Baaghi TV

Blog

  • حکومت کے اخراجات 460 ارب روپے سے کم کرکے 437 ارب روپے کردیے. وزیر مملکت حماد اظہر

    وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے اخراجات 460 ارب روپے سے کم کرکے 437 ارب روپے کردیے ہیں. بہت سے پیسے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے. اکتیس لاکھ کمرشل صارفین میں سے 14 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں. تجارتی خسارہ 22 ارب ڈالرہے،
    ہم ماہانہ گردشی قرضہ 38ارب روپےسے کم کرکے26ارب روپےتک لے آئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سال میں برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا . بہت سے کمرشل قرضہ جات زیادہ شرح سود پر لیے گئے ہیں ۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پیچھے رہ جانے والے لوگوں کو آگے لانے کا وقت ہے۔ پاکستان کا مجموعی قرضہ اور ادائیگیاں 31 ہزار ارب روپے تھیں جن میں سے 97 ارب ڈالر بیرونی قرضہ جات تھے۔ پچھلے ادوار میں بعض کمرشل قرضے زیادہ سود پر لیے گئے۔ گزشتہ دو سال کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 18 ارب سے کم ہو کر 10 ارب ڈالر سے کم رہ گئے۔ عالمی سطح پر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بلند ترین سطح پر 20 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا۔

    حماد اظہر نےکہا کہ بجلی کے نظام کا گردشی قرضہ 1200 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا جس پر 38 ارب روپے ماہانہ سود ادا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم درآمدات کو 49ارب ڈالر سے کم کرکے45ارب ڈالر تک لے آئے ہیں. ایسٹس ڈکلیئریشن اسکیم پرعمل جاری ہے. انہوں نے کہاکہ احتساب کے نظام اور طرز حکمرانی بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں.

  • سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، گریڈ 1 سے 16 تک تنخواہوں‌ میں‌ دس فیصد اضافہ کی منظوری

    سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، گریڈ 1 سے 16 تک تنخواہوں‌ میں‌ دس فیصد اضافہ کی منظوری

    وفاقی کابینہ کی گریڈ 1 تا16سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافےکی منظوری دے دی ہے. اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا. وفاقی کابینہ کی گریڈ 17 تا 20 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں‌ آج پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا جارہا ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بجٹ تجاویز پیش کریں گے جس کے بعد کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی.

  • آصف زرداری کو پھانسی دی جائے. پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    آصف زرداری کو پھانسی دی جائے. پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ میر مرتضی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مبینہ قاتل آصف زرداری کو پھانسی دی جائے. پی پی شہید بھٹو گروپ کی جانب سے اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی جارہی ہے جبکہ قبل ازیں مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایک بیٹی کے طور پر آصف زرداری کی گرفتاری میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ، یہ میرے پیارے ابو جان کو واپس نہیں لا سکتی ، جنہیں میں نے اپنے سامنے وفات پاتے ہوئے دیکھا تھا” ۔


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر پی پی شہید بھٹو کی جانب سے سوشل میڈیا پر آصف زرداری کو مرتضی بھٹو کے قتل کے جرم میں سزا دینے سے متعلق پوسٹرز شیئر کئے جارہے ہیں جبکہ مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیٹی ہونے کے ناطے، میں صرف خدا کے انصاف کا ہی انتظار کر سکتی ہوں کہ کوئی بھی اس درد اور تشدد سے نہ گزرے جو کہ میرے باپ مرتضیٰ بھٹو ، ان کے چھ ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ کو اس وقت برداشت کرنا پڑا تھا جب انہیں 23 سال پہلے قتل کیا گیا تھا .

    یاد رہے کہ مرتضیٰ بھٹو 20 ستمبر1996 کو کراچی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے جس کا الزام پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی طرف سے آصف زرداری پر عائد کیا جاتا رہا ہے.

  • گجرات: عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 2 کلینک سیل

    گجرات: عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 2 کلینک سیل

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کٹھالہ چناب اور غازی چک کے علاقہ میں دو عطائیوں کے کلینک سیل کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران ٹیم نے غازی چک جابر حسین اور کٹھالہ کے علاقہ میں قمر اعجاز کے کلینکس کی چیکنگ کی جہاں یہ دونوں ہو میو ڈاکٹرز مریضوں کو ایلو پیتھک ادویات دے رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم نے دونوں کلینکس کو سیل کرکے وہاں سے بڑی مقدار میں ایلو پتھک ادویات قبضہ میں لے لی ہیں اور انکے خلاف کیسز مجاز اتھارٹی کو بھجوادیے ہیں۔

  • بجٹ اجلاس، اپوزیشن اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں‌ گے. شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

    بجٹ اجلاس، اپوزیشن اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں‌ گے. شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ اپوزیشن اراکین
    قومی اسمبلی اجلاس میں کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں‌ بلاول بھٹوزرداری،رضاربانی، شیری رحمان، خورشید شاہ، احسن اقبال اور دیگر شریک ہوئے. اجلاس میں‌ آصف زرداری،حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا. بجٹ اجلاس سے قبل مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ بلائے گئے پارلیمانی اجلاس منسوخ کر دیئے گئے جس پر یہ مشترکہ اجلاس ہوا.

    واضح رہے کہ کابینہ کا خصوصی اجلاس آج پارلیمنٹ میں ہوگا جبکہ کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بجٹ تجاویز پیش کریں گے جس کے بعد کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی.

  • کرپٹ لوگوں کا ٹولہ جو پی ٹی آئی میں شامل ہو کر صادق اور امین بن گیا ہے

    کرپٹ لوگوں کا ٹولہ جو پی ٹی آئی میں شامل ہو کر صادق اور امین بن گیا ہے

    زرداری کو تو پکڑ لیا مگر زرداری کے ساتھی جو کرپشن کے بادشاہ ہیں،وہ پی ٹی آئی کی پناہ میں آ کے صادق و امین ہو گئے ؟؟ عمران خان کی کابینہ ان کرپشن کے بادشاہوں پر مشتمل ہے جو چوری بھی اس انداز سے کرتے ہیں کہ پکڑے نہیں جاتے پچھلی کئی دہائیوں سے اس کرپٹ ٹولے نے قوم کو یر غمال بما رکھا ہے یہ تو صرف کابینہ کے لوگ ہیں اس کے علاوہ وہی ایم پی اے اور ایم این ایز کی لمبی فہرست ہے جو کرپشن چپھانے کیلیے ہر حکومت کے ساتھ شامل ہو جاتی ہے

  • مشیر خزانہ حفیظ شیخ وفاقی بجٹ پیش نہیں کر سکیں گے

    مشیر خزانہ حفیظ شیخ وفاقی بجٹ پیش نہیں کر سکیں گے

    مشیر خزانہ حفیظ شیخ وفاقی بجٹ پیش نہیں کر سکیں گے
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قانونی پیچیدگی کے باعث مشیر خزانہ حفیظ شیخ وفاقی بجٹ پیش نہیں کر سکیں گے، انکی جگہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر مالی سال 2019-2020کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
    وزیر مملکت برائے ریونیوحماد اظہر نے یہ بات اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں خود بتائی ہے۔
    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشیر کے بجٹ پیش کرنے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ قانونی طور پر مشیر بجٹ پیش کرسکتا ہے تاہم اسے چھ ماہ میں رکن پارلیمنٹ منتخب کرانا ہوگا۔
    وزارت خزانہ کا چارج اس وقت وزیر اعظم عمران خان کے پاس ہے۔ وزیر اعظم کسی دوسرے وزیر کو بجٹ پیش کرنے کے لئے نامزد کر سکتے ہیں۔

  • کمشنر گوجرانوالہ کا اپنی ٹیم کو کون سی بہترین کارکردگی پر سراہا مزید اس رپورٹ میں

    گوجرانوالہ: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود اور ریجنل پولیس آفیسر گوجر انوالہ طارق عباس قریشی نے عید الفطر پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں امن و امان کے سلسلہ میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ سرکاری محکمو ں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، اہل کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تمام افسران اور ان کی ٹیم نے عید الفطر کے ا یام میں لو گوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خصوصی ستائش اور حوصلہ افزائی کے حق دار ہیں – انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر دہشت گرد عناصر کی مذموم کاروائی کا خطرہ موجود تھا لیکن ہمارے خفیہ اداروں ، پولیس اور دیگر محکمو ں نے اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہو ئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر کام کیا- کمشنر گوجر انوالہ اور آر پی او نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تمام ممکنہ وسائل فراہم کرتے ہو ئے عیدالفطر پر صفائی، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے لئے تمام اداروں نے ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا او ر تمام محنتی، فرض شناس افسران ہمارا اثاثہ ہیں –

    انہو ں نے ان خیالات کاا ظہار ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے دوران کیا- ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ نائلہ باقر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل تنویر یسین اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شر کت کی-

    کمشنر نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اسی حکمت عملی اور پیشہ وارانہ ذمہ دار ی کے احساس کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں – انہو ں نے کہا کہ ملک دشمن قو تیں اور دہشت گردعناصر، امن و امان کو تباہ کرنے کے مذموم ایجنڈے کے تحت کسی بھی وقت کاروائی کرسکتے ہیں اور ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہمہ وقت

    چو کس رہنے کی ضرورت ہے – کمشنر نے میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کریں اور اس سلسلہ میں شہریوں کے شکایات کے ازالہ کیلئے بر وقت اقداما ت کریں –

  • بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاونٹ بھی ہیک کر لیا گیا

    بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاونٹ بھی ہیک کر لیا گیا

    بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاونٹ بھی ہیک کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کر لیا گیا ہے، ہیکرز نے عدنان سمیع کی پروفائل میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگائی ہے ،ہیکرز نے اکاونٹ ہیک کرنے کے بعد پیغام میں لکھا ہے ک ترکش سائبر آرمی نے اکاونٹ ہیک کیا ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن کا بھی ٹویٹر اکاونٹ ہیک کیا گیا تھا جسے اگلے روز بحال کروالیا گیا ہے.

  • شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں‌ کا مشترکہ اجلاس، بجٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی پر غور

    شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں‌ کا مشترکہ اجلاس، بجٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی پر غور

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں‌ بجٹ سیشن کےدوران کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں‌ بلاول بھٹوزرداری،رضاربانی، شیری رحمان، خورشید شاہ، احسن اقبال اور دیگر شریک ہیں. اجلاس میں‌ آصف زرداری،حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا. بجٹ اجلاس سے قبل مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ بلائے گئے پارلیمانی اجلاس منسوخ کر دیئے گئے جس پر یہ مشترکہ اجلاس جاری ہے.

    واضح رہے کہ کابینہ کا خصوصی اجلاس آج پارلیمنٹ میں ہوگا جبکہ کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بجٹ تجاویز پیش کریں گے جس کے بعد کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی.