Baaghi TV

Blog

  • سپریم کورٹ کے باہر وکلاء کا دھرنا، آگ لگا دی

    سپریم کورٹ کے باہر وکلاء کا دھرنا، آگ لگا دی

    سپریم کورٹ کی بلڈنگ کی سیڑھیوں پر وکلاء نے دھرنا دے دیا ہے اور وکلا نے سپریم کورٹ کا مین دروازہ بند کر دیا ہے ،دوسری جانب وکلاء نے ریفرنس کی کاپی کو احتجاجا آگ لگا دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں ہونی ہے ،اس سلسلہ میں سپریم کورٹ بار کے ایک دھڑے نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی کا کہنا ہے کہ آج یوم یکجہتی ہے، وکلاء عدلیہ کی آزادی کے لئے میدان میں نکلے ہیں، پاکستان بھر میں وکلاء کا اتحاد دیکھنے میں آرہا ہے، امان اللہ کنرانی نے مزید کہا کہ پورے ملک میں عدالتیں بند ہیں، امید ہے سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس کو واپس کر دے گا.

    وکلاء کی جانب سے ہڑتال کی کال پر ملک بھر کے تمام شہروں میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے،

    واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے جس کی آج سماعت ہو گی، ریفرنس صدر پاکستان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں گے اور جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید بھی کونسل کا حصہ ہوں گے.چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بھی جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں وہ بھی سماعت میں شامل ہوں گے.

    ریفرنس میں کہاگیا یے کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی تلاش کے لئے بنائے گئے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی طرف سے وزارت قانون کو دونوں معزز ججز کی اہلیہ اور بچوں کے نام لندن میں جائیدادوں کی شکایت ملی تھی جو گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی۔

    ججز کے خلاف ریفرنس پر پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل اور پنجاب بار نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہوا ہے. اپوزیشن جماعتوں نے بھی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں بکنے لگے

    پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں بکنے لگے

    پاک بھات میچ کی ٹکٹ کا منہ مانگے داموں بکنے لگی،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونےلگیں.
    پاک بھارت کرکٹ میچ جب بھی ہوتا ہے اس دیکنے والے کروڑوں میں ہوتے ہیں،عام ٹورنامنٹ میں ہی پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور جب خاص میچ ہو یا میگا ایونٹ ہو تب تو ٹکٹ نایا ب ہو جاتے ییں.

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 12 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کریں گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکسٹ ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔

    پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس جاری، خان کی مودی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اہم خبر

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس جاری، خان کی مودی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شریک ہیں. وزیراعظم کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور کرغزستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے ملاقات ہوئی ہے،

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، عمران خان کی مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کا اجلاس بشکیک میں ہو رہا ہے. ایس سی او کے 8 رکن ممالک کے سربراہان حکومت و مملکت اجلاس میں شریک ہیں. وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ،کانفرنس ہال پہنچنے پر کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ،پاکستان،روس،چین، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان، ازبکستان، بھارت تنظیم کے رکن ہیں ،

    بشکیک میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا . وزیراعظم عمران خان نے کرغستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا۔جس میں عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دونوں شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ایک ہی ہال میں ہونے کے باوجود آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔ پاکستان اور انڈیا کے وزراء اعظم ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان ہال کے ایک کونے میں اور نریندر مودی دوسرے کونے میں تھے۔

  • سعودی شاہ سلمان کی بیٹی  فرانس میں مشکل کا شکار

    سعودی شاہ سلمان کی بیٹی فرانس میں مشکل کا شکار

    باغی ٹی وی رپورٹ.سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بیٹی اور شہزادہ محمد بن سلمان کی بہن پر فرانس میں مقدمہ چلایا جائے گا، شہزادی پر اپنے ملازم پر تشدد کا الزام تھا.

    سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا، سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔

    سعودی شہزادی کے خلاف مقدمہ ستمبر دو ہزار سولہ میں درج کیا گیا تھا اور دو ہزار سترہ میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

  • ڈالر کی اڑان جاری، کتنے کا ہو گیا، سن کر پاکستانی قوم پریشان ہو جائے

    ڈالر کی اڑان جاری، کتنے کا ہو گیا، سن کر پاکستانی قوم پریشان ہو جائے

    وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کئے جانے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ڈالر آج جمعہ کو 154 روپے کا ہو گیا ہے. انٹر بینک میں‌ ڈالر کی قیمت میں 1.1 کا اضافہ ہو گیاہے. اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت 154 روپے ہو گئی ہے.

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا.

  • حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارےتباہ، تفصیل جانیے اس رپورٹ میں

    حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارےتباہ، تفصیل جانیے اس رپورٹ میں

    اتحادی فوج نے سعودی سرحد پر حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے

    باغی ٹی وی رپورٹ
    عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف فائر کیے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔ جس وجہ سے شہری آبادی کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہی .

    عرب اتحاد افواج کے کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ابھا کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ہزاروں فلائٹس اس اس ہوائے اڈے سے اب جاری ہیں.

    کرنل ترکی المالکی کے مطابق باغیوں کے بیشر حملے ناکام بنائے جا رہے ہیں.اور ان کی حکومت یمن میٍں آئینی حکومت کو بحال کرنے اور یمن میں امن کے فروغ کے لیے کوشاں ہے
    واضح رہے کہ بدھ کے روز حوثی باغیوں‌ نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں دو سعودی بچے، بھارتی، یمنی اور مقامی شہری اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔

  • جعلی بینک اکاونٹس کیس، احتساب عدالت میں آج ہو گی سماعت

    جعلی بینک اکاونٹس کیس، احتساب عدالت میں آج ہو گی سماعت

    سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں‌ہو گی. احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے،.اس موقع پر فیڈرل جوڈیشیل کمپلیکس کے چاروں اطراف کی سڑک بند کر دی گئی ہے، سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے ہیں. سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر اصغر اعوان عدالت پہنچ چکے ہیں.

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

    واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے،عدالت نے زرداری کا دس روزہ ریمانڈ دے رکھا ہے، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے بھی نیب نے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں ان کی بھی گرفتاری کا امکان ہے.

    آصف زرداری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا

    زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب کا سندھ میں ایک اور چھاپہ، پیپلز پارٹی میں خوف و ہراس

    واضح رہے کہ منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس وقت سامنے‌آیا جب بینک کی جانب سے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔ ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کی ایف آئی آر درج کی جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔ معاملہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ تک پہنچا تو اعلیٰ عدالت نے اس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دی جس نے گزشتہ برس 24 دسمبر کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں 172 افراد کے نام سامنے آئے۔ جے‌آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں آصف زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاونٹس سے فائدہ اٹھانے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی. جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تحقیق کی گئی.

    نیب کی آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا

    آصف زرداری کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا احتساب عدالت 

    بلاول زرداری نے بھی جے آئی ٹی کو تحریری جواب بھجوایا تھا.سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2019 کو اپنے فیصلے میں نیب کو حکم دیا تھا کہ وہ جعلی اکاؤنٹس کی از سر نو تفتیش کرے اور 2 ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرے جب کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ بھی نیب کو بجھجوانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے۔ نیب نے 7 جنوری کو ہی جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کو دی گئی۔سابق صدر آصف زرداری اور بلاول زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین ریفرنسز تیار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر بھجوائے اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 اپریل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا ریفرنس اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف دائر کرنے کی منظوری دی۔

     

    زرداری کی گرفتاری کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کیا کہہ دیا؟اہم خبر

    اور بالآخر آصف زرداری گرفتار

    نیب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، زرداری کی میڈیکل کی تیاری بھی کر لی

    نیب ٹیم زرداری کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ ہاوس روانہ

    آصف زرداری اگر ……یہ کام کریں تو گرفتاری سے بچ سکتے ہیں.

    نیب ٹیم زرداری ہاوس داخل، پولیس نے گھیرے میں لے لیا

    زرداری کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا گیا، بڑی خبرآ گئی

    قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟

    مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

  • ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

    ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

    حکومت کی جانب سےججز کے خلاف ریفرنس پر آج سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت ہو گی ، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے جس کی آج سماعت ہو گی، ریفرنس صدر پاکستان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں گے اور جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید بھی کونسل کا حصہ ہوں گے.چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بھی جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں وہ بھی سماعت میں شامل ہوں گے.

    واضح رہے کہ ریفرنس میں کہاگیا یے کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی تلاش کے لئے بنائے گئے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی طرف سے وزارت قانون کو دونوں معزز ججز کی اہلیہ اور بچوں کے نام لندن میں جائیدادوں کی شکایت ملی تھی جو گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی۔

    ججز کے خلاف ریفرنس پر پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل اور پنجاب بار نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہوا ہے. اپوزیشن جماعتوں نے بھی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قطر نے اپنے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینج سے نکال لیا.جس وجہ سے ترکی اسٹاک ایکسچینج میں قطر سرمایا اکتیس فیصد تک محدود ہو گیا.قطر پچھلے چھ ماہ سے مسلسل اپنا سرمایہ ترک سٹاک مارکیٹ سے نکال رہا ہے
    قطر نے تُرک اسٹاک ایکسچینج سے نکالی گئی چار ارب 60 کروڑ ترک لیرہ کی رقم نکال لی ہے۔ تُرکی کے اعدادو شمار کےانسٹیٹیوٹ نے واضح کیا انٹرنیشنل سرمایا کر منظم طور پر اپنا سرمایا نکال رہے ہیں.
    گذشتہ برس دسمبر میں تُرک اسٹاک مارکیٹ میں قطر کے محفوظ سرمائے کا حجم 14 ارب 70 کروڑ 45 لاکھ لیرہ تھا جو کہ مئی میں کم ہو کر 11 ارب 81 کروڑ لیرہ رہ گیا۔ ترکی میں قطری سرمایہ کاری میں 31 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • آصف زرداری کو معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال لیجایا گیا، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے. نیب کا اعلامیہ

    آصف زرداری کو معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال لیجایا گیا، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے. نیب کا اعلامیہ

    قومی احتساب بیورو(نیب) نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو معمول کے چیک اپ کیلئے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا تھا اور یہ کہ ان کی صحت مکمل طور پر ٹھیک ہے.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق نیب کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں‌ کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے طبی معائنہ کیلئے دو میڈیکل بورڈ بنائے گئے ہیں. پمز اور پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ ملزم کا طبی معائنہ کرتے ہیں۔ آج شب میڈیکل بورڈ کی سفارش پر معمول کے چیک اَپ کے لئے انہیں آر ائی سی لے جایا گیا تھا اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب حراست میں اچانک طبیعت بگڑنے پر نیب کے افسران انہیں‌ لے کر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹرپہنچ گئے جہاں‌ ان کا چیک اپ کیا گیا. اس دوران کہا گیا تھا کہ آصف زرداری کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا جس پر ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی. رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے سابق صدر کو پہلے اسلام آباد ڈائیگنا سٹک سنٹر اور پھر بعد میں‌ سرکاری ہسپتال راولپنڈی کارڈیالوجی لیجایا گیا تاہم یہ بھی کہا گیا کہ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کراچی کے ہسپتال منتقل کرنے پر اصرار کیا ہے. یاد رہے کہ آصف زرداری اس وقت میگا منی لانڈرنگ کیس میں‌ نیب کی زیر حراست ہیں. اطلاعات کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سینئرڈاکٹرزکی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے.