قطر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مذاکرات پاکستان اور قطر کی مشترکہ سفارتی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں شروع ہوئے ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور دیرپا مفاہمت کی راہ ہموار کرنا ہے۔
دوحہ میں جاری کیے گئے سرکاری بیان میں قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات سے مثبت نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت مفاہمتی یادداشت میں شامل تمام نکات پر پیش رفت کا باعث بنے گی اور ایک جامع، متوازن اور مستقل معاہدے تک پہنچنے میں مدد دے گی۔
ادھر ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور دیگر اہم امور پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے پاکستان، ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطحی وفود بھی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ دونوں رہنما آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے، جہاں مختلف سفارتی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ امریکی نائب صدر نے مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی سفارتی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والے یہ مذاکرات مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے، علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں۔ اگر یہ مذاکرات کامیاب رہتے ہیں تو نہ صرف ایران اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے بلکہ پورے خطے میں امن کے امکانات بھی مزید روشن ہو سکتے ہیں۔
Blog
-

سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے مذاکرات باضابطہ طور پر شروع: قطر کا اعلان
-

ایران نے امریکی مطالبے پر ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کے عہد پر دستخط کر دیے، صدر پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کی درخواست پر ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرنے کے عہد پر دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے صرف ایک ہی شرط سامنے رکھی گئی تھی کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، جسے ایران نے قبول کرتے ہوئے اس پر دستخط کر دیے۔
صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران سے صرف یہی مطالبہ کیا تھا کہ وہ تحریری طور پر اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق ایران نے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے عہد نامے پر دستخط کر دیے۔
اتوار کے روز تہران میں مرکزی بینک میں منعقد ہونے والی 33ویں مانیٹری اینڈ بینکنگ پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کی پالیسی پہلے دن سے واضح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت بھی متعدد مواقع پر واضح کر چکی ہے کہ ایران کا مقصد ایٹمی بم بنانا نہیں بلکہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کا استعمال ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کی بیشتر شقیں ایرانی عوام کے مفاد میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاری مذاکرات کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قطر میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز بھی واپس مل جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ان مذاکرات سے سب سے زیادہ ناخوش ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آج سوئٹزرلینڈ میں باضابطہ آغاز ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ برگن اسٹاک پہنچ چکے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایران، امریکا، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا، جبکہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کرے گا۔ -

دفاعی بجٹ بغیر کسی مخالفت کے ایوان سے متفقہ طور پر منظور
قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے تحت مسلح افواج، دفاعی پیداوار، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں کے لیے مجموعی طور پر 43 کھرب 85 ارب روپے سے زائد مالیت کے 88 مطالباتِ زر منظور کر لیے ہیں جب کہ دفاعی بجٹ ایوان سے متفقہ طور پر منظور ہو گیا ہے۔
بجٹ اجلاس کے دوران مسلح افواج کے لیے 298 ارب روپے سے زائد اور شعبہ دفاع کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 109 ارب روپے سے زائد کے مطالباتِ زر پیش کیے گئے، جن کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے کوئی کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کی گئی، یوں دفاعی بجٹ بغیر کسی مخالفت کے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب سے زائد کے 89 مطالبات زر منظور کرلیے گئے جب کہ قومی اسمبلی نے وزارتوں کو ڈویژنوں کے مطالبات زر کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہےبومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں وفاقی بجٹ کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالباتِ زر کی منظوری کا عمل جاری رہا۔
ایوان نے ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن، کامرس ڈویژن، مواصلات ڈویژن، دفاع اور دفاعی پیداوار، اکنامک افیئرز، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، خارجہ امور، ہاؤسنگ و تعمیرات، انسانی حقوق، داخلہ، صنعت و پیداوار، اطلاعات و نشریات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بین الصوبائی رابطہ، امور کشمیر و گلگت بلتستان، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز، قومی اسمبلی، سینیٹ، قومی صحت، پارلیمانی امور، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے، مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، آبی وسائل اور کابینہ ڈویژن سمیت متعدد وزارتوں اور ذیلی اداروں کے اربوں اور کھربوں روپے مالیت کے مطالباتِ زر منظور کر لیے۔
قومی اسمبلی نے دفاع اور دفاعی پیداوار کے لیے مجموعی طور پر 30 کھرب 69 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے کے سات مطالباتِ زر کی منظوری دی اس کے علاوہ مواصلات کے لیے 125 ارب 72 کروڑ 36 لاکھ روپے، تعلیم کے لیے 192 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد اور آبی وسائل کے لیے 107 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔
ایوان نے کابینہ سیکرٹریٹ کے لیے 35 ارب 38 کروڑ 69 لاکھ 82 ہزار روپے، خارجہ امور کے لیے 68 ارب 17 کروڑ 22 لاکھ روپے، قومی صحت کے لیے 53 ارب 28 کروڑ رو پے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 42 ارب 7 کروڑ روپے، منصوبہ بندی ڈویژن کے لیے 37 ارب 21 کروڑ روپے اور صنعت و پیداوار کے لیے 29 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ روپے کے مطالباتِ زر بھی منظور کر لیے۔
اطلاعات و نشریات کے لیے 27 ارب 57 کروڑ 13 لاکھ روپے، تجارت کے لیے 27 ارب 99 کروڑ 89 لاکھ روپے، قانون و انصاف کے لیے 24 ارب 91 کروڑ روپے، ہاؤسنگ و تعمیرات کے لیے 22 ارب 31 کروڑ 99 لاکھ روپے، سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 19 ارب 54 کروڑ روپے اور اقتصادی امور کے لیے 15 ارب ایک کروڑ 13 لاکھ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
ریلوے کے لیے 111 ارب 13 کروڑ روپے، بین الصوبائی رابطہ کے لیے 5 ارب 2 کروڑ 23 لاکھ روپے، بحری امور کے لیے 4 ارب 12 کروڑ 37 لاکھ روپے، قومی ورثہ و ثقافت کے لیے 3 ارب 4 کروڑ 96 لاکھ روپے، امور کشمیر و گلگت بلتستان کے لیے 3 ارب 18 کروڑ روپے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے 3 ارب 73 کروڑ 54 لاکھ روپے، انسانی حقوق کے لیے 2 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ روپے، مذہبی امور کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے اور پارلیمانی امور کے لیے ایک ارب 20 کروڑ 88 لاکھ روپے کے مطالباتِ زر بھی منظور کر لیے گئے۔
قومی اسمبلی نے اپنے اخراجات کے لیے 9 ارب 3 کروڑ 57 لاکھ روپے جبکہ سینیٹ آف پاکستان کے لیے 3 ارب 21 کروڑ 72 لاکھ روپے کے مطالباتِ زر کی بھی منظوری دے دی۔ تمام مطالباتِ زر کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو آئندہ مالی سال کے دوران مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور سرکاری اداروں کے اخراجات کے لیے فنڈز جاری کرنے کی باقاعدہ پارلیمانی اجازت حاصل ہو گئی، جس کے ساتھ ہی بجٹ منظوری کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
-

امریکا نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کی تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے،مشیر ایرانی سپریم لیڈر
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر اور معاون محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ تہران کسی بھی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جو صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہو-
اپنے حالیہ بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ اگر امریکا نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کی تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ایران اب محض بیانات یا تحریری یقین دہانیوں پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں ہے بلکہ عملی اقدامات کو ہی بنیادی شرط سمجھتا ہے امریکی پالیسی ساز معاشی فائدے اور لاگت کے حساب کی زبان بہتر سمجھتے ہیں، اس لیے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ معاہدوں کو عملی شکل دی جائے نہ کہ انہیں صرف کاغذ تک محدود رکھا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی معاہدہ صرف کاغذوں کی حد تک رہ گیا تو اس کے اثرات نہ صرف سیاسی ہوں گے بلکہ مشرق وسطیٰ میں توانائی کے بہاؤ پر بھی سنگین اثر پڑ سکتا ہےتہران کے مذاکرات کار کسی بھی ایسے نتیجے پر مطمئن نہیں ہوں گے جس میں وعدوں کا مکمل نفاذ اور ایرانی قوم کے حقوق کی حقیقی تکمیل شامل نہ ہو۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے عارضی امن معاہدے کے تحت آج سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات ہوں گے اس انتہائی اہم اور بڑے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے ان اہم مذاکرات کا حصہ بنیں گے ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی مذاکرات میں شامل ہوں گےامریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں ، جبکہ ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا ہے۔
-

آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی، نیتن یاہو کا لبنان پر حملے روکنے کا حکم
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں کو روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر اس اہم بحری گزرگاہ میں تیل اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی خلاف ورزی کے جواب میں ہم آبنائے ہرمز کو بند کر رہے ہیں۔
صورتحال کے بارے میں زمینی حقائق یہ بتاتے ہیں کہ اگرچہ ایران نے بندش کا اعلان کیا ہے، لیکن سمندری راستوں سے جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رکی نہیں ہے اطلاعا ت کے مطابق بعض بحری جہاز عمان کی سمندری حدود سے گزر رہے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند نہیں ہوئی بلکہ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
اُدھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت کھلی ہے اور وہاں بحری ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے دوسری جانب اسرائیلی وزیرا عظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیوں کو عارضی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے اسرائیلی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
-

بھارت: زائرین پر مندر کا ستون گر گیا،6 افراد ہلاک، 18 زخمی
بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پربھنی میں ہفتے کے روز واقع مشہور یشواڑی ہنومان مندر میں زیرِ تعمیر سبھا منڈپ کا ایک پتھریلا ستون اچانک گر گیا اور زائرین ملبے تلے دب گئے ، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 18 دیگر زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مندر میں سبھا منڈپ کی تعمیر کا کام جاری تھا ہفتے کے روز مندر میں زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اسی دوران زیرِ تعمیر ڈھانچے کا ایک پتھر کا ستون اچانک منہدم ہوگیا حادثے کے بعد عقیدت مند جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، پولیس اہلکار اور امدادی ٹیمیں فور ی طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں تک ملبہ ہٹانے اور اس کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری رکھا انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن ہفتے کی شام 6 سے 7 بجے کے درمیان مکمل کر لیا گیازخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پربھنی، ناندیڑ اور آر پی اسپتال منتقل کیا گیا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے علاج کے لیے ضرور ی طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
بیان میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ مہاراشٹرا کے پربھنی میں دیوار گرنے کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے،اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں، دعا ہے کہ تمام زخمی جلد صحت یاب ہوں۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
-

ہالی ووڈ کے معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا
سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے۔
ترکی آل الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوزیٹو نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اس کے بعد فلمی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مسجد میں نمازادا کی ،اداکار کا اسلام قبول کرنے کا فیصلہ سعودی عرب میں گزارے گئے اچھے وقت اور وہاں کام کے دوران مسلمانوں کے ساتھ ان کے میل جول کا نتیجہ ہے امریکی اداکار نے وہاں کے لوگوں کے اچھے اخلاق، محبت اور مہمان نوازی کی بہت تعریف کی ہے جو انہوں نے شوٹنگ کے دوران خود محسوس کی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مسجد کے اندر فلم بنانے والی ٹیم کے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھ رہے ہیں اس ویڈیو کے بعد دنیا بھر میں ان کے اسلا م قبول کرنے کی خبر تیزی سے پھیل گئی،اب تک خود جیانکارلو ایسپوسیٹو کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔
جیانکارلو ایسپوزیٹو ان دنوں سعودی عرب میں ایک بڑی فلم ’سیون ڈاگز‘ کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں یہ فلم سعودی عرب میں بننے والے بڑے بین الاقوامی پروجیکٹس میں شمار کی جا رہی ہےجیانکارلو ایسپوزیٹو دنیا بھر میں اپنے مشہور کردار ”گس فرنگ“ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، جو انہوں نے مشہور ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں ادا کیا تھا اس کردار نے انہیں عالمی شہرت دلائی اور کئی ایوارڈ نامزدگیاں بھی ملیں۔
-

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات
پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے-
سال کے طویل ترین دن کو خط سرطان یا Summer Solstice کہا جاتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس کے بعد موسم گرما کا حقیقی آغاز ہوتا ہے اور اس حوالے سے مختلف رسومات بھی ادا کی جاتی ہیں،خط سرطان سے مراد زمین کی وہ کیفیت ہے جب قطب شمالی سورج کی جانب جھکا ہوتا ہے اور سورج خط استوا سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے۔
اس کے نتیجے میں زمین پر شمالی نصف کرے میں سال کا طویل ترین دن (وہ دن جب سورج کی روشنی کا دورانیہ سب سے زیادہ ہوتا ہے) اور مختصر ترین رات ہوتی ہےدلچسپ بات یہ ہے کہ سال کا طویل ترین دن بدلتا رہتا ہے، جیسے 2024 میں 21 جون کو ایسا ہوا مگر 2025 میں 22 جون طویل ترین دن تھا22 جون کے بعد دن کے دورانیے میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی اور دسمبر کے تیسرے عشرے میں شمالی نصف کرے میں سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔
سال کے طویل ترین دن کے موقع پر پاکستان میں دن کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگا دنیا میں سب سے طویل دن امریکی ریاست الاسکا کے وسطی حصے میں ہوگا جہاں دن کی روشنی کا دورانیہ 21 گھنٹے سے زائد ہوگا دوسری جانب جنوبی نصف کرے میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی اور وہاں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگا قطب جنوبی کے مرکزی مقام یعنی براعظم انٹار کٹیکا میں آج کل24 گھنٹے تاریکی کا راج ہے۔
کچھ ممالک میں اس حوالے سے دلچسپ روایات بھی موجود ہیں یورپی ملک سوئیڈن میں اسے مڈ سمر کہا جاتا ہے اور ہمیشہ جمعے کو منایا جاتا ہے یعنی وہاں سال کا طویل ترین دن 23 جون کو قرار دیا جائے گا اس موقع پر وہاں میلوں کا انعقاد ہوتا ہے جبکہ برطانیہ کے تاریخی مقام اسٹون ہینج میں بھی اس موقع پر لوگ جمع ہوتے ہیں اور مختلف سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیںخط سرطان کو زرخیری سے بھی منسلک کیا جاتا ہے کیونکہ اس عرصے میں فصلوں کی کاشت میں اضافہ ہوتا ہے اس موقع پر سورج خط سرطان کے اوپر ہوتا ہے اور چند روز تک دن کے وقت ایک پوزیشن میں نظر آتا ہے، سال کے باقی حصے میں سورج کی پوزیشن بدلتی رہتی ہے قدیم مصر میں اس موقع پر نئے سال کا آغاز ہوتا تھا۔
-

سیالکوٹ،معذور نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
تھانہ آگوکی کے علاقہ گنجیانوالی میں ذہنی معذور نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ،تین ملزمان بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے
سیالکوٹ تھانہ آگوکی کے علاقے گنجیانوالی میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر علاقے کے تین نوجوانوں نے ایک ذہنی معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی وائرل ویڈیو میں 27 سالہ شفقت نامی شخص کو ملزمان کے ہاتھوں تشدد کا سامنا کرتے دیکھا جا سکتا ہےمتاثرہ شخص بار بار رحم اور معافی کی اپیل کرتا رہا تاہم ملزمان مبینہ طور پر اس پر تشدد جاری رکھتے رہےواقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعداہل خانہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ذہنی معذور اور بے بس شخص کے ساتھ اس قسم کا رویہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ معاشرتی اقدار کے بھی منافی ہے
ترجمان سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ اگوکی کے علاقے رائے پور میں 28 سالہ ذہنی معذور شخص شفقت الیاس پر تین کس افراد کے تشدد کرنے کے واقعے کے معاملہ پر 4 روز قبل مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جس میں 2 کس مرکزی ملزمان کو حوالاجات جوڈیشل بھجوایا جا چکا ہے،ترجمان پولیس کے مطابق ایسے واقعات میں ملوث اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رپورٹ مدثر رتو
بیورو چیف باغی ٹی وی سیالکوٹ -

اوکاڑہ، محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں نے افسران علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کی شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں صبر کی تلقین کے پیغام کے پرچار اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جمعتہ المبارک کے موقع پر ممبر و محراب سے باہمی رواداری کو پروان چڑھانے کی تلقین کی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں قیام امن کے سلسلہ میں امن کمیٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ محرم الحرام پر اتحاد بین المسلمین کی اعلیٰ مثال قائم کی جائے۔ باہمی اختلافات کو ختم کر کے شر پسندی کا مل کر محاسبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو انتہا پسندی کے خلاف مثبت انداز میں استعمال کیا جائے۔ مذہبی حوالے سے کسی کی آزاری نہ ہو۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ کسی بھی منفی سرگرمی کی اطلاع پولیس اور انتظامیہ کے نوٹس میں فوری طور پر دیں۔ منفی پراپیگنڈے اور ضابطہ اخلاق پر سخت ایکشن ہوگا۔