Baaghi TV

Blog

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کیا گیا:یحییٰ مجاہد

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کیا گیا:یحییٰ مجاہد

    جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے تنظیم کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت سرکار اور دیگر بیرونی قوتوں کی خوشنودی کیلئے بزدلانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یحییٰ مجاہد نے کہاکہ حافظ عبدالرحمن مکی پر اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کیلئے ان کی گرفتاری کا تحفہ پیش کیا گیا۔ حکومت کوچاہیے کہ وہ بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنے۔یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ جب بھی بھارت اور دیگر ملکوں کا دباﺅ بڑھتا ہے تو کبھی جماعةالدعوة پر پابندی لگاکر اثاثے قبضے میں لئے جاتے ہیں تو کبھی گرفتاریاں شروع کر دی جاتی ہیں۔ یحییٰ مجاہدنے کہاکہ جماعةا لدعوة ایک پرامن اور محب وطن جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا اور بھارتی مطالبہ پر پابندیاں لگائے جانے کے بعدبھی حکومت کی طرف سے سکول، ہسپتال، ڈسپنسریاں اور ایمبولینسیں قبضہ میں لینے پربھی کسی اشتعال انگیز ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ترجمان جماعةالدعوة نے کہاکہ رمضان المبار ک کے مقدس مہینہ میں حافظ عبدالرحمن مکی کی بلا جواز گرفتاری پر کارکنان میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ہم نے پابندیوں اور گرفتاریوں کے خلاف ہمیشہ قانون کی جنگ لڑی ہے۔ اب بھی اعلیٰ عدالتوں میں اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی دباﺅ پر گرفتاریاں کر کے کشمیریوں کی حق میں بلند ہونے والی مضبوط آواز خاموش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • ڈی پی او کی کھلی کچہری، عوام کے مسائل سنے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین اپنے دفتر میں عوام کی شکایات اور مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر رہے ہیں۔

    وہ ہفتے کے چار دن یونہی کھلی کچہری کا انعقاد کرتے اور عوام الناس کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے احکامات صادر فرماتے ہیں

  • ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار کے دورے کیے

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نےسستا رمضان بازار غلہ منڈی کا دورہ کیا انہوں نے
    اشیاۓ خورونوش کی قیمتیں، معیار اور وزن چیک کرنے پر تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا
    تاجروں کو مناسب دام اور پورے وزن کے ساتھ اشیاۓ خورونوش فروخت کرنے کی ہدایت کی دورے کے دوران اشیاۓ خورونوش،گوشت،سبزی اور فروٹ کے سٹالوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ نرخ لسٹوں کے ساتھ ساتھ اشیائے خورونوش کے پیکٹوں کا وزن اور معیار چیک کیا،دورانِ چیکنگ ڈپٹی کمشنر نے اشیاۓ خورونوش خرید کر کے لےجانے والے افراد سے پوچھ گچھ بھی کی کہ دکاندار حکومت کی کی جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاۓ خورونوش فروخت کر رھے ہیں یا نہیں،جس پر خریداروں نے مناسب ریٹ پر اشیاۓ خوردونوش خرید کیئےجانے کی تصدیق کی جس پر انہوں نےتسلی اور اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں پر موجود سٹال ہولڈرز کو معیار اور وزن کی بہتری کی بھی ہدایت کی۔ڈی پی او شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازار میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں مرد وخواتین کو میٹل ڈیٹکٹر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ چیک کیا جا دہا ہے.تمام سستے رمضان بازاورں میں سی سی ٹی وی کیمراز نصب کیے گئے ہیں.ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی کرتے ہیں بعد میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ نے منڈی میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی بھی کی.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر,اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینشن شبیر حسین بٹ,جاوید چوہان,بلال بھٹی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے

  • شیخوپورہ میں کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر، دو افراد زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر

    جوئیانوالہ موڑ لاہور روڑ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی-
    حادثے سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افرازخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

  • شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کی عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، احسن اقبال

    شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کی عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا بند کیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں جنوبی پنجاب‌ اور بہاولپور صوبہ کا بل ن لیگ نے پہلے قومی اسمبلی میں جمع کروایا جو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس موجود ہے. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جو بل جمع کروایا وزیر خارجہ حکومت میں ہیں وہ اس بل پر کام شروع کریں. احسن اقبال نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے مںصوبوں کو اپنا بنا کر پیش کر رہی ہے جنوبی پنجاب کا صوبہ بھی شاہ محمود قریشی اپنے نام کرنے پر لگے ہوئے ہیں.

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی

  • نارنگ منڈی میں پیش آیا حادثہ

    نارنگ منڈی(نمائندہ باغی ٹی وی) کرتو سٹاپ نارووال روڑ پر تیز رفتار کیری ڈبہ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گیا-
    نارنگ منڈی: حادثے میں کیری ڈبہ سے سوار 4 افراد زخمی ہو گئے-ریسکیو 1122 نارنگ منڈی نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد RHC نارنگ منڈی منتقل کر دیا-
    زخمیوں میں محمد شبیر ولد محمد سبحان، 33 سال، حاجراں بی بی زوجہ محمد نصراللہ 55 سال، یسمین زوجہ محمد رفیق30 سال، جمیلہ بی بی زوجہ محمد جعفر شامل ہیں-

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا کرکٹ اسٹیڈیم میں رمضان بازار کا دورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کرکٹ سٹیڈیم میں لگائے گئےسستے رمضان بازار کا دورہ کیا. انہوں نے سستےرمضان بازار میں آٹے اور چینی کی کوالٹی اور وزن چیک کیا اور مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سید فضائل مدثر بھی ان کے ہمراہ تھے.انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وزیراعلی پنجاب کے رمضان پیکچ کے ثمرات غریب عوام پہنچا سکیں.

  • اکرم چودھری کی جگہ ڈاکٹر سلمان مشیر وزیر اعلیٰ مقرر

    اکرم چودھری کی جگہ ڈاکٹر سلمان مشیر وزیر اعلیٰ مقرر

    پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیا مشیرتعینات کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلمان شاہ کو اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی کا مشیر بنایا گیا ہے. اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے مشیر اکرم چودھری نے گزشتہ روز استعفیٰ دیا تھا حکومت نے اکرم چودھری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کا کہا لیکن اکرم چودھری نے انکار کر دیا، اکرم چودھری تحریک انصاف کے بانی اراکین اوروزیر اعظم عمران خان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں.

  • علیم خان نے رہائی کے بعد حکومت سے ایسا مطالبہ کیا کہ سن کرنواز شریف بھی خوش ہو جائے

    علیم خان نے رہائی کے بعد حکومت سے ایسا مطالبہ کیا کہ سن کرنواز شریف بھی خوش ہو جائے

    تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے قوانین کو دیکھا جائے تفتیش سے قبل جیل میں ڈال دینا زیادتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پراگرایک روپے کی بھی کرپشن کی ہوتوسیاست چھوڑدوں گا ، انہوں نے کہا کہ نیب پہلےتفتیش کرے اگرکوئی مجرم لگےتوضرورپکڑیں،پہلےجیل میں ڈالناپھرسوچنا کہ کیس کونساڈالناہے،یہ ظلم ہے، علیم خان نے مزید کہا کہ میرےخلاف سازش کرنے والوں سےاللہ حساب لےگا،جوجیل میں ہوتاہےاس پر،اس کی فیملی پرکیاگزرتی ہے وہی جانتاہے

    واضح رہے کہ علیم خان کو آج لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ،نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں علیم خان کو گرفتار کیا تھا.

  • فوڈ اتھارٹی پنجاب کی بڑی کاروائی مشہور ڈھوڈا مضر صحت

    فوڈ اتھارٹی پنجاب کی بڑی کاروائی مشہور ڈھوڈا مضر صحت

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبار ک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجا رہا ہےتفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں میانوالی اور خوشاب میں 11 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جس میں خوشاب کا معروف ڈھوڈا ہاؤس سیل، 2 یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے
    864 کلوغیر معیاری سنیکس، 350 کلو ناقص گھی،180 کلوحشرات زدہ مٹھائیاں، 2 مکسنگ مشینیں، 5سلنڈر ضبط کیے گئے ہیں
    کھلے رنگوں کے استعمال اور حشرات کی بہتات پر انور ڈھوڈا ہاؤس کو سیل کیا گیا ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق استعمال شدہ تیل اور ملاوٹ ذدہ دیسی گھی مٹھائی کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان اس کے علاوہ
    غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر ملک برادرز سویٹس اینڈ ٹانگری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے
    غلط لیبلنگ اور ممنوعہ اجزاء کی موجودگی پرحاجی شفیع ٹی سٹور کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی ہے مزید ازاں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ
    صحت عامہ کے دشمنوں کو کسی بھی سطح پر کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
    پنجاب میں خوراک کے معیار کو بہترین معیار پر لانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں
    ملاوٹ سے پاک پنجاب کے خواب کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں
    حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ کو ملاوٹ کے ناسور سے پاک کریں گے۔