Baaghi TV

Blog

  • مسلسل بے عزتی شدید ذہنی دباؤ، سکول انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کی جان لے لی

    مسلسل بے عزتی شدید ذہنی دباؤ، سکول انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کی جان لے لی

    ملتان: لارنس پبلک سکول حارث کمپس میں انگلش لینگویج ٹریننگ کورس کے دوران میڈم نرگس نے سٹاف اور شاگردوں کے سامنے ٹیچر عاصمہ کی بے عزتی کی اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا. عاصمہ کا تعلق ملتان سے کچھ دور قصبہ مڑل سے تھا. عاصمہ گھر کی واحد کفیل تھیں. جس کی عمر بمشکل 18 سال تھی. عاصمہ کا والد مسجد میں اذان دیتا ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی کالج میں زیر تعلیم ہے. گھر کا خرچ عاصمہ کی سات ہزار تنخواہ اور ٹیوشن فیس سے چلتا تھا.

    لارنس پبلک سکول پی ٹی آئی کے ایم پی اے خالد جاوید وڑائچ کی ملکیت ہے جو پی‌ٹی آئی جنوبی پنجاب کے نائب صدر بھی ہیں. میڈم نرگس متعدد مواقع پر عاصمہ کو تنقید کا نشانہ بناتی تھی. اب کی بار میڈم نرگس نے عاصمہ کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی. نوکری بچانے کے لئے عاصمہ کو سٹاف اور شاگردوں کے سامنے بے عزت کیا گیا جس کے دوران عاصمہ چکرا کر گر گئی اور سر میں شدید چوٹ لگی.

    سکول کی عزت بچانے کے لئے سکول انتظامیہ نے ایمبولنس بلانے کی بجائے خالد جاوید ایم پی اے پی ٹی آئی کی کار استعمال کرنے کا سوچا جبکہ خالد جواید وڑائچ نے اپنی کار میں عاصمہ کے لے جانے سے انکار کر دیا. لہذا عاصمہ کا رکشہ کے ذریعہ نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد وقت پر نہ ملنے سے عاصمہ کی موت واقع ہو گئی.

    خالد جاوید وڑائچ اور سکول انتظامیہ کی ایماء پر ہسپتال نے خاتون‌ٹیچر کی لاش ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا. ورثاء کو بعد اذاں لاش تب دی گئی جب خالد جاوید وڑائچ، سکول انتظامیہ نے ورثاء سے قانونی چارہ جوئی نہ کرنے پر دستخط کرائے.

    عوام نے لارنس پبلک سکول کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر مذمتی بیان دینا شروع کر دیے. سکول انتظامیہ کے فون نمبرز مسلسل بند ہیں.

    قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت تعلیم کی طرف سے تاحال کسی قسم کے اقدام کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

  • علیم خان کو رہا کرنے کا حکم

    علیم خان کو رہا کرنے کا حکم

    تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سناتے ہوئے عدالت نے علیم خان کو رہا کرنے کا حکم دیا دیا درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی تھی. عدالت میں علیم خان نے کہا تھا کہ نیب نے میرے اوپربے بنیاد الزامات لگائے ہیں. عدالت نے علیم خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے اور ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروائے کا حکم دیا ہے

    واضح رہے کہ نیب نے علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا ہوا تھا.

  • چلڈرن ہسپتال میں بستروں کی کمی، ڈاکٹر معصوم بچوں کو زمین پر لٹا کر علاج کرنے لگے

    جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال ملتان میں سہولیات کا فقدان وارڈز میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے والدین سخت گرمی میں اپنے بچوں کو زمین پر لٹانے پر مجبور ہو گئے.جنوبی پنجاب کے واحد چلدڑن ہسپتال ملتان میں سہولیات کا فقدان شدت اختیار کر گیا ہے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور وارڈز میں بسترے موجود نہیں ہیں ۔مریض بچوں کے والدین کے لیے ہسپتال میں بیٹھنے کی جگہ تک موجود نہیں ہے۔ ہسپتال میں مختلف وارڈز میں بسترے نہ ہونے کہ وجہ سے والدین بچوں کو زمین پر لٹانے پر مجبور ہیں۔ مریض بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہسپتالوں کی حالت ٹھیک کر دیں گے مگرچلڈرن ہسپتال ملتان میں کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیں اور چلڈرن اسپتال میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں ۔

  • شہباز شریف کے وکیل سپریم کورٹ میں دوران سماعت بے ہوش

    شہباز شریف کے وکیل سپریم کورٹ میں دوران سماعت بے ہوش

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وکیل کیس کی سماعت کےد وران عدالت میں بے ہو ش ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف سپریم کورٹ میں تھے، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے اشتر اوصاف اچانک گر پڑے اور بے ہوش ہو گئے. جس پرڈاکٹر کو عدالت میں طلب کیا گیا، ڈاکٹر یاسر نے شہباز شریف کے وکیل کا معائنہ کیا اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی جس پر انہیں ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    واضح رہے کہ شہباز شریف کے وکیل کی طبیعت خراب ہونے پر کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس عظمت سعید نے ان کی صحت کے بارے معلوم کیا اور آج کی تاریخ کے تمام کیسز ملتوی کر دئیے

  • نیب کی جانب سے تمام الزامات بے بنیاد: علیم خان

    نیب کی جانب سے تمام الزامات بے بنیاد: علیم خان

    تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی رہائی کی درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس سردار نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے نیب سے عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنیوں اور ناجائز اثاثوں کا رکارڈ طلب کررکھا ہے . عبدالعلیم خان نے عدالت میں کہا کہ تمام اثاثے اور کمپنیاں گوشواروں میں ظاہر کر چکے ہیں، نیب کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں

  • ایمنسٹی سکیم، صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

    ایمنسٹی سکیم، صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ‘ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019’ پر دستخط کردیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

  • صوبہ بہاولپور کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    صوبہ بہاولپور کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبے کے لئے قراردار جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ صوبہ بہاولپور بھی بنایا جائے. تبدیلی سرکار اگر صوبے بنانے میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے. قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ نئے صوبوں کے قیام سے وسائل اور اختیارات برابری کی سطح پر تقسیم ہوں گے .انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل حکومتی جماعت نے نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا،اب حکومت کی ذمے داری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ وفا کرے،

    واضح ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے لئے قومی اسمبلی میں بل منظورہو چکا ہے ،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں بھی بہاولپور صوبے کا مطالبہ کیا تھا

  • جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی تیز کرتے ہوئے حکومت نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اشتعال انگیز تقریراور ایف اے ٹی ایف پر تنقید کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے. حافظ عبدالرحمان مکی جماعۃ الدعوہ کے مرکزی رہنما اور سیاسی ونگ کے سربراہ ہیں. حکومت نے چند ماہ قبل جماعۃ الدعوۃ پر پابندی لگائی تھی اور ان کے تمام اثاثہ جات تحویل میں لے لئے تھے.

  • عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی کیوں چھوڑا؟ بڑی خبر آ گئی

    عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی کیوں چھوڑا؟ بڑی خبر آ گئی

    اے آر وائی ٹی وی کے بیورو چیف لاہور نے چینل چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر اینکر پرسن اور اے آروائی لاہور کے بیورو چیف عارف حمید بھٹی کے اے آر وائی کے اسلام آباد میں موجود اینکر صابر شاکر سے اختلافات ہو گئے تھے. وہ دونوں اے آر وائی میں پروگرام دی رپورٹر کرتے تھے. اختلافات کی وجہ سے عارف حمید بھٹی نے آے آر وائی گروپ کو چھوڑ دیا اور انہون نے جی این این چینل کو جوائن کر لیا ہے،. عارف حمید بھٹی جی این این میں بطور ایم ڈی کام کریں گے.

  • پولیس جرائم پر قابو پانے کی بجائے سبزی منڈیوں میں معیار اور ریٹ کی چیکنگ پر لگ گئی

    مظفرگڑھ میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال اور آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔اس حوالے تاجر برادری اور شہری کئی بار احتجاج بھی کرچکے ہیں۔مظفرگڑھ پولیس سے شہر میں جرائم پر قابو تو نہ پاسکی لیکن شہریوں کو معیاری اور سستی سبزیاں پھل دلوانے کے لئے ضرور میدان میں آگئی ہے۔اس حوالے سےڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز نے علی الصبح سبزی منڈی مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی نے سبزی منڈی میں فروٹس اور سبزیوں کی کوالٹی اور ان کے ریٹس چیک کرتے ہوئے سبزی منڈی اورمارکیٹس کے ریٹس کا موازنہ کیا۔ڈی ایس پی نے آڑھتیان کو کم سے کم ریٹس میں بہترین کوالٹی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق رمضان المبارک میں عوام تک بہترین کوالٹی کی اشیاء اور سبزیاں و فروٹس سستے ریٹس میں پہنچانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس دوران موصوف اپنے محکمہ کی کارکردگی اور کام کے حوالے بات کرنا بھول گئے۔