Baaghi TV

Blog

  • بہاولپور صوبہ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی

    بہاول پور میں جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہ بننے اور صوبہ بہاول پور بحالی کے حق میں بہاول پور کی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس میں مظاہرین نے یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی میں خوب
    نعرے بازی کی۔
    احتجاجی مظاہرے میں صوبہ بہاول پور بحالی تحریک کی پانچ سیاسی جماعتوں ، جماعت اسلامی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔
    مظاہرین نے ہاتھوں میں بحالی صوبہ سے متعلق بینرز اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاست بہاول پور کی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے ۔
    جنوبی پنجاب صوبے کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
    1950 سے آج تک ڈویزن بہاول پور میں نئی تحصیلیں نہیں بنائیں گئیں ۔
    شاہ محمود قریشی صاحب عقل کے ناخن لیں۔
    یہ تین اضلاع نہیں بلکہ چھ اضلاع ہیں ۔
    بہاول پور میں نئی تحصیلیں بنائی جائیں تو تین مزید اضلاع بنتے ہیں۔
    صوبہ بہاول پور کو بحال کیا جائے ۔
    جنوبی پنجاب صوبہ ببنے سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
    بہاولپور جنوبی پنجاب کا حصہ نہیں بنے گا ۔
    مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ستلج برج بند کرکے گرینڈ دھرنا دیں گے ۔

  • پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گر گئی

    پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گر گئی

    پاکستان کا ایک اور کھلاڑی آؤٹ ہو گیا، فخر زمان نے 22 رنز بنائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گر گئی، اوپنرآنے والے فخر زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی رسل نے فخر زمان کو آوٹ کیا ہے .
    کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گر گئی تھی ، پہلے میچ میں فخز زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر آئے تھے تا ہم امام الحق تسیرے اوور میں دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے. اب دوسرے اوپنر فخز زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے.

     

    پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کیسی ہے؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ

     

    ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ

     

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

     

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ شروع ہو چکا ہے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے‌آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ بجایا گیا،. پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر پاکستان کی ٹیم نے بھی قومی ترانہ پڑھا

  • کرکٹ، پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی

    کرکٹ، پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی

    ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پہلی وکٹ 17 رنز پر گر گئی امام الحق دو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گر گئی ہے، پہلے میچ میں فخز زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر آئے تھے تا ہم امام الحق تسیرے اوور میں دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے.

     

    پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کیسی ہے؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ

     

    ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ

     

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ شروع ہو چکا ہے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے‌آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ بجایا گیا،. پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر پاکستان کی ٹیم نے بھی قومی ترانہ پڑھا

  • پاکستان کا پہلا میچ،فخر زمان اور امام الحق اوپنر

    پاکستان کا پہلا میچ،فخر زمان اور امام الحق اوپنر

    پاکستان کے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں فخز زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر میدان میں آئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ شروع ہو چکا ہے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے فخز زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر کھیلیں گے. میچ کے‌آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ بجایا گیا،. پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر پاکستان کی ٹیم نے بھی قومی ترانہ پڑھا.

  • پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کیسی ہے؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ

    پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کیسی ہے؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی نسبت پاکستان کی ٹیم بہتر ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ میرے خیال میں آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی نسبت پاکستان کی ٹیم بہتر ہے۔اور اسے ضرور جیتنا چاہیے۔اگرچہ پاکستان کی پرفارمنس وارم اپ میں اچھی نہیں رہی مگر یہ لڑکے اپنے ناقدین کو پرفارم کرکے ششدر کریں گے۔اور اللہ سے دعابھی ہے ہم سب کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا آج پہلا میچ ہے .ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا . اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ میچ کے لئے بھر پور تیاری ہے. ہم باولنگ کرنا چاہتے تھے اگر سٹارٹ اچھا ملا تو برا سکور بنائیں گے اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے

     

    ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ

     

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

  • محکمہ تعلیم شیخوپورہ نے دکھائی اعلی کارکردگی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے نمایاں کارکردگی دکھانے پر محکمہ تعلیم شیخوپورہ کے افسران میں اعزازی سرٹیفیکیٹ اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے محمکہ تعلیم کے افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا آپ لوگوں کی شاندار کارکردگی اور بے مثال لگن کی وجہ سے آج ضلع شیخوپورہ صرف 3 ماہ کی قلیل مدت کے اندر اندر پنجاب بھر میں 32 ویں پوزیشن سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے جوکہ یقیناً محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ,ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر محکمہ تعلیم کے افسران واہلکار اس محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے تو عنقریب ضلع شیخوپورہ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہوگا اور اسں سلسے میں ضلعی انتظامیہ وسائل کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی. ,یاد رہے کہ جب ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے ضلع شیخوپورہ کا چارج سمبھالا تھا تو شیخوپورہ,پنجاب بھر میں 32 ویں پوزیشن پر تھا جو کہ اب چوتھی پوزیشن پر ہے

  • شوپیاں میں تین کشمیری شہید

    شوپیاں میں تین کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے آج جمعہ کو تین کشمیریوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا،درگڈ، سوگن نامی گائوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا،

    واضح ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں بھارتی فوج روزانہ کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے

  • ویسٹ انڈیزکا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیزکا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا آج ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلا میچ ہے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت لیا لیکن فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی ٹیم بیٹنگ کرے گی. اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ میچ کے لئے بھر پور تیاری ہے. ہم باولنگ کرنا چاہتے تھے اگر سٹارٹ اچھا ملا تو برا سکور بنائیں گے اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے

    ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ

     

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

  • ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

    ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

    حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور کر لی گئی تا ہم قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہو جانے کی وجہ سے قرارداد پر کچھ نہ ہو سکا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفرالحق نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان سپریم کورٹ کے بعض معزز ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اظہار تشویش کرتا ہے ،ریفرنس خفیہ انداز میں دائر کیا گیا ، جس کا متعلہ ججز ز کو بھی علم نہیں تھا، حکومتی ریفرنس کے دائر کرنے پر شدید تنقید ہو رہی ہے اور بار میں تقسیم نظر آئی ہے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مستعفی ہو گئے۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شبہ پیدا ہوتا ہے ، کہ ریفرنس معزز ججز کے حالیہ فیصلوں سے متعلق ہے،یہ ریفرنس عدلیہ پر براہ راست حملہ ہے، ایوان معزز ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور حکومت معزز ججز کے خلاف ریفرنس واپس لے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کیا جائے گا.اجلاس کے دوران ججز کے خلاف ریفرنسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سینٹر راجہ ظفر الحق نے کی ، اجلاس میں ایاز صادق، رانا تنویر،مریم اورنگزیب ،مشاہد اللہ خان و دیگر شریک ہوئے. اجلاس کے بعد ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے. حکومت کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے.

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے. ان کی پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی الزامات کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے

    واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس پر 14 جون کو سماعت ہو گی

  • انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

    ورلڑ کپ کے پہلے میچ میں انگلنڑ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے بڑی شکست دے دی. بین سٹوکس کی شاندار بلے بازی,.2 وکٹس اور فلڑنگ نے ٹیم کو فاتح بنایا. بین سٹوکس مین آف دی میچ قرار.
    سٹوکز انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں میں سے ہے جس میں کپتان ایون مورگن (57)، جیسن روۓ (54) اور روٹ (51) کے ساتھ 84 رنز بناۓ
    انگلنڑ کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی دوسرے بال پر گر گئ پھر روٹ اور روۓ نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اورپھر بین سٹوکز اور مورگن نے ٹیم کو فاتح بنا دیا.
    ڑو پلیسی نے ڑیل سٹین کے زخمی ہونے کے باوجود ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا اور پہلا لیگ سپنر اوور عمران طاہر سے کروایا