Baaghi TV

Blog

  • انڈیا کی درخواست پر دو مرتبہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی. ڈاکٹر محمد فیصل

    انڈیا کی درخواست پر دو مرتبہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی. ڈاکٹر محمد فیصل

    دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے دو مرتبہ گزرنے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے انہیں اجازت دی گئی.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھاکہ پہلی مرتبہ ان کے وزیر خارجہ نے جانا تھا تو انہیں‌ اجازت دی گئی جبکہ
    دوسری مرتبہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی خاطر جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی گئی جس پر انہیں‌ اس کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اب انڈیا کی مرضی ہے کہ وہ کون سا روٹ اختیار کرتے ہیں.

    واضح رہے کہ انڈیا کی جانب سے نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی تاکہ وہ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم ی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک جا سکیں‌. پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نئی دہلی کی درخواست پر دی گئی ہے تاہم اب بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ بشکیک جانے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا۔

  • جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، ملکی دفاع اور ہر خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں. آرمی چیف

    جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، ملکی دفاع اور ہر خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں. آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں‌ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی. آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نےفروری میں بھارت کےساتھ کشیدگی میں موثرجواب کوسراہا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہرخطرے کا جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے. آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کوآگےلےکرجایا جائےگا. پاک فوج مادروطن کے دفاع کیلیے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پاک فوج ملکی دفاع کیلیے ہر خطرے کا جواب دینے کیلیے پوری طرح تیار ہے.

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں خطےکی صورتحال اورقومی سلامتی امورکاجائزہ لیاگیا جبکہ اسی طرح ملک کی اندرونی سیکیورٹی کودرپیش چیلنجزسےنمٹنے کی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا. اجلاس میں شریک افسران کی جانب سے عزم کیا گیا کہ ملک کی خدمت کیلئےتمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی.

  • ورلڈ کپ میچ، پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار، 161 سکور پر 6 وکٹیں‌ گر گئیں

    ورلڈ کپ میچ، پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار، 161 سکور پر 6 وکٹیں‌ گر گئیں

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں. بیس اوور کا کھیل باقی اور پاکستان کو جیتنے کیلئے 147 رنز درکار ہیں. پاکستان کی پہلی اننگز 2 سکور پر گر گئی تھی اور پاکستانی اوپنر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پیٹ کیومنز کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے تھے. پاکستان کی دوسری وکٹ 56 سکور پر گری جب بابر اعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے پچاس اوور کے اختتام پر 307 رنز بنائے تھے.
    پاکستانی فیلڈر نے اس انتہائی اہم میچ میں انتہائی ناقص فیلڈنگ کی ہے اور چار کیچ چھوڑے . کھلاڑی آصف علی نے تین کیچز جبکہ ایک کیچ سرفرازاحمد نہیں پکڑ سکے. کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے دباؤ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ٹاؤنٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. اب تک ایونٹ میں 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں جس میں سے ایک میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں 3،3 میچز کھیلے ہیں، پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انگلینڈ سے مقابلے میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے ساتھ کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے پہلے میچ میں افغانستان اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی تاہم تیسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں کینگروز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کو شکست دینے کے سبب پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مضبوط عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے.

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سری نگر میں تقریب منعقد کرنے سے روک دیا گیا، تنظیم کی مذمت

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سری نگر میں تقریب منعقد کرنے سے روک دیا گیا، تنظیم کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں غاصب ہندوستانی انتظامیہ کی طرف سے انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انڈیا میں موجود شاخ کو سری نگر میں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا چیپٹر نے سری نگر میں‌ تقریب کا انعقاد کرنا تھا تاہم بھارتی انتظامیہ کے اجازت نہ دینے پر تقریب منسوخ کر دی گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری نگر کی ضلعی انتظامیہ نے انہیں انسانی حقوق سے متعلق تقریب کا انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی انتظامیہ کے اس رویہ کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت سرکار غیر ملکی صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں‌ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی پہلے بھی اجازت نہیں دیتی.

  • ڈائریکٹر جنرل ایکسایز اینڈ ٹیکسیش بلوچستان کی خصوصی اور سخت ہدایت

    تمام سرکاری /نیم سرکاری/ اور نان کمرشل گاڑی مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ محکمہ ایکسایز ٹیکسیش اینڈ انٹی نارکوٹیکس موٹر وہیکل اتھارٹی مورخہ 22 جون 2019 سے مسلسل روزانہ کی بنیاد پر ، ان تمام، ان رجسٹرڈ، ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز، ٹیمپرری رجسٹر اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا آغاز کرے گی جو تا حال بغیر رجسٹریشن کے اور روڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے کے باوجود روڈوں پر چلای جا رہی ہیں، ان تمام مالکان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مزکور تاریخ سے پہلے پہلے اپنی تمام تر ٹیکس کلیر کردیں اور اپنی گاڑیوں کی فزیکل ویریفیکیشن کے ساتھ ساتھ ان نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن سینئر ای ٹی او 1 نان کمرشل ایکسایز آفس سریاب روڈ سے کروا لیں تاکہ پریشانی اور گاڑی کی بندش کے عمل سے بچہ جا سکے، بعد از معیاد کوئی عزر قبول نہیں ہوگا اور مندرجہ بالا تاریخ کے بعد ان تمام ڈیفالٹرز کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا.

  • قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا سربراہ کون ہو سکتا ہے؟ اہم ترین خبر آ گئی

    قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا سربراہ کون ہو سکتا ہے؟ اہم ترین خبر آ گئی

    وزیراعظم پاکستان کی طرف سے انکوائری کمیشن بنائے جانے کی خبروں کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل ہو سکتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جبکہ آج اس سلسلہ میں‌ اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا ہے جس میں انکوائری کمیشن سے متعلق امور پر غوروفکر کیا گیا اور یہ بات کی گئی ہے کہ یہ کمیشن 2008 سے لیکر 2018 تک قرضوں میں‌ 24 ہزار ارب کا اضافہ کیسے ہوا اور یہ رقم کہاں‌ خرچ کی گئی، اس کا جائزہ لے گا.

    انکوائری کمیشن سے متعلق کہا جارہا ہے کہ ماضی میں آئی جی سمیت مختلف عہدوں پر تعینات رہنے والے شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنایا جاسکتا ہے. اگر شعیب سڈل اس انکوائری کمیشن کے سربراہ بنتے ہیں‌تو یہ کمیشن پچھلے دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گا۔ یاد رہے کہ شعیب سڈل اچھی شہرت کے حامل آفیسر رہے ہیں.

  • ورلڈ کپ، پاکستان کے 120 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ، بابر اعظم 30 پر آؤٹ‌ ہوئے

    ورلڈ کپ، پاکستان کے 120 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ، بابر اعظم 30 پر آؤٹ‌ ہوئے

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے 120 سکور بنا لئے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں. پاکستان کی پہلی اننگز 2 سکور پر گر گئی تھی اور پاکستانی اوپنر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پیٹ کیومنز کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے تھے. پاکستان کی دوسری وکٹ 56 سکور پر گری جب بابر اعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے پچاس اوور کے اختتام پر 307 رنز بنائے تھے.
    پاکستانی فیلڈر نے اس انتہائی اہم میچ میں انتہائی ناقص فیلڈنگ کی ہے اور چار کیچ چھوڑے . کھلاڑی آصف علی نے تین کیچز جبکہ ایک کیچ سرفرازاحمد نہیں پکڑ سکے. کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے دباؤ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ٹاؤنٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. اب تک ایونٹ میں 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں جس میں سے ایک میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں 3،3 میچز کھیلے ہیں، پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انگلینڈ سے مقابلے میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے ساتھ کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے پہلے میچ میں افغانستان اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی تاہم تیسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں کینگروز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کو شکست دینے کے سبب پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مضبوط عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے.

  • 2008 سے 2018 تک قرضوں میں‌ 24 ہزار ارب اضافہ کیوں‌ ہوا؟ وزیر اعظم کا انکوائری کمیشن بنانے پر غور

    2008 سے 2018 تک قرضوں میں‌ 24 ہزار ارب اضافہ کیوں‌ ہوا؟ وزیر اعظم کا انکوائری کمیشن بنانے پر غور

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں‌ انکوائری کمیشن سے متعلق امور پر غور کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور آڈیٹر جنرل نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ یہ کمیشن اس امر کی انکوائری کرے گا کہ 2008ء سے 2018ء تک قرضوں میں 24 ہزار ارب روپے اضافہ کیوں اور کیسے ہوا ہے۔ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن قومی خزانہ خرچ کرنے والی تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور متعلقہ وزیروں کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔ اس موقع پر کمیشن کے ٹی او آرز کے مسودے پر بھی غور کیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے انکوائری کمیشن، پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں‌ میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور ایس ای سی پی کے سینئر افسر بھی شامل ہوں گے۔ کمیشن یہ بھی دیکھے گا کہ فنڈز کا کہاں‌ غلط استعمال کیا گیا جبکہ اسی طرح رقم کی واپسی کے لیے بھی یہ کمیشن کام کرے گا۔

    انکوائری کمیشن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ اس مدت میں کوئی میگا منصوبہ شروع نہ ہونے کے باوجود اتنے قرضے کس بنیاد پر لیے گئے؟. یہ بھی بتایا گیا ہےکہ کمیشن میں آڈیٹر جنرل آفس،ایف ائی اے اور دیگر حکام بھی شامل ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر میں رہتا ہوں، کسی کا ڈر نہیں، میرا جو مرضی کرنا ہے کر لیں، میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا انکوائری کمیشن کے ذریعے دس سال میں لئے گئے قرضے کی تحقیقات کی جائے گی جس میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے کئے گئے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ میں ملکی خزانہ لوٹنے والے چوروں‌ کو کسی طور نہیں‌ چھوڑوں‌ گا. انکا کہنا تھاکہ چاہے میری جان چلی جائے میں‌ کسی کی پرواہ نہیں‌ کروں‌ گا اور نہ ہی کسی بلیک میلنگ کا شکار ہوں گا. ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن اس لئے بنایا جارہا ہے تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ ملکی خزانہ کس نے لوٹا ہے اور کون قرض لیکر اپنی جیبیں‌ بھرتا رہا ہے.

  • گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے متعلق لندن سے بڑی خبر آ گئی

    گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے متعلق لندن سے بڑی خبر آ گئی

    بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے. انہیں‌ گزشتہ روز لندن سے حراست میں‌ لیا گیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف شواہد نا کافی ہیں جس کی بنا پر انہیں رہا کیا جا رہا ہے۔ بانی ایم کیو ایم الطف حسین کو منگل کے روز صبح سویرے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ لندن پولیس نے الطاف حسین کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی تھی۔

    بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں 15 پولیس افسروں نے حصہ لیا تھا اور اس خبر کو بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے شہ سرخیوں‌ میں شائع اور نشر کیا گیا تھا. یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا بھارتی فوج پر زوردار حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی ہو گئے

    مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا بھارتی فوج پر زوردار حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی ہو گئے

    مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد (اننت ناگ) میں‌ کشمیری مجاہدین کے ایک زوردار حملہ میں‌ 2 بھارتی فوجی ہلاک پانچ زخمی ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں‌ کا تعلق ہندوستانی سنٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے. مقامی کشمیریوں کے مطابق یہ حملہ اتنا زوردار تھا کہ بھارتی اہلکاروں‌ کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں‌ ملا. کشمیری مجاہدین کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی.

    بھارتی فوج نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے. یاد رہے کہ بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں تین کشمیریوں‌کو شہید کیا ہے.