Baaghi TV

Blog

  • لالچ بری بلا بلوچستان کے لوگو کو لوٹنے کی اطلاعت.

    3 الائنس نامی کمپنی نے بلوچستان کے لوگوں سے اربوں روپے لوٹے
    ذرائع کے مطابق 3 الائنس کمپنی کے سربراہ کاشف قمر سادہ لوح لوگوں کو لوٹتا رہا اور صوبائی وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی اب ان غریب لوگوں کا کیا ہوگا اربوں روپے کا فراڈ کر کے فرار ہوگئے 3 الائنس دوسال تک عوام کو لوٹتا رہا جب کے کچھ دن سے عوام تھری الائنس کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور بھی ہے اور ڈی جی نیب بلوچستان اور سپریم کورٹ پاکستان سے درخواست کر رہے تھے کہ خدارا ان ظالموں کو پکڑے اور اربوں روپے برآمد کرے ورنہ کاشف قمر اپنے ساتھیوں سمیت ملک سے فرار ہوجائے گا جب کے اب ذرائع کے مطابق کاشف قمر دبئی فرار ہوگئے ہیں پولیس اسٹیشن جناح ٹاون کوئٹہ میں تھری الائنس کمپنی پر فراڈ کا کیس بھی درج کردیا گیا ہے اور اطلاعت ہیں کے جب کے صرف قلعہ سیف اللہ کی عوام کے نو کروڑ روپے کے قریب ڈوب گئے ہیں۔اور لوگ شرم کے وجہ خاموش ہیں۔

  • مسجد الحرام میں‌ 138 برس قبل دی گئی اذان کی آڈیو جاری کر دی گئی

    مسجد الحرام میں‌ 138 برس قبل دی گئی اذان کی آڈیو جاری کر دی گئی

    سعودی عرب میں‌ شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے 138 برس قبل دی گئی حرم مکی الشریف کی اذان کی آڈیو جاری کی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس دور میں‌ اذان لاؤڈ سپیکر نہ ہونے کی وجہ سے براہ راست دی جاتی ہھی. جاری کردہ اذان کی آڈیو سن کر زمانہ قدیم میں پہنچ جانے کا احساس ہوتا ہے۔

    شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حرم مکی شریف میں اذان کی ریکارڈنگ 1302 ہجری 1885 عیسوی کی ہے جو ہالینڈ کے ایک مستشرق کرسٹین سنوک ہور نے ریکارڈ کی تھی ۔ شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے یہ ریکارڈنگ ہالینڈ کی لیڈن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے جو کہ آج بھی وہاں‌ محفوظ ہے.

    اذان کی یہ ریکارڈنگ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی ہے. اس کے ساتھ حرم مکی کی ایک پرانی تصویر بھی دکھائی گئی ہے جس سے اس دور کی حرم شریف کی عمارت کا اندازہ ہو تا ہے.

    ٹویٹر پر یہ اذان اپ لوڈ ہونے پر لوگوں‌ کی طرف سے اس میں گہری دلچسپی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

  • بہاولپور جیل سے بھاگنے والا ملزم فیصل آباد سے گرفتار

    ایس ایچ او سول لائن فرحان حسین کی جیل سے بھاگنے والے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد سیلفی بھی لی گئی..یہ دو دن پہلے جیل سے بھاگ گیا تھا جس کو آج فیصل آباد سے دوبارہ پکڑ لیا گیا۔ثناءاللہ عرف سنی کی دو دن پہلے سول جج کے پاس پیشی تھی جس کے بعد وہ فرار ہوا تھا

  • مقبوضہ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا کل ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا کل ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں‌عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی زیر صدارت ہوا جس میں‌فیصلہ کیا گیا کہ کل منگل کو میرواعظ مولوی محمد فاروق کے یوم شہادت پر عید گاہ جلسے کو حتمی شکل دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کل عید گاہ تک جلوس کی قیاد ت کریں‌گے. یہ جلوس نماز ظہر کے بعد نکالا جائے اور اس میں کشمیر کے سبھی طبقوں سے وابستہ لوگ شریک ہوں‌گے ۔

    مقبوضہ کشمیر میں‌ کل منگل کو میرواعظ مولوی محمد فاروق کے یوم شہادت پر کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی ۔
    یاد رہے کہ ہر سال میر واعظ‌ مولوی عمر فاروق کے یوم شہادت پر ہڑتال اور پروگراموں‌کا انعقاد کیا جاتا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر میں‌بانڈی پورہ سے لاپتہ استاد کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر میں‌بانڈی پورہ سے لاپتہ استاد کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے لاپتہ ہونے والے استاد کی لاش برآمد ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق لاپتہ استاد کی لاش وولر جھیل سے ملی ہے. ریاستی حکام کے مطابق مشتاق احمد لون ساکنہ شیخپورہ، مانتری گام کی لاش سوموار کے دن ملی ہے.

    مقامی کشمیریوں‌نے مشتاق کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔

    حکام کے مطابق لاش کی شناخت مشتاق کے بھائی نے کی اور بعد میں اس کوپاسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال باندی پورہ لیجایا گیا ۔

    مشتاق 3مئی کو لاپتہ ہوا تھا اور وہ گورنمنٹ ہائی سکول چونٹھ مولہ میں اُستاد کی حیثیت سے تعینات تھا ۔

    مقامی کشمیریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے بھارتی فورسز کی جانب سے شہید کیا گیا ہے.

  • پیلٹ متاثرہ کشمیریوں‌ کا سری نگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

    پیلٹ متاثرہ کشمیریوں‌ کا سری نگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

    مقبوضہ سری نگر میں پیلٹ‌متاثرہ کشمیریوں‌کی بڑی تعداد نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیلٹ‌گن کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پیلٹ ویکٹمز ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پیلٹ متاثرین نے سوموار کو پریس کالونی، سرینگر میں آکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فورسز کے ذریعے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر پابندی سے متعلق کہا کہ اس سے سینکڑوں افراد کی بینائی ضائع ہوئی ہے جس سے متاثرین سخت مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں.

    یاد رہے کہ پیلٹ‌گن سے معصوم بچوں اور بچیوں‌سمیت ہزاروں‌افراد اب تک متاثر ہوئے ہیں. پیلٹ‌گن سے اٹھارہ ماہ کی ایک بچی بھی زخمی ہوئی تھی.

  • تاجروں‌نے ڈالر کا بائیکاٹ کر دیا، بڑی خبر آ گئی

    تاجروں‌نے ڈالر کا بائیکاٹ کر دیا، بڑی خبر آ گئی

    کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن وبانی عا م آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ پاکستانی روپے کی بے قدری بیرونی طاقتوں کے کہنے پر کی جارہی ہے جبکہ موجودہ حکومت میں پاکستانی روپیہ ایشیاءمیں سب سے کم درجے پر آ گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی تاجر الائنس کا کہنا تھا کہ ہم ڈالر کے بائیکاٹ کیلئے تیار ہیں عوام بھی ہمارا ساتھ دے کیونکہ ہمارے کاروبار اور دوکانیں پاکستان کی عز ت سے بڑھ کر نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی تاجر روپے کی گرتی ہوئی قدر سے تنگ آکر بیرون ممالک بھاگ رہے ہیں۔ حکومت امریکہ اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت کو قبرستان پہنچے ہوئے دیکھ رہاہوں۔

    تاجر رہنما ایاز میمن نے کہاکہ حکومت کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے امیروں کو ہی نہیں بلکہ غریبوں کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ، اگر گزشتہ حکومتیں کرپٹ تھیں تو موجودہ حکومت بھی عوام کا خون پینے میں کسی سے کم نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت اور مہنگائی بڑھنے سے عوام کا ہر طبقہ سخت پریشان ہے اور عوامی سطح پر لوگوں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔

  • بھارتی ایجنسی را نے کون سی لسانی تنظیم کو دہشت گردی کیلئے ایک ارب روپے دیے؟ اہم رپورٹ آ گئی

    بھارتی ایجنسی را نے کون سی لسانی تنظیم کو دہشت گردی کیلئے ایک ارب روپے دیے؟ اہم رپورٹ آ گئی

    بھارتی خفیہ ایجنسی را نے گلگت بلتستان کی قوم پرست تنظیم بی این پی (حمید گروپ) کو گلگت بلتستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں‌ کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم دی. مذکورہ تنظیم کے سرپرست عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو مجوزہ 6 ڈیمز کی مدد روکنے کیلیے خطوط لکھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں‌ نے بھارتی خفیہ ایجنسی راکے پاکستان میں ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے اور سنسنی خیز حقائق منظر عام پر آئے ہیں. رپورٹ‌میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں را کے ایجنٹ کرنل ارجن اور جوشی نے عبدالحمید خان کو ہینڈل کیا. بی این ایف کا اسٹوڈنٹ ونگ چیئرمین شیر نادر شاہی کی قیادت میں ملوث تھا. آپریشن میں بی این ایف کے 14 متحرک کارکن حراست میں لےلیے گئے ہیں. را کی گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی سازش ناکام ہوئی ہے.

    را نے گلگت بلتستان کی ذیلی قوم پرست تنظیم بلورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کی آبیاری کی. عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو مجوزہ 6 ڈیمز کی مدد روکنے کیلیے خطوط لکھے. چیئرمین بی این ایف حمید گروپ عبدالحمید خان کو 1999 میں نیپال پھر بھارت لے جایا گیا.
    یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں‌جانے دیتی اور ملک بھر میں‌ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں‌میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ‌ ملوث پائے گئے ہیں.

  • خاوند نے بیوی کے سر میں اینٹ مار کر اسے ہلاک کردیا،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد کے نواحی گاؤں لویرے میں خاوند نے بیوی کے سر میں اینٹ مار کر اسے ہلاک کردیاجس کے بعد پولیس تھانہ کسوکی نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق روبینہ زوجہ خادم حسین جو کہ چار بچوں کی ماں تھی۔ اسکی خاوند خادم حسین ولد شوکت سے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی۔ وقوعہ کے روز دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر توں تکرار ہوئی تو خاوند خادم حسین نے اسکے سر میں اینٹ دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ کسوکی نے موقع پر پہنچ کر ملزم خادم حسین کو گرفتار کرلیا۔

  • طلباء و طالبات کو روڑ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹریفک حافظ آباد کے انچارج ایجوکیشن ونگ یٰسین ڈوگر اور دیگر افسران نے گورنمنٹ پرائمری سکول جگانوالہ میں طلباء و طالبات کو روڑ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں ٹریننگ دی اس موقعہ پر سکول اساتذہ،طلباء و طالبات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔انچارج ایجوکیشن ونگ یٰسین ڈوگر کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کے لئے روڈ سیفٹی بہت ضروری ہے کیونکہ سکولوں میں چھٹی کے اوقات میں سڑک کراس کرتے ہوئے بچے حادثات کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ سڑک کراس کرتے وقت ہمیشہ پہلے اپنے دائیں طرف اور پھر بائیں جانب سڑک کلیئر دیکھ کر کراس کریں انکا کہنا تھا کہ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر حدثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔