان کا سامنا کرنے سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا اور اس بار بھی کیویز ناقابل شکست اور بدھ کو پاکستان سے میچ کیلئے تیار ہیں۔

  • نندی پور ریفرنس، آج سنایا جائے گا فیصلہ

    نندی پور ریفرنس، آج سنایا جائے گا فیصلہ

    نندی پور ریفرنس کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

    خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نندی پور ریفرنس کا فیصلہ آج احتساب عدالت سنائے گی. نندی پور ریفرنس کے پانچوں ملزمان نے ٹرائل مکمل کرنے سے قبل بری کرنے کی استدعا کی تھی۔ ان میں بابر اعوان، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض شامل ہیں .

    مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پورپاور پروجیکٹ کیس کی سماعت کی،جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیس میں کتنے ملزمان ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں ملزمان 7 ہیں،بریت کی 5 درخواستیں دائرہیں،کیس میں 4 گواہوں کے بیان قلمبند ہوچکے ہیں۔جج نے استفسار کیا کہ شمائلہ عباس کیخلاف کیا الزام ہے؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ پراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے، وزیراعظم،کابینہ کے احکامات کے باوجود پروجیکٹ میں تاخیرہوئی،منصوبے میں تاخیرسے 27 ارب روپے کانقصان ہوا،عدالت نے 5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا. جو اب آج سنایا جائے گا.

    حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

    11 مارچ کو نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، بابراعوان اور دیگر 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ پاکستان نے 2011 میں نندی پور کمیشن قائم کیا تھا، جس کا مقصد منصوبے میں تاخیر کی وجوہات معلوم کرنا تھا۔

    فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں

    ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

  • جلال پور پیروالا : بروقت امدادی کاروائی 3 افراد بچا لئے گئے

    جلال پور پیروالا (نمائندہ باغی ٹی وی) دریا میں نہاتے ہوئے چار افراد دریا میں ڈوب گئے تھے جن کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی ریسکیو ٹیم کے تیراکوں نے 3 افراد کو دریا سے زندہ نکال لیا جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے ریسکیو آپریشن مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہا زندہ بچ جانے والے افراد کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سامنے اکڑ گیا

    امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سامنے اکڑ گیا

    انقرہ:امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سانے اکڑ گیا وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی نے روس سے ایس۔400 ہوائی دفاعی نظام خرید لیا ہے اب اس کی ترکی کو حوالگی کے شیڈول پر بات ہو رہی ہے۔چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں رواندا کے وزیرِخارجہ و بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر رچرڈ سیزی بیرا کے ساتھ مشترکہ پیرس کانفرس کا اہتمام کیا۔

    امریکہ کے ساتھ بحث کا موضوع بننے والے ایس۔400 کا ذکر چھیڑتے ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ "امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ "چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ "

  • دنیا جو بھی کرلے وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑیں گے .نیتن یاہواکڑگئے

    دنیا جو بھی کرلے وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑیں گے .نیتن یاہواکڑگئے

    تل ابیب :دنیا جو مرضی کرلے اسرائیل کبھی بھی وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑے گا .کسی معاہدے کو نہیں مانتے نیتن یاہو دنیا کے سامنے اکڑ گئے .اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لیے صدی کی ڈیل کا امن منصوبہ پیش کیا گیا ہے تاہم ہم اس منصوبے کی ایسی کوئی تجویزقبول نہیں کریں گے جس میں وادی اردن سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا جائے۔ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وادی اردن سے اسرائیلی انخلاء سے امن نہیں آئے گا بلکہ جنگ اور دہشت گردی میں امزید اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وادن اردن پر قبضہ برقرار رکھنے سے متعلق اپنا بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب وہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے ہمراہ اس علاقے کے دورے پر آئے تھے۔ انہوں‌ نے صدی کی ڈیل کو مسترد کرنے کے فلسطینی موقف کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کا منامہ کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ امن کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں میں تعاون نہ کرنے کے مترادف ہے۔

    نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا وادی اردن سے فوج نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ امن کے لیے وادی اردن سے اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں میں انہیں بتا دیتا ہوں کہ وادی اردن سے فوج نکالنے سے امن قائم نہیں‌ ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں جنگ اور دہشت گردی میں مزید شدت آئے گی۔

  • انتظامی نا اہلی اور علاقائی تعصب ۔۔۔ زین خٹک

    انتظامی نا اہلی اور علاقائی تعصب ۔۔۔ زین خٹک

    ضلع کرک خٹک قوم کا مسکن ہے۔ جہاں پر اکثریت خٹک قوم کی ہے۔ 1982 میں جب کرک کو علیحدہ ضلع بنا یا جارہا تھا۔ تو اس کی پشت پر یہ سوچ حاوی تھی کہ یہ خٹک اکثریت ضلع ہوگا جہاں پر مساوات اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی۔ لیکن یہاں کی نااہل سیاسی قیادت نےذاتی مفادات کےلئے خٹک قوم کو تقسیم در تقسیم کیا۔ نتیجتاً یہاں کی عوام آج خٹک کی شناخت سے زیادہ نصرتی، لنڈ، عیسک، ماشی خیل، وژدے، بانڈہ وال کی شناخت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔لیڈر کا کام عوام کو لیڈ کرنا ہوتا ہے۔ یہاں پر لیڈر نہیں بلکہ ذاتی مفادات پرست، لالچی، خودغرض،تنگ نظر، معتصب اور بیو پار قابض ہیں۔ جن کو یہاں کی عوام سے کچھ غرض نہیں صرف انتخابات میں علاقہ پرستی، تنگ نظری اور تعصب پھیلاتے ہیں۔ یہ اب ہمارا پیدائشی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب 90 کی دہائی میں لتمبر میں ڈگری کالج قائم ہوا تو ان سیاسی پنڈتوں نے کالج لتمبر کی بجائے ایک اور علاقے میں منتقل کر دیا۔ کالج کے لیے شاندار بلڈنگ تعمیر ہوئی۔ 1996 میں ہائی سکول لتمبر کو کالج بلڈنگ میں منتقلی کا حکم نامہ جاری ہوا۔ لیکن اہلیان لتمبر ڈھٹ گے بالآخر 2001 میں مشرف دورہ حکومت میں لتمبر کو جائز حق مل گیا۔ یہ ایک واحد مثال نہیں بلکہ ان سیاسی پنڈتوں کی تنگ نظری اور متعصبانہ رویہ کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ طبقہ عوام مفادات اور اجتماعی کاموں کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ کرک کی مثال ماں ہے اور ہر باسی بیٹا ہے۔ ہر بیٹے کی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج تحصیل بانڈہ داؤد شاہ اور لتمبر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ گڈی خیل میں کینسر کی وباء ہے۔ تھل اور بہادر خیل میں پانی کی قلت ہے۔ کرک شہر میں اعلی یونیورسٹی اور ہسپتال کی ضرورت ہے۔ چونترہ میں تعلیمی اداروں اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ آج ان سطور کی وساطت سے کرک کے تعلیم یافتہ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان پنڈتوں کی متعصبانہ، تنگ نظری اور خود غرضانہ سوچ کو شکست دے کر کرک کے تمام باسیوں کو اپنائیت کا پیغام دیں۔ ہم ان پنڈتوں کی تقسیم کو نہیں مانتے ہماری پہچان کرک ہے۔ آئیں ملکر کرک کو عظیم ضلع بنائیں۔ ہر باسی اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔

  • مراکش:لاکھوں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر آگئے

    مراکش:لاکھوں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر آگئے

    مراکش:اخوت اس کو کہتے ہیں کہ…. مراکش میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے اور اس ضمن میں بحرین میں‌ ہونے والی منامہ اقتصادی کانفرنس کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہرے کیے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسیطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیلی مظالم کی مذمت، صدی کی ڈیل اور بحرین کانفرنس کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ مراکش میں ہونے والے ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کےساتھ دوستی کا ہاتھ نہ بڑھائیں اور امریکا اور دیگر عالمی استعماری قوتوں کے چنگل میں نہ آئیں۔

    یہ ملین مارچ رباط میں ‘باب الاحد’ سے شروع ہوا جو شاہراہ الحسن الثانی اور محمد الخامس سے ہوتا ہوا مراکشی پارلیمنٹ ہائوس کے بار پہنچ کر ایک دھرنے کی شکل اختیار کرگیا۔ مقررین نے امریکا کے فلسطینیوں‌کے خلاف صدی کی ڈیل کے منصوبے کی شدید مذمت کی اور عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی استعماری سازشوں کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مراکش میں ملین مارچ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف امریکی ۔ صہیونی سازشوں میں مسلم اور عرب دنیا مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے

    اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے

    ئی دہلی: اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے.اطلاعات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ملک میں ہندو فرقہ واریت کو جمہوریت کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے پیر کو کہا کہ اگر حکمراں فریق ہندو نظریے کی بجائے ہندوستانی نظریے کی بنیاد پر چلے گا تو ملک میں نفرت اور بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے واقعات بند ہو جائیں گے۔
    اسدالدین اویسی نے بھارتی صدر رام ناتھ كووند کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر کے خطاب سے مایوسی ہوئی ہے۔ ملک کی دوسری بڑی آبادی کے ساتھ تکلیف دہ سلوک کیا جارہا ہے۔

    مسلمانوں پر پاکستان کے سلسلے میں تہمت لگائے جانے کے بارے میں اویسی نے کہا کہ تقسیم کے وقت انہیں پاکستان جانے کا حق تھا، لیکن انہوں نے ہندوستان کو اپنا وطن بنایااور ملک کو نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہوتے ہیں تو ہندو مسلمان ساتھ رہتے ہیں اور انہیں کوئی ڈر نہیں لگتا لیکن سیاست کے پلیٹ فارم پر ڈر لگتا ہے۔
    مسٹر اویسی نے کہا کہ انہیں وندے ماترم کے ساتھ کوئی گریز نہیں ہے، لیکن زبردستی پڑھوانے کے لئے مجبور کرنے سے تکلیف ہے ۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ انتخابات کے دوران، پولیس اہلکاروں نے 77،000 گھروں کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپس کے رشتے کو سنبھالا نہیں جائے گا تو جمہوریت کیسے بچے گی ۔اضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے گذشتہ دنوں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لیے تین طلاق اور حلالہ کا خاتمہ ضروری ہے۔

  • سعودی عرب:عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات، 56 ہزار افراد کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم !  رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے

    سعودی عرب:عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات، 56 ہزار افراد کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ! رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے

    ریاض:سعودی عرب میں دنیا بھر سے عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات میں شرکت کے لیے 56 ہزار افراد نے رجسٹریشن کراکر نیا ریکارڈ قائم کردیاہے۔ مقابلے میں 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرِاہتمام اذان اور حسنِ تِلاوت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے کی 22 مئی کو شروع کردہ رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔اس مرحلے میں دنیا بھر کے 56 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن کرائی۔

    یہ مرحلہ 22 جولائی تک جاری رہے گا۔دوسرا مرحلہ 22 جولائی کو شروع ہوگا جس امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی مقابلے میں نامزدگی کی جائے گی۔ یہ مرحلہ 24 جولائی سے 23 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد 24 اگست سے 23 ستمبرتک کارکردگی کی بنیاد پربہترین قراردیئے جانے والے امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور 25 ستمبرسے 25 اکتوبر تک کامیاب ہونےوالے امیدواروں کا مرحلہ وار اعلان اوران میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

    سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس مقابلے کے لیے دنیا بھر میں آن لائن رجسٹریشن کرانے والے کل افراد کی تعداد 56 ہزار ہے، جو ماضی کے مقابلوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ مقابلہ جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے، امریکی کرنسی میں انعامی رقم کی مالیت 32 لاکھ ڈالرسے زیادہ ہے۔خیال رہے کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رواں سال جنوری میں اس مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔