سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)بھاگٹانوالہ میں قائم کو آپریٹو فارمز پر کئی عرصے سے انور نامی دکاندار نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اس سلسلے میں اے ڈی سی جی سرگودہا محمد شعیب نے بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا اور قابض جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر چئیر مین کوآپریٹو فارمز چوہدری کاشف ریاض گجر نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا علاقے کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی اے ڈی سی جی نے انہیں اس معاملے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی کاشف ریاض کا کہنا تھا کہ علاقے کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرتے رہیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے
Blog
-

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری مکمل ہو گئی
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری مکمل ہو گئی ہے، کوچ مکی آرتھر،بولنگ کوچ اظہر محمود،چیف سلیکٹرانضمام اورمینیجر طلعت علی کو فارغ کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں ہنگامہ خیز اجلاس اور قانونی کارروائی کے بعد بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ 19جون کو لاہور میں طلب کی گئی ہے۔اجلاس میں شرکت کے لئے ایم ڈی وسیم خان اپنا دورہ مختصر کرکے منگل کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کی اصلاحات پر بھی بات کی جائے گی۔
امکان ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیٹ اپ کو لانے کے لئے ورلڈ کپ کی تباہ کن کارکردگی کو جواز بنایا جائے گا اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو آئندہ سیزن سے ختم کر دیا جائے گا۔
پی سی بی بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں کل ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کی تبدیلی پر بات ہوگی۔
-

پاکستان اور ایران کے مابین معاشی اور پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایرانی پارلیمانی وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی ہے. اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعلقات کے فروغ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور سماجی تعاون میں معاون ہوگا۔دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعاون کے فروغ کیلئے اطراف کی پارلیمنٹس میں موجود دوستی گروپ کو فعال بنایا جائے گا۔ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو مزید فعال بنانے اور اس کے تصور کو عملی شکل دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ یہ فورم علاقائی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمانی وفد کی پاکستان کے ایوان بالاء کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور معاشی تعاون کے حوالے سے موجود استعداد سے استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ مذہبی، سیاسی اور سماجی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک خطے کی ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اہم بین الاقوامی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اور عالمی فورمز پر یکساں موقف اختیار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو اپنے مقاصد میں کامیابی کیلئے عملی شکل میں ڈھالنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے پاکستان اور ایران مشترکہ طور پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر احمد امیر عبادی نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو ایک موثر فورم بنانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی
محمد اویس
-

اساتذہ کے احتجاج کے بعد اسلام آباد کی اہم ترین یونیورسٹی بند
اساتذہ کے احتجاج کے باعث کامسٹیس یونیورسٹی کو جمعہ تک بندکردیاگیا،احتجاجی اساتذہ نے مین کیمپس کے مرکزی دروزے کوتالے لگاکربندکردیا،ساتوں کمیسز میں میں احتجاج ،طلبہ کے پیپر منسوخ کردیئے گئے ،وفاقی وزیرنے سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کووزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدیدکامسیٹس یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیااسلام آباد مین کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیاساتوں کیمسز میں بائیکاٹ سے 40 ہزار طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا۔یونیورسٹی کی بندش اورفیکلٹی کے احتجاج کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوٹس لے کر اکیڈمک سٹاف ایسوسی کے نمائندوں کو بلا لیا اور ان سے ملاقات کی ۔احتجاجی فیکلٹی کاکہناتھاکہ یونیورسٹی کو قیام سے اب تک ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جارہا ہے، فیکلٹی ریکٹر، رجسٹرار، ڈین تمام عہدے عارضی تقرریوں سے چلائے جارہے ہیں، فیکلٹی انٹرم سیٹ اپ فیکلٹی کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، فیکلٹی کی ترقیاں گزشتہ دس سال سے رکی ہوئی ہیںہمیں جاب کنفرمیشن لیٹرز دیے جائیں، اکیڈمک سٹاف نے مطالبہ کیاکہ یونیورسٹی کو ایکٹ کے تحت ریگولر سیٹ اپ سے چلایا جائے۔فواد چوہدری کاکہناتھاکہ فوری طور پر اساتذہ کو مستقل کرنا ممکن نہیں فیکلٹی کے اسرار پر وفاقی وزیر نے سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔کامسیٹس یونیورسٹی جمعہ تک بند کردی گئی طلباء کے امتحانات نہ ہوسکے۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جمعہ تک یونیورسٹی بندرکھنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محمد اویس
-

عمران خان کی اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کی ہدایت
عمران خان نے حکومتی ارکان کو ہدایت جاری کی ہےکہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا،اپوزیشن سےنمٹنے کےلیےحکمت عملی تیارکر لی.
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق کسی بلیک میلنگ میں نہیں آنا،وزیراعظم کی ہدایت.کابینہ اجلاس میں حکومت نےاپوزیشن سےنمٹنےکیلیے حکمت عملی تیارکرلی.وزیراعظم نےتمام وزراکواپوزیشن کی زبان میں جواب دینےکی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کوبجٹ منظوری کی ٹینشن نہ لینےکی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ ہم منظور کرالیں گے،
حکومتی ارکان ایوان میں جارحانہ رویے سے اپوزیشن پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔
بیروت میں حوا کی بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی ارکان کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قائدین کو پروڈکشن آرڈرز دلوانے کے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں۔حکومتی ارکان کا مزید مؤقف ہےکہ وزیراعظم اور وزیر ریونیو کوایوان میں تقریر نہیں کرنے دی گئی اس لیے قائدحزب اختلاف بھی ایوان میں تقریر کا حق نہیں رکھتے۔
-

روسی صدر نے عمران خان سے کیا شکوہ کیا جان کر شریف و زرداری کو آ جائے غصہ
روس کےصدر پیوٹن نے عمران خان سے ملاقات میں کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے تعلقات کی مضبوطی کے لئے کوئی کام نہیں نہیں کیا اور نہ ہی سفارتی سطح پر اس طرح کی کوئی کوشش کی گئی.
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے دعویٰ کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر روس کےصدر اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان ساتھ ساتھ رہے، کھانے کی ٹیبل پر بھی ساتھ رہے، چینل نے دعویٰ کیا کہ روس کے صدرنے سابقہ حکومت کے روئیے کے بارے میں شکوہ کیا، روسی صدر کا کہنا تھا کہ تعلقات کی مضبوطی پر سابقہ حکومت نے موثر کردار ادا نہیں کیا ہے جبکہ آج سے قبل اس قدر اعلیٰ سطح رابطوں کی کوشش ہی نہیں کی گئی ۔ ماضی میں اس طرح کا رابطہ نہیں کیا گیا جس طرح کا ہونا چاہیے تھا جبکہ آخری مرتبہ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ سطح رابطہ ہوا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور وسعت کا خواہشمند ہے ۔دونوں رہنماﺅں نے ملاقات کے دوران پاک روس تعلقات کی مضبوطی کیلئے موثر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
-

موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ڈوب گئے
سرگودہا،بھیرہ(نمائندہ باغی ٹی وی)بھیرہ ،دھوری روڈ پر نہر شاہپور برانچ میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد ڈوب گئے
ایک شخص جاں بحق ۔۔۔خاتون زخمی جبکہ محمد یار کی تلاش جاری
موٹر سائیکل سوار دھوری سے بھیرہ آ رہے تھے کہ چراگاہ کے قریب موٹرسائیکل بے قابو ہو کر نہر شاہپور برانچ میں جا گرا۔
محمد یار کی تلاش جاری ہے ۔۔۔۔ زخمی خاتون کو تحصیل ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا -

یونیورسٹی روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا یونیورسٹی روڈ سے نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے چن ون پلازے کے قریب نامعلوم شخص مردہ خالت میں پایا گیا ہے متعلقہ حکام کو اطلاع کر دی گئی ہے تاحال کوئی بھی محکمہ نہیں پہنچا
-

قرضوں کی تحقیقات، حسین اصغر کمیشن کے سربراہ مقرر
قرضوں کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے.
خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلانحکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حسین اصغر کو قرضوں کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کا سربراہ بنا دیا ہے، حسین اصغر پولیس میں بھی رہ چکے ہیں، اور اس وقت نیب میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر کام کر رہے ہیں. حسین اصغر نے ایف آئی اے میں تعیناتی کے دنوں میں حج کرپشن کیس کی بھی انویسٹی گیشن کی تھی. وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن کی سربراہی کے لئے شعیب سڈل، حسین اصغو دیگر ناموں پر غور کیا گیا تاہم حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنا دیا گیا.
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے جو تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جارہا ہے یہ اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد 24 ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لینا ہے. مشکل فیصلے کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا.
-

تہہ خانے سے پر اسرارنعش بر آمد شناخت نہ ہو سکی
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) 49 ٹیل کے قریب پلازہ کے تہہ خانہ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کی گئی
تھانہ کینٹ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا پولیس کے مطابق
نعش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو گی۔
