Baaghi TV

Blog

  • جائیداد کے تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    مظفرگڑھ میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر شوہر نے خنجر کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔واقعے کے بعد شوہر نے پولیس کو گرفتاری دیدی.مظفرگڑھ کے علاقے موضع غلام سرانی میں شوہر نے خںنجر کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا.پولیس کیمطابق بلال اور اسکی بیوی شاہین بی بی میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا.جھگڑے کے بعد طیش میں آکر بلال نے اپنی بیوی کو قتل کردیا،واقعے کے بعد بلال نے پولیس کو گرفتاری دیدی،خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ قریشی میں درج کیاجارہا ہے.

  • کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

    کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

    وزیراعظم کی جانب سے کفایت شاری مہم کے حوالہ سے ایوان صدر نے اپنی رپورٹ جاری کر دی، ایوان‌صدر سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا تھا اس کے تحت ایوان صدر نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدرسیکرٹریٹ نے 22کروڑ40لاکھ روپے کی بچت کی ،ایوان صدر سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےاخراجات میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں6.1فیصد کمی ہوئی ،ایوان صدر کے سکیورٹی عملے کیلئےمعمول کی پروازیں استعمال کی گئیں ،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بیرون ممالک دوروں کیلئے کمرشل پروازیں استعمال کیں جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو11کروڑ27لاکھ کافائدہ ہوا .رپورٹ کے مطابق وزارتوں کےبڑے پروگراموں کیلئے ایوان صدرکو کھولاگیا،نتیجے میں ایک کروڑکی بچت ہوئی ،صدر مملکت کے دوروں پرموجود 36افسروں کی تعداد کم کرکے 16 کردی گئی .رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوابدیدی اختیارات کے تحت بجٹ کی80فیصدرقم واپس کی گئی.

  • موبائل چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی

    کوٹ ادو میں خریدار بن کر آنے والا چور موبائل مارکیٹ سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا،موبائل فون لیکر بھاگنے والے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی موبائل مارکیٹ میں ایک شخص موبائل خریدار بن آیا،مدکان کے کاؤنٹر سے قیمتی موبائل چیک کرنے کے لیے نکلوایا،،بعدازاں دکاندار کا قیمتی موبائل لیکر مارکیٹ سے فرار ہوگیا،چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے دکان سے قیمتی موبائل نکلوایا اور بعدازاں موبائل لیکر فرار ہوگیا،متاثرہ دکاندار کیمطابق اس نے کاروائی کے لیے تھانہ کوٹ ادو پولیس کو درخواست دیدی ہے.

  • ہوٹل کو بھتے کی پرچی ملنے پرپولیس نے کیا مقدمہ درج

    صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ہوٹل کو بھتے کی پرچیاں ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھتے کی پرچیاں ملنے پر تھانہ غالب مارکیٹ نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، پولیس نے مقدمہ ہوٹل کے ایچ آر مینجر اسد کے بیان پر درج کیا ہے.

    واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ہو چکا ہے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ہوٹل کے مالک کو نا معلوم افراد کی جانب سے بھتہ دینے کی پرچیاں دی گئیں جس پر ہوٹل مالک نے غالب مارکیٹ تھانہ میں مقدمہ کے لئے دخواست دی،. درخواست میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے ہوٹل انتظامیہ کوبھتہ کی7پرچیاں بھیجیں ، تمام پرچیاں ہاتھ سے لکھی گئی تھیں پرچیون کے علاوہ ای میلز بھی کی گئیں، درخواست میں مزید کہا گیا کہ بھتہ خوروں نے 50 لاکھ کا بھتہ مانگا اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل کی نیب پیشی سے معذرت

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل کی نیب پیشی سے معذرت

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا افضل نے ڈی جی نیب کے نام خط میں لکھا کہ وہ بیرون ملک ہیں اس لئے نیب میں پیش نہیں ہو سکتے. رانا افضل نے ڈی جی نیب سے درخواست کی کہ 28 مئی کے بعد پیشی کی تاریخ دیں .

    واضح رہے کہ نیب لاہور نے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل کو طلب کیا ہے. نیب نے رانا افضل کو 16 مئی کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ تین بجے نیب میں حاضر ہوں، رانا افضل کو ساحل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے، رانا افضل سابق وزیرمملکت برائےخزانہ رہ چکے ہیں. انہیں نواز شریف کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے .

  • بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیرکے علاقت چھنبل پورہ میں‌ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کے تشدد سے ارشد احمد ڈار زخمی ہو گیا تھا جو مقامی ہسپتال میں داخل تھا، ارشد احمد ڈار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جمعرات کو ہسپتال میں دم توڑ گیا اس کے سر پر کافی گہرا زخم تھا.

  • مریدکے میں دورکشوں کے مابین تصادم سے 2 افراد زخمی

    مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) شامکے سٹاپ لاہور روڑ پر دو رکشوں کے درمیان تصادم ہونے سے 6 افراد زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 مریدکے نے بروقت موقع پر پہنچ کر2 زخمیوں کوموقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 4 شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا- جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے

  • مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے بچ نہیں سکتے۔وقاص علی

    مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے بچ نہیں سکتے۔وقاص علی

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے، رمضان بازاروں کو حقیقی معنوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا ذریعہ بنایا جائے ، ضلعی انتطامیہ محنت اور دیانت داری سے فرائض انجام دے تو کو ئی وجہ نہیں کہ عوام حکومت کے رمضان پروگرام سے کماحقہ فائدہ نہ اٹھا سکیں، رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ گجرات دیگر رمضان بازاروں کےلئے ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ، صفائی ستھرائی ، سلیقے اور قرینے سے سجے سجائے معیاری پھل و دیگر اشیائے ضروریہ اور شہریوںکو خریداری کرتے دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ، ڈی سی گجرات او ر ان کی ٹیم کی کاوشیںقابل تحسین ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج دورہ گجرات کے دوران رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ، اے ڈی سی آر رانی حفصہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل ، سی ای او میونسپل کمیٹی اخلاق وڑائچ،سی او مےونسپل کارپورےشن گجرات چوہدری اخلاق وڑائچ، پی اےس او ٹو کمشنر ندےم بٹ ، نائب تحصےلدار ملک طفےل،مشتاق بٹ ،مستنصرچےمہ، آصف گجر و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کمشنر گوجرانوالہ وقا ص علی محمود رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ میں مختلف سٹالز پر گئے اور سٹالوں پر فروخت کے لئے رکھے جانے والے پھل ، سبزیوں و دیگر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی ، مقدار اور ان کی قیمتوںکے بارے میںپوچھ گچھ کی ۔ کمشنر گوجرانوالہ نے بازار کے لئے خوبصورت ، باسہولت اور بہترین انتظامات کے حوالے سے اسے مثالی رمضان بازار قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع گجرات میں لگائے جانے والے تمام رمضان بازار صفائی ستھرائی ، سجاوٹ اور برائے فروخت رکھی جانے والی تمام اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کے حوالے سے اسی معیار پر پورا اترنے والے ہونے چاہئےں تاکہ عوام پورے اعتماد ، دل جمعی اورسکون کے ساتھ ان رمضان بازاروں سے خریداری کریں اور حکومت کی طرف سے پیش کئے جانے والے خطیر مالیتی رمضان پیکج کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔

  • نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جیل جانے میِں عمران خان کا نہیں خود ان کا، ان کی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس جیسی مکروہ وارداتوں کے موجد بتائیں عمران خان نے نواز شریف پر کون سا مقدمہ قائم کیا۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ نواز شریف اس وقت پکڑے گئے جب وہ وزیر اعظم تھے ،نواز شریف پر مقدمہ تحریک انصاف کی حکومت میں نہیں بلکہ ان کی اپنی حکومت کے دوران بنا ہے. مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی .

    واضح رہے کہ پرویز رشید نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کر لیا اب بھارت کے سامنے سرنڈر کریں گے.

  • پاکستان کے معروف آرٹسٹ جمیل نقش وفات پا گئے

    پاکستان کے معروف آرٹسٹ جمیل نقش وفات پا گئے

    پاکستان کے معروف آرٹسٹ جمیل نقش وفات پا گئے ، حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز دیا گیا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف آرٹسٹ جمیل نقش لندن میں وفات پا گئے، ان کی عمر اسی برس تھی. بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر کیرانہ میں جمیل نقش پیدا ہوئے تھے. پاکستان آنے کے بعد انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس میں استاد حاجی شریف سے منی ایچر مصوری کی تربیت لی۔ جمیل نقش نے کئی کیلی گرافی کے شاہکارتخلیق کیے اورمتعدد کتابوں کے سرورق بنائے۔ جمیل نقش نے اسلامی خطاطی میں میں بھی اپنا جداگانہ اسلوب وضع کیا۔