Baaghi TV

Blog

  • 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    ‎اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت دونوں دن تمام وفاقی سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے جبکہ ملک بھر میں یوم عاشورہ کے سلسلے میں مذہبی اجتماعات اور جلوس منعقد کیے جائیں گے۔
    ‎سرکاری اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں لاکھوں عزادار شرکت کریں گے۔
    ‎دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون کو صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے اور سرکاری تنظیمیں بند رہیں گی۔
    ‎محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔
    ‎انتظامیہ کی جانب سے مختلف شہروں میں ٹریفک پلان بھی مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ جلوسوں کے راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو متبادل راستوں سے متعلق بروقت آگاہ کیا جا سکے۔
    ‎یوم عاشورہ اسلامی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں مذہبی احترام اور عقیدت کے ساتھ مختلف تقریبات اور دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے۔

  • کراچی میں دکان میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

    کراچی میں دکان میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

    ‎کراچی: شہر کے علاقے شیرشاہ میں جناح روڈ کے قریب واقع ایک دکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا دکان کے اندر موجود زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس جمع ہونے کے باعث ہوا۔ گیس کے دباؤ میں اچانک اضافے کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس سے دکان کو نقصان پہنچا اور وہاں موجود افراد زخمی ہو گئے۔
    ‎ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ملبے سے نکال کر سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
    ‎پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ گیس بھر جانے کے باعث پیش آیا، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
    ‎انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زیر زمین ٹینکوں، بند جگہوں اور گیس سے متعلق تنصیبات کی باقاعدہ جانچ کرائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر یا ممکنہ غفلت کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔

  • چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی

    چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی

    چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی،یہاں تک کہ کسی تیسرے ملک کی کمپنیوں یا افراد کو بھی چین سے دوہر ے استعمال کی اشیاء ان پابندیوں کا شکار امریکی فرموں کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،تاہم، چینی کمپنیاں انتہائی ناگزیر اشیاء کے لیے خصوصی برآمدی منظوری کی درخوا ست دے سکیں گی۔

    چینی وزارتِ تجارت کے مطابق ان 10 امریکی کمپنیوں کو چین سے ‘دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے پر مکمل پابندی ہو گی ان اشیاء سے مراد وہ سامان ہے جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں فوجی ڈرون بنانے والے اور نایاب معدنیات کی مائننگ میں ملوث امریکی ادارے شامل ہیں یہ اقدام چین کی قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی حکومت کی جانب سے چینی فوجی کمپنیوں کی خود ساختہ فہرست کی غلط توسیع کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چین کی وزارتِ مالیات نے بھی ایک علیحدہ بیان میں سرکاری اداروں کو 46 امریکی کمپنیوں سے مصنوعات خریدنے سے روک دیا ہے، جن میں لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون اور جنرل ڈائنامکس کی متعدد ذیلی کمپنیاں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں امریکی محکمہ دفاع نے علی بابا اور بائیڈو جیسی معروف چینی ٹیک کمپنیوں کو مبینہ طور پر چینی فوج سے روابط کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا تھا، جس کے بعد وہ امریکی فوجی معاہدے حاصل کرنے کے اہل نہیں رہی تھیں بائیڈو نے اس امریکی الزام کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا تھا اس وقت چینی وزارتِ تجارت نے کہا تھا کہ امریکی پابندیاں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مئی میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے اتفاقِ رائے کے منافی ہیں۔

  • داخلہ ڈویژن کے 74 ارب 35کروڑ سے زائد کے چار مطالبات زر منظور

    داخلہ ڈویژن کے 74 ارب 35کروڑ سے زائد کے چار مطالبات زر منظور

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران داخلہ ڈویژن کے 74 ارب 35کروڑ سے زائد کے چار مطالبات زر منظور کر لیے گئے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، تین وزارتوں کے 12 کھرب 42 ارب سے زائد کے 10 مطالبات زر منظوری کا عمل شروع کیا گیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے داخلہ ڈویژن کے 3کھرب 49 ارب سے زائد کی چار مطالبات زر منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیے جبکہ اپوزیشن نے داخلہ ڈویژن کے چار مطالبات زر پر کٹوتی کی 123 تحاریک پیش کیں۔

    اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک پر بحث ہوئی جس کے بعد حکومتی اتحاد نے داخلہ ڈویژن کے 74 ارب 35کروڑ سے زائد کی چار مطالبات زر منظور کر لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 33 ارب 70 کروڑ سے زائد کے تین مطالبات زر کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے۔ اپوزیشن نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے بجٹ پر 112 کٹوتی کی تحریک پیش کر دیں جس پر بحث جاری ہے۔

    داخلہ ڈویژن کی کٹوتی کی تحاریک پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ قومی اتحاد کے لیے آواز اٹھائی ہے، ہم اسکول کے بچے نہیں ہیں، ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کر کچھ کرنا ہو گا، ہم تو ہاتھ ملا رہے تھے کہ آپ کی طرف سے ہاتھ آئے گا تحریک انصاف نے ہمیشہ قومی یکجہتی کے لیے آواز اٹھائی ہے، اپوزیشن لیڈر ہمیشہ ملک میں قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، سوچ رہے تھے ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہوں گے اور محمود اچکزئی نے ایوان میں خود جا کر وزیراعظم سے ہاتھ ملایا۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں کم از کم چھ مرتبہ بیرسٹر گوہر کی سیٹ پر گیا، ہم نے ایک مفصل مسودہ کریمنل لاء ترامیم کا اسمبلی میں متعارف کروایا، وہ مسودہ قائمہ کمیٹی میں پڑا ہے جو غیر سیاسی ترامیم ہیں-

    دوسری جانب پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مزید مؤثر بنانے کے لیے محکمہ داخلہ کی جانب سے مانگے گئے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کے لیے 4 ارب روپے کے اضافی سکیورٹی فنڈز جاری کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے اپنے اعتراضات دور کرنے کے بعد سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد اضافی فنڈز کے اجرا کا عمل آگے بڑھایا جا سکے گامحکمہ داخلہ پنجاب نے حکومت سے امن و امان کے انتظامات اور مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی منظور شدہ فنڈز واجب الادا ادائیگیوں، سکیورٹی اقدامات اور متعلقہ انتظامی امور پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے،اس فیصلے کو صوبے میں امن و امان سے متعلق جاری اقدامات کو تقویت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے-

  • یوم عاشورہ پر سندھ میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

    یوم عاشورہ پر سندھ میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت نے یومِ عاشور کے موقع پر 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون (جمعرات اور جمعہ) کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیلات ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے بلدیاتی کونسلز، خودمختار ادارے اور دیگر سرکاری دفاتر بھی دو روز تک بند رہیں گے۔

    واضح رہے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے پنجاب بھر میں 26 جون تک دفعہ 144 نافذ رہے گی عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہو گی ماتمی جلوسوں کے راستوں پر موجود مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی ہو گی۔

  • اسلام آباد اور  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

    زلزلے کے جھٹکے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاشیری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 22 جون 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 22 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 جبکہ اس کی گہرائی 215 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جس کے نقاط شمالی عرض البلد 36.44 ڈگری اور مشرقی طول البلد 70.70 ڈگری ریکارڈ کیے گئے-

    ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے زلزلے کے بعد الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی نے کہا ہے کہ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے زلزلے بارے رپورٹ جاری کردی،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال, میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی متعلقہ انتظامیہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

  • خواتین کیلئے آسان قرض اسکیم "خودمختار خاتون”متعارف

    خواتین کیلئے آسان قرض اسکیم "خودمختار خاتون”متعارف

    خواتین کی مالی شمولیت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت خواتین کاروباری افراد کے لیے نئی ڈیجیٹل فنانسنگ پروڈکٹ "خودمختار خاتون”متعارف کرا دی گئی ہے۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے اس نئی فنانسنگ سہولت کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت خواتین کاروباری افراد 1 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک کی اثاثہ جاتی فنانسنگ حاصل کر سکیں گی، یہ فنانسنگ مشینری، کاروباری سامان اور دیگر کاروباری اثاثوں کی خریداری کے لیے استعمال کی جا سکے گی تاکہ خواتین اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔

    "خودمختار خاتون” پروڈکٹ کو ولی فنانشل سروسز متعارف کرائے گی جبکہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شریعہ کمپلائنٹ ماڈل پر مبنی ہوگی،خواتین صارفین “حکیم” موبائل ایپ کے ذریعے فنانسنگ کے لیے درخواست دے سکیں گی اور حاصل کردہ رقم ایک سال کے دوران مساوی ماہانہ اقساط میں واپس کی جا سکے گی۔

    اعداد و شمار کے مطابق لینڈنگ این بی ایف سیز نے جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران 111 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کی جبکہ تقریباً 75 لاکھ مائیکرو اور چھوٹے کاروبار اس سہولت سے مستفید ہوئے،ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ خواتین کی مالی خودمختاری، کاروباری ترقی اور معاشی شمولیت کو فروغ دینا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

  • کنگ چارلس کا ٹیکس ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    کنگ چارلس کا ٹیکس ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے اپنی ذاتی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات پہلی بار عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بکنگھم پیلس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معلومات مالی سال 2024-25 سے متعلق ہوں گی اور جمعرات کو جاری کی جائیں گی یہ اقدام شاہی مالیات سے متعلق سالانہ رپورٹس کا حصہ ہوگا جس کا مقصد شفافیت اور عوامی احتساب کو مزید مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔

    پیلس کے ترجمان کے مطابق بادشاہ نے یہ فیصلہ ذاتی طور پر کیا ہے تاکہ شاہی مالیاتی نظام کو مزید جدید اور قابلِ فہم بنایا جا سکےرپورٹ میں کنگ چارلس کی مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی اور ان پر ادا کیے گئے ٹیکس شامل ہوں گے ان میں ڈچی آف لنکاسٹر سے حاصل آمدن، سینڈرنگھم اور بالمورل کی نجی املاک سے آمدن، ذاتی سرمایہ کاری اور دیگر نجی مالی ذرائع شامل ہیں گزشتہ سال ڈچی آف لنکاسٹر سے بادشاہ کو تقریباً 26.8 ملین پاؤنڈ کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ قانونی طور پر انکم ٹیکس یا کیپیٹل گینز ٹیکس ادا کرنے کے پابند نہیں ہوتے تاہم کنگ چارلس یہ ادائیگیاں رضاکارانہ طور پر کرتے ہیں، اس بار ان کی مجمو عی ٹیکس ادائیگی کی رقم پہلی مرتبہ عوام کے سامنے ظاہر کی جائے گی ، کنگ چارلس اس سے قبل ولی عہد کی حیثیت میں بھی اپنی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کرتے ر ہے ہیں ان کے صاحبزادے اور موجودہ ولی عہد شہزادہ ولیم کو گزشتہ سال ڈچی آف کارنوال سے تقریباً 23 ملین پاؤنڈ آمدن حاصل ہوئی، تاہم وہ اپنی ٹیکس ادائیگیوں کی حتمی رقم ظاہر نہیں کرتے اگرچہ وہ اعلیٰ ترین شرح سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

    یہ مالی تفصیلات شاہی سوورین گرانٹ کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ جاری کی جائیں گی، جو شاہی خاندان کے سرکاری اخراجات کی مالی معاونت فراہم کرتی ہے، حالیہ سالوں میں یہ گرانٹ بڑھ کر 137.9 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے تاہم برطانوی وزارتِ خزانہ کی جانب سے اس میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

  • مومنہ اقبال کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی شدید مذمت

    مومنہ اقبال کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی شدید مذمت

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اداکارہ مومنہ اقبال کے خلاف اسمبلی فلور پر دیے گئے ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں توہین آمیز اور تعصب پر مبنی قرار دیتے ہوئے سرکاری ریکارڈ سے حذف کر دیا۔

    اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے سیاسی نمائندگی پر جاری بحث کے دوران مومنہ اقبال کا نام لیتے ہوئے یہ ریمارکس دیے تھے اس موقع پر اسپیکر نے فوری مداخلت کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی کو اپنے الفاظ واپس لینے کی ہدایت کی۔

    اسپیکر نے کہا کہ مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری کی ایک باعزت شخصیت ہیں اور ان کے بارے میں اس نوعیت کے ریمارکس انتہائی امتیازی اور تعصب پر مبنی ہیں اسمبلی فلور پر کسی فرد کو ذاتی طور پر نشانہ بنانا مناسب نہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے متعلقہ ریمارکس کو فوری طور پر کارروائی کے ریکارڈ سے حذف کرنے کا حکم بھی دیا۔

  • جرمنی نے  آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار  ٹرمپ کو ٹھہرادیا

    جرمنی نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرادیا

    جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہراتے ہوئے عالمی توانائی کی سیکیورٹی کے پیش نظر اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    جرمن نشریاتی ادارے ‘اے آر ڈی’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس پسٹوریئس کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، نہ کہ ہم، لیکن اس بندش کو ختم کروانا اب ہمارے مفاد میں ہے،اس اہم گزرگاہ کو کھولنا اور وہاں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانا یورپ کے اقتصادی استحکام اور توانائی کی فراہمی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے غیر معاندانہ ممالک کو جہاز رانی کی آزادی دینے کی لچک کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کر دی تھی، جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا اور دنیا کو توانائی کے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔۔

    جرمن وزیر دفاع نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران اور عمان کے ساتھ سفارتی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہوگی،جرمنی نے ممکنہ فوجی مشن کی تیاری کے طور پر دو بحری جہاز بحیرہ احمر کی طرف روانہ کر دیے ہیں، تاہم مائنز صاف کرنے کے کسی بھی آپریشن کے لیے ایران اور عمان کی منظوری لازمی ہوگی۔

    دوسری جانب جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے بھی اس موقف کو دہرایا ہے کہ جرمنی اس جنگ کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس براہِ راست تصادم میں شامل ہونا چاہتا ہے۔