Baaghi TV

Blog

  • ساہیوال:عوام بڑی مشکل میں پھنس گئی۔۔۔۔۔

    ساہیوال:عوام بڑی مشکل میں پھنس گئی۔۔۔۔۔

    ساہیوال:500 کے وی گرڈ اسٹیشن یوسف والا سے شہر کے تمام میپکو گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل،بروقت پیشگی اطلاع جاری نہ ہوسکنے کی بناء پر عوام شدید مشکلات کا شکار،معمولات زندگی درہم برہم،بجلی کی فراہمی مرمتی کام کی وجہ سے معطل کی گئی،گرڈ حکام
    تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ہی ساہیوال کے نواحی علاقے یوسف والا میں قائم 500کے وی گرڈ اسٹیشن سے ساہیوال کے تمام 132کےوی گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی یکدم معطل کردی گئی،جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،گھروں میں پانی ناپید ہوگیا،لوگ سب کچھ بھول کر پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے گھروں میں خواتین ناشتہ تیار کرنے سے قاصر رہیں،اسی وجہ سے بہت سے ملازمین دفاتر میں جانے سے رہ گئے یا تاخیر سے پہنچے،جبکہ ڈی اے ای کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء بھی شدید متاثر ہوئے،جمعہ کے دن بجلی بند ہونے سے عوام الناس نہانے دھونے سے بھی رہ گئے،گرڈ حکام کے مطابق معمول کے مرمتی کام کی وجہ سے ہونے والی بجلی کی یہ بندش طے شدہ تھی اور اس سے میپکو حکام کو آگاہ کردیا گیا تھا تاہم عوام الناس کے بقول انہیں نہ تو کسی بھی طرح سے کوئی پیشگی اطلاع دی گئی اور نہ ہی کوئی متبادل انتظام کرنے کا کہا گیا،جبکہ مقامی صحافیوں کو بھی بار بار پوچھنے پر ایس ڈی او نے انتہائی تاخیر کے ساتھ صورتحال کے متعلق آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ بس بار کنڈیکٹر کی تبدیلی کے پیش نظر یہ تعطل لگ بھگ 17 گھنٹے جاری رہے گا،این ٹی ڈی سی کی ٹیم جانفشانی سے کام کر رہی ہے اور کوشش ہے کہ کم سے کم وقت میں سارا کام مکمل ہوجائے،اس دوران شہر کو متبادل ذرائع سے وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی کی جاتی رہے گی،واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار ان کمپنیوں کے پاس ایسی صورتحال میں عوام الناس کو قبل ازوقت اطلاع نہ دینا معمول بنتا جارہا ہے،آج پیدا ہونے والی ساری صورتحال کے ذمہ دار این ٹی ڈی سی حکام ہیں یا میپکو کے ذمہ داران یہ تو شاید معلوم نہ ہوسکے لیکن بجلی کی اس عارضی بندش نے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنے کرنے پر مجبور کرکے بجلی اور واپڈا کی قدر و قیمت ضرور اجاگر کردی ہے

  • جوڑ میلے میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھارت سرکار نے روک دیا

    جوڑ میلے میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھارت سرکار نے روک دیا

    بھارت سرکار باز نہ آئی، بھارت نے بھارت نےسکھ یاتریوں کیلیے پاکستان کی خصوصی ٹرین کو لینےسےانکار کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے دو سو کے قریب سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنا چاہتے تھے ،پاکستان نے اس ضمن میں سکھ یاتریوں کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھا تھا، واہگہ ریلوے سٹیشن پر خصوصی ٹرین بھجوائی گئی تھی ، تا ہم بھارتی حکام نے اٹاری سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو واپس بھجوا دیا اور پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی .

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر اداروں نے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیےتھے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کو خوب پذیرائی ملی ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جوڑ میلہ کی تقریبات کے لئے آنے و الے یاتریوں کی رہائش اور کھانے پینے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور اس ضمن میں گوردواروں میں صفائی ، ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور گرمی سے بچائو کے لئے ائر کولرز اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

    سکھ یاتریوں کو سپیشل ٹرینوں کے ذریعے لاہورآنا تھا اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کے بعد 16جون کو بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مرکزی تقریب میں شرکت کتنی تھی. شیڈول کے مطابق یاتری 17جون کو خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور نارووال کا دورہ کرنے کے بعد واپس لاہور آئیں گے ۔18جون کو سکھ یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور سے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے اور ایک روز قیام کے بعد 20جون کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب یاترا کے لئے جائیں گے ۔ ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران یاتری 22جون کو گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کریں گے ۔دورہ مکمل ہونے پر سکھ یاتری 23جون کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے براستہ واہگہ ریلوے سٹیشن واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

  • سراج الحق آج گجرات کارکنوں کی عید ملن پارٹی میں شامل ہوں گے

    سراج الحق آج گجرات کارکنوں کی عید ملن پارٹی میں شامل ہوں گے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق آج گجرات آئیں گے وہ جے آئی یوتھ کے زیراہتمام بھمبرروڈ پرگرینڈ کانٹیننٹل مارکی میں عید ملن پارٹی تقریب کے شرکاءسے خطاب کریں گے جے آئی یوتھ جماعت اسلامی ضلع گجرات جماعت اسلامی گجرات سٹی کے عہدیداران کارکنان نے عید ملن پارٹی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں تقریب میں جماعت اسلامی کے حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔تقریب بعد ازنمازجمعہ شروع ہوگی۔

  • TRT  کی کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری،

    TRT کی کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری،

    ترکی کے نیوز چینل ٹی رٹی ورلڈ نے کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری کر دی

    باغی ٹی وی رپورٹ ،تفصیلات کے مطابق ترکی کے نیوز چینل ٹی رٹی ورلڈ نے کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری کر دی، جس پر کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فوکس کیا گیا.کشمیری بچے،عورتیں اور بزرگ کس طرح بھارتی افواج کی پیلٹ گنوں سے متاثر ہوئے .ان کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ، نئ نسل کے اندر اس وقت بھارتی جبری تسلط سے آزادی حاصل کرنے کی کس قدر تڑپ ہے ان سب امور کااحاطہ کیا گیا.سب سےاہم بات یہ ہےکہ ایک ریاست کس طرح اپنے ذرائع استعمال کر کے نہتے لوگوں کا استحصال کر رہی ہے.اس ڈاکیومنٹری کو اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے.https://www.youtube.com/watch?v=PbGeo_B4UTQ&feature=youtu.be

  • ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت وکلاء کی وجہ سے ہے،حکومت اب کینٹینر دے، علی احمد کرد

    ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت وکلاء کی وجہ سے ہے،حکومت اب کینٹینر دے، علی احمد کرد

    سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی کی تحریک میں سرگرم قانون دان علی احمد کرد ججز کے خلاف ریفرنس کے معاملہ پر میدان میں آ گئے کہا اگر ریفرنس واپس نہ لیا گیا تو ایسی تحریک چلے گی کہ کوئی نہیں روک سکے گا

     

    سپریم کورٹ کے باہر وکلاء کا دھرنا، آگ لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی احمد کرد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی طبقہ سمجھتا ہےکہ وکلاکو شکست دے دے گاتویہ اس کی خام خیالی ہے،آج یہ جولولی لنگڑی جمہوریت ملک میں ہےوہ وکلا کی وجہ سے ہے ،علی احمد کرد نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک جج کا معاملہ نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے،افسوس ہے ایک چھوٹاسا گروہ اس تحریک کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہا ہے ،علی احمد کرد کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کوئی احتجاج نہیں جو قومی نوعیت کا ہو اور میں شامل نہ ہوں .

    ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

     

    واضح رہے کہ علی احمد کرد نے ججز کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد کہا تھا کہ ہم 14 جون کو اسلام آباد آئیں گے، حکومت کینٹینر تیار رکھے .

     

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

  • زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    قومی اسمبلی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے مطالبے پر فواد چودھری میدان میں آ گئے ، ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنان سن کر غصے میں آ‌جائیں

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے اور شورشرابہ کرنے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری میدان میں آ گئے، سپیکر کی جانب سے دس منٹ کے لئے اجلاس معطل ہونے کے بعد فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ مریم اور بلاول دونوں کے پاپا جیلوں میں ہیں،وہ دونوں پاپاوں کوباہرلانےاورریمانڈ سےبچانےکیلیےاسپیکرپردباؤ ڈالتے ہیں ،بجٹ اجلاس پرتاثردیا جارہاہےکہ اسمبلی کومجرموں کوبچانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے ،آج کے بجٹ سیشن کو اکھاڑہ نہیں بننا چاہیے.

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کے مجرموں کو بچانے کیلیے استعمال ہونے کا تاثر نہیں جانا چاہیے،اسپیکر کو کہا جاتا ہے پاپاوں کیلیے پروڈکشن آرڈرجاری کیا جائے،یہ پاپاوں کو ریمانڈ سے بچانا چاہتے ہیں تاکہ تفتیش مکمل نہ ہوسکے، شہباز شریف کی مثال سامنے ہے ان سے آج تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی ،شہباز شریف منسٹر انکلیو میں رہتے ہیں،ان پر صاف پانی اور آشیانہ اسکیم کیسز ہیں، شہبازشریف کی طرح زرداری صاحب کیلیےبھی یہی روش اختیار کی جارہی ہے

    زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب کا سندھ میں ایک اور چھاپہ، پیپلز پارٹی میں خوف و ہراس

  • 14 جون کا دن تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،طارق وڑائچ ایڈووکیٹ

    14 جون کا دن تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،طارق وڑائچ ایڈووکیٹ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن سرگودہا طارق وڑائچ ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ 14 جون کا دن سرگودہا بار کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا بار کی موجودہ قیادت نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بار کی عزت کو داؤ پر لگا دیا ہے پورے ملک میں جب وکلاء برادری قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑی ہے تواس نام نہاد قیادت نے اپنے سیاسی ایجنڈے کو ترجیح دی ہے اور سیاسی مفادات کی خاطر وکلاء کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا آج 14 جون کے دن جب پوری وکلاء برادری جسٹس فائز عیسی کے خلاف بنائے گئے ریفرنس پر سراپا اجتجاج ہے تو سرگودہا بار کی خاموشی قابل مذمت ہے جس کی وکلاء برادری شدید مذمت کرتی ہے آج کا دن سرگودہا بار کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے نا اہل قیادت نے لاہور ہائیکورٹ بینچ کے قیام کی منظوری سے لے کر ہر معاملہ میں وکلاء کو مایوس کیا ہے ضمیر فروش اور نا اہل قیادت وکلاء کیلیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے مزید ازاں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے درپیش حالات کے پیش نظر جلد وکلاء کا اہم اجلاس آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلیے بلایا جائے گا تاکہ بار کی عزت و وقار کو قائم رکھا جا سکے

  • قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو سپیکر نے راجہ پرویز اشرف کو خطاب کا موقع دیا جس پر حکومتی بینچوں‌ سے اراکین اسمبلی نے شورکرنا شروع کر دیا. احسن اقبال اور راجہ پرویز اشرف بات کرنے کے لئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے تو فواد چودھری بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوئے. اس موقع پر اسپیکر نے اراکین کو ہدایت کی کہ کراس ٹاک نہ کی جائے .

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری تین منٹ کے فاصلے پر اسلام آباد میں موجو دہیں انکے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا اچھی روایت نہیں ہے. آپ ہمیں کینٹینر دینے جا رہے تھے اور اسمبلی میں ڈائس نہیں دے رہے. اسمبلی کو کینٹینر نہ بنائیں روئیے تبدیل کریں،

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

    سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں شور شرابے کے باعث اجلاس 10 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا

    زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب کا سندھ میں ایک اور چھاپہ، پیپلز پارٹی میں خوف و ہراس

  • اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی

    اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی

    اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی

    (باغی ٹی وی رپورٹ)
    اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی جبکہ فوج کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے پر بنکرز کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ غزہ سے جمعرات کو علی الصباح کئے گئے راکٹ حملے کا ردعمل تھا۔
    اس سے قبل اسرائیلی فوج نے 4 جون کو ماہی گیروں کے لئے غزہ کی بحری حدود کو 15 میل تک بڑھا دیا تھا مگر اب انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔

    غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطین میں‌ مغربی کنارے اور یروشلم سے طلباء سمیت 25 فلسطینی اغواء‌ کر لئے

    دوسری طرف اردن وادی کے علاقے آوار میں 5 گھر اور زرعی اراضی میں تعمیر بارکوں کو "Cزون” میں ہونے کی وجہ سے اسرائیلی فوج کی طرف سے منہدم کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں مشرقی بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضہ کیا اور تب سے ہی ان علاقوں میں موجود فلسطینیوں کے گھروں کو مختلف بہانوں سے منہدم کر رہا ہے۔

  • زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے واک آوٹ کر دیا ہے

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت چار ایم این ایز حراست میں ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو رہے ،زرداری صاحب کا پروڈکشن آرڈر جاری ہونا چاہیے تھا،ہم ایسے حربوں سے نہیں ڈرتے ،

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

    یری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ہراساں کرنے کا عمل انتقامی کارروائی ہے ،واضح تھا کہ آصف زرداری باہر نہیں جا رہے تھے، عدالت کو چیلنج نہیں کر رہے تھے ،جوروزعدالت میں پیش ہورہےہیں،انھیں حراست میں لیا گیا ،شری رحمان نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف جیل میں ہیں ، حمزہ کو پکڑا گیا ہے ،حکومت کی جانب سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی نے سینٹ اجلاس سے واک آوٹ کر دیا ہے .

     

    زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب کا سندھ میں ایک اور چھاپہ، پیپلز پارٹی میں خوف و ہراس