Baaghi TV

Blog

  • سرگودہا:ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے کنسٹیبل کی سول ہسپتال میں عیادت کی۔

    سرگودہا:ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے کنسٹیبل کی سول ہسپتال میں عیادت کی۔

    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے علاقہ تھانہ شاہ پور سٹی میں پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے کنسٹیبل مظہر اقبال کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں عیادت کی۔ ڈی پی او سرگودہا نے زخمی ہونے والے کنسٹیبل سے خیریت دریافت کی ۔انہوں نے علاج معالجہ اور دیگر طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ زخمی کانسٹیبل کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اس موقع پر انہوں نے اپنے جوان کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

  • 60 سالہ جان محمد کی کمسن لڑکی سے زبردستی شادی، نکاح خواں سمیت باراتی بھی پہنچے حوالات

    60 سالہ جان محمد کی کمسن لڑکی سے زبردستی شادی، نکاح خواں سمیت باراتی بھی پہنچے حوالات

    پنجاب کے شہر صادق آباد میں کمسن لڑکی کی 60 سالہ بوڑھے سے زبردستی شادی پولیس نے ناکام بنا دی

    لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع صادق آباد کے چک نمبر 148 کے رہائشی 60 سالہ جان محمد کی کمسن لڑکی سے زبردستی کی تقریب جاری تھی کہ اہل محلہ میں سے کسی نے پولیس کی اطلاع دے دی ، پولیس نے چھاپہ مار کر 60 سالہ دولہا اور نکاح خوان سمیت 6 باراتی گرفتار کر لئے. تھانہ صدر کی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کمرے میں بند کیا گیا تھا اور اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ کس کے ساتھ اسکی شادی کی جا رہی ہے. پولیس کے مطابق لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے خلاف جاری تھی. پولیس نے تمام افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.

  • سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرانے سلامی لی

    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرانے سلامی لی

    سرگودہا:تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن سرگودہا سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر کے تھانہ جات میں تعینات پولیس افسران، ملازمین، لیڈی فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک وارڈن کے دستوں نے شمولیت کی۔ ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے پریڈ کا معائنہ کیا اورپولیس افسران سے سلامی لی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کے تسلسل سے فورس کے مورال اور نظم وضبط میں اضافہ ہو رہا ہے اور تھانہ کی سطح پر پریڈ کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے پولیس ملازمان کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریڈ کے دوران تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں جاری کردہ ایس او پی /ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس سے اپنے رویہ میں بہتری لائیں اور جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ انکے مدد گار بھی بنیں تاکہ پولیس کا امیج بحال ہوسکے۔

  • کشمیر، بھارتی فوج نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو شہید کر دیا

    کشمیر، بھارتی فوج نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران کشمیری طالب علم کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے علاقے اچھہ بل میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کے‌ خلاف سرچ آپریشن کےد وران کشمیری طالب علم کو بھی شہید کر دیا. اچھہ ہل کے رہائشی 23 سالہ نثار احمد میر ولد فیاض احمد میر کو بھارتی فوج نے آپریشن کےد وران شہید کیا.نثار گورنمنٹ ڈگری کالیج اننت ناگ میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا ،کشمیری طالب علم کی شہادت کی اطلاع پر علاقہ میں کہرا م مچ گیا، طلبا نے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی. بھارتی فوج نے دوعسکریت پسندوں کو بھی شہید ہوا تھا، اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے بعد میں میجر دوران علاج ہلاک ہو گیا تھا .

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

     

     

  • انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا

    انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا

    چنیوٹ
    بلدیاتی نظام ختم ہونے کے باوجود بھی ضلعی افسران لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام شہر کے داخلی راستوں پر انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا ٹرانسپورٹرز کا ضلعی افسران کے خلاف احتجاج
    پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے خاتمہ کے اعلان کے دو ماہ گزر جانے اور لاہورہائیکورٹ کی جانب سے دئیے گئے احکامات کے بعد بھی میونسپل کمیٹی کی جانب سے چنیوٹ کی شاہراہوں پر بیٹھائے گئے ٹھیکیدار مسافر گاڑیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں اور فیس وصول کرنے کے دوران شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے بدتمیزی گالم گلوچ بھی معمول بنا ہوا ہے مسافر گاڑیوں رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹرز سے شہر میں داخلہ انٹری فیس کی آڑ میں مبینہ طور پر وصول ہونے والی فیس کے خلاف چنیوٹ کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے انٹری فیس وصول کرنے والوں اور متعلقہ ضلعی افسران کی عدم دلچسپی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہر میں داخلہ فیس کا نظام مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے مگر چنیوٹ میں یہ سلسلہ جاری ہے جسے ضلعی افسران تاحال ختم نہیں کرواسکے حالانکہ پنجاب حکومت اور لاہورہائیکورٹ نے شہر میں داخلہ فیس کی وصولی پر پابندی عائد کردی ہے احتجاج کرنے والوں نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • بیروت میں‌ حوا کی  بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    بیروت میں‌ حوا کی بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    حالات کی ستائی بنت حوا ظلم در ظلم کا شکار.شام سے ہجرت پر مجبور ہو کر پناہ لینےوالی لڑکیاں جنسی استحسال کا شکار.

    باغی ٹی وی رپورٹ: انٹر نیشنل ٹی وی چینل الجزیرہ نے روح فرسا رپورٹ دی ہے کہ شام کی ظلم و ستم کی ستائی غموں سے نڈھال اپنے باپ اور بھائی کے سائے سے محروم لڑکیاں بہت بڑی تعداد میں جنسی ہراسگی اور ریپ کا شکار ہور ہی ہیں.رپورٹ کے مطابق شام میں تباہی کے بعد لبنان میں پناہ لینے والی لڑکیاں جن کے سر پرکسی بھائی اور باپ کا سایہ نہیں ہے ان کو مسلسل جنسی تشدد اور ہراسمنٹ کا سامنا ہے.

    انٹرنیشنل ہیومن ڈیلپمنٹ کی ایک رونگٹھے کھڑے کر دینے والے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صرف ایک دن میں 400 لڑکیوں کی عزت و عصمت کو پامال کیا گیا ان کی عمریں 10 سے 19 سال کے درمیان تھیں متاثرہ لڑکیوں نے اپنی یہ درد بھری کہانی اس تنظیم کو سنائی.اب جو اس سروے میں نہیں آ سکیں وہ نہ جانے کتنی ہیں.70 فیصد بچ جانے والی لڑکیوں نے کہا کہ وہ خود بہت غیر محفوظ تصور کرتی ہیں.90 فیصد رات کی تاریکی اور اندھیروں بہت ڈرتی ہیں کہ ناجانے کوئی انسانی درندہ ان کو آ کر نوچ نہ لے.

    اپنی مشکلات اور ستم کو بیان کرتے ہوئے ان لڑکیوں کا کہنا ہے ’’ہم باہر تنہا جانے سے بھی ڈرتی ہیں اور ہر طرف نشہ میں دھت لوگ ہمیں پریشان کرتے ہیں اور جو شراب نہیں پیتے وہ بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے‘‘۔ہر کوئی ہمارا پیچھا کرتا ہے.ہمیں ہوس بھری نطروں سے دیکھا جاتا ہے اور گناہ اور ظلم پر مجبور کیا جاتا ہے. اپنے یہ حالات بیان کرتے کرتے متاثرہ لڑکیا بے زارو قطار روتی رہیں.

    یہ اعداد و شمار بعض نتظیمیں شائع کر ہی ہیں تاکہ دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں، اقوام متحدہ اور لبنان کی سول سوسائٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیموں تک ان بچیوں کی آواز پہنچائی جا سکے۔
    واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار صرف ایک کیمپ کے ہیں شام سے در بدر ہونےوالی لاکھوں حوا کی بیٹیاں اور مسلم بچیاں دنیا کے بے درد ، پتھر دل اور حرص و ہوس کے پچاری مردوں کے ظلم کا شکار ہو رہی ہیں.امت مسلمہ ،عالمی برادری اور دنیا کے انصاف پسند انسانیت کا درد رکھنے والوں کے لیے یہ سب شب و روز کی میڈیا رپورٹس اور کہانیاں ہیں جن کو وہ ایسے نطر سے اوجھل کر دیتےہیں.

  • لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزمان آزاد،متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے

    مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مٹھن مائی کے والد اللہ بچایا اور والدہ بشیراں مائی نے کہا کہ ان کی بیٹی کو غلام فرید عرف بگڑی ، عظیم بخش، ندیم اور دُر محمد نے اغواءکرلیا تھا اورمقدمہ نمبر303/19 درج ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کےلئے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانتیں کرالیں اور ان کی مغویہ بیٹی مٹھن مائی کو لاہور لے جاکر نامعلوم مقام پر حبس بے جا میں رکھا جہاں سے موقع ملتے ہی مٹھن مائی نے اپنے والد کو فون کرکے بتلایا کہ اغواءکار اسے لاہور لائے ہیں اور وہ موقع پاکر اغواءکاروں کے قبضہ سے نکل آئی ہے جس پر والداللہ بچایا مغویہ مٹھن مائی کو واپس لایا اور پولیس نے مغویہ کے عدالت میں بیان کرائے۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ کے نامزد ملزمان کو سزاسے بچانے کےلئے مقامی زمیندار فرحان جتوئی اور اس کے گروپ کے افراد فضل حسین ، ظفر حسین ، اللہ ڈتہ، پیر بخش ، سیفل خان ، ممتاز حسین، عظیم بخش اور کالو خان وغیرہ مقدمہ کی پیروی سے دستبردار ہونے کےلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر مقدمہ کا راضی نامہ نہ دیا تو وہ دوبارہ مٹھن مائی کو اغواءکرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بااثر زمیندار کی پشت پناہی کی وجہ سے ملزمان کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور انہیں ملزمان گروپ سے اپنی جان ومال کا سنگین خطرہ ہے، اس لیے وہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈیرہ غازیخان رینج اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں قانون کے مطابق تحفظ فراہم کرتے ہوئے نامزد ملزمان اوران کے پشت پناہوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انہیں عدالت سے سزا دلاکر مدعی فریق کو انصاف فراہم کیا جائے۔

  • سیالکوٹ : پسرورڈسکہ روڈ مکتہ کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی ) پسرورڈسکہ روڈ مکتہ کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی مسافر کوچ زیادہ سپیڈ ہونے کے باعث ڈرائیور سے کنٹرول نہ ہوسکے جس کی وجہ سے کوچ الٹ گئی زرائع کے مطابق مسافر کوچ الٹنے کے باعث 6افرادشدیدزخمی ایک کی حالت نازک ،ریسکیو1122کی جانب سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیاگیا

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پولیس اہلکار پر تشدد کے بعد کشمیر میں پولیس نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا ہے

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے علاقے نوگام میں بھارتی فوج نے پولیس اہلکار مدثر احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا جو بالہامہ کا رہائشی ہے، بھارتی فوج نے سویلین گاڑی کو جانے اور فوجی گاڑی کو روکنے کی بنا پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں چھوڑ گئے بعد ازاں پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر کشمیر میں پولیس اہلکاروں نے بھارتی فوج کے اس روئیے پر شدید احتجاج کیا ہے،

     

    مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

     

  • پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کیا،بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں جس عسکریت پسند کی گاڑی استعمال کی گئی تھی اس کو شہید کر دیا گیا ہے

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے مرہامہ میں منگل کو دو کشمیریوں‌ کو شہید کیا جن میں سے ایک کی شناخت سجاد بٹ کے طور پر ہوئی،. بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سجاد بٹ کی گاڑی پلوامہ حملے میں استعمال ہوئی تھی جس میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے. بھارتی سیکورٹی حکام کا دعویٰ تھا کہ سجاد کا تعلق جیش محمد سے تھا ،سجاد ولد محمد مقبول بٹ مرہامہ ،سنگم کا رہنے والا تھا

     

    مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

     

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

     

    واضح رہے کہ پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی