چنیوٹ( ) عوامی شکایت پرضلعی انتظامیہ کی شیل پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ، پیمانے کی کمی اور زائد قیمت وصول کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا پیٹرل پمپ مالک کو50ہزار روپے جرمانہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڈ کے بارے میں عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہ پیٹرول کے پیمانے میں کمی اور زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ نے ڈی او انڈسٹری اور انکی ٹیم کے ہمراہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڑ پر چھاپہ مارا ، دوران چیکنگ پیمانہ میں کمی پائی گئی اور مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر پیٹرول کی فروخت جاری تھی جس پر شیل پیٹرل پمپ کو موقع پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور سختی سے وارننگ دی گئی کہ دوبارہ ایسا کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ناپ تول میں کمی اور زائد قیمت وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔
Blog
-
سابق صدر کی گرفتاری کے خلاف مظفرگڑھ میں جیالے سراپا احتجاج
نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا. اس موقع پر حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی.نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کچہری چوک پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر بلال کھر کی قیادت میں کیے گئے احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان،حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی.مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جمہوری آزادی کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی اپوزیشن کیخلاف حکومت اور نیب کی انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں.ان کا کہنا تھا کہ آمرانہ اقدامات کے ذریعے جمہوری قوتوں کو نہیں دبایا جاسکتا.




-

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے بجٹ کی منطوری دے دی
بجٹ 2019-20 میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے دی.وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر بجٹ پیش کریں گے،ذرائع
مالی سال 2019-20کا بجٹ آج شام کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،وفاقی بجٹ کے حجم کا تخمینہ لگ بھگ 6 ہزار 800 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ بجٹ کا خسارہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 925 ارب روپے مختص کرنےاورٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 5 سو 50 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔
ذرائع کے مطابق دفاع کیلئے 12سو50ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے تاہم دفاعی بجٹ رواں مالی سال کے دفاعی اخراجات سے کم ہوگا۔
قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 2500 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 12سو50ارب روپے لگایا گیا ہے۔۔
-

بلاول زرداری پہنچ گئے پارلیمنٹ ہاوس
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے
نیب کی آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا
آصف زرداری کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا احتساب عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج اسمبلی کا اجلاس پانچ بجے شروع ہونا ہے، اسمبلی اجلاس میں آج بجٹ پیش کیا جائے گا، گزشتہ روز آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد بلاول زرداری اسمبلی میں گئے تو شیخ رشید کے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین نے شورشرابا کیا اور ڈپٹی سپیکر کے ڈائس کا گھیراو کیا جس کے بعد اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا.
قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟
مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید
-
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ
گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا دیہی مرکز صحت سوہدرہ کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کی جانب سے لازمی قرار دی گئیں 32 ادویات کے سٹاک، ڈاکٹرز کی حاضری، مسائل کا جائزہ لیا ۔ لیبر روم،ریکوری روم، وارڈز، ادویات سٹور، ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا رجسٹری برانچ وزیرآباد کا بھی دورہ، ریکارڈ کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کیمرے لگانے کی ہدایت کی
تحصیل آفس میں رجسٹریشن، انتقال، فرد ملکیت اور دیگر خدمات کے حصول کے لیے آئے سائلین سے بھی معیار بارے استفسار کیا
سائلین نے خدمات اور افسران کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا رجسٹریشن برانچوں میں ریکارڈ چوری اور ردوبدل کی روک تھام کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا اور سائلین کی درخواست پر بیٹھنے کا انتظام، پینے کاصاف پانی اور پنھکے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت -

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے بعد سپریم کورٹ بار بھی تقسیم ہو گئی، سپریم کورٹ بار کے صدر نے 14 جون کو ہڑتال کا اعلان کیا تو سیکرٹری جنرل نے لاتعلقی ظاہر کر دی
احتساب کا عمل رکوانے کے لئے عید کے بعد پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے خوفناک کھیل
ججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیاباغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل عظمت اللہ چودھری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا ہر فیصلہ کثرت رائے سے ہوتا ہے ،کسی بھی رکن کا فیصلہ بار کے اوپر مسلط نہیں کیا جا سکتا ،ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے ، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے ،انہوں نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پرقبل از وقت بات نہیں کی جانی چاہیے،جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صدر بار کی طرف سے دی جانےوالی ہڑتال کی کال ان کی ذاتی ہے ،سپریم کورٹ بار کا ہڑتال کی کال سے کوئی تعلق نہیں.
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی
ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں
ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے
ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے
-

لندن پولیس کی الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق
لندن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے
Man arrested in connection with speeches https://t.co/55KrQhXPM3 pic.twitter.com/B4VBo3EEK0
— Metropolitan Police (@metpoliceuk) June 11, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن سےایک شخص کونفرت انگیزتقاریرکرنےپرگرفتارکیا گیا ہے ،گرفتارشخص کاتعلق ایم کیو ایم سے ہے،نفرت انگیزتقریرسےمتعلق تحقیقات کیلیے 60سال کےشخص کوگرفتارکیاگیا،گرفتاری شمال مغربی لندن میں ایک مقام سے کی گئی ،اعلامئے کے مطابق گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی ،گرفتارشخص کو حراست میں لے کر جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ،لندن پولیس کے مطابق گرفتارشخص تاحال پولیس حراست میں ہے .لندن پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں.تحقیقات لندن پولیس کے کاونٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران کر رہے ہیں تفتیش کار شمال مغربی لندن میں ایک کمرشل مقام کی بھی تلاشی لے رہے ہیں .تحقیقات کافوکس ایم کیو ایم کی ایک شخصیت کی اگست 2016 کی نفرت انگیز تقریر ہے .
ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 2016 میں الطاف حسین کے خلاف ایک ریفرنس برطانوی حکومت کو بھیجا تھا جس میں الطاف کی اشتعال انگیر تقریر کی کاپی اور عوام کو تشدد پر اکسانے کے ثبوت بھی تھے،پاکستانی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا.
واضح رہے کہ کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو پاکستان کے شہر کراچی میں اپنی جماعت کے پروگرام میں ٹیلی فونک خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
-

مسئلہ نمک کا نہیں مسئلہ فوڈ پروسیسنگ کا ہے خصوصی رپورٹ
مسلہ نمک کا نہیں ہے۔
مسئلہ فوڈ پروسیسنگ نہ ہونے کا ہے۔ ہم ہر سال کروڑوں کی کجھور درآمد کرتے ہیں۔ ہماری اپنی اربوں روپے کی کھجور محفوظ نہ ہونے کی وجہ ضائع ہو جاتی ہے۔
سمندر سے پکڑی جانے والے تقریبا آدھی مچلی خراب ہوتی ہے۔ یہی حال ہماری سبزی اور پھل کا ہے۔
ہم زراعت میں دنیا سے کم از کم پچاس سال پیچھے ہیں۔ اپنی زمین کی صلاحیت کا صرف بیس فیصدی فصل حاصل کر رہے ہیں۔ زرعی آمدن کا بڑا حصہ مڈل مین ہڑپ کر جاتا ہے۔ بچارے کسان کے حصے میں فاقے آتے ہیں۔ سیزن میں دس روپے کلو ٹماٹر،پیاز، آلو اور دیگر سبزیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
اس کے علاوہ کینو,امرود اور گندم کی فصل بھی ضائع ہو جاتی ہے
یہ پیسے تو لوڈنگ ، ان لوڈنگ ، گاڑی کے کرائے اور آڑتی کے کمیشن میں بھی پورے نہیں ہوتے، کسان تو نقصان میں گیا۔جتنی ہماری کل برامدات ہیں، اس سے زیادہ تو اسرائیل اور نیدر لینڈ صرف پھولوں کی ایکسپورٹ سے کماتے ہیں۔
اگر خام مال پر دکھ ہے تو صرف نمک کیوں؟ ہم اربوں کا سنگ مرمر کوڑیوں کے مول بیجتے ہیں۔ ہمارا سونا، تانبہ اور دوسری دھاتیں خام حالت میں چائینہ کو جا رہی ہیں۔ اُس کا ماتم کون کرے گا؟
مہم چلانی ہے تو ترجیہات کے درست تعین کی چلائیے۔ تاکہ ملکی معیشت کو فائدہ ہو
-

اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کوپاکستان پررحم آگیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماوَں کی گرفتاری پردلچسپ تبصرہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی کوپاکستان پررحم آگیا ہے.جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا.مہذب معاشروں میں قانون الگ نہیں ہوتا
نیب کی آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا
آصف زرداری کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا احتساب عدالت
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے، کل سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا تھا، جنہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے زرداری کا دس روزہ ریمانڈ دے دیا ہے
زرداری کی گرفتاری کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کیا کہہ دیا؟اہم خبر
آصف زرداری کو گرفتاری کے بعد کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟ بڑی خبر
-
پولیس تھانہ اے ڈویژن کی شاندار کاروائی، 13 سال سے روپوش مجرم گرفتار
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی، تھانہ اےڈویژن پولیس نے قتل اور اقدام قتل کا سفاک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق 13 سال قبل اشتہاری مجرم سیف اللہ نے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مذکورہ مجرم روپوش ہو کر کراچی میں چھپا بیٹھا تھا۔
شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کو بیرون ضلع سے گرفتار کرلیا
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ظہیر شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ کے ویژن کے مطابق کسی بھی اشتہاری ملزم کو رعائیت نہیں دی جائے گی.
اور سب انسپکٹر کی فیملی کو ہر ممکن انصاف دلوایا جائے گاان کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے اے ایس پی کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جو دن رات کام کر رہی ہے
