Baaghi TV

Blog

  • 36 اضلاع، 38 ان کے ترجمان ہیں، نیب اورعمران خان کا گٹھ جوڑ ہے. حمزہ شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

    36 اضلاع، 38 ان کے ترجمان ہیں، نیب اورعمران خان کا گٹھ جوڑ ہے. حمزہ شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 ماہ میں ایک ہزارارب روپےکےاضافی قرضے لیے گئے. ڈالرپاکستان کی تاریخ میں سب سےبلندسطح پرچلاگیا ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان تاریخ کےنازک دورسےگزررہاہے. ہماری جی ڈی پی سکڑکر 3 فیصدرہ گئی- 9 ماہ میں بجٹ خسارےنے 9 سالہ ریکارڈتوڑدیا ہے. نیب اورعمران خان کاگٹھ جوڑہے. ان کا کہنا تھا کہ گیس،بجلی،صحت،تعلیم سمیت تمام اشیائےخورونوش میں 125 فیصداضافہ ہوا ہے. 36 اضلاع ہیں اور 38 ان کےترجمان ہیں.

    انہوں نے کہاکہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 52 فیصدکمی واقع ہوئی ہے. اسی طرح گیس،بجلی و دیگر اشیائےخورونوش میں 125 فیصداضافہ ہواہے. عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں.

  • ساہیوال:پولیس نے منشیات فروش کے ساتھ کیا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جانیے

    ساہیوال:پولیس نے منشیات فروش کے ساتھ کیا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جانیے

    ساہیوال:پولیس تھانہ یوسف والا کی کامیاب کاروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس کی بھاری مقدار برآمد،
    تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ نواحی گاؤں 65/5L کے قریب واقع دربار بابا سرور شاہ کے آس پاس منشیات فروشی جاری ہے،جس پر ایس ایچ او تھانہ یوسف والا نے اپنی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ جگہہ سے عنصر اقبال کھوکھر نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1230گرام چرس برآمد کرلی،جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے
    واضح رہے کہ ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی ضیا کی ہدایات پر ساہیوال میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے

  • بھارتی وزیر داخلہ کی عہدہ سنبھالتے ہی گورنر مقبوضہ کشمیر سے ملاقات، سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

    بھارتی وزیر داخلہ کی عہدہ سنبھالتے ہی گورنر مقبوضہ کشمیر سے ملاقات، سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

    بھارت میں بی جے پی لیڈر اور نو منتخب وزیرداخلہ امیت شاہ نے عہدہ سنبھالتے ہی گورنر جموں‌کشمیر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف نوعیت کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ امیت شاہ مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال او ر نوجوانوں‌کے تیزی سے عسکری تنظیموں میں شمولیت پر سخت پریشان ہیں. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیرمیں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے بھی اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امیت شاہ اور گورنر ستیہ پاک ملک کے مابین ملاقات کے دوران امت شاہ نے ریاست کی سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا۔ 15 منٹ تک ہونے والی اس میٹنگ میں ہندوستانی وزیرداخلہ کوامرناتھ یاترا سے متعلق کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا 46 دن کی ہو گی اور یہ یکم جولائی سے شروع ہو کر پندرہ اگست تک چلے گی. یاد رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ الیکشن کے موقع پر جو اضافی بھارتی فوج کشمیر بلائی تھی اسے واپس نہیں بھیجا گیا بلکہ امر ناتھ یاترا کے بہانے یہیں‌ تعینات کر دیا گیا ہے.

  • عید  کا  پیغام، پروفیسر زید حارث

    عید کا پیغام، پروفیسر زید حارث

    اللہ تعالی کے بندوں کو ایک پر مشقت عبادت کے بعد خوشی کا ایک دن میسر کیا گیا تا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کریں اور اللہ کی تعریف کریں ۔ ولتكبروا الله على ما هداكم ولعلكم تشكرون: اللہ کی تعریف کہ اس نے ہم کو یہ مشقت و تعب والی عبادت کی توفیق دی اور اس بات پہ شکر کہ اس نے اہل اسلام کو کھلے میدانوں میں جمع ہونے کا حکم دے کر ہمیں محبت ومودت کی خوبصورت لڑی میں پرو دیا۔عید کا دن پیغام ہے ہر اس روزے دار کے لئے جس کے لئے کہ یہ دن واقعی جہنم سے آزادی کا دن قرار پا گیا ۔جس روزہ دار نے اپنے گناہ معاف کروا لئے۔جو اللہ کا ویسا بندہ بن گیا جیسا رمضان بنانا چاہتا تھا ۔جس کو رمضان نے حلیم و بردباری، عفو ودرگزر، تواضع و عاجزی اورعبادت و ریاضت کا پابند بنا دیا۔ جس روزہ دار کے دن اطاعت و فرمانبرداری سے اور راتیں قیام سے مزین ہو گئیں اور جو یہ سب نہ کما سکا وہ اپنا محاسبہ کر لے ۔ ابھی زندگی کی رونق باقی ہے۔ابھی سانس چل رہے ہیں ۔ ابھی تبدیلی کا امکان باقی ہے۔ صرف نئے کپڑے پہن کر عید کی خوشیوں میں شریک ہونے والا مسلمان یاد رکھے کہ حقیقی خوشی تو اس کی ہے جس کا دل اللہ کی محبت سے بھر چکا ہے جس کے دل میں گناہ سے نفرت کا مضبوط بیج بویا جا چکا ہے۔ عید کا دن مساکین وفقراء کے لئے خیر کاپیغام لے کر آیا ہے۔ہر روزے دار اپنے روزے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک ایسا کام کرے گا کہ اس کے روزے کی کمی بھی پوری ہو جائے اور مسلمانوں کے معاشرے کا ہر فرد اس خوشی میں بھی شریک ہو جائے۔

    وہ فطرانہ ادا کرے گا جس کا ایک بنیادی مقصد حدیث میں کچھ یوں بیان کیا گیا کہ (طعمة المساكين) مساكین کے لئے کھانا بن جائے۔معزز مائیں اور بہنیں یاد رکھیں کہ یہ عید کا دن صرف میرے اور آپ کی تزیین وزیبائش کے لئے نہیں ہے ، ہم ایسے دین کے ماننے والے ہیں جو ہمیں اپنی ذات سے زیادہ دوسرے کی خواہش کے احترام کی تربیت دیتا ہے۔وہ مسکین جو آپ کے نئے کپڑے اور خوبصورت حالت وہیئت کو دیکھ کر آپ سے حسد شروع کر دیتا ہے خدارا اس کی مدد کر کے، اس کو اپنی خوشی میں شریک کر کے اس کو حسد سے محفوظ کیجئے اور اس کی دعاؤں کے مستحق بن جائیے جو کہیں بھی آپ کے لئے ایک مضبوط قلعہ ثابت ہو سکتی ہیں ۔عید کا پیغام ہے کہ ہم نے جس طرح رمضان میں اللہ کے حکم پہ حلال چیزوں کو اپنے لئے حرام کیے رکھا ،اب سرکش شیطانوں کے کھل جانے پہ کہیں ہم اپنے لئے حرام کو بھی حلال نہ کر لیں ۔عید کے تین دنوں میں رشتہ دار و اقارب کی دعوتوں پہ اسراف سے اجتناب کیجئے ۔ سارا مہینہ تو ہم اس بات پہ خوش رہے کہ شیطانوں کو جکڑ دیا گیا ہے لیکن ان تین دن کی دعوتوں کہیں ہم اس آیت کا مصداق تو نہیں بن جاتے "إن المبذرين كانوا إخوان الشياطين” یقینا فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں ۔رمضان نے شیطان سے نفرت کا جو جذبہ پیدا کیا تھا۔ اپنے عمل اور کردار سے اس نفرت کا ثبوت دیجئے۔ دعوت ضرور کیجئے لیکن اعتدال اور میانہ روی کا دامن نہ چھوٹنے پائے اور اپنے دستر خوانوں پہ مساکین کی جگہ ضرور رکھئے ۔اللہ ان میں برکتیں ڈال دے گا۔عید الفطر کا ایک اہم پیغام کہ تمام مسلمانوں کو ایک میدان میں جمع کر کے،عورتوں کو بھی نماز عید میں شامل ہونے کا حکم دے کر، نماز نہ پڑھنے والی عورتوں کو بھی مسلمانوں کی عید گاہ میں پہنچنے کا حکم دے کر اتفاق واتحاد کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔اتفاق واتحاد کی ایک اعلی مثا ل پیدا کرنی ہے۔باہمی کدورتیں اور نفرتیں، قبائلی و علاقائی تعصبات، مسلکی وسیاسی تفریقات اور افتراقات کو بھلا کر ایک میدان میں اکٹھے ہو کر اہل اسلام کی یگانگت کا عملی مظاہرہ کیا جائے ۔اس قدر خوبصورت معاشرتی اقدار رکھنے والے دین کے پیروکار عید کے اس پر مسرت موقع پہ لسانیت و قومیت کا گھناؤنا کھیل کھیل کر ایک اسلامی ملک کے تشخص کو مسخ کرنا چاہتے ہیں یا اپنے کامل دین اسلام کی خوبصورت تصویر کو دنیا میں بدنما کرنا چاہتے ہیں یا ملک و ملت کے دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں؟ آئیے رمضان کے آخر میں عید کے پر مسرت موقع پہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے اپنی قوم کے سر کو فخر سے بلند کیجیے۔

  • ساہیوال:ایک اور سانحہ،متعدد نو مولود جاں بحق،عوام سراپا احتجاج

    ساہیوال:ایک اور سانحہ،متعدد نو مولود جاں بحق،عوام سراپا احتجاج

    ساہیوال:ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے بچگانہ وارڈ میں اے سی خراب ہونے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور گرمی کی وجہ سے متعدد نو مولود بچوں کی ہلاکت،میڈیا پر خبریں آنے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی،
    وزیر صحت نے بھی کہا ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں بچگانہ وارڈ کے اے سی کی خرابی پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے یکے بعد دیگرے متعدد نو مولود بچے زندگی کی بازی ہار گئے جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا،ہسپتال انتظامیہ نے پہلے پہل تو لواحقین پر دباؤ ڈال کر واقعہ کو دبانے کی روائتی کوششیں کی لیکن جیسے ہی یہ خبریں میڈیا پر آئیں،انتظامیہ کے مردہ گھوڑے میں گویا جان ہی نہیں بلکہ بجلی عود کر آئی،ڈپٹی کمشنر ساہیوال فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کا اے سی ہنگامی طور پر چلڈرن وارڈ میں لگا دیا گیا،دوسری طرف وزیراعلی پنجاب اور اور صوبائی وزیر صحت نے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کرلی،ڈپٹی کمشنر ساہیوال زمان وٹو کی طرف سے حکام بالا کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں بائیو میڈیکل انجینئر لقمان تابش کو اے سی کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب دیگر عملہ کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا گیا ہے،اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری صحت رفاقت علی ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور ان کی زیرنگرانی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس آفس میں جاری ہے ایڈیشنل سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ شام تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے گی اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی
    واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ڈویژن بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ہسپتال ہے جہاں ڈویژن کے اضلاع کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی ہزاروں مریض روزانہ کی بنیاد پر علاج کے لیے تشریف لاتے ہیں کی گائنی وارڈ میں صرف 18 بیڈز ہیں اور اس وقت 44 کے لگ بھگ بچے زیر علاج ہیں،یاد رہے کہ اس ہسپتال میں بدانتظامی اور ڈاکٹرز کی طرف سے ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کی بازگشت اکثر اوقات سنائی دی جاتی رہی ہے،عوامی حلقوں میں تحقیقاتی کمیٹی اور اس کی رپورٹس پر عدم اعتماد اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ اس سے قبل سانحہ ساہیوال کے معاملے پر بھی ایسے ہی کئی اعلانات کیے گئے اور کمیٹیاں بنائیں گئیں تھیں لیکن ابھی تک لواحقین انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

  • زرتاج گل کی بہن کا ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا معاملہ، وزیر اعظم نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ سن کر حیران رہ جائیں‌ گے

    زرتاج گل کی بہن کا ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا معاملہ، وزیر اعظم نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ سن کر حیران رہ جائیں‌ گے

    وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،


    یا د رہے کہ زرتاج گل کی بہن شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھیں اور انہوں نے 2014 سے لےکر 2018 تک پی ایچ ڈی مکمل کرنی تھی لیکن انہوں نے مزید چار سال کی توسیع کروائی ۔ پی ایچ ڈی کے بعد پانچ سال کسی بھی ادارے میں پڑھانا لازمی ہوتا ہے لیکن شبنم گل نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹر نیکٹا کے شرائط پر پورا بھی نہیں اترتیں ۔ اس تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے سخت تنقید کی جارہی تھی جس پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اب نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل وزیر کو نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے.

  • لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 ہلاک، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

    لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 ہلاک، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

    لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں. پانچوں‌ کی حالت بگڑنے پر ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہیں‌ ہو سکے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور میں‌ نشتر کالونی کے علاقہ آصف ٹاؤن میں‌ پیش آیا ہے. بتایا گیا ہےکہ آصف ٹاؤن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے جنہوں نے مل کر ایک ساتھ شراب پی اور پھر اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر شراب پینے والے ان پانچوں افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے.

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شراب فراہم کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم سے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کروائی جارہی ہے جہاں اس نے شراب فروخت کی تاکہ شراب پینے والے مزید لوگوں‌کا جانی نقصان نہ ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں‌ پچیس سے بتیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں. اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو کہ ہلاک ہونے والے گل زمان کے والد مقصود مسیح نے درج کروایا ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں‌ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم افسوسناک امر ہے کہ شراب بیچنے اور پینے پر پابندی نہیں‌ لگائی جاسکی ہے.

  • سستا رمضان بازار میں دن کو بھی بلب جلنے لگے

    سستا رمضان بازار میں دن کو بھی بلب جلنے لگے

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)سستا رمضان بازار میں دن کو بھی فالتو بلب چلتے رہتے ہیں جو کہ سراسر قومی اور مذہبی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔اسی سلسلے میں باغی ٹی وی کی ٹیم خصوصی طور پہ رمضان بازار میں موجود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے بھی ملی اور انکی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائی۔مگر معاملہ جوں کا توں رہا اور کسی بھی انتظامی شخصیت نے فالتو بلب بند کرنے کی زحمت نہ کی ۔باغی ٹی وی کی ٹیم نے ایک درخواست لکھی جس میں موقف پیش کیا کہ ہمارا ملک پہلے ہی توانائی کے بحران کا شکار ہے ۔پاکستان کسی بھی طور توانائی کی فضول خرچی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

  • دنیاپور : منشیات کے خلاف کلین اپ آپریشن کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) مقامی نوجوان چوہدری شفقت نذیر وڑائچ نے منشیات کے خلاف کلین اپ آپریشن کا مطالبہ سوشل میڈیا پر لانچ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیاپور کے نوجوان چوہدری شفقت نذیر وڑائچ نے دنیاپور کے علاقے میں منشیات کی بڑھتی ہوئی خرید و فروخت اور سر عام استعمال کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کیا اور تحصیل دنیاپور میں منشیات کے خلاف کلین اپ آپریشن کا مطالبہ کیا اس کی اس مہم میں سینکڑوں نوجوان شامل ہو چکے ہیں دنیاپور میں سوشل میڈیا پر ہر طرف منشیات کے خلاف کلین اپ آپریشن کے مطالبے کی باتیں نظر آ رہی ہیں یاد رہے دنیاپور میں دھڑلے کے ساتھ منشیات کا کاروبار عروج پر ہے جس کے وجہ سے لا تعداد نوجوان اس کا شکار ہو گئے ہیں جو اپنا نشہ پورا کرنے کے لئے چوری جیسی وارداتیں سر انجام دیتے ہیں جن کی وجہ سے ان منشیات استعمال کرنے والے نوجوان کے اپنے گھرانے اور اہل علاقہ پریشان حال نظر آ رہے ہیں

  • حکومت کہیں‌ نہیں‌ جارہی اور نہ ہی پارٹی میں‌ کوئی اختلاف ہے. فواد چوہدری

    حکومت کہیں‌ نہیں‌ جارہی اور نہ ہی پارٹی میں‌ کوئی اختلاف ہے. فواد چوہدری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے عمران خان کا کامیاب ہونا ضروری ہے. حکومت کہیں‌ نہیں‌ جارہی اور نہ ہی پارٹی میں‌ کوئی اختلاف ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں‌ بے بنیاد ہیں. اگر ہم صرف یہ نظر دوڑائیں کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک کہاں کھڑے ہیں احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے اور وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا، اس لئے ایک دو برسوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے.

    واضح رہے کہ قبل ازیں‌ فواد چوہدری نے یہ بیان دیا تھا کہ کئی اہم فیصلے ہو جاتے ہیں‌ مگر ان کا پتہ نہیں‌ چلتا. ان کے اس بیان کے بعد یہ بحث جاری تھی کہ کیا فواد چوہدری بھی حکومتی پالیسیوں‌سے خوش نہیں‌ ہیں تاہم آج انہوں نے یہ بیان دیکر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں ختم کرنے کی کوشش کی ہے.