سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا ایک اور احسن قدم تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے چغتائی لیب لاہور کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے معاہدے کی رو سے سرگودہا کے تمام پولیس ملازمین ان کے بیوی بچوں اور والدین کو چغتائی لیب صحت سروسز پر شوگر اور بلڈ ٹیسٹ کروانے پر خصوصی 20 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ سی ایل ایل بیلو کارڈ کے حامل اہلکاروں کو 25 فیصد تک رعایت دی جائے گی پولیس ملازمین یہ رعایت ڈی پی او آفس سے حاصل کردہ ریفرل کارڈ اور ایل ایل بیلو کارڈ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے
Blog
-

کرکٹ ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ پہلا میچ انگلینڈ سے ہار گیا
کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی اور پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 104 رن سے شکست سے دوچار کر کے پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
اوول گراؤنڈ میں ہونے والے اس افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی. انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312 کا ہدف دیا ہے. پچاس اوور کے اختتام پر انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا. میچ کے شروع میں ہی جیسن رائے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا تو محض دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے برسٹو کو آؤٹ کر دیا جس سے انگلینڈ کی ٹیم کیلئے مشکل صورتحال پیدا ہو گئی تاہم پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن رائے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جیسن رائے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم پچاس اوور میں 312 سکور کرنے میںکامیاب ہوئی ہے.
ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 311 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا، ہاشم آملہ کو ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث انہیں ریٹارئرہٹ ہونا پڑا جس کے بعد ایڈن مارکرام بیٹنگ محض 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور آؤٹ ہو گئے. کپتان فاف ڈپلسی بھی 5 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ ڈی کوک نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومنی صرف 8 رنز بنانے کے بعد معین علی کا شکار بن گئے، ڈیوائن پروٹرس صرف ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جب کہ راسی وین بھی 50 رنز پر ہمت ہار گئے۔ آندلے پھلکوایو 24 رنز بنانے کے بعد عادل رشید کا شکار بنے۔ ہاشم آملہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے لیکن 13 رنز بنانے کے بعد واپس پویلین لوٹ گئے جب کہ کگیسو رابادا بھی 11 رنز ہی بناسکے۔ یوں جنوبی افریقہ کو انگلینڈ سے پہلے میچ میں 104 رنز سے شکست ہوئی ہے.
-

نواز شریف نے جیل سے پارٹی رہنماؤں کو کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ بڑی خبر آ گئی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا سراسر نا انصانی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس وقت جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے. ان کی پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی الزامات کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤںکو ہدایات کی کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے. ادھر مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات نے بھی اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران اس امر کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے یہ پیغام دیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی، تحفظ اور دفاع کے لئے ڈٹ جائیں. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کی سالمیت کیلئے ہر سزا برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں.
-

پولیس نے اغواہ شدہ بچہ بازیاب کروالیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کینٹ کے علاقہ پکا ڈیرہ سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب،والدین کے حوالے
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق مورخہ27.05.19کو آصف اقبال ولد محمد اقبال سکنہ پکا ڈیرہ نے تھانہ کینٹ میں درخواست گزاری کہ مورخہ23.05.19کو اسکابیٹا مسمی محمد عبید بعمر13سال گورنمنٹ ہائی سکول 85جھال گیا جس کو اظہر عباس وغیرہ نے ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا ہے۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ کو فوری مقدمہ درج کرکے بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ جس پرڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء ہونے والے بچے محمد عبید بعمر13سال کوضلع سیالکوٹ سے بازیاب کرواکر ملزم علی رضا ولد غلام مصطفےٰ سکنہ پکا ڈیرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی نے بازیاب ہونے والے بچے کو اسکے والد آصف اقبال کے حوالے کر دیا۔ -

مساجد کی سیکورٹی راولپنڈی پولیس متحرک
راولپنڈی :راولپنڈی پولیس نے نماز تراویح کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ھیں۔ مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس افسران و جوان الرٹ ہوکرڈیوٹی سرانجام دےرہےہیں،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اس دوران ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز پولیس ڈیوٹی چیک اور بریف کررے ھیں۔
-

ایران امریکہ سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا. ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ ہم انقلاب کی بنیادی اقدار پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے. اسی طرح ہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی بات چیت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے. ایرانی سپریم لیڈر کے اس بیان سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرتا ہے تو اس کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے مگر اب آیت اللہ خامنہ ای نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ ہم یہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ ان مذاکرات کا فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہی ہوا ہے.
یاد رہے کہ حسن روحانی کے بیان سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی مذاکرات سے متعلق بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران ایک اور ڈیل کرنا چاہے گا اور اس کا امکان بھی ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی کی فضا ہے اور دونوںاطراف سے کچھ عرصہ سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں آرہی ہے.
-

مری پولیس خدمت سنٹر کا افتتاح کردیا گیا
راولپنڈی :مری مال روڈ پر خدمت مرکز کا افتتاح کردیا گیا,افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ مری آنے والے سیاحوں اور اہل مری کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئے اقدامات کے اثرات عوام کو پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔
ہم ہماری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے اور پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کیلئے یہ اقدامات کررہی ہے مری کے کاروبار کو اور سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے اس خدمت مرکز کے قیام کے بعد عوام اور سیاح ایک مثبت تبدیلی محسوس ہوگی اور اب حقیقی معنوں میں ریاست ماں کاکردار ادا کرتی نظر آئیگی اور معاشی و سیاسی تفریق کے بغیر خدمت کی جائیگی عوام اس سلسلہ میں کوئی بھی شکایت ہوتو ہم سے رابطہ کریں یہ خدمت مرکز بلاامتیازاو رسیاسی وابستگیوں سے بالا ہوکر خدمت کریگا،انہوںنے کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن ،تاجران ، گائیڈز اور تمام کاروباری حلقوں سے ملکر مری کی سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائینگے،اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی نے خطاب کرتے ہوئے پولیس کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہم کیلئے حکومت پنجاب کے تعاون کا یقین دلایا اور پولیس خدمت مرکز کے قیام کو خوش آئند قراردیا،سی پی اوراولپنڈی فیصل رانا اور ایس پی صدرمظہر نے پولیس خدمت کے حوالے سے بتایاکہ اس خدمت مرکزمیں ونڈونڈیو کے ذریعہ بروقت نو سہولیات عوام کو فراہم کی جارہی ہیں مستعد اور کوالیفائیڈ عملہ تعینات کیا گیا ہے جہاں لرننگ لائسنس ،لائسینس کی تجدید اور ڈپلکیٹ تین دن میں حاصل کی جاسکے گی ،بیرون ممالک میں جانے کیلئے کریکٹر سرٹفیکیٹ کاحصول بھی عوام کیلئے آسان بنادیا گیاہے جبکہ پورے پنجاب کا مکمل ڈیٹا یہاں دستیاب ہوگا سی پی او اور ایس پی کینٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مری میں گرمائی سیزن میں مزید پولیس نفری فراہم کی جائیگی اور پولیس خدمت مرکز میں ریکسیو 15 کی سہولت بھی فراہم ہوگی -

روزہ دار کےلیے افطاری کا اہتمام کرنے والے خوش قسمت ہوتے ہیں, اظہار بخاری
راولپنڈی :پیر سید اظہار بخاری نے وقت افطار کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ دار کو افطار کروانے والے لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ خود کھانا عادت اور کھلانا عبادت ہے.وقت افطار روزہ دار کا روتا ہوا انداز اللہ کو بہت اچھا لگتا ہے, حضرت علی نے افطاری کے وقت دروازے پر دستک دینے والے مسافر کو ساراکچھ کھلا دیا اور خود پانی سے روزہ افطار کیا. انہوں نے کہا کہ روزہ دار کے لئے مخیر حضرات افطاری کا بندوبست کرتے ہیں اس لئے کہ اللہ کو راضی کرلیں لیکن اچھا ہوکہ وہ افطاری ان کے ساتھ کریں تاکہ غریب اور امیر کا فرق ختم ہوسکے.
-

سیلز گرل سے وزیر دفاع کا سفر کیسے ممکن ہوا؟ دلچسپ حقائق منظر عام پر
بھارت میں نریندر مودی کی نئی حکومت میں بی جے پی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن کو ایک مرتبہ پھر سے کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ سابق دور حکومت میں وزیر دفاع رہ چکی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق نرملا سیتا رمن نے جے این یو سے ایم اے اکنامکس اور ایم فل کی ڈگری حاصل کی. یہیں پر ان کی ملاقات ڈاکٹر پربھاکر سے ہوئی اور انہوں نے ان کے ساتھ شادی کر لی جس کے بعد وہ لندن میں رہنے لگیں. اس دوران انہوں نے لندن میں ایک سٹور پر سیلز گرل کے طور پر بھی کام کیا جبکہ بعد میں انہیں ایک سینئر مینیجر کے طور پر نوکری مل گئی. بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے وہ خواتین کے قومی کمیشن کی رکن رہی ہیں جے بعد انہوں نے بی جے پی کے ترجمان کے طور پر کام کیا اور حریف پارٹیوںکو ٹف ٹائم دیا. جب 2014 میں مودی حکومت بنی تو انہیں کابینہ میں شامل کر لیا گیا. اسی طرح وہ 2016 میں راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ بنیں۔
نرملا سیتا رمن مودی کے سابق دورحکومت میں وزیر دفاع رہی ہیں . ان کا شمار بھارت کی ان خواتین میںہوتا ہے جنہوں نے بہت جلد ترقی کی. نرملا سیتا رمن کو مضبوط ارادوں کی مالک خاتون سمجھا جاتا ہے.
-

پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا
راولپنڈی :تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا, باغی ٹی وی کو موصول تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کے باوجود تھانہ مورگاہ کی حدود میں ظہور نامی شخص کھلے عام پٹرول فروخت کررہا تھا جس سے 15 لیٹر پٹرول اور پیمانے برآمد ہوئے پولیس نے پٹرول اور پیمانے قبضے میں لیکر ملزم پر مقدمہ درج کردیا
