Baaghi TV

Blog

  • چین کے شعبہ  زراعت میں بہت بڑا انقلاب جانیے خاص رپوٹ میں

    چین کے شعبہ زراعت میں بہت بڑا انقلاب جانیے خاص رپوٹ میں

    چین کے اندر جدید ترین روبوٹ زراعت کےاستعمال ہوں گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.چین کے اندر نیا ایگریکلچر انقلاف آنے والا ہے جس کے مطابق 5جی ٹینکنالوجی کےحامل ربورٹ ایگریکلچر فارمنگ کےلیے لانچ کر دیے گئے .ہیں.یہ روبوٹ چین کے فجیان صوبے میں لانچ کیے گئے ہیں. ماہرین کاکہنا ہے کہ ایگریکلچر میں بہت بڑا انقلاب آئے گا.

  • پاکستان کے ساتھ مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں، ایران

    پاکستان کے ساتھ مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں، ایران

    ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کا دورہ کیا اور مشیر تجارت سے ملاقات کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احمدامیرعبادی کی قیادت می ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کا دورہ کیا، مشیر تجار عبدالرزاق داود نے وفد کو خوش آمدید کہا ،ملاقات میں ملاقات میں دوطرفہ تجارت کوبڑھانے پربات چیت کی گئی. اس موقع پر رزاق داود نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کوبڑھانے کے لیے نان ٹیرف بیریئرزکو ہٹانا ہو گا ،
    2006 میں ہونیوالے ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا،ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کوفائدہ اٹھانا چاہیے،عبدالرزاق داود نے مزید کہا کہ حالیہ دورہ ایران اچھارہا،معاشی تعاون کوفروغ دینےپراچھی بات چیت ہوئی ، احمد امیر عبادی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطےمیں معاشی استحکام کیلیے پاکستان ایران کو مل کر کام کرنا چاہیے،وزیراعظم عمران خان کادورہ ایران اورسپریم لیڈرسےملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے ،جلدازجلدباہمی رضامندی سےبارٹرٹریڈ کیلیے لائحہ عمل طے کرنا چاہیے، احمد امیر عبادی نے مزید کہا کہ عراق کےساتھ بارڈرپرمشترکہ مارکیٹ کااچھا تجربہ رہاہے،ہم پاکستان کےساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کاقیام چاہتےہیں ،اگلے ماہ ایران کےوزیرتجارت پاکستان کادورہ کریں گے

  • محمد مرسی کی خاموشی سے قاہرہ میں تدفین

    محمد مرسی کی خاموشی سے قاہرہ میں تدفین

    سابق مصری صدر محمد المرسی قاہرہ میں خاموشی کی تدفین کر دی گئی.
    باغی رپورٹ کے مطابق .مصری کے سابق صدر محمد المرسی کو خاموشی کےساتھ قاہرہ میں دفن کر دیا گیا ،جنازے میں مرحوم کے قریبی اہل خانہ بھی موجود تھے.سابق صدر کی طبیعت کمرہ عدالت میں خراب ہو گئی تھی جہاں ان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جان بر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے.

    واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میں‌حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا.

  • آرمی چیف نے کیا بڑا اعلان

    آرمی چیف نے کیا بڑا اعلان

    آرمی.چیف نے نورالحسن کی فریاد سن لی
    صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکارنو رالحسن نے چند روز قبل میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ اس کا وزن 320کلو گرام ہے اور وہ علاج کے لیے لاہور جانا چاہتا ہے لیکن عام ایمبولینس میں اس کا لاہور جانا ممکن نہیں‌لہٰزا اسے ائیر ایمبولینس مہیا کی جائے. ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آرمی چیف نے آرمی کی ائر ایمبولینس کے ذریعے لاہور لے جانے کا حکم دیا.320.کلو وزنی نورالحسن کو آج ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جائے گا.آرمی چیف کے اعلان کے بعد نور الحسن کے گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں. بستر پر پڑے نورالحسن کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی.آرمی چیف کے لئے نورالحسن کے اہل خانہ کی طرف سےدرازی عمر اور صحت کے لئے دعائیں. اس موقع پر نورالحسن کے اہل خانی کی طرف سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی.لاہور میں نورالحسن کا علاج ڈاکٹر معاز کریں گے.

  • حوثیی باغیوں کے دو ڈرون تباہ جانیےتفصیل میں

    حوثیی باغیوں کے دو ڈرون تباہ جانیےتفصیل میں

    عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب عسکری اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس میں‌ بتایا حوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے سوموار اور منگل کی درمیانی شب کو سعودی عرب کی فضاء میں داخل ہونےکے بعد مار گرائے۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کی طرف سے شائع کردہ بیان میں کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون طیارہ منگل کی رات 10 بج کر 37 منٹ پر مار گرایا۔ بمبار طیارہ عرب اتحادی فوج نے حملے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ اسے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا۔

    دوسرا ڈرون طیارہ رات گیارہ بج کر 47 منٹ پر سعودی عرب کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا۔ دونوں طیاروں میں‌بارود اور دھماکہ خیزمواد بھرا گیا تھا۔

    سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہم ابھا کے ہوائی اڈے پرحملے میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ سلامتی کونسل نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حملے کو عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

  • زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلاء کو 20 جون کودلائل کے لئے طلب کر لیا

    آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

    قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کیلیے درخواست دائر کی گئی ہے ،جسٹس مامون رشید شیخ نے شہری عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ زیر حراست ملزم کو دوران تفتیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینا خلاف قوانین ہے،موجودہ اجلاس میں بجٹ سیشن یا اہم قانون سازی نہیں کی جا رہی . درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قومی اسمبلی کا رول 108 کو کالعدم قرار دے،جس پر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ اس درخواست کے مطابق تو نئی رٹ دکھائی دے رہی ہے،آپ متفرق درخواست میں قانون کو کیسے چیلنج کر رہے ہیں؟ جسٹس مامون رشید نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا کریں اس کا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست کو مرکزی کیس میں سماعت کیلیے مقرر کرلیں،عدالت نے کہا کہ ایک درخواست میں آپ نے رولزکی عدم موجودگی کا موقف اختیار کیا ہے،قانون کے مطابق سیشن کے دوران اسپیکرسے اجازت کے بغیر رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارنے دادرسی کیلیے اسپیکر اسمبلی کو بھی درخواست دے رکھی ہے،جس پر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ آپ نے جہاں درخواست دائرکی ہے اسکا فیصلہ ہونے دیں، عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی جواب داخل کرنا تھا،پنجاب حکومت کہاں ہے؟جسٹس مامون رشید شیخ نے وکیل درخواست گزار سے استفسارکیا کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں؟ آپ نے مین کیس میں شہباز شریف کی تعریف میں بہت عجیب لکھا ہے،جس پر وکیل نے کہا کہ میرے جونیئر نے لکھ دیا کہ شہباز شریف نااہل وزیراعظم کے بھائی ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلا کو 20 جون کو دلائل کیلیے طلب کر لیا .

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت عدالت نے مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ ہیں، فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہے سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے مطالبے اور احتجاج کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کئے.

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

  • آج افغانستان اور انگلینڈ کےدرمیان مقابلہ

    آج افغانستان اور انگلینڈ کےدرمیان مقابلہ

    آج انگلینڈ اور افغانستان میں مقابلہ ہو گا
    ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آج میزبان انگلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ ہو گاجو کہ مانچسٹرمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ پانچواں میچ ہے۔انگلینڈ 4میچ کھیل کر3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ افغانستان ورلڈ کپ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان کی ناقص کر کردگی کےباعث ورلڈ کپ کا مزا کرکرا پڑا ہوا ہے.پاکستانی کرکٹ ٹیم نےورلڈکپ میں بری کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے،ورلڈکپ کےلیےپی سی بی نہ توپلاننگ کی اورنہ ہی قوم کوبہترین کھلاڑی دےسکے، متن میں مزید کہا گیا کہ بھارت سے شکست پرشائقین کرکٹ میں انتہائی مایوسی پائی جارہی ہے ،کھلاڑیوں کےحوالے سے وزیراعظم بھی انھیں ریلو کٹے قرار دے چکےہیں .قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پراعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ،کمیٹی تحقیقات کرےکہ میچ سےقبل کھلاڑی نائٹ کلب میں کس طرح پارٹیاں مناتے رہے

  • بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاؤنٹس نہیں کھل سکتے، چیف جسٹس کے ریمارکس

    بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاؤنٹس نہیں کھل سکتے، چیف جسٹس کے ریمارکس

    جعلی اکاونٹس کھلوانے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرنا تو بڑا شدید جرم ہے،بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاؤنٹس نہیں کھل سکتے،

    پروین رحمان قتل کیس ،سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

    کراچی پاکستان کا بدترین شہر بن چکا، سپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سینئراسسٹنٹ بینک محمد انورکے جعلی اکاؤنٹس کھلوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی کسی کی سماعت کےد وران بینک کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے مظفرآباد برانچ سے بھی پیسے نکلوائے،ملزم نے بینک کی مختلف برانچوں میں جعلی اکاؤنٹس کھول کردھوکا دیا جس پر عدالت نے کہا کہ بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاؤنٹس نہیں کھل سکتے،ایک لاکھ کا اکاؤنٹ کھول کر اسے 9 لاکھ بنا دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرنا تو بڑا شدید جرم ہے،جتنے بھی اکاؤنٹ کھلے سب کے اوپننگ فارم پر ملزم کے دستخط تھے،جتنی بھی ٹرانزیکشنز ہوئیں ملزم ان میں ملوث تھا ،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نے دونوں کیسز میں سزا 3 سال کردی، دوسرے کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد انور ایوب کو 8 سال کی سزا دی، ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد انورایوب کو 3 سال سزا اور 8 لاکھ جرمانہ کیا، تین سال قید تو بہت کم دی گئی ہے، آپ چاہتے ہیں ملزم کو بری کردیں تاکہ وہ بینک میں دوبارہ جائے اورجوبچ گیا ہے وہ کام مکمل کرے، دوران سماعت چیف جسٹس نے کرمنل کیسز سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرمنل کیسز تقریباً اب ختم ہوگئے ہیں،انشاء اللہ اگلے چند ہفتوں میں صفر رہ جائیں گے ،اس ہفتے کے بعد صرف 100 اپیلیں رہ جائیں گی ،تمام کیسز کی ایک ساتھ تیاری کرلیں، کیسز ختم ہونے والے ہیں، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر معاملہ نمٹا دیا

    کسی شخص کی آزادی اس کا قیمتی حق ہے: عدالت نے یہ بات کس فیصلہ میں کہی؟

     

     

  • ہسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد قتل

    ہسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد قتل

    ننکانہ صاحب:ہسپتال میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کےنتیجے 4 افراد قتل
    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہو گئے
    واقعے میں 5 زخمی بھی ہوئے ہیں جس کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے علاقہ ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
    ڈی پی اونکانہ صاحب کے مطابق بگاچک کے 2 گروپوں میں دشمنی چلی آ رہی ہے، دونوں گروپوں میں پہلے بگا چک میں جھگڑا ہوا۔
    ایک گروپ اپنے زخمی کو لے کر اسپتال پہنچا تو دوسرے گروپ کے افراد بھی وہاں پہنچ گئے۔

    اسپتال میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے 4 افراد عبد الواحد، عبد القادر، یوسف اور تنویر قتل ہو گئے، فائرنگ سے اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔

  • آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

    آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

    سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے کا عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

    قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ عدالت نے جاری کر دیا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نےفیصلہ جاری کیا،سات صفحات پرمشتمل فیصلےمیں سپریم کورٹ کےفیصلوں کےحوالےموجود ہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈریفرنس فیصلے میں سپریم کورٹ نےنیب کیسزمیں ضمانت کامعیارمقررکیا،سپریم کورٹ کےفیصلے کا اطلاق ضمانت قبل ازگرفتاری کیس میں بھی ہوتا ہے .فیصلہ میں کہا گیا کہ آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10جون کوضمانت مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا تھا ،درخواست ضمانت مستردکرنےکی وجوہات پرمبنی تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا گیا

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت عدالت نے مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ ہیں، فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہے سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے مطالبے اور احتجاج کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کئے.

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت