Baaghi TV

Blog

  • کانگرس کی حکومت پر فوجی مرنے پر سخت تنقید

    کانگرس کی حکومت پر فوجی مرنے پر سخت تنقید

    مقبوضہ کشمیر 5 بھارتی فوجی ہلاک ہونے پر کانگرس نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتےہوئے آڑے ہاتھوں لیا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق..دہلی کی لوگ سبھا میں مقبوضہ کشمیر 5 بھارتی فوجی ہلاک ہونے پر کانگرس نے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران یہ 5 فوجی ہلا ک ہو چکے ہییں.

    واضح رہے کہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھہ بل میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا.بھارتی فوج نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تو عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ کی گئی، اس دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران تین بھارتی اہلکار زخمی ہو گئے.زخمیوں میں بھارتی فوج کا میجر راہل ورما بھی شامل ہے .

  • سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم

    سیالکوٹ باغی ٹی وی کی رپورٹ مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم گزشتہ 3 ماہ سے ڈسکہ اور گردونواح کے علاقہ میں 150 سے اوپر چوری اور راہگیر مسافروں کو لوٹنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن ڈسکہ پولیس اور گردونواح کی پولیس چوکیاں چوروں اور ڈاکوؤں پر قابو پانے پر تاحال کامیاب نظرنہیں آرہی اسی سلسلے کی کڑی میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکو عبدالروف کے گھر داخل ہوئے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے-تھانہ موترہ کے علاقہ ڈھولن میں تین مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی کو روک کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے طلائی زیورات لوٹ لئے موترہ پولیس نے محسن سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

  • 5 کشمیری بھارتی فورسز کےہاتھوں گرفتار

    5 کشمیری بھارتی فورسز کےہاتھوں گرفتار

    کشمیر کے علاقے شوپیاں میں آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد بنانے کےجرم میں 5 کشمیری گرفتار کر لیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سکیورٹی فورسز نے 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتا کر لیا.ان افراد کو مسلسل ریڈز اور چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا جہاں ان پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل صبح شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا. بھارتی فوجیون کے بڑھتے ہوئے خودکشیوں کے واقعات پر بھارتی فوجی حکام اور بی جے پی سرکار میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے.

  • حکومت پنجاب نے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو سیالکوٹ سے گجرات تبدیل کر دیا ہے

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گورنمنٹ آف پنجاب نے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو سیالکوٹ سے گجرات تبدیل کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر حافظ خالد کو سی او ہیلتھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان سیالکوٹ میں اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے چکے ہیں گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں لیڈی ڈاکٹر کو خراساں کرنے کے واقع میں شر پسند عناصر کیخلاف گرفتار کروانے میں ڈاکٹر لیاقت علی خان نے بھرپور کردار ادا کیا تھا

  • شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

    شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

    شہباز شریف نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ پر بحث کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نہٰیں بلکہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف کے پے رول پر لوگ اداروں پر بٹھائے گئے ہیں ان کو کیا پتہ بنوں، پشین مین یتیم بچہ کس طرح زندگی گزار رہا ہے، پاکستان کے تعلیمی معاملات کیا ہیں، بے روزگاری زیادہ ہیں انہیں معلوم نہیں ..

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

     

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ بجٹ ظلم کی تلوار ہے جو مزدور کی گردن کاٹنے ایا ہے. عوام کی امیدوں کا قتل کرنے آیا ہے بجٹ،بجٹ عوام کیلئےمایوسی کی خبرلایاہے .انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں پر بھی بات ہو گی.انہوں نے کہا کہ یہ یوٹرن کے ماسٹرز ہیں، جو پاکستان کو جنت بنانے آئے تھے بد ترین اقدامات کی وجہ سے پاکستان کو معاشی جہنم کی طرف دھکیل رہے ہیں .

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دو منی بجٹ بھی پیش کئے. یہ 4 ہزار ارب کا ٹارگٹ پورا نہیں کر سکے. یہ 5500ارب کا ٹارگٹ کہاں سے پورا کریں گے، انہوں نے دس ماہ میں ایک منصوبے پر بھی کام نہیں کیا اس لئے اس کو گولڈ میڈل ملنا چاہئے، ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، میں کئی مثالیں دے سکتا ہوں.

  • منشیات فروش گینگ کا اہم رکن گرفتار

    منشیات فروش گینگ کا اہم رکن گرفتار

    چنیوٹ
    تھانہ رجوعہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش گینگ کا اہم رکن گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی
    تھانہ رجوعہ پولیس نے لونے موڑ کے قریب منشیات برآمد ہونے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد ملزم ثناء اللہ ولد نزیر چک 128 ٹھیٹھیا کا رہائشی ہے۔ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کیتھران کا کہنا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کی گئی ہے اور چنیوٹ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے چنیوٹ پولیس مکمل طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے گرفتار ہونے والے ملزم کیخلاف تھانہ رجوعہ میں مقدمہ درج مزید تفتیش کا عمل جاری

  • جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس، نئ خبر آگئی

    جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس، نئ خبر آگئی

    وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیا گیا ریفرنس میں کچھ بھی منفی بات نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیا گیا ریفرنس میں کچھ بھی منفی اوربری بات نہیں ہے.میڈیا کی طرف اسے اس بارےپھیلائی جانے والی افواہیں کہ اس ریفرنس کو واپس لیا جا رہا ہے اس میں کوئی وزن نہیں ہے جب کہ اس کے برعکس اس ریفرنس پر پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل ضابطہ انکوائری 2005ء کی شق (3)8 کے تحت کاروائی شروع ہو چکی ہے.

    اس ضابطے کےتحت اگر سپریم کونسل چاہے تو متعلقہ جج کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے کونسل کے رو برو پیش کر سکتی ہے اور اس سلسلے میں ان کے خلاف پیش کردہ مواد اور معلومات ان کو پیش کر سکتی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل انور منصور جب جوڈیشل کونسل کے رو برو پیش ہوئے تو ان سے پوچھے گئے سخت سوالات کی وجہ سے ان کےچہرے پر پریشانی کے آثار تھے. حکومتی ذرائع اس بات کی تردید کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل پر اعتماد تھے.

  • وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے میرے بارے میں قوم کو چیخ چیخ کر کہا کہ پانامہ کیس کے حوالہ سے مجھے شہباز شریف نے دس ارب روپے آفر کئے تھے، دوسرا الزام لگایا تھا کہ ملتان میٹرو میں شہباز شریف کی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا.تیسرا الزام تھا کہ ر میجر طاہر صادق میرے فرنٹ مین ہیں انہوں نے ستائیس ارب روپے دئیے ٹی وی پر کاغذ دکھا کراس کے ثبوت بھی عمران خان نے دئیے، میں عدالتوں میں گیا ،قانونی نوٹس دئیے خان صاحب نہ خود گئے نہ کسی وکیل کو بھیجا.آج تک عدالتوں کی تارٰیخوں پر تاریخیں ملیں اور آخر میں پھر لکھ دیا کہ یہ کیس اسلام آباد منتقل کا جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کمیشن شوق سے بنائیں پھر خیبر پختونخواہ کے پانچ سال کے قرضے بھی لانے ہوں گے.دھمکیاں دینا عمران نیازی کی عادت ہے، کبھی کسی نے سنا کہ وزیراعظم نے اپنے اراکین کو دھمکی دی ہو.اس پر اپوزیشن نے شور کیا، تو شہباز شریف بیٹھ گئے، شہباز شریف نے اسپیکر کو کہا کہ اراکین کو سمجھائیں،. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم این آر او کا ذکر کر رہے ہیں، ان کو ریلیف آرڈر دینے کا اختیار ہی نہیں.
    شہباز شریف کے خطاب کے دوران ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان کا دورہ کیا تو سپیکر نے انہیں خوش آمد ید کہا بعد ازاں شہباز شریف نے بھی انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور پھر اردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر او کو وزیراعظم نے کئی بار دہرایا، وزیراعظم سے کس نے این آر او مانگا، دن کو مانگا،رات کو مانگا ؟ کون گواہ تھا؟ قوم کو بتایا جائے. وزیراعظم سپیکر کے کان میں بتا دیں . شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان غلط بیانی کرنا چھوڑیں اور ملک کی ترقی کے لئے کام کریں.

  • سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ چارٹرڈ آف اکانومی سائن کرنا چاہتے تھے لیکن حکومت نے دھتکار دیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس کے لئے خود رول پلے کروں گا،

    سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

    شہباز شریف نے جب کہا ک سیلکٹڈ وزیراعظم نے قوم سے خطا ب کیا تو سپیکر نے کہا کہ سیلکٹڈ کو حذف کرتا ہوں. شہباز شریف نے کہا کہ میں سو گیا تھا صبح اٹھا تو پتہ چلا کہ وزیراعظم نے خطاب کیا میں نے کہا خیر تو ہے مودی نے تو پھر کچھ تو نہیں کہہ دیا، جب خطاب سنا تو وزیراعظم نے کہا کہ میں شہباز شریف کو نہیں چھوڑوں گا، حمزہ شہباز کو نہیں چھوڑوں گا،

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بھارت سے ہمارا مقابلہ تھا لیکن وہ سکڑ کر رہ گیا، مودی سرکار جو ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے، اس کے خطرناک عزائم ہیں، فروری میں معرکہ ہوا اور پوری دنیا نے دیکھا ،اگر انڈیا اس طرح کی دوبارہ حرکت کرے گا تو افواج، قوم اس کی آںکھیں نوچ کر پاوں تلے روندے گی. شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کے اندر معیشت کو مضبوط کرنا تھا، تعلیم، روزگار دینا تھا، پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھانا تھا.

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    شہباز شریف نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی سائن کیا تھا ہم تحریک انصاف کے ساتھ چارٹر آف اکانومی سائن کرنا چاہتے تھے تا کہ ملک آگے چلے لیکن انہوں نے دھتکار دیا، جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس پر ابھی بھی بات ہو سکتی ہے. شہباز شریف نے کہا کہ کس طریقے سے قوم کا وقت ضائع کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں خود بھی اس پر اپنا رول پلے کروں گا جس پر شہباز شریف نے پشتو میں دا ڈیرہ مہربانی کہا تو مولانا اسعد ہنس پڑے، شہباز شریف نے کہا عمران نیازی نے کفایت شعاری کے نعرے لگائے لیکن بتایا جائیے کتنے اخراجات کم کئے، پہلا موقع ہے کہ بجٹ آتا تھا تو ایک طبقہ خوش اور ایک ناراض ہوتا تھا لیکن‌آج غریب بھی احتجاج کر رہا ہے، شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے کینٹینر پر کھڑے ہو کر نیا پاکستان کا خواب دکھایا لیکن حکومت میں آ کر اسے جہنم بنا دیا گیا، لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، ہر چیز آسمانوں سے بات کر رہی ہے. ڈالر مہنگا ترین ہو چکا ہے، کسان اور مزدور پس گیا ہے، بے روزگاری نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں، عمران خان کینٹینر پر کہتے تھے کہ چیخیں نکلوائٰیں گے واقعی انہوں نے دس ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں.

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

  • موٹرسائیکلوں اور کار میں تصادم

    موٹرسائیکلوں اور کار میں تصادم

    چنیوٹ
    چنیوٹ فیصل آباد روڈ جیون شاہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں اور کار میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے
    ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والے دو موٹرسائیکلوں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پانچ افراد جن میں خواتین بچے شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے