گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری، تھانہ سول لائن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7رکنی ” ظفری ڈکیت” گینگ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سول لائن کے علاقہ میں چوری،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا سات رکنی خطرناک گینگ متحرک تھا،جوواردات سے پہلے گھروں کی مکمل ریکی کرتے اور جس گھر پہ تالا لگا ہوتا،اسے توڑ کراندر داخل ہوجاتے اور گھر میں موجود قیمتی سامان،نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس گینگ کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضاحسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIفراست اللہ،ASIاحمد نوازانچارج چوکی جٹو وکل اور دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا،جنہوں نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے7 رکنی ظفری گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 1۔غضنفر عرف ولد ظفری 2۔ محمد اکرم ولد محمد عارف 3عدنان ولد غلام رسول 4۔وسیم عباس ولد محبوب عالم 5۔عدیل ولد محمد صدیق6۔ارشد محمود ولد رحمت خاں 7۔وحید ولد منظور احمد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 8لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات مالیتی 5لاکھ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات متوقع ہے
Blog
-

ساہیوال:ایک اور خاندان موت کی آغوش میں جا سویا
ساہیوال:تھانہ یوسف والا کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر حادثہ،حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک،حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ یوسف والا کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر لاہور سے ملتان جانے والا ٹرک مزدے سے جاٹکرایا،جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تین افراد ارشد،خضر اور عثمان موقع پر ہی چل بسے،حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،ہلاک شدگان کا تعلق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے نواحی گاؤں سے بتایا جا رہا ہے
-

دنیا بھر میں پٹرول سستا پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، نیازی حکومت نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف جو ان دنوں لندن میں قیام پذیر ہیں، نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہور ہی ہیں لیکن عمران نیازی کی حکومت اس میں آئے دن اضافہ کر رہی ہے. حقیقت یہ ہے کہ بغیر ویژن، تجربے اور اہلیت کے ملک چلانے کی اس سے بدترین مثال نہیں دیکھی جا سکتی.
واضح رہے کہ شہباز شریف حالیہ دنوںمیںطبی معائنہ کیلئے لندن میںہیں اور ان کے وکلاء کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ وہ گیارہ جون کو پاکستان واپس لوٹ آئیں گے.
-

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ زہر پی لیا
چنیوٹ
مہنگائی بیروزگاری پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی زندگیاں چھیننے لگی چنیوٹ میں پی ٹی آئی ورکر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ زہر پی لیا حالت تشویشناک
چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحید آباد کے رہائشی چار بچوں کے باپ پاکستان تحریک انصاف کے ورکر یوسف خان نے موجودہ مہنگائی بیروزگاری کے حالات سے تنگ آکر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھالیں اور مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی جس سے یوسف خان کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی وارڈ میں یوسف خان کو بچانے کے لئے ڈاکٹرز طبی امداد فراہم کررہے ہیں اہل علاقہ اور لواحقین کے مطابق یوسف خان تحریک انصاف کا ورکر ہے اور کچھ عرصہ سے بیروزگار ہے جبکہ یوسف خان شہبازشریف کی شوگر ملز میں الیکٹریشن تھا فقط تحریک انصاف کا ورکرز ہونے کی وجہ سے مل سے نکال دیا گیاتھا -

برٹش ایئر ویز کی پروازیں 11 سال بعد بحال، کل پہلا طیارہ صبح 9 بج کر پچیس منٹ پر اسلام آباد پہنچے گا
برٹش ایئرویز کی پروازیں گیارہ برس بعد پاکستان کیلئے بحال ہو گئی ہیں. آج شام برٹس ایئر ویز کا طیارہ پاکستان کیلئے روانہ ہو گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز گیارہ برس بعد پاکستان کے لئے اپنی پروازیں شروع کررہی ہے. اسلام آباد اور لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی. برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز کل سوموار کے دن صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ پروازوں کی بحالی پر مختلف طبقات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے. برٹش ایئرویز کی بحالی سے سیاحت تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں ایک اور پیشرفت آنے پربرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ برٹس ایئر ویز کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے سے پاکستان اور برطانیہ کے عوام مزید قریب آئیں گے .
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر برٹش ایئرویز کے بوئنگ 787طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا.
واضح رہے کہ برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان کے لئے دوبارہ پروازیں بحال کردی ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ایئرویز کو باقاعدہ فلائٹ شیڈول جاری کردیا ہے.
-

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 5 بچوں کی اموات، حمزہ شہباز شریف کا صوبائی وزیر صحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی اموات پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے صوبائی وزیر صحت سے مستعفیٰہونے کا مطالبہ کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ ساہیوال میں پانچ بچوں کی موت حکومت کی نالائقی اور نا اہلی کا نتیجہ ہے۔ اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت ہیں. اس انتہائی سنگین نوعیت کے واقعہ پر وزیرصحت پنجاب کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ یاد رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور سخت گرمی کی وجہ سے پانچ بچے جاںبحق ہوئے ہیں. اس واقعہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کی ہے.
-

جہانیاں ایک ہی گاوں کے تین نوجوان جاں بحق
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی )
ساہیوال کے قریب بس ھادثہ ہوا ۔حادثہ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاوں چک نمبر 147 دس آر کے رہائشی تین افراد جاں بحق ہوگئے تینوں عید منانے گھر آرہے تھے۔نوجوانوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ -

تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو جنگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہو گا. چینی وزیر دفاع کا دوٹوک اعلان
چینی وزیر دفاع وی فینگ نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ اگر کسی نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی تو چینی فوج کے پاس جنگ کے علاوہ کوئی راستہ اور آپشن نہیں ہو گا. تائیوان چین کا حصہ ہے اور رہے گا. چین ایک دن ضرور متحد ہو گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وی فینگ سنگا پور میں ایشیا ڈیفنس سربراہی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر دفاع نے کہاکہ امریکہ تجارت پربات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے اس کیلئے کھلے ہیں تاہم اگر امریکہ چین کے خلاف جنگ کا ارادہ رکھتا ہے تو ہم آخر دم تک لڑیں گے۔ چینی فوج علاقائی امن و استحکام کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تصادم انتہائی تباہ کن ہوسکتا ہے. بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان پر امریکی موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تائیوان چین کے لیے مقدس سرزمین ہے اور چین اپنی مقدس سرزمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہو گا. یاد رہے کہ امریکہ اور چین کے مابین کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے.
-
ہیلمٹ پوش ڈاکو گینگ گرفتار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے ہیلمٹ پوش گینگ گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ اےڈویژن سید ظہیر عالم شاہ نے ہیلمٹ ڈال کر واردتیں کرنے والا افتخار عرف کاکا کو گرفتار کر لیا۔ عید کے نزدیک آتے ہی ڈکیت گینگ نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز سے محروم کیا تھا. دوران تفتیش ڈکیت گینگ نے متعدد ڈکیتوں کا اعتراف بھی کر لیا
افتخار عرف کاکا شیخوپورہ اور دوسرے اضلاع کے22 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کاکا کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
ہیلمٹ پوش ڈاکووں کو پکڑنے کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے دوران ناکہ بندی گرفتار کیا.
عید پر عوام کی خوشیاں اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ -

راولپنڈی گرجا گھروں کی سیکیورٹی تیز کردی گئی
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ضلع بھر کے گرجا گھروں پر پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس خصوصی گشت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز گرجا گھروں پر تعنیات ڈیوٹی کو وقتاََ فوقتاً چیک کر رہے ہیں۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں پیٹرولنگ ڈیوٹی کر رہے ہیں
