Baaghi TV

Blog

  • پاسداران انقلاب کی مالی معاونت پر امریکا نے عراقی کمپنی بلیک لسٹ کردی

    پاسداران انقلاب کی مالی معاونت پر امریکا نے عراقی کمپنی بلیک لسٹ کردی

    امریکا نے ایران پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئےمزید ایک کمپنی اور دو کاروباری شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ واشنگٹن نے ایران سے منسلک دو شخصیات اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔
    نئی پابندیوں کا سامنا کرنے والی کمپنی’جنوبی قدرتی وسائل’SWRC’ کا ہیڈ کواٹر عراق کےدارالحکومت بغداد میں ہے۔ یہ کمپنی ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ ملیشیائوں کو کروڑں ڈالر مالیت کا اسلحہ اسمگل کرنے میں معاونت فراہم کرتی رہی ہے۔
    ‘SWRC’ اور اس کے دور عراقی شراکت داروں پر امریکی پابندیوں کوغیر موثر بنانے کے لیے پاسداران انقلاب کو عراق کے مالیاتی نظام تک رسائی دینے میں سہولت کاری کا بھی الزام ہے۔
    اس منصوبے میں ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ قاسم سلیمانی کےمشیر ابومہدی المہندس بھی شامل ہیں۔ موصوف اسلحہ کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک چلانے کے ساتھ مغربی سفارت خانوں میں دھماکے کرنے اور علاقائی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پائے گئےہیں۔
    امریکا نے ‘SWRC’ اور اس کے شراکت داروں کو عالمی دہشت گفردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

  • شہباز شریف ضمانت کیس، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، سماعت ملتوی

    شہباز شریف ضمانت کیس، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی ست متعلق سماعت کے دوران جج نے سماعت سے معذرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے بارے میں دائر اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد میرے قریبی جاننے والے ہیں اس لئے کیس نہیں سن سکتا، جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد بینچ ٹوٹ گیا اور اب نیا بینچ تشکیل ہونے تک سماعت ملتو ی کر دی گئ.

    واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں رجوع کیا تھا، چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر: آزادی پسند مجاہدین کو اہم کامیابی حاصل

    مقبوضہ کشمیر: آزادی پسند مجاہدین کو اہم کامیابی حاصل

    مقبوضہ کشمیر آزادی پسند مجاہدین میں 3 فورسز اہلکار ہلاک، پولیس آفیسر سمیت 5زخمی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو کشمیری مجاہدین کے ایک حملے میں 3سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔
    اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
    ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو وہاں مردہ حالت میں پہنچایاگیا۔
    اطلاعات کے مطابق کم سے مزید تین اہلکار اور ایک راہ چلتی لڑکی بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
    اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ قصبہ کے کے پی روڑ پر پیش آئے اس واقعہ میں ایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی بھی حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔

  • آج شہباز شریف بھی پیش ہوں گے احتساب عدالت میں

    آج شہباز شریف بھی پیش ہوں گے احتساب عدالت میں

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    بابر اعوان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ شہباز شریف ہو سکتا ہے دوبارہ لندن چلا جائے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف لندن سے واپسی کے بعد آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ کیس کی سماعت ہو گی. شہباز شریف کی قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہو گی. اس مومقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھارتی نفری تعینات کی گئی ہے اور سڑکیں بھی بند کی گئی ہیں. مسلم لیگ ن کے عہدیدار اور کارکن عدالت کے باہر پہنچ گئے ہیں .

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی ،آج عدالت نے شہباز شریف کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ،گزشتہ سماعت پرشہباز شریف لندن میں تھے، ان کے وکیل نے کہا تھا کہ علاج کی غرض سے شہباز شریف لندن میں ہیں وہ اگلی سماعت پر پیش ہو جائیں گے

  • قطر ۔ ایران گیس فیلڈ میں دھماکوں‌ کے بعد آگ بھڑک اٹھی

    قطر ۔ ایران گیس فیلڈ میں دھماکوں‌ کے بعد آگ بھڑک اٹھی

    ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج عرب میں ایران اور قطر کے ‘جنوبی پارس’ مشترکہ گیس فیلڈ کی تنصیبات میں زور دار دھماکوں‌ کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم اس واقعے میں‌ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بُدھ کے روز خلیج عرب میں عسلویہ کے مقام پر واقع ‘جنوبی پارس’ گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم نمبر9 میں دھماکوں‌ کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
    آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی دھماکوں کی نوعیت معلوم ہو سکی ہے۔ آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
    ایرانی گیس فیلڈ کے ایک عہدیدار بہرام دشتی نژاد نے بتایا کہ گیس فیلڈ میں آگ مقامی وقت کے مطابق شام تین بجے لگی، ریسکیو ٹیموں‌ نے فوری کارروائی کرکے وہاں سے 14 ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم 9 پر آگ لگنے کے بعد تیزی کے ساتھ اس نے چھ ، سات اور آٹھ نمبر پلیٹ فارمز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ نے گیس فیلڈ میں لگنے والی آگ پر 90 فی صد قابو پا لیا تھا۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، عمران خان کی مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، عمران خان کی مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شریک ہوں گے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان روسی صدر سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس بشکیک میں ہو گا، وزیراعظم عمران خان آج اجلاس میں شریک ہوں گے. دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستان کے وزیراعظم اجلاس کے دو سیشنز میں گفتگو کریں گے. اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی بھی شریک ہوں گے، اجلاس کے بعد سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ملاقات طے ہے، عمران خان اور مودی کے درمیان بھی غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے تاہم ابھی تک ملاقات طے نہیں‌ہے. اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت ،آبزرور ریاستیں اور انٹرنیشنل تنظیمیں شریک ہونگی۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک، 4آبزرور ریاستیں اور 6 ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں، رکن ممالک میں پاکستان ، چین، بھارت، قازقستان، کرغستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کو 2001 میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس اور تاجکستان نے شنگھائی میں قائم کیا تھا۔ بعد ازاں اس میں ازبکستان کو بھی شامل کر لیا گیا۔ پاکستان 2005 میں اس تنظیم کا مبصر بنا۔

  • لودھراں : انتہائی چالاک گروہ پکڑا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ سٹی لودھراں نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے نعیم الحسن ولد فیض بخش سکنہ ملتان اور فیصل ولد محمد فیاض سکنہ ملتان کو گرفتار کر لیا ہے یہ گروہ مختلف طریقوں سے کار کے ذریعے لوٹ مار کر کے AC منگوا کر گن پوائنٹ پر چھینتے یا فراڈ کے ذریعے ہتھیا لیتے تھےگینگ کے مبمران سے 10 عدد ACمالیتی 9 لاکھ روپے،1 عدد کار مالیتی 17 لاکھ روپے اور 1 LEDمالیتی 25 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ہے نعیم کھوکھر گینگ 10 سے زائد تھانوں اور کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں غلام صابر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بہترین حکمت عملی سے انتہائی کم عرصہ میں اس گینگ کو ٹریس کرکے مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر گرفتار کرلیا ۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے اس منظم گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹفکیٹ کا اعلان کیا ہے

  • گلگت بلتستان شدید بارش کی لپیٹ نقصانات اندازے سے باہر

    گلگت بلتستان شدید بارش کی لپیٹ نقصانات اندازے سے باہر

    ، ضلع شگر میں لینڈ سلائڈنگ ہیوی فلڈ کے باعث بہت سارے مکانات اور فصلیں تباہ کثیر تعداد میں مویشیاں بھی دب گئے اطلاع کے مطابق باپ اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے سلابی ریلے میں دب کر جانبحق ہو گئے ہیں .
    گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں سے بھی سیلاب اور تباہ کاریوں کے اطلاع ہیں، صوبائی حکومت کی طرف امدادی سامان متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا دیا گیا۔
    اللہ تعالی سب کے مشکلات آسان فرمائے.

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا گیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا گیا

    سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا دیا گیا ۔ یہ ریفرنس شہزاد وحید ایڈووکیٹ‌ کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں‌ پہلا ریفرنس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بھیجا گیا اور اس حوالہ سے وکلاء برادری بھی تقسیم نظر آتی ہے. وکلاء کے ایک دھڑے نے اس حوالہ سے 14 جون کو ہڑتال کی کال دی تاہم بعض‌ دوسرے وکلاء نے اس کی مخالفت کی اور صاف طور پر کہا ہے کہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں‌ لیں گے اگر کسی جج نے غلطی کی ہے تو ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے.

    جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف پہلے ریفرنس کی بحث ابھی جاری تھی کہ ان کے خلاف دوسرا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیج دیا گیا ہے. دوسرے بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ بادی النظر میں یہ مس کنڈکٹ ہے. معزز جج کوڈ آف کنڈکٹ کے مختلف آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوایا تھا جبکہ اس ریفرنس کے کچھ حصے میڈیا پر نشر ہوئے تھے جس پر معزز جج نے صدر پاکستان کو خطوط لکھے تھے۔ جسٹس فائز عیسیٰ‌کے خلاف ریفرنس کے مسئلہ پر وکلاء برادری واضح طور پر منقسم نظر آتی ہے.

  • مظفرگڑھ میں ڈاکووں کی مبینہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا

    مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کلر والی کے قریب مسلح ڈاکوؤں کا گروہ عام شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا،،اس دوران کار میں سوار پولیس اہلکاروں کا علاقے سے گزر ہوا تو انھوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی،،ڈاکوؤں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ظہیر نامی پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا،فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار دوسرا پولیس اہلکار آفتاب شدید زخمی ہوگیا،،واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کیمطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے،شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی میت اور زخمی ہونے والے اہلکار کو دیہی مرکز صحت شہرسلطان منتقل کردیا گیا ہے.