Baaghi TV

Blog

  • ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر 155 کا ہو گیا

    ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر 155 کا ہو گیا

    وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ اسمبلی میں پیش کئے جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ڈاکر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح‌پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر2 روپے 25 پیسے اضافے سے155 روپے 15پیسے کا ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جون کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے اضافے سے 155 روپے کا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے .

    جمعہ کو کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر 154 روپے کا ہوا، بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ڈالر 155 روپے کا ہو گیا .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گ

  • ساہی وال سرگودہا تحصیل بار ایسوایشن سرگودہا کی مکلمل ہڑتال

    ساہی وال سرگودہا تحصیل بار ایسوایشن سرگودہا کی مکلمل ہڑتال

    ساہی وال/ سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس پر تحصیل بار ایسوی ایشن کی مکمل ہڑتال حکومت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جنرل سیکرٹری تحصیل بار میاں عامر اسحاق نے اپنے بیان میں کہا کہ
    ریفرینس کی کاروائی ختم ہونے تک وکلاء اپنا احتجاج جاری رکھیں گے

  • بھارتی فوج نے پلوامہ میں دو کشمیری شہید کر دئیے

    بھارتی فوج نے پلوامہ میں دو کشمیری شہید کر دئیے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، آج جمعہ کو بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے

     

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے برائو ،بنڈنہ گائوں میں جمعہ کی صبح سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے. سرچ آپریشن میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف نے حصہ لیا، بھارت سرکار کی جانب سے اس موقع پر تمام علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھی گئی تھی

     

    مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

  • کشمیر کو توجہ دو۔۔ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کشمیر کو توجہ دو۔۔ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کشمیر کو توجہ دو۔۔ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارتی مظالم اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا سائٹ ٹیوٹر پر ٹرینڈ چلا جو ٹاپ ٹریند رہا.اس حوالے سے اس ٹرینڈ میں کشمیریوں پر بھارتی افواج کے جبرو تسشد ،مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی دھجیا ں بکھیرے جانے کی مذمت کی گئی .
    TRT کی کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری
    اس انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی خاموشی پر شدید احتجاج ہوا.واضح رہے کہ جب سے سوشل میڈیا کا دور آیا ہے تب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا دنیا تک علم ہونا شروع ہوا ہے.اس پہلے بھارتی انٹرنیشنل میڈیا کو سختی سے روکتا رہا ہے.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا 

  • ن لیگ کی حکومت کو معاشی حالات بہتر کرنیکے کے لئے مدد کی پیشکش

    ن لیگ کی حکومت کو معاشی حالات بہتر کرنیکے کے لئے مدد کی پیشکش

    مسلم لیگ ن ایک بار پھر حکومت کو پیشکش کی ہے کہ معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لئے ہم حکومت کی مدد کر سکتے ہین

     

    جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان،پہلا دھرنا کہاں ہو گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینٹر جنرل ر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ حکومت کیجانب سےقرضوں کی تحقیقات کیلیےقومی کمیشن اچھااقدام ہے ،آپ 10 سال کےساتھ موجودہ حکومت کے9 ماہ کےقرضے بھی تحقیقات میں شامل کریں .ہم بتائیں گے کہ ہمارے دورمیں قرضہ کیوں بڑھااورکہاں کہاں استعمال ہوا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےمشرف دورکے،ن لیگ نےپیپلز پارٹی دورکےقرضےواپس کیے، جنرل ر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ ن لیگ معاشی حالات بہترکرنےکےلئے حکومت کی مددد کرنے کو تیار ہے،.سحاق ڈار،سرتاج عزیز،شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال حکومت کی مددکوتیارہیں ،.انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا خطاب تھانیدار کی زبان تھی،وزیراعظم کو تھانیدار کی زبان نہیں بولنی چاہیے .

     

    ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی

     

    ججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس

     

     

  • ایمنسٹی سکیم 2019 کے لئے ایف بی آر گجرات کی ٹیمیں تشہیر کے لیے متحرک

    ایمنسٹی سکیم 2019 کے لئے ایف بی آر گجرات کی ٹیمیں تشہیر کے لیے متحرک

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ایمنسٹی سکیم 2019 کے لیے انکم ٹیکس گجرات زون کی طرف سے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے آفیسرز اور عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس سلسلے میں پاور لومز ایسوسی ایشن جلالپور جٹاں کے عہدیداروں سے میٹنگ کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات زون ضیغم عباس نے کہا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے حکومت کے اعلان کے مطابق غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات 30جون 2019تک ظاہر کر کے انہیں قانون کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو بروقت ٹیکس دیتی ہیں اگر اعلان کے باوجود کسی نے اثاثے ظاہر نہ کیے تو پھر 30جون کے بعد قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی تمام ٹیکس دہندگان 30جون تک اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیکس ریکوری مہم تیزی سے جاری ہے لہذا انتظار نہ کریں قومی فرض ادا کرتے ہوئے ہر شہری 30جون سے پہلے ٹیکس جمع کر وا دے تاکہ آپ محکمانہ پریشانیوں سے بچ سکیں اس موقع پر چوہدری تصور حسین وڑائچ ،شاہد اقبال ملک ،چوہدری رﺅف احسن ساہی ،سید زاہد اقبال شاہ و دیگر ایف بی آر آفسران بھی موجود تھے

  • ایف آئی اے ٹیم کا پاسپورٹ آفس چنیوٹ پر چھاپہ،

    ایف آئی اے ٹیم کا پاسپورٹ آفس چنیوٹ پر چھاپہ،

    چنیوٹ
    ایف آئی اے فیصل آباد ٹیم کا پاسپورٹ آفس چنیوٹ میں چھاپہ شہری سے بھاری رشوت وصول کرنے والا ڈیٹا آپریٹررنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
    ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد کو چنیوٹ کے رہائشی محمد قاسم نے تحریری درخواست دی جس میں پاسپورٹ آفس کے ڈیٹا آپریٹر فخر شاہ پر الزام لگایا کہ فخر شاہ نے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں دس ہزار روپے رشوت مانگی ہے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ پاسپورٹ آفس میں چھاپہ مارا اور شہری محمد قاسم سے دس ہزار روپے رشوت لینے والے پاسپورٹ آفس چنیوٹ کے ملازم فخر شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے ایف آئی اے سیل فیصل آباد منتقل کردیا ہے ملزم کافی عرصہ سے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں سے مختلف اعتراضات لگا کر بھاری رشوت وصول کر رہا تھا

  • سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    مودی سرکار نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکا تو انہون نے بھارتی زمین پر ہی بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالہ سے روڑے اٹکانا شروع کر دئیے ہیں. سکھ یاتری اپنے پانچویں گرو کی برسی مانے کے لئے پاکستان آنا چاہپتے تھے ، دو سو کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان نے ویزہ جاری کیا لیکن جب سکھ یاتری اٹاری سٹیشن پر پہنچے تو بھارت نے انہیں پاکستان آنے سے روک دیا جس پر سکھوں نے اٹاری سٹیشن پر دھرنا دے دیا اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، پاکستان میں بھی سکھ تنظیموں نے بھارت سرکار کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے. سکھوں کا مذہبی دن 16 جون کو منایا جائے گا .

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر اداروں نے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیےتھے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کو خوب پذیرائی ملی ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جوڑ میلہ کی تقریبات کے لئے آنے و الے یاتریوں کی رہائش اور کھانے پینے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور اس ضمن میں گوردواروں میں صفائی ، ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور گرمی سے بچائو کے لئے ائر کولرز اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

  • بھارت میں ننھی پری درندگی کا شکار

    بھارت میں ننھی پری درندگی کا شکار

    بھارتی علاقے شاہ جہان پور میں 13 سالہ بچی کو 2 مردوں نے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، بھارت کے علاقے شاہ جہان پور تھانے کھتر میں دو ہندوؤں نے ایک معصوم بچی کو اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جب اس کےوالدین دوائی لینے میڈیکل سٹور گئیے تھے.والدین جب واپس لوٹے تو درندہ صفت مجرم دیسی ساختہ پستول اور تلوار لہراتے موقع سے فرار ہوگئے.متاثرہ بچی کو میڈیکل رپورٹ کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا جب کہ مجرموں کی کوئی اطلاع نہیں ہے.

    واضح رہے بچوں اور لڑکیوں پر اس طرح کے جنسی حملے بھارت کے اندر شدت اختیار کر گئے ہیں .اس وجہ سے دلی دارالحکومت کو ریپ کیپیٹل یا ریپستان کہا جاتا ہے.

  • ملکوں کےدرمیان ہم آہنگی کیلیے ای سی او کو اقدامات کرنے ہونگے: وزیراعظم

    ملکوں کےدرمیان ہم آہنگی کیلیے ای سی او کو اقدامات کرنے ہونگے: وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکوں کےدرمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے ای سی او کو عملی اقدامات کرنے ہونگے،

     

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس جاری، خان کی مودی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کےخاتمے کیلیےشنگھائی تعاون تنظیم کوکردارادا کرناہوگا، عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کےخاتمےکیلیے فریم ورک بنانا ہوگا ، وزیراعظم نے مزید کہا کہ غربت کےخاتمے کیلیے چائنا کے تجربےسےاستفادہ کرناچاہیے ،وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلیے شنگھائی تعاون تنظیم کےرکن ممالک کواقدامات کرنے چاہیے .

    بشکیک میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا . وزیراعظم عمران خان نے کرغستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا۔جس میں عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دونوں شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ایک ہی ہال میں ہونے کے باوجود آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔ پاکستان اور انڈیا کے وزراء اعظم ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان ہال کے ایک کونے میں اور نریندر مودی دوسرے کونے میں تھے۔