Baaghi TV

Blog

  • ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

    ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتاتوزیادہ بہترتھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ ایمنسٹی کی مخالفت کرنےوالی حکومت اب وہی اسکیمیں خود دے رہی ہے ،حکومت کےمعاشی افلاطون ہرچیزکوآئی ایم ایف کی عینک سےدیکھنے کےعادی ہیں ،آئی ایم ایف صرف قرضہ نہیں دیتی بلکہ خارجہ اورداخلہ پالیسی پربھی اثر اندازہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت 10ماہ میں 10سال کےبرابرقرض لینےکی کوشش کررہی ہے ،گزشتہ حکومتوں کی طرح اس حکومت کاانحصار بھی آئی ایم ایف کےقرضوں پر ہے .

    واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت تھی اور سراج الحق تحرک انصاف کی وجہ سے سینیٹ تک پہنچے ہیں.

  • حمزہ کو چیئرمین بنا دیں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، عظمیٰ بخاری

    حمزہ کو چیئرمین بنا دیں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، عظمیٰ بخاری

    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے سے یوٹرن لے لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا وعدہ کا تھا لیکن بعد میں حکومت نے ہمیشہ کی طرح یوٹرن لے لیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم احتجاجا قائمہ کمیٹیوں کے الیکشن میں شامل نہیں ہوں گے. اگرحمزہ شہبازکوپی اے سی کاچیئرمین بنایا گیا توکسی بھی حد تک جانے کو تیارہیں ،عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کو بنی گالہ سے چلانے کی اجازت نہیں دے سکتے.

  • نیب کے ریڈار پر اور کون کون آ گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    نیب کے ریڈار پر اور کون کون آ گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    چیرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انتہائی اہم فیصلے کیے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کےخلاف نیب انکوائری کی جائے گئ،سابق صوبائی وزیرشیراعظم کےخلاف انکوائری کافیصلہ کیا گیا ہے، سابق رکن سندھ اسمبلی علی غلام نظامانی، سعیدنظامانی کےخلاف انکوائری بھی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے. چیئرمین نیب نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب “احتساب سب کیلیے ‘‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، جس کا خاتمہ نیب سمیت تمام اداروں کی مشترکہ ذمے داری ہے، نیب مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے

  • فواد چودھری نے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا کہا آئیڈیا دو اور سرمایہ لو

    فواد چودھری نے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا کہا آئیڈیا دو اور سرمایہ لو

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بڑا اعلان کر دیا ،کہا کاروبار کا آئیڈیا ہے تو ہمارے ساتھ شیئر کریں پسند آیا تو سرمایہ دیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے لئے ایک شاندار منصوبہ سامنے لے کر آئے ہیں دیکھتے ہیں اس میں کون کتنا کامیاب ہوتا ہے. فواد چودھری نے کہا کہ آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے، آئیڈیا میں دم ہے، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارات سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے ماہرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ دیں گے.


    واضح رہے کہ فواد چودھری کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنائے جانے پر سوشل میڈیا پر بڑی تنقید کی جارہی ہے تا ہم ان کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے.

  • مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، وزیر اطلاعات نے اعلان کر دیا

    مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، وزیر اطلاعات نے اعلان کر دیا

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے پنجاب کی عوام کو نوید سنائی ہے کہ اگلے چھ ماہ مشکل ہیں اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصمام بخاری نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں وسائل کی تقسیم غیرمنصفانہ ہوئی ،انہوں نے کہا کہ ہر سیاستدان کو خوداحتسابی کے عمل سے گزرنا ہوتا ہے،کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں، ہر ایک کو اس عمل سے گزرنا ہوگا، احتساب کا فائدہ کسی پارٹی کو ہو نہ ہو ملک کو ضرور ہوگا. انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا مسلسل تیسرا دور حکومت مایوس کن ہے ،تھر میں بھوک اور لاڑکانہ میں ایڈز سے بچے مر رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں.

    واضح رہے کہ سندھ میں ایڈز کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں بلاول کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں بھی ایڈز کے سینکڑوں کیسز سامنے آئے ہیں.

  • حکومت نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے غریب کی جیب پر قینچی چلانے کا فیصلہ کر لیا جانیے اس خبر میں

    حکومت نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے غریب کی جیب پر قینچی چلانے کا فیصلہ کر لیا جانیے اس خبر میں

    (نمائندہ باغی ٹی وی)حکومت نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے غریب عوام کی جیب پر قینچی چلانے کا فیصلہ کر لیا
    تفصیلات کے مطابق نائی قصائی حلوائی پکوڑے سموسے بیچنے والے ٹائر کو پنکچر لگانے والے اب سب کو ٹیکس دینا پڑے گا پروفیشنل ٹیکس کی مد میں چھوٹے دکانداروں پر 500 سے 15 ہزار تک اضافی بوجھ ڈالا جائے گا مالی سال 2019-20 میں یہ ٹیکس لاگو کر دیا جائے گا دھی بھلے فروٹ چاٹ سموسے پکوڑے سبزی فروش نسوار فروش سالانہ ایک ہزار روپے ٹیکس دینے کے پابند ہوں گے ٹائر پنکچر لگانے والے شاپنگ بیگ سوپ یخنی , مشروبات اور دودھ فروشوں پر 1500 روپے سالانہ ٹیکس لاگو کیا جائے گا مٹھائی بیچنے والوں کیبل آپریٹرز موٹر مکینک پان شاپ اور سینٹری کا کام کرنے والے 4 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے پنساری ڈرائی فروٹ اور خرادیے کا کام کرنے واکے 1500 روپے سالانہ ادا کریں گے سیلون ٹینٹ سروس کارگو اور کلاتھ سٹورز 5ہزار روپے سالانہ ٹیکس دیں گے جبکہ فلور ملز اور پٹرول پمپز سالانہ دس ہزار پروفیشنل ٹیکس دیں گے ٹیکس اکٹھا کرنے کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن کو دی جائے گی

  • ایمراباڈی کی جانب سے  لاہور پریس کلب ملازمین کے لئے عید کا تحفہ

    ایمراباڈی کی جانب سے لاہور پریس کلب ملازمین کے لئے عید کا تحفہ

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے لاہور پریس کلب کے ملازمین کے لئے پچاس ہزار روپے کلب کے حوالے کر دئیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی کے صدر محمد آصف بٹ ،سیکرٹری سلیم شیخ ،فنانس سیکرٹری ارشد چودھری نے لاہورپریس کلب کو پچاس ہزار روپے کی رقم دی، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری و دیگر نے ایمرا باڈی کی جانب سے دی گئی رقم وصول کی، اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ایمرا باڈی کا شکریہ ادا کیا، ارشد انصاری نے کہا کہ کلب ملازمین کے لئے پچاس ہزار روپے دینے پر ایمرا باڈی کے مشکور ہیں.

  • پنجابی ادب کا سب سے بڑا ایوارڈ سرفراز انور صفی کو مل گیا

    لاہور پریس کلب کے عہدیداران نے پنجابی شاعر سرفراز انور صفی کو پنجابی ادب کا سب سے بڑا اعزاز،ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب‌ صدر ذوالفقار علی مہتو، سیکرٹری جنرل زاہد عابد و دیگر اراکین نے پنجابی زبان کے شاعر سرفراز انور صفی کو پنجابی ادب کا سب سے بڑا ایوارڈ مسعود کھدر پوش ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے. اراکین و عہدیداران نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر ،شاعر اور کالم نویس کا پنجابی ادب کا سب سے بڑا اعزاز ملنا لاہور پریس کلب کے لئے فخر کی بات ہے.

    واضح رہے کہ سرفراز انور صفی کی کتاب چیترکو پنجابی ادب کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے،سرفراز انور صفی پنجابی شاعر ہیں اور کالم نگار بھی ہیں ،ان کے مضامین قومی اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں.

  • سیالکوٹ صبح سحری کے وقت شہر کی اہم شاہراہوں پر موت کا کھیل جاری

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) صبح سحری کے وقت شہر کی اہم شاہراہوں پر موت کا کھیل جاری رہنا معمول بنتا جارہا ہے نوجوان اور چھوٹی عمر کے بچے ون ویلر موٹر سایئکلوں پر سرعام موت کا یہ کھیل کھیلتے ہیں اور حادثات کا شکار ہوتے ہیں کئی نوجوان زندگی کی بازی بھی ہار جاتے ہیں اور ماں باپ کو روتا تڑپتا اور سسکتا چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔
    پولیس کو اپنے فرائض یاد رکھنے چاہئیے اور ون ویلر پر مقدمات درج کرنے چاہئیے اور
    والدین کو بھی چاہئیے کہ اولاد کو سمجھایئں اور ان پر نظر رکھیں

  • ماہ رمضان کے تقاضے، تحریر: پروفیسر زید حارث

    ماہ رمضان کے تقاضے، تحریر: پروفیسر زید حارث

    رمضان مسلمانوں کی جسمانی و روحانی تربیت کا مہینہ ہے۔ اس مبارک اور مقدس مہینے کا ایک اہم تربیتی پہلو یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو حقوق العباد کی ادائیگی کے لئے مخلص کرے اور یہ اخلاص اس کے دل میں موجود ہو۔

    محترم قارئین: ہم درج ذیل سطور میں ان احادیث کا جائزہ لیتے ہیں جو اس پہلو کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہارے ساتھ کوئی جھگڑا کرے تو کہہ دو کہ "میں روزے سے ہوں "۔ ایک مسلمان روزے کی حالت میں اپنے آپ کو اس قدر متواضع بنا لے اور دوسرے انسان کے حق میں ایسا نرم ہو۔

    اور حدیث مبارکہ میں یہ ذکر نہیں کہ کوئی مسلمان گالی دے بلکہ فرمایا; فإن شتمه أحد ” اگر اس کو کوئی بھی گالی دے تو وہ کہے : میں روزہ دار ہوں۔ بلکہ بعض روایات میں فرمایا کہ ” اگر اس سے کوئی لڑائی بھی کرے یعنی معاشرے میں رہنے والا ہر فرد صرف اس کی برائی اور زیادتی سے محفوظ ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے کو بھی جواب مسکراہٹ میں ملے گا۔ایک انسانی معاشرے کو ایسا شاندار حسن فراہم کرنے والی عبادت روزہ ہے کہ روزہ رکھنے والا پورا مہینہ اس بات پہ اپنی تربیت کرے کہ زیادتی گالی کا جواب پتھر سے نہیں بلکہ اخلاق کی اعلی اقدار کا مظاہرہ کرکے دیا جائے۔دنیا میں اس کردار سے بڑھ کر اعلی کردار کیا ہو سکتا ہے؟ لیکن افسوس کہ زندگی کے کئی رمضان گزارنے کے باوجود ہم اس کردار سے عاری اور ہمارا معاشرہ ان اقدار سے محروم نظر آتا ہے۔ دوسری حدیث میں تو روزہ ایک مسلمان کی زندگی کو صداقت و اخلاص کے اعلی معیار پہ لے جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة أن يدع طعامه و شرابه ".

    روزہ ایک مسلمان کی زندگی کے قول و فعل میں صداقت و سچائی پیدا کر دیتا ہے اور اگر ایک روزے دار اپنے اقوال یا اعمال میں سچائی کا رنگ پیدا نہیں کرتا تو اللہ کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں۔کیا ہم اپنے اقوال میں ہمیشہ سچ بولتے ہیں؟

    ہم تکلفا کہہ دیتے ہیں کہ نہیں جی مجھے بھوک نہیں میں نے کھانا کھا لیا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔ اسی طرح ہم مشورہ دینے میں بھی بہت زیادہ جھوٹ کا استعمال کر جاتے ہیں۔ بالخصوص دفاتر میں یا آفس میں افسر اور ذمہ دار کو مشورہ دینے کا وقت ہو تو ہم اپنا قیمتی اور خیرخواہی کا مشورہ نہیں بلکہ اس کے مزاج اور اس کی پسند کا خیال کرتے ہوئے اس کی رائے کا موافقت کرتے رہتے ہیں حالانکہ ہم جانتے بوجھتے ہوئے ایسا کر رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح عدالتوں کے دروازے اور کچہریوں کے ٹیبل گواہوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ ہماری گواہی کا اثر کیا ہو گا۔ ہمیں صرف پیسہ کمانے سے غرض ہے۔

    اس طرح کی کئی ایک مثالیں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں۔ ہمیں رمضان کی ابتدا ہی سے اپنے نفس کی تربیت پہ محنت کرنا ہو گی تاکہ رمضان کے آخر میں عبادات میں واضح تبدیلی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد میں بھی تبدیلی کا واضح اثر ہمارے تعاملات اور سلوک میں موجود ہو۔ رمضان کا مقدس مہینہ حقوق العباد کی ادائیگی پہ ترغیب دیتے ہوئے ہمیں اس بات کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنے ارد گرد غرباء اور فقراء مساکین کا مالی تعاون کریں ۔صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں تیز آندھی سے بھی زیادہ رفتار سے سخاوت کرتے تھے۔

    تو اس سخاوت سے مراد ہر گز یہ نہیں کہ بہت زیادہ مال ودولت کی ملکیت کے بعد ہی اس پہ عمل ہو سکتا ہے۔

    بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں کی حالت تو واضح ہے کہ بہت زیادہ وافر غذا یا مال میسر نہیں تھا ۔ اس کے باوجود جو کچھ موجود ہو اس میں سے اللہ کے رستے میں دیتے رہنا اور اپنے مال کو پاک کرنا اور اللہ کے بندوں کی پریشانی کو خوشی اور مسرت میں بدل دینا رمضان کا شعار ہے۔اسی طرح روزے دار کو افطاری کروانا بھی ایک روزے دار کے اجر کی مقدار کے برابر ہے۔

    اس میں بھی اس بات کا اہتمام کرنا چاہئے کہ ان لوگوں کو افطاری کروائی جائے جو مستحق ہیں۔ اس طرح رمضان کے مقدس مہینے میں ہم لوگوں کی بھوک دور کر کے اس معاشرے میں عدل اور اخوت کا ایک خوبصورت منظر پیش کر سکتے ہیں ۔ یہ مہینہ حقوق اللہ میں مسابقت اور حقوق العباد کی ادائیگی میں اپنی کمی و کوتاہی کو دور کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔