Baaghi TV

Blog

  • خوشاب میں درخت کاٹنے پر چار افراد قتل آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    خوشاب میں درخت کاٹنے پر چار افراد قتل آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    سرگودھا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا خوشاب میں درخت کاٹنے پر لڑائی کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کےواقعہ کا نوٹس
    ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔
    لاہور17جون-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے خوشاب کے علاقے قائد آبادمیں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر ڈی پی او خوشاب نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔
    ابتدائی رپورٹ کے مطابق کل مورخہ17-06-2019کو بوقت قریب05:45بجے صبح گنجیال شمالی ڈیرہ ٹھیٹھیہ علاقہ تھانہ قائدآباد میں درخت کی کٹائی پرفریقین ثنا ء اللہ اور حبیب الرحمن کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں فریقین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشی اسلحے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مدعی فریق کے 03افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ فریق دوئم کا ایک شخص بعد میں ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاتاخیر اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےSPانویسٹی گیشن، SDPOمٹھہ ٹوانہ، SHOمٹھہ ٹوانہ SHO قائدآباد اور تفتیشی افسرانسپکٹر غلام شبیر پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ مقامی پولیس قانونی کاروائی میں مصروف عمل ہے۔

  • وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام ک اعلان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی، 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی سربراہی وزیراعظم کرینگے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کونسل کے رکن ہونگے۔

    وزرائے اعلیٰ دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے، وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان دعوت پر کونسل میں شرکت کرینگے۔ اسٹریٹجک باڈی یا کوئی وزیر دعوت پر قومی ترقیاتی کونسل میں شرکت کر سکے گا۔ وزیراعظم، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ کے سیکرٹریز کونسل میں شامل ہیں۔

    سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈویژن بھی کونسل کے رکن ہونگے، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم بھی قومی اقتصادی کونسل کے رکن ہونگے، قومی ترقیاتی کونسل ترقی کیلئے حکمت عملی اور پالیسیز بنائے گی، کونسل تیز تر اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پالیسیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

    کونسل علاقائی اور قومی رابطوں کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی منظوری دے گی، قومی اقتصادی کونسل علاقائی تعاون کے لئے رہنما اصول فراہم کرے گی۔

  • بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    وفاقی حکومت سے پہلے بلوچستان حکومت گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، حکومتی اتحادی بھی حکومت کے خلاف جانے لگے .جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچ رہنما سردار اختر مینگل سے ملاقات کی ہے

    اختر مینگل کی بلاول زرداری سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے سرگرم ہیں. مولانا فضل الرحمان نے آج بلوچ رہنما سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے بلوچستا ن حکومت گرانے کے لئے بھی مشاوت کی، مولانا فضل الرحمان نے اختر مینگل کے چھ مطالبات اے پی سی میں اٹھانے کی حمایت بھی کی.

    حکومتی وفد کی ناراض اتحادی جماعت سے ملاقات، منانے میں ناکام

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

    واضح رہے کہ مولا نا فضل الرحمان سے گزشتہ روز بلاول زرداری اور شہباز شریف نے بھی ملاقات کی تھی جبکہ اس سے قبل اختر مینگل نے بلاول زرداری سے ملاقات کی تھی. اسکے بعد حکومتی وفد نے بھی اختر مینگل سے ملاقات کی تھی .

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟

  • ایران کی عالمی اداروں کو دھمکی

    ایران کی عالمی اداروں کو دھمکی

    ایران نے یورینیم کی افزودگی بڑھانے کی دھمکی دے دی

    تفصیلات کے مطابق ایران نے ایٹمی ڈیل کے فریقوں کو معاہدہ بچانے کے لیے دس روز کی مہلت دے دی ہے۔ ستائیس جون کے بعد ایران یورینیم کی افزودگی معینہ حد سے زیادہ کر دے گا۔

    ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ستائیس جون کے بعد ایران افزودہ یورینیم کی پیداوار تین سو کلو سے بڑھا دے گا اور افزودگی کی حد کو بھی بڑھا کر تین اعشاریہ سڑسٹ کر دیا جائے گا۔

    ایرانی ایٹمی ترجمان کا کہنا تھا ہے کہ ڈیل کو بچانے کے لیے اب بھی یورپی ممالک کے پاس کچھ وقت موجود ہے۔

    ادھر جرمن وزیر خارجہ نے ڈیل کو بچانے کی امید ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کچھ نہیں بدلا، ڈیل اب بھی موجود ہے جبکہ نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک ایران ڈیل پر عمل کر رہا ہے، ہمیں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیں۔

  • 29 سال میں کوششوں کے باوجود بجلی نہ ملنے پر کسان کی خودکشی

    29 سال میں کوششوں کے باوجود بجلی نہ ملنے پر کسان کی خودکشی

    دادا نے 1980 میں بجلی کنکشن کے لئے درخواست دی، مسلسل کوشش کے باوجود بجلی نہیں ملی، کسان نے خود کشی کی کوشش کی تو اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے کی اپنی ہی رائفل سے خودکشی

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان خود کشی پر مجبور ہیں،.مہاراشٹر کے علاقے بلڈھانا میں ایک کسان نے وزیر توانائی چندرشیکھر باونکُلے کے سامنے خود کشی کرنے کی کوشش کی، خود کشی کرنے سے قبل کسان نے کہا کہ میرے دادا نے 1980 میں بجلی کے لئے درخواست دی تھی، ابھی تک ہمارا کنکشن نہیں لگا. کسان ایشور کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا کسان نے اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی تھی کی اگر میرے گھر کی بجلی نہ لگائی گئی تو وزیر کے سامنے زہر پی لوں گا، حکام نے توجہ نہ دی اور کسان نے وزیر کے سامنے زہر پی لیا.

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

  • پیرس میں ایئر شو دوسرے روز بھی جاری

    پیرس میں ایئر شو دوسرے روز بھی جاری

    پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53ویں بین الاقوامی ایئر شو دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا میں دفاعی جنگی جہاز بنانے والے چھ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جس کا لڑاکا طیارہ جے ایف 17 ٹھنڈر صلاحیت کے لحاظ سے بہت عمدہ اور قیمیت کے لحاظ سے بہت ستا ہے دنیا بھر سے 80 ممالک اس ایئر شو میں شریک ہیں۔

    اس ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ ٹھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے ایئر شو کا میلہ لوٹ لیا ہے ۔

    پاکستان ایئر فورس کے وفد کی قیادت ایئر مارشل احمر شہزاد حلال امتیاز (ملٹری)، چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ اور ایئر وائس مارشل محمد مغیث افضل ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی پاکستان ایئر فورس کر رہے ہیں۔

  • انصاف کے رکھوالے ہی انصاف کے حصول میں رکاوٹ

    انصاف کے رکھوالے ہی انصاف کے حصول میں رکاوٹ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) انصاف کے حصول میں ڈی پی او سرگودھا خود رکاوٹ بن گیا
    اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج نہیں کرنا ایس ایچ او کو ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا حکم
    نامزد دو ملزمان میں سے ایک کو نکال دو مقدمہ درج کروا دیتا ھوں ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا متاثرہ خاندان پر دباؤ
    بااثر ملزمان کا تعلق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے منسٹر سے بتایا جا رھا ھے
    بے بس ہیموں ڈی پی او کا حکم نہیں مانو گا تو نوکری چلی جائے گی ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا موقف
    ملزمان انتہائی بااثر ہیں صلح کر لو بھاری رقم بھی لے دیتا ھوں ایس ایچ او شاھد ہرل نےمتاثرہ فیملی کو آفر بھی دے دی

  • تباہی کا حصہ نہیں بنناچاہتے: خورشید شاہ

    تباہی کا حصہ نہیں بنناچاہتے: خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما  نے قومی اسمبلی میں‌ قائد حزب اختلاف سے ملاقات کی ہے،

     

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی کے رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پرخواجہ آصف، سردارایازصادق،راناثناءاللہ،راناتنویرودیگربھی موجود تھے، شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے بارے میں فیصلہ ہوگا تو بجٹ بھی پاس ہوجائے گا، چیرمین سینیٹ کو ہٹانےسےمتعلق امورآل پارٹیزکانفرنس میں زیرغور آئیں گے، سید خورشید شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس سےمتعلق مشترکہ حکمت عملی طےکی جارہی ہے ،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے آپ کوایکسپوزکررہی ہے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں،حکومت انوکھاکھیل کھیل رہی ہےجس سےاپوزیشن کوکوئی نقصان نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احتجاج سےپتا چل رہا ہےکہ یہ ان کا نہیں آئی ایم ایف کابجٹ ہے، حکومت اپوزیشن کوگالم گلوچ کرکےبجٹ پاس کرالےگی توعوام خاموش بیٹھے گی، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جیسے چل رہی ہے ان حالات میں تباہی کا حصہ نہیں بنناچاہتے ،آمریت کے 10 سالہ کرپٹ دورکونکالنے والےکمیشن کوکون مانے گا .

     

    عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ

    انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    تبدیلی سرکار نے مزدور کی زندگی مشکل بنا دی، خورشید شاہ

  • تھانہ بھاگٹانوالہ جرائم پیشہ افراد کیلیے جنت بن گیا

    تھانہ بھاگٹانوالہ جرائم پیشہ افراد کیلیے جنت بن گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بھاگٹانوالہ میں ایک ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے نو واقعات صرف ایک وقوعہ کا مقدمہ درج ھو سکا تھانہ بھاگٹانوالہ جرائم پیشہ افراد کی لئے جنت بن گیا
    خواتین سے متعدد زیادتی اور بچوں سے بد فعلی کے واقعات سیاسی مداخلت کے باعث درج نہیں کئے جاتے
    ضلع سرگودھا میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان
    متاثرہ خاندانوں کا انصاف کی عدم فراہمی پر ڈی پی او سے ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کے فوری تبادلے کا مطالبہ

  • کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    کالعدم تنظیموں کے اب تک 11 مدارس اور ایک اسکول کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کو تحویل میں لے لیاہے مطابق اب تک 11 مدارس اور ایک اسکول کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

    پرویز اختر کا کہنا تھا کہ تحویل میں لیے گئے تعلیمی اداروں کے اساتذہ و ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ نہیں کیا گیا ہے، ان تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تنخواہیں محکمہ تعلیم پنجاب دے رہا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کے طلباء بھی اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    واضح رہےکہ رواں برس مئی میں وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کی تھی۔
    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔
    جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔