Baaghi TV

Blog

  • نوسر بازوں کے خلاف زبردست کاروائی

    نوسر بازوں کے خلاف زبردست کاروائی

    منڈی عثمان والا : باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھڈیاں خاص کے نواح میں واقع تھانہ منڈی عثمانوالہ کی حدود میں پولیس کی نوسر بازوں کے خلاف کارروائی
    ملزمان کے قبضے سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ اور نقدی برآمد مقدمہ درج
    منڈی عثمانوالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان یوسف اور شریف کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان خواتین کو بنکوں سے اے ٹی ایم کارڈ بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکال کر دینے کیلئے شناختی کارڈ لے کر پاس ورڈ پوچھتے اور پیسے نکال کر خواتین کو نفی میں جواب دیتے کہ اکاونٹ میں پیسے نہیں ہیں اور پیسے خود نکال لیتے بھولی بھالی خواتین کے ساتھ نوسر بازی کرتے یہ گروہ کافی عرصے سے متحرک تھا۔گرفتار ملزمان نے نابینا شخص کو بھی لوٹ لیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی نقدی رقم تھانہ منڈی عثمانوالا کے ایس ایچ او ملک محمد جبار نے گوہڑ جاگیر کے نابینا شخص محمد بلال اور متاثرہ خواتین کے سپرد کر دی اور ملزمان کے خلاف نوسر بازی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام سے علاقے میں میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

  • یاراں نال بہاراں سرگودہا میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری

    یاراں نال بہاراں سرگودہا میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں گرمی کی شدت کے باوجود افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے شہر کے معروف ریستوران میں منچلے دوستوں نے افطار پارٹی کا اہتمام کر کے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا افطار پارٹی بلال اکبر وڑائچ آفیسر موٹروے پولیس نے اپنے دوستوں کے اعزاز میں دی جس میں اسد ذیشان وڑائچ ایڈووکیٹ,حسن سوہی ایڈووکیٹ,عمر افضل سیال ایڈووکیٹ,فیصل امان تارڑایڈووکیٹ,اسد وڑائچ, جبکہ موٹروے پولیس سے فاخر حسین باجوہ ,عاصم سیال,تنویر احمد,ملک عامر (پیرول آفیسر),وقاص گجر,مدثر چیمہ,عمران چیمہ و دیگر نے شرکت کی ذیشان وڑائچ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس مصروف دور میں اس طرح کے پروگرامات نہ صرف دوستوں میں محبت کے اضافے کا باعث بنتے ہیں بلکہ ذہنی تروتازگی اور صحت کیلیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں تمام دوستوں نے اس موقع پر بلال وڑائچ کا شکریہ ادا کیا

  • رمضان اور ہماری منافقت … نوید شیخ

    رمضان اور ہماری منافقت … نوید شیخ

    رمضان مسلمانوں کے لیے سب سے متبرک مہینہ ہے ۔ اسی ماہ میں قرآن پاک کا نزول ہوا۔مگر پاکستان میں ہر سال اس ماہ میں لڑائی جھگڑے اور دیگر غلط کاموں میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس ماہ میں شیطان تو قید ہو جاتاہے مگر ہمارانفس آزادہوجاتاہے ۔ بے شک بابا بلھے شاہ نے درست فرمایاتھا کہ – میری بُکل دے وچ چور – یعنی میری چادر میں ہی چور چھپا ہے۔

    رمضان آتے ہی سب نماز،تروایح، باقاعدہ قرآن پاک تلاوت میں مشغول ہو جاتے ہیں . مساجد میں حاضری میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہو جاتاہے ۔ داڑھیاں بڑھا لی جاتی ہیں۔ہاتھ میں تسبیح اورسر پر ٹوپیاں بڑے اہتمام سے پہنی جاتی ہیں۔جو کہ بہت اچھی بات ہے ۔مگر جھوٹ،چغل خوری، سود ، حرام کمانا، ملاوٹ،ذخیرہ اندوزی،جعلی دوائیاں، رشوت لینا ، رشوت دینا،چوری چکاری،دھوکہ دہی،لعن طعن کرنا نہیں چھوڑتے ۔کسی کا حق مارنا ہو تو ہم میں سے کو ئی پیچھے نہیں رہتا۔ بھائی بھائی کاحق مار لیتا ہے بیٹا باپ کو مار دیتا ہے بھائی بہن کی زمین پر قبضہ کر لیتا ہے ۔

    مزید پڑھیے : ملاوٹ کا ناسور … نوید شیخ

    بڑے بڑے رئیس۔ امیر کبیر۔ روزانہ سینکڑوں لوگوں کو سحری اور افطاری کروا کر نیکیاں تو کماتے ہیں مگر اپنے ورکروں کو وقت پر تنخواہ دیتے وقت ان کو موت پڑ جاتی ہے۔امیر تو پھر امیر ہیں- عام آدمی بھی کچھ کم نہیں ۔ورکر طبقہ روزہ رکھ کر اگر کام پر آہی جائے تو ایسا محسوس کروا تا ہے کہ جیسے اس کا کام پر آنا احسان ہو ،روزہ رکھ کر کام میں ڈنڈی مارنا ، جھوٹ بولنا، دھوکہ دینا ، گالی گلوچ کرنا اُس نے سب روضے کے نام پر حلال کر لیا ہے۔

    دکان دار جہاں افطاریاں کرواتے ہیں وہیں قوم شعیب علیہ السلام کے وطیرہ پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔ ناپ تول میں کمی، مہنگائی، ملاوٹ پہلے سے بھی زیادہ کرتے ہیں۔ کیونکہ نیکیوں کے ساتھ ساتھ سیزن بھی تو سمیٹنا ہے۔ دوکانداروں کے لیے رمضان کی برکتیں ایسی ہوتی ہیں کہ باقی گیارہ مہینوں کے برعکس صرف اس ماہ میں ہر چیز دو گنا،تین گنازیادہ قیمت پر بیچی جاتی ہے۔جگہ جگہ گھٹیا تیل سے بنے پکوڑے، سموسے ، جلیبیاں، گلے سڑے پھلوں والی فروٹ چاٹ روزہ رکھ کر دھڑلے سے لوگوں کو بیچی جاتی ہیں ۔

    مزید پڑھیے: پاکستانی آٹوموبائل مافیا کو نکیل کون ڈالے گا ؟. نوید شیخ

    صدقہ ، زکوة، خیرات دیتے وقت ذاتی تشہیر پر زورزیادہ رہتا ہے ۔فیس بک ،ٹویٹر، اخبارات ایسی تصویروں سے بھرے ہوتے ہیں جس میں کبھی کوئی راشن تو کبھی عیدکے کپڑے غربیوں میں تقسیم کررہا ہوتا ہے۔ مسجدوں کی رونقیں خوب بحال کی جاتی ہیں ہر کوئی اس تیزی میں رہتا ہے کہ ہر حال میں نماز باجماعت ادا کی جائے ۔مگر کوئی یہ فکر نہیں کرتاکہ دن بھر اس نے روزہ رکھ کرکیسے کیسے دونمبریاں کی ہیں ۔ کتنے جھوٹ بولے ہیں ۔کتنے لوگوں کا حق مارا ہے ۔رمضان کے آخری عشرے میں جب ہر کوئی عید کے لیے نئے کپڑے اور جوتے خریدتا ہے ۔ لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش بڑھ جاتا ہے ۔ تب کاروباری حضرات اپنے ریٹس ایسے بڑھاتے ہیں جیسے یہ عید ان کی زندگی کی آخر عید ہو۔

    مزید بڑھیے: عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

    رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا ”جو آدمی روزہ رکھتے ہو ئے باطل کام اور باطل کلام نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں۔(صحیح بخاری،جلدنمبر 1،صفحہ نمبر:255)

    رمضان کا مقدس مہینہ اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم کھانے پینے سے ہاتھ روک کے اپنے اردگرد بسنے والے غریبوں،مسکینوں اور بے سہاروں کا خیال کریں۔یہ سمجھنا ہوگا کہ اللہ پاک اپنے حقوق تو معاف کردے گا مگر جو دھوکا،مکر و فریب ، چور بازاری اور منافع خوری ہم اپنے بھائیوں سے کرتے ہیں وہ اللہ پاک ہر گز معاف نہیں کرے گا۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    ٹویٹر پر فالو کریں

  • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ورلڈکپ کا پہلا میچ 7 وکٹس سے جیت لیا

    آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ورلڈکپ کا پہلا میچ تھا جو ویسٹ انڈیز نے 14 ویں اوور میں 7 وکٹوں سے جیت لیا ہے.
    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا. جس کی وجہ سے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے پڑی. ناقص بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان کی پوری ٹیم اکیسویں اوور میں ہی 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 106 رنز کا ٹارگٹ ملا جو ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹس کے نقصان پر 14 اوور میں ہی مکمل کر لیا.
    ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل نے ففٹی سکور کی. یہ ورلڈ کپ کا پہلا کا پہلا میچ تھا جسمیں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا.

    مزید بھی پڑھیں
    پاکستان کی ناقص بیٹنگ، 105 پر ڈھیر

  • گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گجرات کی پہلی پوزیشن

    گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گجرات کی پہلی پوزیشن

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع بھر میں گرانفروشو ں کےخلاف جاری کریک ڈاﺅن میں ابتک ضلع گجرات نے گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، مجموعی طور پر 1216گرانفروشوں پر 28لاکھ12ہزار روپے جرمانہ جبکہ 69افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی کرنےوالوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے ضلع بھر کی 2375مارکیٹوں میں 7206دوکانوں کی انسپکشن کی اس دوران 1285افراد ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ کے مرتکب پائے گئے ان میں سے1216پر جرمانے عائد کر دیے گئے جبکہ 69گرانفروشوں کو موقع پر ہی گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دےا گیا۔ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅ ن میں پرائس مجسٹریٹس کی بہترین کارکردگی کے باعث ضلع گجرات نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

  • ورلڈ کپ پہلے میچ میں ناقص بیٹنگ پر جاوید بدر کی پی سی بی پر تنقید

    ورلڈ کپ پہلے میچ میں ناقص بیٹنگ پر جاوید بدر کی پی سی بی پر تنقید

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں بیٹنگ میں ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما میدان میں آ گئے اور پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم 105 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی ،پاکستان کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کی باولنگ شاندار رہی، ویسٹ انڈیزکی جانب سے اوشانے تھومس نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ،جیسن ہولڈر نے تین، آندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا.

    تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاوید بدر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ "یہ ہوتا ہے باؤلنگ کوچ ویلڈن مُشی بھائی پی سی بی والوں شرم کرو اور اپنے ہیروز کی عزت کرو نہیں تو آج سے بھی زیادہ بُرا حال ہونے والا ہے پاکستانی ٹیم کا اظہر محمود تمھارا باؤلنگ کوچ ہے کیا مقابلہ ہے اُس کا مُشی بھائی سے آج دیکھ لیا”

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے باولنگ کوچ مشتاق احمد ہیں. مشتاق احمد سابق پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے 1989ء سے 2003ء تک 52ٹیسٹ اور144 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ۔مشتاق احمد کو ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال سپن بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی تھی اور اب وہ عالمی کپ میں بھی ان کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

  • پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی جانب سے وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے. ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیزکو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کر دیا گیا ہے.

  • ویسٹ انڈیز کی بہترین باولنگ کے پیچھے پاکستانی باولنگ کوچ کا ہاتھ

    ویسٹ انڈیز کی بہترین باولنگ کے پیچھے پاکستانی باولنگ کوچ کا ہاتھ

    پاکستان کے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی باولنگ اچھی رہی، اس باولنگ کے پیچھے بھی ایک پاکستانی کا ہاتھ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستا ن کے پہلے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ میں پاکستانی شائقین کی امیدوں‌ پر پانی پھیر دیا، 105 رنز پر پاکستان کی ساری ٹیم ڈھیر ہو گئی. قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے صرف 8 رنز بنائے تھے .پاکستان کےسات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے،امام الحق 2 ، محمد عامر 2 ، عماد وسیم اور حسن علی نے ایک ایک رن بنایا .

    پاکستان کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کی باولنگ شاندار رہی، ویسٹ انڈیزکی جانب سے اوشانے تھومس نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ،جیسن ہولڈر نے تین، آندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا.

    ویسٹ انڈیز کا باولنگ کوچ پاکستان کا سابق کھلاڑی ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑی نے تیار کیا ، ایک پاکستانی کھلاڑی کے تربیت یافتہ ویسٹ انڈیزکے کھلاڑیوں نے 105 رنز پر پاکستانی ٹیم کو آوٹ کر دیا. ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے باولنگ کوچ مشتاق احمد ہیں. مشتاق احمد سابق پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے 1989ء سے 2003ء تک 52ٹیسٹ اور144 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ۔مشتاق احمد کو ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال سپن بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی تھی اور اب وہ عالمی کپ میں بھی ان کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

  • کمشنر ایف بی آر کو ٹرانسفر کیا جائے، گجرات چیمبر آف کامرس کی قرارداد

    کمشنر ایف بی آر کو ٹرانسفر کیا جائے، گجرات چیمبر آف کامرس کی قرارداد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ، ایف بی آر کے کمشنر ضیغم عباس کو گجرات سے فی الفور ٹرانسفر کیا جائے، ایگزیکٹو کمیٹی نے قرارداد منظور کر لی۔ کمشنر ایف بی آر ضیغم عباس بزنس مینوں کو ہراساں کر رہے ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں اور غلط نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ ایف بی آر گجرات میں سمجھدار آفیسر کو تعینات کرے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا مطالبہ۔ تفصیلات کا مطابق گجرات چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ آٹھواں مجلس عاملہ اجلاس صدر عامر نعمان کی زیرصدارت چیمبر کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور درود پاک کا ذکر بھی کیا گیا۔صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ ہمارے ادارے کی کارکردگی ابھی جاری ہے اور حا ل ہی میں ہم نے جو آل چیمبرز پاکستان کا صدارتی اجلاس منعقد کروایا تھا۔ ہم نے نہ صرف اس کے بعد ڈکلریشن منسٹرز تک پہنچایا بلکہ فالو اپ کرتے ہوئے مختلف میٹنگز بھی کیں۔ جس میں 4، 5 مرتبہ عبدالرزاق داو¿د ایڈوائزر کامرس اور اس کے علاوہ سید شبرزیدی چیئرمین FBR سے بھی میٹنگز ہوئیں اور انہیں انڈسٹری اور بزنس مینوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ تمام چیمبرز کے صدور کے ڈیلی گیشن کے ہمراہ میٹنگز کا سلسلہ چلتا رہا۔ انہوں نے مزید کہا ہماری فین، فرنیچر اور پاٹری انڈسٹری کے ساتھ نارواسلوک اور ایف بی آر گجرات آفس کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور خصوصاً فین انڈسٹری کو پیک سیزن میں 40B لگا کر بندے بٹھائے جا رہے ہیں اور پریشان کیا جا رہا ہے اور بے جا نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔میاں محمد اعجاز سابق صدر چیمبر نے کہا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔ ہمارا پراڈکشن کا عمل تعطل کاشکار ہوتا ہے۔ جس سے ہمارے آرڈرز Delay ہو جاتے ہیں اور ایکسپورٹس کی طرف توجہ کم ہو جاتی ہے اور ہمیں ٹیکس معاملات میں الجھا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا جو assomptions کی بنیاد پر ٹیکس نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں وہ غلط اقدا م ہے اور انڈسٹری اس طرح مزید بحران میں چلی جائے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی گجرات نے مشترکہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ ضیغم عباس کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات کو فی الفور گجرات سے ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ یہ صنعتکاروں کو حراساں کر رہے ہیں اور غلط نوٹسز بھیج رہے ہیں اس لئے انہیں تبدیل کر کے کوئی سمجھدار آفیسر یہاں تعینات کیا جائے جو بزنس مینوں کو facilitate کرے۔ صدر گجرات چیمبر نے کہا ایڈوائزر کامرس سے جتنی بھی میٹنگز ہوئی ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اب ایسا نہیں ہو گا ۔ ہمیں امید ہے حکومت معیشت کی بہتری کے لئے بزنس مینوں کو تحفظ دے گی۔ ثوبان ظہیر بٹ ایگزیکٹو ممبر نے بھی کہا ہماری پاٹری انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے اور میٹنگز کی بھرمار ہے۔ٹیکس ایمنسٹی یکم 2019 ءکا ذکر کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ چیمبرز نے مشترکہ طور پر اس کا نام تبدیل کرا کر Asset Declaration Scheme رکھوایا ہے اور اس سے بزنس مینوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا گجرات چیمبر بہت جلد اس سکیم Awareness Session بھی منعقد کروائے گا تاکہ بزنس کمیونٹی کو صحیح معنوں میں اس سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔ اس کے علاوہ روزگار ہیلپ ڈیسک اور ایکسپورٹ ڈسپلے سنٹر کمیٹیز چیئرمین ندیم سندھو اور ثوبان ظہیر بٹ نے بھی رپورٹ پیش کیں۔ اس کے علاوہ مختلف ایگزیکٹو ممبران نے چیمبر کے اخراجات اور انکم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں گجرات چیمبر کا عید کے بعد کاغان ناران ٹور کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں میر صلاح الدین، شیخ ابرار سعید، عدنان اقبال مکی، ندیم احمد سندھو، ثوبان ظہیر بٹ، بشارت محمود، قیصر لطیف، خرم بھٹی، افضال تارڑ، غیاث الدین پال، حامد شہزاد، میاں ندیم اسلم اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ، نیب نے ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں شہریوں سے 59 کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب وارث جنجوعہ نے خواجہ برادران ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، ملزم عمر ضیاء، ملزم ندیم ضیاء اور ملزم فرحان علی کے خلاف ریفرنس دائر کیا. ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پیرا گون سٹی میں 93.6 فیصد شئیرز کے مالک ہیں. ملزمان نے پچاس کنال سے زیادہ سرکاری زمین پیرا گون سوسائٹی میں شامل کی اور کروڑوں کا فائدہ اٹھایا. نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے، خواجہ سلمان رفیق کیجانب سے 3 کروڑ 90 لاکھ کے مالی فوائد حاصل کئے گئے.

    واضح رہے کہ خواجہ برداران جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، انہوں نے ضمانت کے لئے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے. تاہم وہ عیدالفطر جیل میں ہی گزاریں گے.