شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) میں صوبائی حلقہ پی پی 220 اور قومی حلقہ این اے 158 میں واقع سخی زین العابدین بستی سرور شاہ کوٹ دربار کے ساتھ واقع قبرستان کی چار دیوار ی نا ہونے کے باعث قبرستان میں ہر وقت کتے اور گدھے گھومتے پھرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ھو رہا ہے کچھ لوگ پختہ تعمیرات کر کے قبرستان کی اراضی پر رہائش پذیر بھی ھو چکے ہیں متعدد بار محکمہ اوقاف کو تحریری درخواست دینے کے باوجود کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی اہل علاقہ کی محکمہ اوقاف اعلی حکام اور ایم این اے ابراھیم خان صاحب سے اپیل ہے کہ قبرستان کی چار دیوار ی کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اور قبضہ مافیہ سے قبرستان کی زمین کو واگزار کرایا جائے صاف پانی کا انتظام بھی کیا جائے
Blog
-

حاجیوں کی آسانی کے لئے حکومت پاکستان نے کیا شاندار فیصلہ
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ملک کے پانچ بڑے ایئر پورٹس پر حجاج کرام کے لیے سعودی عرب سے پاکستان لایا جانے والا آب زم زم اسٹور کرنے کے لیے ہدایت جاری کر دی ،ہماری حکومت حجاج کرام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی،ایوی ایشن ڈویژن روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو کامیاب بنانیکے لیئے اپنا کرار ادا کر رہی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن کو ملک کے پانچ بڑے ایئر پورٹس پر اس سال حجاج کرام کے لیے سعودی عرب سے پاکستان لایا جانے والا آب زم زم اسٹور کرنے کے لیے ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا ہر مملکن کرار ادا کر رہی ہے۔ آب زم زم کے لیے تمام ایئرپورٹس پر معمول سے زیادہ جگہ رکھنے کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں۔ تمام ایئرپورٹس مینیجر اپنے ایئرپورٹس پر اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کریں اس سلسلے میں کراچی،اسلام آباد، سکھر،رحیم یار خان ،فیصل آباداور کوئٹہ ائر پورٹس شامل ہیں۔پی آئی اے بھی سعودی عرب سے وطن واپسی پر آب زم زم لانے پر آسانی پیدا کرے تاکہ مسافروں کو وطن پہنچنے پر آب زم زم کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ہماری حکومت حجاج کرام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی۔
محمد اویس
-

مودی کے حلقہ میں لگ گئی شراب اور گوشت پر پابندی
بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کے آبائی پارلیمانی حلقہ میں شراب اور گوشت پر پابندی عائد کر دی گئی
رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا
سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی
اغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں موجود مندروں کے 250 میٹر کے اندر اندر شراب اور گوشت کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے. بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے اس سے قبل ورنداون، ایودھیا، چترکوٹ، دیوبند، دیوا شریف، مشرخ میں شراب اور گوشت کی پابند ی کا اعلان کیا تھا ،اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ 250 میٹر کے اندر شراب اور گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے. واضح رہے کہ وارانسی مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے، یہاں تقریبا 2000 سے زیادہ مندر ہیں. وارانسی کو ہندو تہذیب میں آخری رسومات کے لیے سب سے بہتر مقام تصور کیا جاتا ہے۔
مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ
-

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برداران کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے ، ضمانت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیاگیا ہے، عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی.
خواجہ برادران کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی تفتیش میں ہرممکن تعاون کررہے ہیں، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ خواجہ برادران نے موقف اختیار کیا کہ نیب تفتیش میں تعاون اور تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔
-

پاکستان کا مشہور بیری کا شہد کن کن ملکوں کو جاتا ہے، وفاقی وزیر نے بتا دیا
وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق محبوب سلطان نے کہا ہے کہ شہد کی برآمد میں اضافے اور اسکا دائرہ کار یورپی ممالک تک بڑھانے کے لئے جدید تکنیکوں کا استعمال ناگزیر ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرغذائی تحفظ و تحقیق محبوب سلطان نے نیشنل ہنی(قومی شہد)فیسٹیول 2019کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہاکہ مگس بانی زرعی ترقی کا اہم جز ہے۔ میں نیشنل ہنی فیسٹیول کے اس ایونٹ کے انعقاد پر پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قومی سطح پر اسکے فروغ کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ بیری کا شہد مشرق وسطی اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو برآمد کیا جاتاہے۔
گذشتہ سال میں پاکستان نے تقریبا844.702 ملین شہد برآمد کیا۔ شہد کی برآمد میں اضافے اور اسکادائرہ کار یورپی ممالک تک بڑھانے کے لئے جدید تکنیکوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ مگس بانی کی فروغ سے عمل زیرگی کو تقویت ملے گی اور پیداوار میں 50% اضافہ ممکن ہے۔ یہ فیسٹیول اس شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔ہماری کوشش ہے کہ ہم وزارت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر تحقیقاتی اداروں کیساتھ ملکر مگس بانی کے فروغ کے لئے نمایاں کام کریں۔
محمد اویس
-

انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق
ورلڈ کپ میں آج افغانستان اورمیزبان انگلینڈ مدمقابل ہیں ،انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔منچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی مانچسٹر میں اپنی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے موجودہوں گے۔اشرف غنی اپنی ٹیم سے ملیں گے اور میچ دیکھیں گے۔
آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ کے موقع اشرف غنی اولڈ ٹریفورڈ پہنچیں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ کپ میچ میں افغان صدر موجود ہوں گے۔اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں اتوار کو جو ہلا گلا تھا منگل کو میزبان ٹیم کے میچ کےباوجود روایتی شور شرابا نہیں تھا۔میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم کا بڑا حصہ خالی تھا افغانستان کے تماشائیوں کی تعداد میں کم تھی۔
پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹ نایاب تھے جبکہ انگلینڈ افغانستان کے میچ کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔گراؤنڈ کے اطراف میں اتوار والی ہنگامی آرائی اور شور شرابا بھی نہیں تھا۔شہر میں دو دن پہلے بڑی تعداد میں غیر ملکی موجود تھے اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے اور ہوٹل کے ریٹس بھی معمول کے مطابق آچکے ہیں۔
واضح رہے افغانستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں چار میچ کھیل چکی ہے اور تمام میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ کو چار میں سے تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
-

ٹویٹر پر ثانیہ مرزا اور وینا ملک کا دلچسپ مکالمہ
سوشل میڈیا سائیٹ پر بھارتی ٹینس سٹار اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان دلچسپ مکالمہ اور تکرار
تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستان کے میچ ہارنے کے بعد ایک سے ایک نئی سٹوری میڈیا کی زینت بن رہی ہیں
اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دراصل ثانیہ میں بچے کے لیے پریشان ہوں، آپ لوگ اسے شیشے پارلر لے گئے کیا یہ خطرناک نہیں؟وینا ملک نے کہا کہ ’میں جتنا جانتی ہوں اس حساب سے جنک فوڈز کھلاڑیوں کے لیے مضر صحت ہے آپ کو تو یہ لازمی پتہ ہونا چاہیے بطور ایک والدہ اور خود کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے‘۔
اب اس پر ثآنیہ مرزا بھلا ۔کیسے چک رہ سکتی تھیں اس نے جواب دیتےہوئے کہا
’وینا ملک میں اپنے بچے کو شیشہ پارلر نہیں لے کر گئی اور یہ آپ کا یا کسی کا مسئلہ نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی سے بھی زیادہ کرتی ہوں‘۔ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذا یا ڈائٹس کی کوچ نہیں اور نہ ہی ان کی ٹیچر اور ہیڈبعدازاں ثانیہ مرزا نے ایک اور طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ کب وہ سوتے، جاگتے اور کھاتے ہیں آپ کی فکر کا شکریہ،
بیروت میں حوا کی بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے
اس کے جواب میں وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سُن کر خوشی ہوئی کہ آپ بچے کو ساتھ لے کر نہیں گئیں اور میں نے کب کہا کہ آپ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت یا پھر ماں ہیں؟وینا ملک نے لکھا کہ ’میں نے کہا تھا کہ آپ کھلاڑی ہیں اور آپ لازمی جانتی ہیں کہ ایک کھلاڑی کیلئے فٹنس کتنی زیادہ اہم ہوتی ہےم، اس کے علاوہ کیا آپ ایک کرکٹر کی اہلیہ نہیں؟ کیا آپ کو ان کی صحت کا خیال نہیں رکھنا چاہیے؟
وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’آپ کی ٹوئٹ یہ واضح کرتی ہے کہ میرا میرے ملک کے لیے اور کرکٹ ٹیم کے لیے فکرمند ہونا آپ کو بہت زیادہ پریشان کرگیا ہے‘۔ اس کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ مجھے اپنے بچے کی زیادہ فکر یہ ہے کہ وہ آپ کی میگزین پر چھپی کور تصاویر نہ دیکھ لے جو اس کے لیے زیادہ تشویشنا ک ہو سکتا ہے اور اس کے بعد اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے وینا ملک کو بلاک کر دیا.
اس پر وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بہت شکریہ آپ نے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو نمایاں کیا اب آپ نے اپنے حقیقی رنگ دکھائے ہیں‘۔ -

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے کی اپنی ہی رائفل سے خودکشی
مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی
بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی
بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقہ سادھو گنگا میں تعینات بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، بھارتی فوج کا تعلق فوج کی 47 آر آر یونٹ سے تھا، گولی کیآواز سننے پر اس کے ساتھی بھاگ کر آئے اور قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ ہلاک ہو گیا
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 429 ہوگئی ہے.
-

الہ آباد میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کی والدہ پر خاوند کا تشدد
قصور ، الہ آباد:-
الہ آباد میں وارڈ نمبر 6 کی رہائشی خاتون نزیراں بی بی کو اس کے شوہر شاہد نے اپنے دوست اسلم کے ہمراہ تشدد کرکے زخمی کر دیا تھا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نزیراں بی بی اور اس کی والدہ گھر میں موجود تھیں تو شاہد نشے میں دھت تھا ۔ گھر میں آتے ہی گالیاں دینے لگ گیا۔ منع کرنے پر نزیراں بی بی اور اس کی والدہ پر تشدد کیا اور دونوں کے سر پھاڑ دیے ۔
خون میں لت پت دونوں ماں بیٹی ہسپتال سے تشدد کی رپورٹ لے کر مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ الہ آباد میں گئیں لیکن 10 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق نزیراں بی بی کے سر میں 10 ٹانکے اور اس کی والدہ کے سر میں 12 ٹانکے لگائے گئے ہیں اور جسم پر ڈنڈوں اور تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
یاد رہے کہ نزیراں بی بی 5 ماہ کی حاملہ ہے اور تھانے کے چکر لگا کر تنگ آ کر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے ڈی پی او قصور سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔ -

14 اگست کو لگا رہے ہیں پابندی؟ زرتاج گل نے ایسا اعلان کیا کہ…..
وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14 اگست سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہو گی
زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرتاج گل نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی متاثر ہو رہی ہے، 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی نافذ کر دی جائے گی،زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا
میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کو نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا .شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے شبنم گل کو اعزازی گریڈ 19 دے رکھا ہے ،شبنم گل نے 2010 میں پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا وہ 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں .
وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں. وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،