گوجرانوالہ: ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ن لیگ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولید بٹ کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کے جرم میں ایف آئی نے گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری عدالتی اجازت سے کی گئی
Blog
-
گوجرانوالہ ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاری کی وجہ سامنے آ گئی
-

بجٹ کیسے منظور کروایا جائے؟ حکومت پریشان، چودھری برادارن سے رابطے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کے لئے قومی اسمبلی میں بجٹ پاس کروانا مشکل ہو گیا ، اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے، بجٹ کی منظوری کے لئے حکومت نے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کر لئے
قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر
زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکو مت نے قومی اسمبلی میں بجٹ تو پیش کر دیا لیکن ابھی تک بجٹ پر بحث شروع نہ ہو سکی ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے، اپوزیشن سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کرتی ہے لیکن ابھی تک پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے، بجٹ کی منظوری کے لئے حکومت نے اپنی اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئے ہیں. وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق آج لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات شام 7 بجے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہوگی، ملاقات میں اتحاد کے امور، بجٹ کی منظوری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا،واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کرچکے ہیں۔ چودھری پرویز الہیٰ سے پنجاب اسمبلی یں دونوں رہنماوں کی ملاقات ہوئی تھی.
اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف
قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک
بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت
-

پھل فروش سوشل میڈیا پر ہوا مشہور
خان پور :ارشد چائے والے اور ننھے احمد شاہ کے بعد اب خان پور کا ریڑھی پر فروٹ بیچنے والا محنت کش احد خان بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے .خان پور کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر فروٹ فروخت کرنے والا نوجوان احد خان اپنے مخصوص شاعرانہ انداز اور ماڈرن تالی کے باعث سوشل میڈیا پر دن بدن شہرت حاصل کرتا چلا جا رہا ہے. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احد خان نے کہا کہ الحمدللہ مجھے اللہ پاک نے فن دیا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی شاعری کو اس انداز میں بیان کر سکتا ہوں کہ میرے الفاظ سننے والوں پر اثر چھوڑ جائیں میں نے اپنے مخصوص شاعرانہ انداز میں نوجوان نسل میں وطن عزیز اور پاک فوج کی محبت اجاگر کرنا شروع کر رکھی ہے. موجودہ افراتفری کے دور میں یہ ضروری ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے دل وطن عزیز اور پاک فوج کی محبت سے لبریز ہوں احد خان کے شاعرانہ انداز سے متاثر ہونے والے نوجوان اس کی فروٹ کی ریڑھی پر جا کر سیلفیاں بناتے نظر آتے ہیں جبکہ مختلف نجی محفلوں کو چار چاند لگانے کے لیے بھی نوجوان احد خان کو خصوصی طور پر انوائٹ کرتے ہیں۔
-

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈیا سے میچ ہارا تو بھارت کے وزیر داخلہ نے اسے سرجیکل سٹرائیک قرار دیا
بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر من پسند تجزیے کر رہا ہے، قوم فوج کے ساتھ ہے. میجر جنرل آصف غفور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان پر اسٹرائیک کر دیا جس پر پاکستان کی فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور میدان میں آ گئے اور انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب دیا،Dear @AmitShah yes ur team won a match. Well played.
Two things with different denominators can’t be compared. So are strikes & match. If in doubt please see results of our Nowshera counter strikes & response to IAF violation on 27 Feb19 downing two Indian jets.
Stay Surprised. https://t.co/cY089VmYIe— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 17, 2019
پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھا کھیلی ہے لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، میچ اور اسٹرائیک مختلف چیزیں ہیں، اگر شک ہو تو 27 فروری کو نوشہرہ پر ہماری جوابی اسٹرائیک اور بھارتی طیاروں کا انجام دیکھ لیں جنہیں ہم نے مار گرایا، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
کشمیر،عسکریت پسندوں کی نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
-

ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کےپیچھے کون تھا،ٹرمپ کی نئی بات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ نائن الیون حملوں کے پیچھے کون تھا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہےکہ وہ جانتے ہیں ، ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کے پیچھے کون تھا.انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ القاعدہ کےپیچھے کون تھا اور انہوں نے کیوں حملے کیے.اس طرح عراق کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے.مشرق وسطی میں جانا بہت بڑی غلطی تھی.عراق نے ورلڈ ٹرید سینٹر کی عمارت نہیں گرائی تھی. مجرم لوگ اسامہ بن لادن کی قیادت میں افغانستا ن بیٹھے تھے.عراق جنگ میںکودنے سے ہمارے کھربوں برباد ہوئے جس کی وجہ سے اب ہمارے پاس سڑکیں بنانے ، سکول تعمیر کرنے اور صحت و تعلیم کےلیے فنڈز کی کمی ہے.لاکھوں عراقیوں کی جانیں ضائع ہوئیں ہمارے 400 ہزار امریکی فوجی جان سےگئے، داعش جیسی تنظیم کو کھڑے ہونے کا موقع ملا.
-

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پاکستان نے بھارت کو خبر دار کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند پلوامہ طرز کا بڑا حملہ کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی اس کے باوجود بھارتی فوج پر حملہ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے.
مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو خبر دار کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذاکرموسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند پلوامہ طرز پر حملہ کر سکتے ہیں .پاکستان کی جانب سے بھارت کو دی جانے والی خفیہ معلومات میں کہا گیا تھا کہ پلوامہ طرز پر کار حملہ یا خود کش حملہ ہو سکتا ہے پاکستان نے حملے کے بارے میں معلومات بھارتی سفارتخانے کو اسلام آباد میں دی، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی. اور اس ضمن میں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کو آگاہ کر دیا، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حملے کی اطلاع بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی دی تھی جس پر امریکا نے بھی بھارت کو خبر دار کر دیا تھا. پاکستان کی جانب سے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے کی خفیہ اطلاع کے چند دن بعد پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی گاڑی بارودی دھماکے کا نشانہ بن گئی جس میں 9 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو بھارتی فوج ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گئے.
واضح رہے کہ 14فروری2019کو کشمیرکے علاقہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سری نگرجموں شاہراہ پربھارتی فوج کے کانوائے پرکارخودکش حملہ کیاگیاتھا،جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے
-

منشیات فروش گرفتار،حوالات میں بندکردیا
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او کچا کھوہ حسن آفتاب کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ۔بدنام زمانہ منشیات فروش گوہر اعظم عرف گورا سکنہ 30-10 آر سے 2340 گرام چرس برآمد کرلی گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔کچا کھوہ میں ہی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور اشتہاری اکرم عرف اکری ولد موسی بلوچ سکنہ 19-9 آر سے 1460گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدم درج کر لیا گیا
ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ -

غزر، برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ، چارغیرملکی زخمی
پاکستان کے علاقے غذر میں برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پونیال حبیب الرحمان نے بتایا ہے کہ اشکومن کے نالا منتھرمیں برفانی تودہ گرنےسے پاکستانی کوہ پیمالاپتا ہو گیا ہے .کوہ پیما 3جون کو اشکومن کے علاقے میلون جونز پہاڑ سر کرنے گئے تھے، اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 4غیرملکی کوہ پیماسمیت 2 پاکستانی خواتین کوہ پیما بھی زخمی ہوئے ہیں. زخمی ہونے والے چاروں غیر ملکی کوہ پیماوں کا تعلق اٹلی سے ہے. لاپتا کوہ پیما کاتعلق شمشال اور دوخواتین کوہ پیما ہنزہ کی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ آبادی سےمتاثرہ جگہ تک 6گھنٹے کا پیدل سفر ہےاور علاقہ میں کسی بھی موبائل فون کی سروس نہیں ہے، لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کے لئے پاک فوج کے 3 ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے ہیں جو زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کریں گے اور لاپتہ کوہ پیما کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن کریں گے .ہنزہ سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما امتیازنامی ٹوورآپریٹر تاحال لاپتہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔
-

بھارت کی آبادی چند سالوں میں کتنی ہو جائے گی تفصیل جانیے رپورٹ میں
انڈیا 2027 تک چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ جائےگا.
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق بھارت اگلے 8 سال تک چین کو بھی آبادی میں پیچھے چھوڑ جائے گا. اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2027 تک بھارت ک آبادی 273 ملین تک پہچ جائے گی.
واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی معمولی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی،
جب کہ گزشتہ برس دنیا کی آبادی 7 ارب 30 کروڑ 47 لاکھ تھی۔ یو این ایف پی کی رپورٹ میں 10 سالہ لڑکیوں کو مستقبل میں ترقی کی کامیابی یا ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں 10 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد 125 ملین ہے،جن میں سے 89 فیصد آبادی ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں -

مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک
مقبوضہ کشمیرمیں بارودی دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑی سے زخمی بھارتی فوجیوں میں سے دو ہلاک ہو گئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ آری ہل گاوں میں بارودی دھماکے میں بھارتی فوج کی گاڑی تباہ ہو گئی تھی جس میں 9 بھارتی فوج زخمی ہو گئے تھے. جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا . تاہم ہسپتال میں دو زخمی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے.
واضح رہے کہ بارودی سرنگ دھماکہ کا یہ واقعہ پلوامہ کے آری ہل نامی گاؤں میں پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں کے مطابق
بھارتی فوجی گاڑیاں معمول کے مطابق آہگام کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ،زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ اس دوران کشمیری مجاہدین جو قریب ہی موجود تھے ان کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی. دھماکہ کی آواز پانچ کلومیٹر علاقے تک سنائی دی جبکہ ایک کلومیٹر حدود میں رہائشی مکان کے شیشے ٹوٹ گئے. دھماکہ اور فائرنگ سے بھارتی اہلکاروں میں سنسنی پھیل گئی اور علاقہ میں بھی خوف وہراس پھیل گیا.دھماکے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں اضافی اہلکار تعینات کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا. بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر کی تلاشی لی گئی اس دوران کشمیریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا،مقامی کشمیری صحافیوں کو بھی اس موقع پر کوریج سے روکا گیا.واضح رہے کہ پلوامہ میں حملہ سے چند روز قبل پاکستان نے انڈیا اور امریکا کو آگاہ کیا تھا کہ پلوامہ طرز پر ایک اور حملہ ہونے والا ہےجس پر بھارتی سیکورٹی اداروں کی طرف سے ہائی الرٹ جاری تھا، بھارتی اداروں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے.
واضح رہے کہ 14فروری2019کو کشمیرکے علاقہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سری نگرجموں شاہراہ پربھارتی فوج کے کانوائے پرکارخودکش حملہ کیاگیاتھا،جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے