Baaghi TV

Blog

  • مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کا واقعہ، پانچ مجرموں کی سزائے موت برقرار

    مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کا واقعہ، پانچ مجرموں کی سزائے موت برقرار

    سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں عدالت نے پانچ مجرموں کی پھانسی کی سزاوں کے خلاف اپیل خارج کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن کیس کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے. عدالت نے 8 مجرموں میں ست تین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ پانچ کی سزائے موقت برقرار رکھی.عدالت نے واقعہ میں ملوث مجرم ریاض، عرفان، مہدی خان اور دیگر کی سزائے موت برقرار رکھی، جب کہ حنیف، حافظ، اشتیاق کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، مجرموں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ مجرمان کو 4، 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی، مجرم حارث، ارسلان اور منیر کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2014 میں پنجاب کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا.

  • تبدیلی سرکار بھارت کے سامنے سرنڈر ہونے جارہی ہے، پرویز رشید

    تبدیلی سرکار بھارت کے سامنے سرنڈر ہونے جارہی ہے، پرویز رشید

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کے بعد بھارت کے سامنے بھی سرنڈر کرنے جا رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے پہلے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کیا اب بھارت میں الیکشن کے بعد بننے والی نئی حکومت کے سامنے سرنڈر کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست نے اپنے سے دور اور غیروں کے قدموں میں لا کر بٹھا دیاہے

    واضح رہے کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ نئی بھارتی حکومت سے بات چیت کریں گے

  • لودھراں اطلاع دیں انعام پائیں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں پولیس اسٹیشن سٹی لودھراں کی طرف سے دو لڑکوں کی تصویر جاری کی گئی ہے جو سٹی پولیس لودھراں کو چوری کی وارداتوں میں مطلوب ہیں اطلاع اور معلومات فراہم کرنے والے کو بیس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا
    اس کی اطلاع ایس ایچ او لودھراں پولیس اسٹیشن سٹی محمد اسماعیل کو اس موبائل نمبر 03007725460 پر دے سکتے ہیں

  • زرداری بھی بے گناہ، بلاول بھی بے قصور، فاروق ایچ نائیک

    زرداری بھی بے گناہ، بلاول بھی بے قصور، فاروق ایچ نائیک

    سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نیب کے بلانے پر پیش ہوئے ،کسی کیس میں زرداری کا براہ راست کوئی تعلق نہیں بنتا .آصف زرداری نےکسی چیک پردستخط نہیں کیے، انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری ملک سے باہر اور پڑھائی میں مصروف تھے ان کو غلط طریقے سے نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں،

  • امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ،پاکستان نے اہم بیان دے دیا

    امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ،پاکستان نے اہم بیان دے دیا

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج پانچ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، کشمیر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، حریت رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کےد وران کہا کہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے ،دونون ممالک تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں .ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 21 مئی کو ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیراعظم سرابرہ اجلاس میں 13 اور14 جون کو شرکت کریں گے ۔

  • پنجاب کے بڑے شہر میں دھماکا ہو گیا

    پنجاب کے بڑے شہر میں دھماکا ہو گیا

    پنجاب کے شہر صادق آباد میں دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صادق آباد میں ایل پی روڈ پرایک نجی بینک میں دھماکہ ہوا ہے دھماکا اتنا شدید تھا کہ بینک کی بلڈنگ گرنے سے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے بینک میں موجود 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا، دھماکے کیسے ہوا پولیس اس بات کا تعین کر رہی ہے.دھماکے سےبینک کےباہرکھڑی گاڑیوں کونقصان ہوا ہے اور بینک کی عمارت کو نقصان ہوا ہے .

  • خواجہ برادران کا پھر ریمانڈ مل گیا

    خواجہ برادران کا پھر ریمانڈ مل گیا

    خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی. نیب کی جانب سے نیب پراسیکیوٹروارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے استفسار کیا کہ خواج سعید رفیق کہاں ہیں وہ کیوں پیش نہیں ہوئے جس پر اس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دے دی گئی. عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ پیراگون کیس میں ریفرنس کا کیا بنا؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ چیئرمین نیب کوریفرنس بھجوا دیا ہے، منظوری کے بعد دائرکردیا جائے گا.عدالت نے خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈمیں14روزکی توسیع کرتے ہوئے خواجہ برادران کو30مئی کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دے دیا

    واضح رہے کہ نیب نے خواجہ برادران و گرفتار کر رکھا ہے

  • شجاع آباد سے خاتون کی بازو کٹی، برہنہ نعش برآمد

    شجاع آباد سے خاتون کی بازو کٹی، برہنہ نعش برآمد

    پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں خاتون کی بازو کٹی برہنہ لاش ڈرم سے ملی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے خاتون کی لاش ملی ہے جس کے بازو کٹے ہوئے تھے ، لاش کو برہنہ کر کے ڈرم میں ڈال کر مائنر نہر میں پھینکا گیا تھا. پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، تشدد زدہ لاش کو تحویل میں لے کر پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے.

  • علیم خان کو کب رہائی ملے گی؟ بڑی خبر آ گئی

    علیم خان کو کب رہائی ملے گی؟ بڑی خبر آ گئی

    تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج تین بجے رہا کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو کوٹ لکھپت جیل سے آج تین بجے رہا کیا جائے گا .علیم خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مچلکوں اورروبکارکی سرکاری کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے لیڈر عبدالعلیم خان کا شاندار استقبال کرینگے، بدالعلیم خان کوٹ لکھپت جیل کے باہرپھاٹک سے روانہ ہونگے .

    واضح رہے کہ علیم خان کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا

  • ضمانت ملنے کے بعد آصف زرداری نیب پہنچ گئے

    ضمانت ملنے کے بعد آصف زرداری نیب پہنچ گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آج نیب میں پیش ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری سے نیب کی مشترکہ ٹیم تحقیقات کرے گی. انہیں ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا. زرداری نے گزشتہ روز گرفتاری کے ڈر سے عدالت سے اس کیس میں ضمانت کروا لی تھی .نیب کی جانب سے زرداری کو سوالنامہ دیا جائے گا. نیب کا کہنا ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی کے اکاونٹس سے نوڈیرو ہاوس کے اخراجات چلا ئے جانے کا الزام ہے