Baaghi TV

Blog

  • پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    پاکستان کسی بھی وقت بھارت پر حملہ کر سکتا ہے، حملے سے بچاو کے لئے بھارت سرکار نے لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی ائیر فورس کے بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان کسی بھی وقت بھارت پر حملہ کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے بھارت سرکار نے لائن آف کنٹرول پر فضائی یونٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی ایئر فورس کے بیس کیمپ لائن آف کنٹرول پر بنائے جائیں گے اور اگر پاکستان نے فضائی حملہ کی کوشش کی تو اسے ناکام بنایا جائے گا.

    واضح رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے بالا کوٹ پر رات کے اندھیرے میں پے رول گرانے کے بعد ہنگامہ کھڑا کیا تھا جس کے اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا تھا، جسے وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا تھا.

  • صبور علی نے معافی مانگ لی

    صبور علی نے معافی مانگ لی

    پچھلے دنوں ایک وڈیو بہت وئرال ہوا جس میں صبور علی ان کے ساتھ ایک اور ماڈل ، ایکٹرس شفا جبار ہیں  ایک شخص جو کے شیشیے کی ایک کھڑکی صاف کر رہا ہے  صبور علی اس شخص کا مزاق بنا رہی ہیں

    الفاظ تو واقعی بڑے تلخ استعمال کئے جو کے وڈیو میں صاف سنائی دے رہے ہیں، تلخ الفاظوں سے مراد کہ جب ہم کسی کو اسکی کمتری کاُاحساس دلاتے ہیں تو اس میں استعمال ہونے والا ہر لفظ تلخ ہی ہوتا ہے اور اس وڈیو میں ایک اور منجھے ہوئے ایکٹر آفان وحید کو دیکھا جا سکتا ہے

    لیکن انھوں نے اس آدمی کے لئے کوئی برا لفظ نہیں کہاُ بلکے اس شخص کی محنت کو سراہا جوُ کہ کھڑکی صاف کر رہا تھا جس پر لوگوں نے انکے اس رویے پر ان کو داد دی لیکن صبور علی کو انتہائی نا پسند کیا گیا۔

    تو جیسے ہی یہ وڈیو منطر عام پر آئی اور جس جس نے بھی اس وڈیو دیکھا اس نے نہ صرف وڈیو کے شائع ہونے کی برائی کی بلکہ جو الفاظ استعمال کئے گئے اس کے بارے میں بھی لوگوں نے انتہائی نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور لوگ جس صبور علی کی معصوم ایکٹنگ کے بہت مدح تھے وہ اب صبور علی کے فین نہیں رہے اور ان کے مدحوں کے علاوہ بھی جن لوگوں نے اس وڈیو کو دیکھا ان کے  دل کو بھی کافی ٹھیس پُہنچی۔

    صبور علی نے جب یہ دیکھا کے لوگ تو بہت سنجیدگی سے اس وڈیو کو انتہائی ناپسندیدہ قرار دے رہے ہیں اور نیگٹیو کمنٹ کر رہے ہیں تو صبور علی نے ایک اور وڈیو بنائی

    جس میں صبور علی اس شخص کے ساتھ بیٹھی ہیں اور وہ شخص جس کا مذاق اڑایا گیا وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اے ڈی کے طور پر اس پراجیکٹ کا حصہ ہے اور مزید بتایا کہ ہم ایک فیملی ہیں اور سیٹ پر ایسے مزاق چلتا رہتا ہے
    ہم ایسے ہی سیٹ پر ایک دوسرے سے ہنسی مزاق کرتے رہتے ہیں،
    لیکن آپ جب اس وڈیو کو دیکھیں گے تو آپکو صاف دیکھائی دے گا کہ اس شخص کو جو کہا اور سکھایا گیا یہ وہی الفاظ بول ریا ہے،

    اور اس کےُبعد صبور علی نے بھی کھلے الفاظ میں معضرات کی اور کہا کے ہم بھی انسان ہیں اور اگر میرے اس مزاق سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگی ہوں اور ان سے بھی معافی مانگتی ہوں جن کے ساتھ میں نے یہ مزاق کیا،

    تو کیا آپ سمجھتے ہیں اور کیا صبور علی یہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح ان کو انکے مدح واپس اسی طرح صبور علی کو پسند کریں گے جیسے کے پہلے کرتے تھے ۔۔۔؟

  • شاہ محمود قریشی نےپیپلز پارٹی اور ن لیگ سےکس مقصد کے لئے مدد مانگ لی!

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے آئینی ترمیم درکار ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں- کچھ قوتیں پاک چین تعلقات کو متاثر کرنا چاہتی ہیں اس لئے چینی نوجوانوں سے شادی کے ایشو کو ہوا دی جا رہی ہے- نئے بجٹ میں عام طبقے پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کریں گے-سرکٹ ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بعد جنوبی پنجاب کو سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔ ہائیکورٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا – جنوبی پنجاب کو 120 نشستیں ملیں گی – ان کا مزید کہنا تھا کہ الگ صوبے کا بل اسمبلی قوانین کے مطابق پیش کیا گیا – ق لیگ کی قیادت کو متحدہ صوبے کے قیام کے لئے اعتماد میں لیں گے – یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہو جائے گا – شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتوں سے سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا, انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے تک معیشت بہتر نہیں ہو سکتی – تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق کیا – بھارت میں جو بھی جماعت حکومت میں آئی اس سے بات چیت کریں گے – انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایمنسٹی سکیم ماضی کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی طرح نہیں ہے, ایمنسٹی سکیم متعارف کروا کر کشکول توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں – کوئی پبلک آفس ہولڈر ایمنسٹی سکیم سے مستفید نہیں ہو سکتا – اسمبلی ممبران کا اسلحہ اٹھانا مناسب عمل نہیں – بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں تو غریب طبقے پر کم بوجھ ڈالا جائے گا –

  • سخت سیکیورٹی کے باوجود شہر میں دن دیہاڑے بڑا ڈاکہ

    سخت سیکیورٹی کے باوجود شہر میں دن دیہاڑے بڑا ڈاکہ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا خیام چوک میں واقع موبائل فرنچائز کمپنی کے دفتر میں ڈاکو دن دیہاڑے 5 لاکھ کی نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق 3 افراد 125 موٹر سائیکل پر آئے اور فرنچائز میں موجود عملہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا ان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے خیام چوک مصروف ترین شاہراہ ہے اور وزیر اعلی کے
    متوقع دورہ کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے مگر اس کے باوجود ڈاکو واردات کر جاتے ہیں جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

  • جنوبی پنجاب صوبہ میں کون کون سے اضلاع شامل ہوں گے، قریشی نے اعلان کر دیا

    جنوبی پنجاب صوبہ میں کون کون سے اضلاع شامل ہوں گے، قریشی نے اعلان کر دیا

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے آئین میں ترمیم کریں گے، جنوبی پنجاب کے لئے 120 سیٹیں تجویز کی گئی ہیں، ہائیکورٹ بھی الگ ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے قومی اسمبلی میں بل منظور کروا لیا ہے، اب آئین میں ترمیم باقی ہے جس کے ہونے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے گا، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع پر مشتمل ہو گا. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پیپلز پارٹی نے مثبت جواب دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے بہاولپور صوبہ کا بھی مطالبہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بنایا جائے.

  • آصف زرداری نے حکومت کیخلاف تحریک  چلانے کا اعلان کر دیا

    آصف زرداری نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ علیم خان کی رہائی خوش آئند ہے، رمضان کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں‌ پر ہوں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی اور موجودہ سکیم میں کوئی فرق نہیں، نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے. زرداری نے مزید کہا کہ ضمانت میرا آئینی حق ہے، عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے ان کو اندازہ ہو گیا ہے اس لئے ہم پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں. آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک ایوان میں نہیں بلکہ سڑکوں پر ہو گی، سیاست میں مقابلہ سیاسی میدان میں ہی ہوتا ہے.

    واضح رہے کہ عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے

  • ڈی پی او سرگودھا نے بڑا اعلان کر دیا

    ڈی پی او سرگودھا نے بڑا اعلان کر دیا

    ( نمائندہ باغی ٹی وی )ہماری عبادت یہی ہے کہ تمام شہری بے خوف اور پرسکون ہو کر ماہ رمضان میں عبادت کر سکیں ۔
    سرگودھا پولیس ماہ مقدس میں شہریوں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔
    موجودہ ملکی حالات اور سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے تراویح اور مساجد و امام بارگاہوں دیگر مذہبی عبادت گاہوں کی سیکورٹی نہ صرف خود چیک کی بلکہ ڈیوٹی پر ما مور افسران اور جوانوں کو خود بریفنگ بھی دی ۔
    سرگودھا پولیس اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی سیکورٹی کو ہر حال میں یقینی بناے گی

  • سرگودھا کے کسانوں نے کنو کی ایکسپورٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

    سرگودھا کے کسانوں نے کنو کی ایکسپورٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

    (نمائندہ باغی ٹی وی)کنوگروورز ایسوسی ایشن سرگودھا کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد حامد سلیم وڑائچ منعقد ہوا اجلاس میں سرگودھا کنو کی ایکسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے ایوان بالا تک رسائی اور اپنی آواز پہچانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں کنو کے ریٹ پر تفصیل سے بحث ہوئی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سےروپے کی قدر میں بہت کمہ ہوئی اور زرعی ان پٹس ڈیزل اور کھاد بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں ۔ نہری پانی کی بندش کی وجہ سےٹیوب ویل چلانے سے ڈیزل کے اخراجات۔ لیبر کی مزدری کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے یوئے سال2019/20 کنو کی فصل کا ریٹ مقرر کیا جائے اجلاس میں حامد سلیم۔ منیر حسین شیرازی۔ عابد ممتاز۔ ملک خیر محمد ٹوانہ۔ میاں عبدالحمید۔ میاں محمد خالد افضل۔ ملک عبدالغفور۔ احمد خان رانجھا۔ حاجی فیاض احمد گورایہ۔ رائو عبدالغفار اور دیگر نے شرکت کی

  • زرداری کو بھی عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    زرداری کو بھی عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت نے منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورنے عدالت میں درخواست دائرکی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نیب نے انہیں 16 مئی کوہریش کمپنی کیس میں طلب کر رکھا ہے، ڈرہے کہ کہیں نیب تفتیش کے دوران انہیں گرفتار نہ کرلے، آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے اور ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے ، آصف زرداری خود عدالت میں پیش ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کر لی

  • انتظامیہ کی غفلت بڑے خادثے کا انتظار

    انتظامیہ کی غفلت بڑے خادثے کا انتظار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کے علاقے اقبال کالونی میں کئ روز سے سیورج کے مین ہول اور کھڈے انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں سڑک کے دونوں اطراف یہ کھڈے کسی بھی وقت بڑے خادثے کا شکار بن سکتے ہیں یہاں سے گزرنا بھی محال ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد دفعہ شکایت کرنے کے باوجود تا حال کوئی مرمت نہیں کی گئی نہ ہی کوئی ٹیم ابھی تک آئی ہے