راولپنڈی : گینگسٹر یوسف عرف فوجی نے خود کشی کر لی۔راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یوسف عرف فوجی نے پولیس کے ریڈ کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کی۔ باغی ٹی وی کے ذرائع نے بتایاکہ یوسف عرف فوجی نے اپنے ہی پستول سے دائیں کنپٹی ہر فائر کیا جس سے اسکی موت واقعہ ہوئی.ریڈ کے دوران پولیس کی جانب سے اے ایس پی آمنہ بیگ لیڈ کر رہی تھیں۔ ملزم نے گزشتہ دنوں چٹیاں ہٹیاں میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل تین کو زخمی کیا تھا۔ اے ایس پی آمنہ بیگ کو یوسف عرف فوجی کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔آمنہ بیگ نے ملزم کے دو دوستو کو گرفتار بھی کیا تھا ۔
Blog
-

ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آگئی
راولپنڈی:ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے عید الفطر پر آبائی گھروں کوجانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے کنٹرول روم قائم کر کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی کی خصوصی ہدایات پر مسافروں کو عید الفطر کے ایام میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹھوس اقدمات کر کے کنٹرول روم اور شکایات سیل کو ہمہ وقت فعال رکھنے کے لیے 31مئی سے 04جون جبکہ عید الفطر کے خاتمے بعد آبائی گھروں سے شہریوں کی واپسی کے دوران بھی خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور اس بابت شکایات کے فوری اندراج کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کمپلینٹ سیل کا نمبر 051-9270011 بھی عوام الناس کے لیے مشتہر کیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مسافر بس /ویگن /کوسٹر یاکوچ وغیرہ کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت کمپلینٹ سیل میں کرائی جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی اسکواڈ کی ٹیمیں شکایت کا ازالہ کریں گی اور زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ -

عید کی خوشی سویوں اور سوجی کی خریداری میں رعایت کا اعلان
راولپنڈی:حکومت پنجاب کی طرف سے غریب اور متوسط لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے سویوں اور سوجی کی خریداری میں خصوصی رعایت دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر سویوں اور سوجی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی ،آٹا،دالوں،سبزیوں اور پھلوں پر دی گئی رعایت سے بھی شہریوں کو مستفید کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کی خریداری میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی فروخت کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جائے تاکہ خریداری کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔
-

یوم القدس راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
راولپنڈی : ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جمعہ الوداع(یوم القدس) کے موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس دوران ٹریفک پولیس کے کل 145افسران و اہلکار سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 08ڈی ایس پیز،14انسپکٹرز،87وارڈن افسران اور 36ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں کسی بھی قسم کی احتجاجی ریلی یا جلوس کی صورت میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جس طرح رمضان المبارک کے دوران روڈیوزرز کو بہترین ٹریفک سہولیات کے پیش نظر روزے کی حالت میں رش اوقات ، افطاری اور بعد از افطاری بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو منظم اور جامع ٹریفک سہولیات سے آ راستہ کیا شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بارشوں کے دوران بھی سخت موسم کی پرواہ کیئے بغیر شہریوں کی آن گراونڈ بھر پور مدد اور رہنمائی کرتے ہوئے سینکڑوں روڈ یوزورز کی معاونت کی جس پر شہریوں نے ٹریفک پولیس کے کردار کی بھرپور تعریف کی ہے خدمت کے انہی جذبوں کے پیش نظر جمعہ الوداع کے موقع پر بھی منظم ٹریفک انتظامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں راولپنڈی شہر سمیت تحصیل ہائے میں بھی جمعہ الوداع یوم القدس کے موقع پرٹریفک کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے نفری تعینات کی گئی ہے کسی بھی قسم کی ریلی کے موقع پر بھی بہترین ٹریفک انتظامات اور اقدامات اٹھانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق شہری رہنمائی اور معاونت کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں۔
-

اوآئی سی رابطہ گروپ اجلاس، صدر آزاد کشمیر نے جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے 9نکاتی فارمولہ پیش کر دیا
آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوںکو عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں. مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن اور خطہ میںکشیدگی کم نہیں ہو سکتی. اس سلسلہ میں انہوں نے 9 نکاتی فارمولہ بھی پیش کیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے اسلامی تعاون تنظیم کے 14ویں سربراہی اجلاس سے قبل اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو ختم کرانے اور مسئلہ کشمیر کو طاقت سے حل کرنے کی بجائے بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے اپنی قابض فوج کو فوری طور پر انخلاء کرنے کیلئے بھارت کو مجبور کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ او آئی سی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے با ضابطہ درخواست کرے کہ وہ مداخلت کر کے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کریں۔ صدر مسعود خان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کے رکن ممالک کی طرف سے بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری مقرر کرنے کا مطالبہ کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے تجویز کیا کہ او آئی سی بھارت سے مطالبہ کرے کہ وہ بھارت کے رسوا ئے زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک، شبیر احمد شاہ ،آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوبی، ناہیدہ نسرین اور دیگر کو رہا کرے اور حریت کانفرنس کے رہنمائوں سیّد علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور دوسرے رہنمائوں پر قید و بند کی سختیاں ختم کرے۔
سردار مسعود خاںکی طرف سے پیش کردہ نو نکاتی فارمولہ میںکہا گیا کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں کی مدد اور سہولت فراہم کرے تاکہ وہ باہم بات چیت ، ثالثی ، مصالحت سمیت دیگر پُرامن ذرائع اور کشمیر الجہتی سفارت کاری کے ذریعے تناز عہ کشمیرکا پرُ امن ، منصفانہ اور قابل عمل حل تلاش کر سکیں۔
انہوں نے مسلم ملکوںپر زور دیا کہ مظلوم کشمیریوں کو یو این کی قراردادوں کے مطابق بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی دلانے کے حوالہ سے ان پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں.
-

تھانہ روات پنجاب پولیس کی کاروائی
روالپنڈی:تھانہ روات پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم مبشر صدیق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بور اور بندوق 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
-
مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی کوموصول
عید کی آمد کے پیش نظر مظفر گڑ میں چوروں کی عیدی مہم شروع ہوگئی۔چور دن دیہاڑے شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے،نامعلوم چور کی جانب سے موٹر سائیکل چرانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور کس دیدہ دلیری سے موٹر سائیکل چوری کررہے ہیں۔مظفرگڑھ پولیس کی نااہلی کے باعث گزشتہ دو ماہ کے دوران چوری،ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری نقدی،زیوارات اور موٹرسائیکلز سے محروم ہوچکے ہیں لیکن پولیس زبانی جمع خرچ سے آگے نا بڑھ سکی۔ڈی پی او مظفرگڑھ کی جانب سے بنایا جانے والا موٹر سائیکل سکواڈ بھی شہری کو تحفظ دینے میں ناکام رہاہے۔
-

بھارتی فوج نے کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید کر دیے، ہزاروں کشمیریوں کا شدید احتجاج
مقبوضہ کشمیر کے سوپور علاقہ میں جمعرات کو بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جس پر ہزاروںکشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بارہمولہ میں آج صبح شروع ہونے والے سرچ آپریشن میں دو کشمیریوںکو گولیاںماری گئیں جن کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں. بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان ایک جھڑپ میںشہید ہوئے ہیں اور معرکہ آرائی کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شہید نوجوانوں کی شناخت کی جارہی ہے. بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز اہلکاروں نے آج صبح ضلع بارہمولہ میں سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھرتلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران کئی گھنٹوں کی تلاشی کے بعد چھپے کشمیری مجاہدین نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں وہاں معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو دو کشمیریون کی شہادت پر ختم ہوئی۔
یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں میں بھارتی فوج نے ایک درجن کے قریب کشمیریوںکو شہید کیا ہے.
-

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا، شائقین کی ورلڈ کپ میں زبردست دلچسپی
ورلڈ کپ کا پہلا میچ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جارہا ہے. اوول گراؤنڈ میں ہونے والے اس افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی. انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312 کا ہدف دیا ہے. پچاس اوور کے اختتام پر انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا. میچ کے شروع میں ہی جیسن رائے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا تو محض دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے برسٹو کو آؤٹ کر دیا جس سے انگلینڈ کی ٹیم کیلئے مشکل صورتحال پیدا ہو گئی تاہم پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن رائے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جیسن رائے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم پچاس اوور میں 312 سکور کرنے میںکامیاب ہوئی ہے.
دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے میچ میں تماشائیوںکی بہت بڑی تعداد موجود ہے. فاف ڈپلوسی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ڈیل اسٹین کے بغیر آج انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے، اسٹین 80 فیصد تک فٹ ہیں اور امید ہے کہ وہ 100 فیصد تک ٹھیک ہو کر بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں دستیاب ہوجائیں گے۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان مورگن نے عزم ظاہر کیا کہ ورلڈ کپ کیلئے ان کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جو کہ اعزاز کی بات ہے اور ہم توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.
جنوبی افریقہ کی ٹیم مین ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرام، کپتان فاف ڈپلوسی، راسی وین، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر شامل ہیں جبکہ میزبان انگلش ٹیم جیس رائے، جونی برسٹو، جوئے روٹ، کپتان این مورگن، جوس بٹلر، بین اسٹوک، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کیلئے اپنا پہلا میچ کل کھیلے گی.
-

جاسوسی کے الزام میں دو اعلیٰ فوجی افسران کو سزائے موت، ایک کو 14 سال قید، بڑی خبر آگئی
پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی افسران اور ایک سول افسر کی سزا کی توثیق کر دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان کی سزائے موت کی توثیق کر دی گئی ہے. ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی موت کی سزا سنائی گئی ہے. دو سال میں مختلف رینک کے 400 افسران کو سزائیں سنائی گئی ہیں. دو سال میں دی جانے والی سزاؤں میں ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہے. اسد درانی کا احتساب بھی اسی پالیسی کے تحت عمل میںآیا. لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے.
تینوں افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے. مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں. آرمی افسران اورسویلین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی تھی. آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فوج کے افسران چاہے کسی رینک کے ہوں احتساب کے دائرے میں شامل ہیں.
