Baaghi TV

Blog

  • چیئرمین ایف بی آر کا سوشل میڈیا اکاونٹ،حقیقت کیا ہے؟

    چیئرمین ایف بی آر کا سوشل میڈیا اکاونٹ،حقیقت کیا ہے؟

    ایف بی آر نے کہا ہے کہ چیرمین ایف بی آر شبر زیدی کا سوشل میڈیا پر کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیرمین ایف بی آر کے نام سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا ہے،.انہوں نے اپنے عہدے کا چارج لے لیا ہے، شبر زیدی نے کل پہلا حکم دیا تھا کہ اطلاع کے بغیر کسی کا بینک اکاونٹ منجمند نہ کیا جائے.

  • حکومت اے پی سی بلائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    حکومت اے پی سی بلائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حکومت آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اس میں شرکت کی دعوت دے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے. حکومت سیکورٹی اداروں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود حوصلہ افزا نتائج نہیں مل ہے ،قراردد میں مزید لکھا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا ہے. ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت فوری آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے اور سب کو شرکت کی دعوت دے.

  • آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

    آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کے نواحی گاؤں چک نمبر 160 شمالی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران اخلاق خان ولد احمد یار خان بلوچ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا اخلاق خان اس وقت گھر کے باہر معمول کے کام کاج میں مصروف تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر آن گری اور وہ موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.

  • جس کو کابینہ نہیں مانتی اس کو کیسے وزیراعظم مان لیں، مریم

    جس کو کابینہ نہیں مانتی اس کو کیسے وزیراعظم مان لیں، مریم

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس وزیراعظم نےآتے ہی 9 ماہ میں عوام کے منہ سےروٹی چھین لی اُس کووزیراعظم کیسے مانیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری صاحب سلیکٹڈ،نااہل اورنالائق وزیراعظم کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا،جو وزیر اعظم سیلکٹڈ ہو اس کو اپوزیشن ہی نہیں عوام بھی نہیں مانتی، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس وزیراعظم کی کابینہ اپنی نہ ہواُس کووزیراعظم کیسے مان لیں .مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس وزیراعظم نےعوام کےساتھ جھوٹ بولےہوں اُسکوکیسے مانیں ،جس نےملک کوآئی ایم ایف میں گروی رکھوا دیا ہواُسکوکیسےوزیراعظم مان لیں ،جو وزیراعظم جھوٹا،نااہل اور نالائق ہو اُس کو کیسے وزیراعظم مان لیں؟جس نے ملک کوبھکاری بنا دیا،نوکریاں،غریبوں سےگھرچھین لیے اُسکوکیسے وزیراعظم مان لیں،مریم اورنگزیب نے فود چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب آپ آج کل جوسائنس کے انکشافات کررہے ہیں وہی کریں،قوم کافی مستفید ہورہی ہے

  • سرگودھاپولیس کا فلیگ مارچ

    سرگودھاپولیس کا فلیگ مارچ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )رمضان المبارک کے سلسلہ میں ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی زیر قیادت پولیس نے سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔جو کہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، رمضان بازار، شاہین چوک، جامع مسجد حامد علی شاہ،پنجاب ہوٹل چوک، گول چوک، فیصل بازار،بلاک 12سرگودہا،امام بارگاہ بلاک19، شربت چوک، کلیار ہوٹل چوک، سٹی روڈ، خوشاب روڈ، خیام چوک سے پولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود، ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد تنویر ، ڈی ایس پی ٹریفک مقصود لون، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس اورٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہانے کہا کہ رمضان المبارک ایک انتہائی مقدس اسلامی مہینہ ہے رمضان کے دوران امن وامان کا قیام محکمہ پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔سرگودہا پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس عوام ملکر ہی پرامن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

  • عید کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں،بڑی خبر آ گئی

    عید کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں،بڑی خبر آ گئی

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عید کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے مٰیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، اسد عمر پر ناتجربہ کاری کا الزام نہ لگایا جائے، اسد عمر جلد کابینہ کا حصہ ہوں گے، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کابینہ کا اجلاس منگل کی بجائے پیر کو ہو گا، اپوزیشن احتجاج کرنے کے لئے نکلے پھول نچھاور کروں گا. سرحدوں سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں. پاکستان کی فوج ایک مضبوط فوج ہے. پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے .

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلیاں کی تھیں جس میں کئی وزراء کو ہٹایا گیا تھا اور کئی کے قلمدان تبدیل کئے گئے تھے

  • ڈاکٹرز کس پر برہم خبر آ گئ

    ڈاکٹرز کس پر برہم خبر آ گئ

    8سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرگودھا میں دسویں روز بھی ڈاکٹر ز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں آﺅٹ ڈور بند کر کے ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، ایم ایس آفس کے باہر دھرنا دیا۔ جس سے ہسپتال میں علاج معالجہ کا عمل ٹھپ ہو کر رہ گیا، او پی ڈی مکمل بند ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے ہزاروں مریضوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔پنجاب بھر کی طرح سرگودھا میں بھی ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں ہفتہ کے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی اور ڈاکٹر ز و نرسوں نے مکمل طور پر بائیکاٹ کیا اور اور پیرامیڈیکل ہیلتھ الاﺅنس نے بھی اظہاریکجہتی کےلئے کام بند کئے رکھا،جس سے علاج معالجہ کا عمل درہم برہم اورآﺅٹ ڈور اور وارڈز کے مریض رل کر رہ گئے تاہم ایمرجنسی میں طبی امداد کا عمل جاری رہا، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اور ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ا س موقع پر وائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر قاسم اعوان، سینئر نائب صدر حامد جگ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عثمان امتیاز، چیئر مین سرگودھا ڈاکٹر وقاص لطیف بیگ، جنرل سیکرٹری اسامہ بن سعید اور پیرا میڈیکل کے صدر مجتبیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں گرینڈ الائنس قائم کیا گیا ہے، حکومت ہسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے جبکہ ہسپتالوں کی نجکاری کا کے پی کے میں کیا جانے والا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ کسی بھی صورت پنجاب میں ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور جب تک حکومت یہ فیصلہ واپس نہیں لیتی اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے، اور آئندہ ہفتے پنجاب بھر کے ڈاکٹر لاہور میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر دھرنا دیں گے۔ اگر حکومت نے کسی قسم کی تادیبی یا انتقامی کاروائی جس کا ہمیں کہا جا رہا ہے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے ہسپتالوں کا نظام مکمل بند کر دیں گے۔

  • جو کہتا ہے بکواس کرتا ہے، شیخ رشید میڈیا بریفنگ میں کس پر برہم ہوئے؟

    جو کہتا ہے بکواس کرتا ہے، شیخ رشید میڈیا بریفنگ میں کس پر برہم ہوئے؟

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرسید ایکسپریس کا15 مئی کو افتتاح کریں گے ،کوشش ہے کہ ریلوے مزدوروں کو بھی ہیلتھ کارڈ مل جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہو رمیں اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکلرریلوے پرسپریم کورٹ کے فیصلےپر15روزمیں عملدرآمد کی کوشش کرینگے ،سرکلرریلوے پرتجاوزات کے خاتمے کےلیے ہر ممکن کوشش ہوگی . شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے سندھ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،ریلوے میں نجکاری کے حوالہ سے سوال پر شیخ رشید احمد برہم ہو گئے کہا جو کہتا ہے بکواس کرتا ہے، ریلوے کی نجکاری نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 17 لاکھ لیٹر تیل بچایا گیا ہے اگرکرایہ بڑھایا تو اکانومی کےکرایوں میں50فیصد اضافہ ہوگا .

  • سندھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے کراچی میں؟کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

    سندھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے کراچی میں؟کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی اب کراچی کی سڑکوں پر پرانی بسوں کی بجائے اے سی بسیں چلیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہزار اے سی بسیں چلائیں گے. آںیوالے 16 دنوں میں 60 بسیں چلیں گی. کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی میں غیر ملکی ٹرانسپورٹ سروس سے معاہدہ طے پاگیا ہے،کراچی کے چالیس اہم روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی .2ماہ کے دوران 200بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی. رمضان میں کراچی والوں کو تحفہ دے رہے ہیں.

    واضح رہے کہ کراچی کی سڑکوں‌ پر پرانی بسیں چل رہی ہیں. ن لیگ کی حکومت نے بھی بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صرف اعلان ہی رہا اب پیپلز پارٹی نے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی ہے .

  • خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف

    خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان کو وہ کرنی چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزخالی ہیں،رمضان بازارکےنام پرعوام سے دھوکا کیا جارہا ہے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے پر اعتراض نہیں،ماضی میں بی حکومتیں جاتی رہی ہیں. لیکن موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کے آگے پاکستان کا وقار، معاشی آزادی سب کچھ بیچ دیا ،انہوں نے کہا کہ بطوراپوزیشن عمران خان خودآئی ایم ایف کےمخالف رہےہیں،آئی ایم ایف کوحکومت پراعتبار نہیں، اس لیے اپنے لوگ تعینات کیے