سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)خوشاب جوہرآباد روڈ پنجاب کالج کے پاس بندیال کوچ اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ایک شخص موقعے پے دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ٹریکٹر کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بد حواس ہو گیا
Blog
-

آئ سی سی ورلڈ کپ 2019: سری لنکا اور بنگلادیش کا میچ تاخیر کا شکار
انگلینڈ کے شہر برسٹل میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ کا سولہواں میچ سری لنکا بمقابلا بنگلادیش تاخیر کا شکار. بارش کی وجہ سے تاخیر ہونے والا ورلڈ کپ کا یہ تیسرا میچ ہے. اس سے پہلے پاکستان بمقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیذ بارش کا شکار ہو چکے ہیں.
دوسری جانب 12 جون کو کھیلا جانے والا میچ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میں بھی بارش کی پیشگوئ کی گئ ہے. موسم کی پیشگوئی کرنے والی مایہ ناز کے مطابق 12 جون کو بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ٹیمز کے لۓ کل کا میچ بہت اہم ہے.
سرفراز احمد ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی پریکٹس کرنے گراؤنڈ میں پہنچ گۓ. سرفراز احمد کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کو ہرانے کے لۓ جارحانہ پلان تیار ہے. دوسری جانب آسٹریلیا بھی انڈیا سے میچ ہار کر پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لۓ پر امید ہے.
ورلڈ کپ 2019 پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے. پاکستانی ٹیم کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو کھلانے کا امکان ہے. شاہین شاہ آفریدی اب تک ورلڈ کپ کا کوئ میچ نہیں کھیلے.
-

اختر مینگل کی بلاول زرداری سے ملاقات
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے اختر مینگل نے ملاقات کی ہے
نیب کی آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا
آصف زرداری کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا احتساب عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری سے اسلام آباد میں سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ،دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، معاشی صورتحال اور نیب کی جانب سے گرفتاریوں کے حوالہ سے بات چیت ہوئی. سردار اختر مینگل نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں.
اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان
بلاول زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا، پی پی پی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔
زرداری کی گرفتاری کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کیا کہہ دیا؟اہم خبر
آصف زرداری کو گرفتاری کے بعد کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟ بڑی خبر
نیب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، زرداری کی میڈیکل کی تیاری بھی کر لی
نیب ٹیم زرداری کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ ہاوس روانہ
آصف زرداری اگر ……یہ کام کریں تو گرفتاری سے بچ سکتے ہیں.
نیب ٹیم زرداری ہاوس داخل، پولیس نے گھیرے میں لے لیا
زرداری کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا گیا، بڑی خبرآ گئی
قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟
مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید
واضح رہے کہ احتساب عدالت نےآصف زرداری کا 10روز کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے، عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،عدالت نے اس سے قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا،سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے کل زرداری ہاوس سے گرفتار کیا تھا، آج آصف زرداری کو جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. ضلعی حکام نے سیکورٹی پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے باہر تعینات ہوں، ٹریک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے، نیب دفتر کے اطراف کی تمام سڑکیں بند رہیں گی. سیکورٹی کے لئے احتساب عدالت اور نیب دفتر کے باہر رینجرز بھی موجود ہے.
-

سرگودھا ملزمہ نے اپنے خاوند کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) چار بچوں کی ماں نے اپنے خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ جھاوریاں میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ اور مقتول کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا
-

سمندری طوفان وایو شمال کے پاکستانی محفوظ رہے گا، محکمہ موسمیات
سمندری طوفان وایو شمال کے پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان وایو شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارتی ساحلی علاقے گجرات سے ٹکرانے کے بعد شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔
وایو نامی سمندری طوفان بننے کے بعد پہلے مرحلے میں ہے۔ طوفان 1150 کلو میٹر دور پاکستان کے جنوب میں موجود ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے بعد اسکی شدت میں کمی کا امکان ہے، اگر وایو کا رخ شمال کی جانب ہی رہا تو سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ بدین، ٹھٹھہ اور دیگر ساحلی پٹی میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ -

ٹرانسپورٹرز حضرات نے من مرضی کے کرایے وصول کرنا شروع کر دیے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا، بھلوال، پھلروان ، سالم اور گردونواح کی عوام کے ساتھ زیادتی،، سکائی ویز ڈائیوو بس سروس, اسلام آباد ڈائیوو بس سروس ، الشہباز ڈائیوو بس سروسز من مرضی کے کرایہ وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کا جھانسہ دے کے زاید کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ ریفریشمینٹ کیلیے الگ سے چارجز دینا ہوں گے بزنس کلاس میں آپ کو اگلی سیٹ ملے گی ایسا لگتا ہے بس پہ نہیں آپ جہاز پہ سفر کریں گے کمشنر سرگودھا ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا ، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کے دعوے صرف ٹھنڈے دفاتر تک محدود ہیں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر نظر آرہی ہے
-

سری لنگا اور بنگلہ دیش کے مابین میچ بھی تاخیر کا شکار…بارش نے ایک اور میچ کو متاثر کر دیا
سری لنگا اور بنگلہ دیش کے مابین میچ بھی تاخیر کا شکار…بارش نے ایک اور میچ کو متاثر کر دیا
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 16ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل ہونا تھا تاہم بارش کے باعث اب تک ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
برسٹول کاؤنٹی گراؤنڈ میں ورلڈ کپ کے 3 میچز کھیلے جا چکے ہیں، اس گراؤنڈ میں جس ٹیم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اس نے 2 مرتبہ فتح حاصل کی اور ورلڈکپ سے قبل ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 359 رنز کے ہدف کو باآسانی حاصل کیا تھا۔ -

شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں گلیاں جوہڑ تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )اسلام پورہ گلی نمبر 2 اور3 میں سیاسی ہٹ دھرمی اور انتقامی کاروائی کی وجہ سے نمازیوں کا مسجد کو جانے کا راستہ بند گٹروں کے ڈھکن اور کنارے نہ بنانے کی وجہ سے روزانہ رکشے الٹ جاتے ہیں.اسلام پورہ گلی نمبر 3 سوئیپر صفائی کے بھی ہزاروں روپے رشوت مانگنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ان علاقوں کا کوئی پرسان حال نہیں گلیاں محلے جوہڑ اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگے
-

عمران خان، جہانگیر ترین کا بھی نیب احتساب کرے، ن لیگ نے مطالبہ کر دیا
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو سوال نامہ حمزہ شہباز کو دیا گیا وہی عمران خان کو بھی دیاجائے ،فیصل واوڈا صاحب ، جہانگیر ترین کا بھی احتساب کرلیں
زرداری کے بعد حمزہ کی باری آ گئی، نیب نے احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا
حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد،نیب نے گھیرے میں لے لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے ہر گوشوارے میں رقم ظاہر کی، نیب نے کہا حمزہ شہباز نے18کروڑ کی منی لانڈرنگ کی،33ارب سے بات18کروڑ پر جاپہنچی ،انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز احتساب سے نہیں ڈرتے،حمزہ شہباز نے ہر گوشوارے میں اثاثےظاہر کیے ،عوام کے سامنے ثبوت رکھے جائیں ،شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت اعتبار کھو چکی ہے، عوام سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں نیب بتائے حمزہ شہباز پر الزام کا کیا ثبوت ہے؟سیاست دانوں سے انتقام لینے کی کوشش کی جارہی ہے.
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہباز ضمانت کیس، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار
حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم
رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل
رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار
واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا ہے.
-

سرگودہا میں موجود غیر قانونی کچرا کنڈی کا تعارف
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)استقلال آباد كالونى(منی)سرگودھا
کی غیر قانونی کچرا کنڈی کا تعارف
اس کچرا کنڈی کے اندر کھڑے سیاسی سماجی کارکن، چیمبر آف کامرس کے رکن محمد جاوید اقبال کے دائیں طرف الاخلاق پبلک ہرائیویٹ اسکول اور بل مقابل بوائز اسکول،انکے بائیں جانب ھیلتھ ڈسپنری، بچیوں کا پرائمری اسکول اور سڑک کے دوسری جانب لڑکیوں کا ھائی اسکول،ان کی پشت پر مرکزی جامع مسجد، انکے سامنے لاکھوں روپے سے نو تعمیر شدہ پارک ھے-
اس کچرہ کنڈی سے اٹھنے والے تعفن کے باعث اسکول جانے والی بچیاں بچےنمازی اور راہ گیر منہ پر ھاتھ یا کپڑا رکھ کر گزرتے ھیں اس کچرہ کنڈی میں کوڑا کرکٹ کو لگائی گئی آگ سے گرد و نواح کی رھائشی آبادی اور گزرنے والے لوگوں کا سانس لینا دوبھر ھو جاتا اور آلودہ فضا سانس کی بیماریوں کا باعث بنتی ھے-
کشمنر سرگودھا ڈویثزن
ڈپٹی کمشنر ضلع سرگودھا
محكمه ماحوليات ضلع سرگودها
ایڈمنسٹریڑ میونسپل کارپویشن سرگودھا
ھیلتھ آفیسر میونسپل کاریوریشن سرگودھا
اس غیرقانونی کچرہ کنڈی کا خاتمہ کرکے سکولز، مسجد اور پارک میں سیروتفریح کے لئے آنے والوں کو اس زھر آلود ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلائیں
