Baaghi TV

Blog

  • سیاحت کے فروغ کیلئے ائیرلائن کو خصوصی مراعات دینے کا حکومتی فیصلہ

    سیاحت کے فروغ کیلئے ائیرلائن کو خصوصی مراعات دینے کا حکومتی فیصلہ

    حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے ائیرلائن کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیاہے،سیاحتی روٹ پر40سیٹوں والا جہاز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی،سوشل اکنامک روٹس پر فضائی کمپنی کو ٹیکس میں ایف بی آر سے خصوصی مراعات دینے کی سفارش کی جائے گی۔

    عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

    باغی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور قدم اٹھایاہے جس کے تحت سیاحت کے لیے سروس شروع کرنیوالی ائیرلائن کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت جو ایئرلائن سیاحتی مرکز کے قرب و جوار میں واقع چھوٹے ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ کا آغاز کریں گے ان سے لینڈنگ، ہاسنگ اور نیویگیشن چارجز نہیں لئے جائیں گے۔لائسنس پانچ برس کے لیے دیا جائے گا۔ایروناٹیکل سروسز کا کرایہ بھی نہیں لیا جائے گا۔لائسنس حاصل کرنے والی فضائی کمپنی کے لئے خصوصی رولز اپلائی ہوں گے اورسوشل اکنامک روٹس پر فضائی کمپنی کو ٹیکس میں ایف بی آر سے خصوصی مراعات دینے کی سفارش کی جائے گی۔مذکورہ روٹس پر زیادہ سے زیادہ 40سیٹوں والا جہاز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔

    محمد اویس

  • بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے سامان کی حفاظت کیلئے بڑا فیصلہ

    بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے سامان کی حفاظت کیلئے بڑا فیصلہ

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان کے زیرصدرت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ائیرپورٹ پربیرون ملک جانے والے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرا نا چاہیے بغیر پلاسٹک ریپنگ کے سفری بیگ لیجا نے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان نے کہاہے کہ مسافروں کے سامان کی ریپنگ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں کے بیگوں میں سے چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدمات کئے جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن کا میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر ہوابازی کوایوی ایشن ڈویژن نے مکمل بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ بیرون ملک جانے والے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرا نا چاہیے۔ بغیر پلاسٹک ریپنگ کے سفری بیگ لیجا نے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ حکام نے بتایاکہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سامان کی ریپنگ کے حوالے سے مزید مشینیں لگانی چاہیں۔غیر ریپنگ کے مسافروں کا سامان جہا ز میں منتقل نہیں ہوسکے گامختلف ایئرپورٹس پر غیر ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھی دورے کیے تھے اور مسافروں کے بیگ کی ریپنگ کی تجاویز دی گی تھی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان نے کہاکہ تمام بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں۔جس پر بتایاگیاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریپنگ مشین کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے۔ٹینڈرپیپرا رول کے تحت جاری کیے گئے ہیں ۔غلام سرور خان نے کہاکہ مسافروں کے سامان کی ریپنگ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں کے بیگوں میں سے چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدمات کئے جائے۔اسلام آباد، کراچی ، پشاور ، لاہور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر مشینوں کو ایک ماہ کے اندر نصب کیا جائے۔مسافروں کو سامان کی ریپنگ پر عملدرآمد آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔
    محمد اویس

  • کشمیرمیں فوجیوں‌ کی مسلسل ہلاکتوں پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا، کہا کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ کانگریس کا بھی احتجاج

    کشمیرمیں فوجیوں‌ کی مسلسل ہلاکتوں پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا، کہا کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ کانگریس کا بھی احتجاج

    مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مجاہدین کے مسلسل حملوں سے ہونے والی ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا ہے ۔ متعصب میڈیا نے ہندوستانی ایجنسیوں، مودی حکومت اور جموں کشمیر کی کٹھ پتلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ کب تک بھارتی فوجی افسران اور اہلکاروں کی لاشیں یونہی اٹھائی جاتی رہیں گی۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے کشمیری مجاہدین کے حملے روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پر بڑھتے ہوئے حملوں پرہندوستانی میڈیا کی جانب سے مودی حکومت اور بھارتی ایجنسیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز نے کشمیری مجاہدین کی جانب سے پچھلے دو دنوں میں اسلام آباد(اننت ناگ) اور پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملوں کے نتیجہ میں ہندوستانی میجر کیٹن شرما سمیت متعدد افسروں و اہلکاروں کی ہلاکت اورشدید زخمی ہونے پر بھارتی ایجنسیوں اور مودی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔ اے بی نیوز کی خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں اور حکومت بتائیں کہ کب تک لاشوں پر لاشیں اٹھائی جائیں گی، یہ وہ سوال ہے جو بھارت سرکار اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دینا پڑے گا۔

    بھارتی خاتون اینکر نے کہاکہ روزانہ لاشیں اٹھانا پڑ رہی ہیں کیوں نہیں بھارت سرکار ان لوگوں کے اہل خانہ کو سنتی جن کے لوگ مارے جارہے ہیں۔ کیا حکومت کی پلاننگ میں کوئی کمی ہے یا حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی۔ اس موقع پر خاتون اینکر نے پاکستان کے خلاف بھی الزام تراشی کی اور کہا کہ جب انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان ایسے باز نہیں آئے گا تو پھر اس کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف آخری چوٹ کیوں نہیں لگا رہا؟ یہ میرا چھبتا ہوا سوال ہے جس کا جواب بھارت سرکا رکو دینا ہو گا؟

    سوشل میڈیا پر بھی بھارتی دانشوروں، صحافیوں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حالیہ پلوامہ حملہ پر شدید احتجاج کیا اور اسے انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 2018ءمیں پلوامہ حملہ کو نظر انداز کیا گیا اس لئے ایک اور پلوامہ حملہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک بھارتی صحافی نے لکھا کہ جموں کشمیر کے گورنر نے بھی پلوامہ حملہ میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں عسکریت پسندی کینسر بن چکی ہے۔ ایک شہیدہوتا ہے تواس کی جگہ مزیدنوجوان کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ آخر کب رکے گا۔

    بھارٹی ٹی وی نے مرنےو الے ہندوستانی اہلکار کے والد کی گفتگو بھی دکھائی جس نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت سے سوال کیا کہ آج میرا بیٹا گیا ہے کل کو کسی اورکا مارا جائے گا۔ حکومت بتائے وہ ایکشن کیوں نہیں لیتی جس سے روز انہ کا معاملہ ختم ہو جائے۔ کتنے فوجی مزید مروائے جائیں گے۔

    بھارتی این ڈی ٹی وی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں میں ہندوستانی فوج کو اپنے دس اہلکاروں کو کھونا پڑا ہے۔ادھر کانگریس نے چوبیس گھنٹوں میں پانچ فوجی افسر اور اہلکار مارے جانے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی اور ان ہلاکتوں کا سبب انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیاہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد(اننت ناگ) میں میجر کیتن شرما کی ہلاکت کی طرح ایک اور میجر راہول ورما بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

  • روسی طیارے نے امریکی طیارے کو مار بھگایا

    روسی طیارے نے امریکی طیارے کو مار بھگایا

    امریکی بمبار طیارے کی روسی سرحد کے قریب پرواز، روسی فضائیہ چوکنا ہو گئی

    روسی محکمہ دفاع کے مطابق نے دعوی کیا کہ روسی ساختہ SU-57 جنگی طیارے نے بحیرہ بالٹک پر ہماری سرحد کے قریب سے گزرنے والے امریکی B-52H قسم کے بمبار طیارے کو مزید آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے سرحد سے دور کر دیا
    حیرہ بالٹک میں روسی سرحد کے قریب سے گزرنے والے ایک امریکی بمبار طیارے کو روسی طیارے کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا ۔

    روسی محکمہ دفاع کے مطابق ، روسی ساختہ SU-57 جنگی طیارے نے بحیرہ بالٹک پر ہماری سرحد کے قریب سے گزرنے والے امریکی B-52H قسم کے بمبار طیارے کو مزید آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے سرحد سے دور کر دیا ۔

    روسی ترجمان جے مطابق بتایا گیا ہے کہ روس نے اپنی فضائی حدود کا دفاع عالمی قوانین کے تحت کیا ہے ۔

  • پاکستان نیوی کے دو کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

    پاکستان نیوی کے دو کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

    پاکستان نیوی کے دو کموڈورز کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریئرایڈمرل محمد سعید اورریئرایڈمرل عبدالصمد کو کمو ڈورز سے ترقی دی گئی ہے جو اہم کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر رہ چکے ہیں. ترجمان پاک نیوی کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد سعید نے 1988 میں پاک بحریہ سے کمیشن حاصل کیا جبکہ ریئر ایڈمرل عبدالصمد نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ دونوں ریئر ایڈمرلز کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں اور غیرمعمولی خدمات کےعوض ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازے جا چکے ہیں.

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

     

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہ پاک بحریہ کے ریئرایڈمرل احمد سعید کو وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی دی گئی تھی .وائس ایڈمرل احمد سعید نے1981 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی تھی، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل احمد سعید کو کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پرکام کا وسیع تجربہ ہے، وائس ایڈمرل احمد سعید پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل کو غیرمعمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز(ملٹری) تفویض کیا جاچکا ہے.

  • خاتون ٹیچر کو سکو ل انتطامیہ نے کیوں نکا ل دیا ؟پڑھ کر ہو جائیں آپ بھی حیران

    خاتون ٹیچر کو سکو ل انتطامیہ نے کیوں نکا ل دیا ؟پڑھ کر ہو جائیں آپ بھی حیران

    بھارتی شہر کیرالہ میں پرئمری ٹیچر کو شادی کے چار ماہ بعد بچے کو جنم دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کیرالہ میں پرئمری ٹیچر کو شادی کے چار ماہ بعد بچے کو جنم دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا.ٹیچر نے ڈلیوری کے دو دن قبل میڑنٹی چھٹی کی درخواست دی تھی . جب وہ چھٹیا ں کاٹ کر واپس ڈیوٹی پر آئی تو انتظآمیہ نے یہ کہہ کر نوکری سے فارغ کر دیا کہ تمہاری شادی کو تو صرف 4 ماہ ہوئے ہیں یہ ولادت کیسے.

    ٹیچر نے سکول انتظامیہ کے اس ایکشن کے خلاف چائلڈ رائٹس کمیشن کو اپروچ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس نے اپنے پہلے خاوند سے طلاق کے بید دوسرے شادی کر لی تھی جبکہ طلاق کا لینگل پراسس تاخیر کا شکار ہو رہا تھا اور اس نے کاغذات کی لیگل پوزیشن سے قبل ہی شادی کر لی تھی اور جب کاغزات بنےتب اس سے اب تک 4 ماہ ہی بنتے ہیں.

  • حفاظتی ویکسینیشن کرانے پر محنت کش کی 16بکریاں مر گئیں جبکہ 9 کو فالج ہوگیا

    ملتان میں ویٹرنری اسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت کے سبب غریب محنت کش کی 16بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ 9 کو فالج ہوگیا۔ محنت کش کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر نےمویشیوں کو زائدالمیعاد ویکیسن لگائی تھی – زائد المیعاد ویکیسن سے غریب محنت کش کی 16بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ 9بکریوں کو فالج ہوگیا۔ملتان کے نواحی علاقہ بدھلہ سنت کے رہائشی محنت کش قسور حسین کی بکریاں بیمار ہوئیں تو وہ انہیں حیوانات اسپتال بدھلہ سنت لے گیا – جہاں ڈاکٹر خالد نے بکریوں کو حفاظتی ویکسین لگائی تاہم ویکسن لگنے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر قسور حسین کی 16بکریاں ہلاک جبکہ 9کو فالج ہوگیا – متاثرہ محنت کش نے متعلقہ ڈاکٹر پر زائد المیعاد ویکسین بکریوں کولگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف کارروائی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے – دوسری جانب ویٹرنری ڈاکٹر معاملہ دبانے کے لئے متحرک ہے اور متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے –

  • شجاع آباد : عوام سے کیے وعدہ تکمیل کے منتظر ہیں

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے ایم این اے خان ابراہیم خان نے شجاع آباد کی عوام سے شوگر مل گارمنٹس فیکٹری اور ملتان تا شجاع آباد سپیڈو بس چلوانے کے وعدے کیے لیکن شجاع آباد کی ٹرانسپورٹ مافیاں کو نوازنے کے لیے آج تک سپیڈو بس سروس کا افتتاح نہیں کیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ایم این اے ابراہیم خان بھی ٹرانسپورٹ مافیاں سے اپنے مفاد کی خاطر جا ملے اور 7 لاکھ والی آبا دی والے شہر شجاع آباد کی عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے عوام الناس کی وزیراعظم عمران خان صاحب سے شجاع آباد تا ملتان سپیڈو بس سروس شروع کرانے کا پر زور مطالبہ ابراہیم خان صاحب عوام نے ووٹ آپکو نہیں عمران خان صاحب کو دیا تھا برائے مہربانی آئندہ الیکشن کے لیے وزیراعظم عمران خان صاحب کی پارٹی کی سیٹ خراب نہ کریں اور فی الفور شجاع آباد کی عوام کے مطالبات منظور کیے جائیں
    بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ شجاع آباد میں ایک ٹرانسپورٹ مافیا کو نوازنے کیلئے سپیڈو بس رکوائی گئی ہے خان صاحب آپ نے کہا تھا کہ این اے ایک سو اٹھاون میرا گھر ہے اور آپ نے اپنے گھر کے لوگوں کو ایک ٹولے کی خاطر بڑی مشکل میں ڈالا ہوا ہے پچاس ہزار سے زیادہ لوگ ملتان کا سفر کرتے ہیں یہ وہ شجاع آباد ہے جہاں آپ کو بہت عزت ملی ہے اور یہاں سے آپ نے ووٹ حاصل کیے ہیں خدمت کا صلہ یہی دیا کے سپیڈو بس اس روڈ پہ نہ چلائی گئی اب تک خدا کے لئے کچھ خیال کریں .

  • مریم نواز کریں گی یکجہتی خواجہ برادران سے جائیں گی انکے گھر

    مریم نواز کریں گی یکجہتی خواجہ برادران سے جائیں گی انکے گھر

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج خواجہ برادرارن کے گھر جائیں گی

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    چور دروازے سے کیوں آئے؟ اب گھیراو ہو گا، مریم نواز نے اعلان کر دیا

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج خواجہ سعد رفیق کے گھر جائیں گی اور اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں گی. خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواست گزشتہ روز عدالت نے مسترد کی تھی. مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مریم نواز خواجہ برادران کے گھر جائیں گی

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مستردکردی تھی ، خواجہ برادران کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے خواجہ برادران نے عید بھی جیل میں گزاری ،عید کے دنوں میں مریم نواز یکجہتی کی بجائے اب آج خواجہ برادران کے گھر جا رہی ہیں. 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف کی مخالفت کر دی.

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی سرکار جو ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے، اس کے خطرناک عزائم ہیں، فروری میں معرکہ ہوا اور پوری دنیا نے دیکھا ،اگر انڈیا اس طرح کی دوبارہ حرکت کرے گا تو افواج، قوم اس کی آںکھیں نوچ کر پاوں تلے روندے گی.

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی لاہور آئے تھے.نریندر مودی بھارتی فضائیہ کے طیارے میں لاہورپہنچے تھے جہاں ان کے استقبال کے لیے اسوقت کے وزیراعظم نواز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کے اعلی حکومتی حکام موجود تھے۔ مودی کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا جو نواز شریف کے دور میں ہوا. نریندر مودی نے نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔ نواز شریف مودی کے مشیر اجیت دیوال سے بھی مری میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے.

    اسوقت اپوزیشن کے رہنما تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف نے فوج سے بچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے خفیہ ملاقات کی۔

    سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نواز شریف کی دعوت پر لاہور آنے کے حوالہ سے بھارت میں حالیہ الیکشن کے دنوں میں کہا تھا کہ اگر میں لاہور نہ جاتا یا نواز شریف کو حلف برداری کی تقریب میں نہ بلاتا تو میں دنیا میں جا کر جتنا بھی کہہ دیتا کہ پاکستان جھوٹا ہے اور ہمارے ساتھ یہ یہ کر رہا ہے تو کوئی بھی نہ مانتا اور کہتا ہے کہ مودی کے ذہن میں تو پاکستان کے لیے ویسے ہی نفرت ہے۔میرے ان دو قدموں نے پاکستان کے عوام کے من میں یہ یقین پیدا کر دیا کہ مودی اچھا انسان ہے۔ مودی نے مزید کہا تھا کہ دوسرا یہ کہ میں لاہور جا کر دنیا کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہو گیا کہ مودی دوستی چاہتا ہے۔اس کے بعد جب پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا تو دنیا کو یہ سمجھانا نہیں پڑا کہ اس واقعے میں پاکستان نے گڑ بڑ کی ہے۔میں نے اتنی بڑی سرجیکل اسٹرائیک کی لیکن دنیا میں سے کوئی بھی بھارت کے خلاف ایک لفظ نہ کہہ سکا۔ مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ اب پاکستانی پاسپورٹ کی کوئی قیمت نہیں ہے۔جب کوئی پاکستانی امریکا جاتا ہے تو اس کے کپڑے اتروا کر دیکھا جاتا ہے۔اب پاکستان میں بھی دباو پیدا ہو رہا ہے وہ ان لوگوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔اور میرے لاہور کے اس دورے نے مجھے یہ فائدہ دیا کہ پوری دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی ہے۔