Baaghi TV

Blog

  • لودھراں : شوہر قاتل بن گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی علاقے اڈا ذخیرہ چک نمبر 231 ڈبلیو بی میں شوہر نے زہر پلا کر بیوی کو قتل کر دیا

    تفصیلات کے مطابق عبدالمجید قوم اوڈ جو کسی دوسری عورت کے عشق میں مبتلا تھا اس کا آئے روز اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا پہلی بیوی کو راستے سے ہٹانے کے لئے اس کو زہر پلا دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گی جبکہ پولیس نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے

  • خانیوال : منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے تھانہ کچا کھوہ کے ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی نے مشہور منشیات فروش سجاد حسین کے ڈیرے پر چھاپہ مارا وہ شراب کی تیاری میں مصروف تھا پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا اور موقع پر 200 لیٹر دیسی شراب اور 500 لیٹر لاہن برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی

  • پی ٹی ایم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج۔

    لوگوں کو بغاوت اور ریاست کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی کور کمیٹی کے ممبر کاکا شفیع ترین، گل نور خاکسار (وڑانگہ)،سرباز عبدالرب درانی،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی اصغر علی ترین،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، امیر جان شیرانی،یوسف خان موسیٰ خیل،نقیب اللہ خان،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر عبیداللہ بابت،دوست محمد لونی،مولوی بہرام خان اچکزئی اور نور باچا خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی فعات 5اور 6بھی لگائی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کچھ لوگ باچاخان چوک پشین پر پشتون تحفظ موومنٹ والے جلسہ کررہے تھے جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کرکے خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے ریاست اور فوج کیخلاف نفرت انگیز اور شرانگیز الفاظ استعمال کئے.

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی کارروائی.

    ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر)بشیر احمد کی ہدایت پر بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات میں کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاءکی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شاہین بیکرز پلانٹ کو سربمہر کر دیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کی سربراہی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے منگل کے روز میکانگی روڈ اور میر احمد خان روڈپر واقع بیکری شاپس اور بیکرز پلانٹس میں پروڈکشن کا معیار چیک کرتے ہوئے وہاں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے چیکنگ کے دوران متعدد بیکریوں انمول سوئیٹس اینڈ بیکرز ، انبالہ بیکری اوربیکرز پلانٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کیے جبکہ ان سے برآمد ہونے والی زائدالمعیاد اشیاءخورد و نوش کوموقع پر ہی پر تلف کردیا گیا اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے بشیر احمد کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف اور معیاری غذائی اشیاءکی فراہمی کے لیے فوڈ سیکیورٹی اور فوڈ سیفٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔اس ضمن بی ایف اے کی جانب سے بلاتعطل و بلا امتیاز کاروائیوں و موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

  • فیس بک نے اسرائیلی مخالفت پر سینکڑوں‌ فلسطینیوں‌ کے بیج بلاک کر دیے، فسلطینی شہریوں‌ کا شدید احتجاج

    فیس بک نے اسرائیلی مخالفت پر سینکڑوں‌ فلسطینیوں‌ کے بیج بلاک کر دیے، فسلطینی شہریوں‌ کا شدید احتجاج

    فیس بک کی طرف سے اسرائیل کی مخالفت کرنے پر ہزاروں فلسطینی شہریوں کے فیس بک پیج بند کر دیے گئے ہیں جس پر فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ فلسطینی شہریوں نے اسے اسرائیل اور فیس بک کا خفیہ گٹھ جوڑ قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فلسطین میں ابلاغی آزادیوں پرنظر رکھنے والے ادارے’مدیٰ’ کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں ‘فیس بک’ کی طرف سے فلسطین میں ہزاروں صفحات کی بندش کو ‘ابلاغی جارحیت’ قرار دیا اور کہا ہےکہ فیس بک نے فلسطین میں ہزاروں صفحات کو بند کرکےمظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ چونکہ یہ صفحات اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے تھے اور ان پر پوسٹ کردہ مواد کو غیرجانب دارانہ حیثیت حاصل نہیں تھی جس کے باعث انہیں بلاک کر دیا گیا ہے مگر فلسطینی شہریوں‌کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فیس بک کی طرف سے فلسطینیوں کے ان عام فیس بک صفحات کو بھی بند کیا گیا ہے جن کا فلسطینیوں کی تحریک آزادی یا مزاحمت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔

    فلسطینی شہریوں‌ کا سوشل میڈیا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیس بک نے فلسطینی مسلمانوں‌ کے خلاف دوہرا معیار اختیار کر رکھا ہے. فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے ہزاروں صفحات اسرائیل میں سرگرم ہیں اورانہیں فیس بک کی طرف سے مکمل تحفظ حاصل ہے لیکن فلسطینی مسلمانوں‌کے پیج بلاک کر دیے جاتے ہیں‌ اور انہیں‌ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں‌ دی جاتی.

  • غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطین میں‌ مغربی کنارے اور یروشلم سے طلباء سمیت 25 فلسطینی اغواء‌ کر لئے

    غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطین میں‌ مغربی کنارے اور یروشلم سے طلباء سمیت 25 فلسطینی اغواء‌ کر لئے

    غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے اور یروشلم کے مختلف علاقوں‌ میں دہشت گردی کی کاروائیوں‌ میں 25 فلسطینی شہری اغواء کر لئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں‌ میں‌ یونیورسٹی کے طلباء اور اپنی سزا کی مدت پوری کرنے والے افراد بھی شامل ہیں. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز اہلکاروں نے جنین کے جنوبی قصبے پر دھاوا بولا اور محمد حمدان اور مصطفى العريضة کے گھروں پرچھاپہ مارا. اس دوران گھروں‌میں‌ توڑ پھوڑ و لوٹ مار کی اور انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے ۔

    قابض اسرائیلی فوج نے النجاح یونیورسٹی میں اسلامی بلاک کے ترجمان احمد درويش کو نابلس شہر میں انکے گھر سے اغوا کر لیا۔ اسی طرح‌ایک اور یونیورسٹی کے طالب علم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. ان پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز کے خلاف کاروائیوں‌میں حصہ لیتے رہے ہیں. دریں اثنائ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ 17 فلسطینیوں کو رات گئے مغربی کنارے سے اغوا کیا گیا۔

    یاد رہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے ایسی درندگی پر مبنی کاروائیاں‌ روز کا معمول ہیں.

  • حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مستقبل کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق ایک سینئر صحافی کی طرف سے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ
    پی ٹی آئی کی حکومت نے مذکورہ ریفرنس صرف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ہی دائر نہیں کیا بلکہ تین اور ججز بھی ہیں جن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وہی سینئر جسٹس ہیں‌ جنہوں نے جسٹس مشیر عالم کے ہمراہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنایا تھا. اس فیصلے میں‌ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور بعض‌ دوسری حکومتی شخصیات کے کردار سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے تھے. اس فیصلہ کے خلاف پاکستانی وزارت دفاع نے بھی سپریم کورٹ‌ میں‌ نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی جس میں‌ استدعا کی گئی تھی کہ مذکورہ فیصلہ سے پاک فوج سے متعلق استعمال ہونے والے الفاظ حذف کیے جائیں۔

    پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے مستقبل کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کی خبروں‌ سے ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے.

  • وزیرستان، تاریخ کے جھروکوں میں ۔۔۔ زین خٹک

    وزیرستان، تاریخ کے جھروکوں میں ۔۔۔ زین خٹک

    سر زمین وزیرستان کی بدقسمتی کہیے کہ یہ خطہ گذشتہ صدی سے میدان جنگ بنا ہوا ہے ۔1884 میں تخت برطانیہ کے قبضے میں آنے کے بعد جرمن حکومت نے مقامی لوگوں کی مدد شروع کی۔ اور تخت برطانیہ کے خلاف تحریک مجاہدین کی بنیاد رکھی ۔ پروپیگنڈہ کرنے کے لیے یہاں ریڈیو اسٹیشن قائم کیے گئے۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں بھی وزیرستان میدان جنگ بنا رہا۔ مقامی لوگوں اور تخت برطانیہ کی کاروائیاں جاری رہیں۔ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد تحریک مجاہدین نے نہ صرف پاکستان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا بلکہ افغانستان کی مدد سے پاکستان کے خلاف کارروائی بھی شروع کی۔ تحریک مجاہدین کے امیر فقیر ایپی وزیر کی وفات 1960 تک وزیرستان میں بے چینی رہی۔ 1970 کے دہائی میں افغانستان میں کمیونسٹ حکومت کے آنے کے بعد وزیرستان متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔ افغان جہاد میں وزیرستان اسامہ بن لادن اور دیگر بین الاقوامی جنگجوؤں کا ہیڈ کوارٹر مانا جاتا تھا۔ ان جنگجوؤں میں زیادہ تر نے’انصار اور مہاجرین کی تاریخی مثالیں دہراتے ہوۓ مقامی لوگوں سے شادی بیاہ جیسے رشتے استوار کیے۔ اور یہاں سکونت اختیار کی۔ افغان جنگ کے بعد تحریک طالبان کے دور میں ممتاز تحریکی لیڈرشپ نے وزیرستان میں سکونت اختیار کی جن میں حقانی نیٹ ورک کے جلال الدین حقانی سرفہرست ہیں ۔1997 میں امریکہ نے پہلی بار نوازشریف کے دور حکومت میں وزیرستان میں مجاہدین کے کیمپوں پر میزائل داغے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد وزیرستان مسلسل آپریشنز اور جنگو ں کی زد میں رہا۔ پاکستان آرمی نے جانی قربانیاں دے کر وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک صاف کیا۔ لیکن ابھی ایک نئے فتنے پی ٹی ایم نے جنم لیا ہے۔ اور وزیرستان کو دوبارہ تباہی، دہشتگردی ،بدامنی کی آگ میں دھکیلنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس بارے آئندہ ایک تحریر میں مفصل بات ہو گی۔

  • مکہ مکرمہ، اسلامی سربراہی کانفرنس کی کوریج 390 صحافی اور 59 ٹی وی چینلز کریں‌ گے

    مکہ مکرمہ، اسلامی سربراہی کانفرنس کی کوریج 390 صحافی اور 59 ٹی وی چینلز کریں‌ گے

    سعودی عرب میں اسلامی سربراہی اجلاس کے حوالہ سے میڈیا کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات ترکی الشبانہ کی قیادت میں‌ میڈیا کی سہولت کے لئے یہ سب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تیرہ نگران ٹیموں کے تعاون سے سعودی وزارت اطلاعات اس میگا ایونٹ کی کوریج کرنے والے 390 مقامی اور بین الاقوامی صحافتی اداروں کے اجتماع کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر دن رات ایک کر رہے ہیں۔ #مکہ_سمٹ کو دنیا بھر سے 59 ٹی وی چینلزکور کرنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں‌ سعودی وزارت اطلاعات چار میڈیا سینٹرز کے ذریعے آنے والے معزز صحافیوں کو خدمات فراہم کرے گی جن سے متعلق صحافیوں کی رہائش گاہوں پر تعارفی بریفنگ دی جائے گی۔ اس بریفنگ کا اہتمام 11 حکومتی اور غیر سرکاری ٹیموں کے توسط سے کیا جائے گا جو اس انتہائی اہم اجلاس سے متعلق اہم پیش رفت اور کامیابیوں سے صحافیوں کو آگاہ کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ مختلف ملکوں سے آنے والے عہدیداران مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے براہ راست پریس کانفرنسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ اسی طرح‌اس اہم موقع پر بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو مختلف سرکاری اداروں کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاکہ وہ سعودی عرب میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کا خود براہ راست جائزہ لے سکیں۔ تینوں سربراہی اجلاسوں کی نگرانی اور معاونت کے لئے قائم میڈیا کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فھد بن حسن آل عقرآن ہوں‌گے. انہوں نے بتایا کہ مکہ المکرمہ میں ہونے والے اس اہم عالمی سرگرمی کے شایان شان غیر معمولی میڈیا کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان سربراہی اجلاسوں میں 57 ملکوں کے سربراہ شریک ہو رہے ہیں۔

    یا د رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں‌پر میزائل داغنے اور تیل تنصیبات پر حملوں‌کے بعد اسلامی سربراہی اجلاس بلایا گیا ہے تاکہ مسلمان ملک باہم مل بیٹھ کر مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دے سکیں. پاکستانی وزیر اعظم عمران خان بھی اس اہم اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں.

  • یوم تکبیر کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کی تقریب۔

    تقریب سے سینئر رہنما سردار نور احمد بنگلزئی امینہ بلوچ آرگنائزر ملک خدا بخش روبینہ شاہ اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کے ہر قدم پر ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ایٹمی اثاثے شب رات میں چلانے کے لیے نہیں بنائے گئے تھے منظور پشتیں جیسے غدار ہر دور میں پیدا ہوتے رہے رہے ہیں اس کا انجام بھی وہی ہوگا جو پہلے غداروں کا ہوا ہے آج عالم کفر کی نظروں میں پاکستان بری طرح کھٹک رہا ہے اور ایٹمی دھماکوں سے آج ہی کے دن پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہوا تھا پاک فوج کے دشمن اب ملک کے نوجوانوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے پر اتر آئے ہیں جب کے پاکستان کی فوج نے ہر مشکل وقت میں سمجھ داری اور دور اندیشی سے سازشیوں کا مقابلہ کیا اور کرینگے۔