Baaghi TV

Blog

  • وزیراعظم پاکستان  نے  اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے

    وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت (اسلام آباد میمورنڈم آف انڈراسٹیڈنگ) پر بطور ثالث دستخط کردیے۔

    وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشتپر بطور ثالث دستخط کردیے، اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں-

    اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بڑی سفارتی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط مکمل ہو گئے ہیں معاہدے پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے جبکہ پاکستان نے ثالث کے طور پر اس کی توثیق کی ہے،اعلیٰ ترین حکومتی سطح پر ہونے والے اس معاہدے نے اس امر کا واضح ثبوت دیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر متفق ہیں۔

    امریکا اور ایران کے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دیے، آج سےمعاہدہ نافذ العمل ہوگیا

    ،انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہےمعاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھول دے گا جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرے گا، پاکستان شریک ثالث ریاست قطر کے تعاون سے 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ میں اس تاریخی پیش رفت کی یاد میں باضابطہ تقریب کی میزبانی کرے گا جہاں دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز بھی متوقع ہے۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی سفارت کاری سے وابستگی اور تنازعات کے پرامن حل کو ترجیح دینے کی پالیسی نے ایک ایسے بحران کا خاتمہ ممکن بنایا جو پورے خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج کا سبب بن سکتا تھا۔

    وزیر اعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے ارکان جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر کی خدمات کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا شہباز شریف نے ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خمینی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بصیرت، دور اندیشی اور امن کے لیے عزم کو سراہا گیا۔

    صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے

    وزیر اعظم نے اسی طرح ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ارکان محمد باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومینی کی کوششوں کو بھی معاہدے کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا گیا بیان میں شہباز شریف نے قطر کی قیادت کی تعمیری شمولیت اور سفارتی تعاون کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جبکہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی قیادت کے کردار کو بھی ناگزیر اور انتہائی اہم قرار دیا گیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی انتھک کاوشیں، بے لوث وابستگی اور پسِ پردہ سفارتی کردار اس پیش رفت کو ممکن بنانے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں فیصلہ کن ثابت ہوئےاس امید کا اظہار کیاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں بہتر باہمی تفہیم، احترام، اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کی ایک مضبوط اور دیرپا بنیاد ثابت ہوگی اور مستقبل میں امن و تعاون کے نئے دروازے کھولے گی۔

  • محدود دفاعی بجٹ،پاکستان نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا

    محدود دفاعی بجٹ،پاکستان نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا

    محدود دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان نے معرکۂ حق میں عسکری برتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا

    بڑے دفاعی بجٹ اور اخراجات کے باوجود آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارت کو عالمی سطح پر رسوائی کا شکار کر دیا ،عالمی تحقیقاتی ادارہ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) کے مطابق؛سال 2025 میں بھارت دنیا کا پانچواں بڑا دفاعی اخراجات کرنے والا ملک رہا،2025 میں بھارت کے فوجی اخراجات 8.9 فیصد اضافے کے بعد 92.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے،بھارت سے جنگ کے باوجود 2025 میں پاکستان کے فوجی اخراجات 11 فیصد اضافے کے بعد صرف 11.9 ارب ڈالر رہے،بھارتی حکام کے مطابق؛ بھارت نے 27-2026 میں دفاعی بجٹ کو تقریباً 15 فیصد اضافہ کیساتھ 80 ارب ڈالر(7.85 لاکھ کروڑ روپے) تک مختص کر دیا

    بھارت جیسے دشمن کے باوجود بھی حکومت پاکستان نے 27-2026 میں دفاعی بجٹ 10.8 ارب ڈالر (3 ہزار ارب روپے) تک محدود رکھا .ماہرین کے مطابق 2025 میں کئی گنا زیادہ دفاعی بجٹ اور فوجی اخراجات بھی بھارت کو میدان جنگ میں جیت نہ دلا سکے.جدید جنگی تقاضوں اور انسدادِ دہشتگردی کی ضروریات کے باعث پاکستان کےدفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے

  • کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ دھرنا بری طرح فلاپ

    کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ دھرنا بری طرح فلاپ

    آزاد کشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں دیے گئے دھرنے کو عوامی سطح پر خاطر خواہ پذیرائی نہ مل سکی۔ دریک عیدگاہ میں منعقدہ احتجاجی اجتماع میں شرکاء کی کم تعداد اور خالی کرسیاں نمایاں رہیں، جسے مبصرین نے عوامی عدم دلچسپی اور لاتعلقی کی علامت قرار دیا۔

    موصولہ تصاویر کے مطابق دھرنے کے لیے لگایا گیا پنڈال بڑی حد تک خالی دکھائی دیا، جبکہ اجتماع میں صرف محدود تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی اکثریت نے اس احتجاجی سرگرمی میں شرکت نہیں کی۔ تصاویر میں پنڈال کا بیشتر حصہ خالی نظر آ رہا ہے، جسے ناقدین تنظیم کے عوامی اثر و رسوخ میں کمی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔راولاکوٹ دریک عیدگاہ میں کالعدم کمیٹی کے دھرنے میں خالی پنڈال نے شرپسند ٹولے سے عوامی لاتعلقی کوواضح کردیا،شرپسند ایکشن کمیٹی کے نام نہاد دھرنے میں صرف چند کرائے کے شرپسند ہی موجود ہیں اورتقریباً سارا میدان خالی پڑا ہے،دھرنے کا ویران میدان اورخالی کرسیاں واضح ثبوت ہیں کہ عوام کی بھاری اکثریت نے اس انتشاری گروہ کو مسترد کردیا ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ منظرنامہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام انتشار اور اشتعال انگیز بیانیوں سے دور رہتے ہوئے امن، استحکام اور تعمیری سیاسی عمل کو ترجیح دے رہے ہیں۔

  • وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں،وفاقی وزیرِ پیٹرولیم

    وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں،وفاقی وزیرِ پیٹرولیم

    وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کی غرض سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے-

    اپنے بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں اور ایران و امریکا جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جائے پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کی غرض سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے نئے شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتو ں میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجوہات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے، جبکہ اس فارمولے کی تیاری تمام متعلقہ فریقین سے مکمل مشاورت کے بعد کی جائے گی۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین بلا تعطل برقرار رکھی گئی ہے اور حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہےریاستی مفادات کے تحفظ اور توانائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد نئے اقدامات پر کام جاری ہے، جبکہ بحران کے دوران تعاون کرنے والے تمام شراکت داروں اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک دستخط ہو چکے ہیں، جس کے ذریعے دونوں ممالک نے جاری تنازع کے سفارتی حل پر اتفاق کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے اس معاہدے کی ثالث کے طور پر توثیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریق تنازع کے پرامن اور سفارتی حل کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

  • عالمی مارکیٹ میں  تیل مزید سستا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا ہے۔

    ایران اور امریکا کے صدور کی جانب سے امن معاہدے کی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر پر پہنچ گئی ہے، برطانوی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے،متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 74 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے،جاپان،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے نتیجےمیں اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے، حکومت پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر سکتی ہے، قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری منتقل کیا جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے، نیا فارمولا تمام سٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔

  • عمرکوٹ: پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کی ویڈیو وائرل

    عمرکوٹ: پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کی ویڈیو وائرل

    عمرکوٹ میں پولیس موبائل کے اندر چرس کی سگریٹ تیار کرنے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے ڈی ایس پی پیتھورو سے واقعے کی تین روز کے اندر تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دو افراد جو سفید رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں کو پولیس موبائل کے اندر چرس کی سگریٹ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود نوجوانوں کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ساتھ ہی متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی ممکنہ غفلت یا لاپرواہی کا بھی تعین کیا جائے گا۔

    حکام نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

  • وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات طلب

    وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات طلب

    پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اس پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے 2017 سے اب تک کا مکمل ریکارڈ 10 روز کے اندر طلب کر لیا ہے۔

    کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کی پروازوں، ایندھن کے اخراجات، مرمت و دیکھ بھال اور عملے سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ معلومات تک رسائی سے متعلق درخواست پر کیا گیا۔فیصلے میں وفاقی حکومت کے اس مؤقف کو بھی مسترد کر دیا گیا جس میں قومی سلامتی اور قانونی استثنیٰ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ کمیشن نے قرار دیا کہ طلب کی گئی معلومات نہ تو دفاعی نوعیت کی ہیں اور نہ ہی ان کا تعلق کسی حساس قومی سلامتی کے معاملے سے ہے۔پاکستان انفارمیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوامی وسائل کے استعمال سے متعلق معلومات عوام کا حق ہیں، اس لیے متعلقہ ریکارڈ مقررہ مدت کے اندر فراہم کیا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، جبکہ سربراہانِ مملکت کے اخراجات کے تعین کے لیے قانون سازی کی ہدایت بھی جاری کی گئی تھی۔ ایسے میں وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اس پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات منظرِ عام پر آنے سے حکومتی اخراجات کے حوالے سے مزید شفافیت متوقع ہے۔

  • پی آئی اے میں فضائی میزبانوں پر دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر پابندی

    پی آئی اے میں فضائی میزبانوں پر دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر پابندی

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نئی انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لیے دورانِ ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں عملے کو نئی ہدایات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    جاری کردہ حکم نامے کے مطابق فضائی میزبان اب اپنے ہینڈ کیری یا دیگر سامان میں سگار، سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی فضائی ضوابط کے مطابق نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی میزبان دورانِ ڈیوٹی ہوٹلوں، عوامی مقامات یا کسی بھی ایسی جگہ پر سگریٹ نوشی نہیں کر سکیں گے جہاں وہ سرکاری فرائض انجام دے رہے ہوں۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام عملہ نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

    یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں پی آئی اے کے بعض فضائی میزبان مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں، جن میں دبئی سے ملتان آنے والی پرواز کے عملے سے قیمتی موبائل فونز کی برآمدگی اور ٹورنٹو پرواز پر تعینات ایک فضائی میزبان کے کینیڈا میں لاپتا ہونے کے واقعات بھی شامل ہیں۔ نئی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ یہ اقدام ادارے میں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

  • بی ایل اے کی دہشتگردی ،پاکستان سمیت خطے بھر کے لئے سنگین خطرہ

    بی ایل اے کی دہشتگردی ،پاکستان سمیت خطے بھر کے لئے سنگین خطرہ

    کوئٹہ: بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے بلوچ عوام کے حقوق کے نام پر ایسی کارروائیوں میں ملوث ہے جن کے باعث مقامی آبادی کی معاشی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

    مبصرین کے مطابق سپلائی گاڑیوں، ریلوے نظام اور مواصلاتی ڈھانچے پر حملوں سے نہ صرف تجارتی راہداریوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی محدود ہوتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر عام شہریوں پر پڑتا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق مختلف ممالک نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکا نے اگست 2025 میں جبکہ آسٹریلیا اور برطانیہ نے 2026 میں بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا۔

    عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ سمیت متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی بلوچستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے پس منظر پر رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ ان تجزیوں میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خطے میں سرگرم بعض شدت پسند گروہوں کے بیرونی روابط اور معاونت کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔سکیورٹی اور علاقائی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور تجارتی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے سے سب سے زیادہ نقصان مقامی آبادی اور کاروباری طبقے کو پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کی پائیدار ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ کے لیے امن و استحکام ناگزیر ہے۔

    دوسری جانب حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، مواصلاتی رابطوں اور اقتصادی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ صوبے کے عوام کو معاشی ثمرات پہنچ سکیں اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست ،بھارت کی عالمی سطح پر ہزیمت کا سفر تاحال جاری

    معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست ،بھارت کی عالمی سطح پر ہزیمت کا سفر تاحال جاری

    اسلام آباد: معرکۂ حق میں بھارت کو درپیش ناکامی کے اثرات عالمی سطح پر نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ دفاعی اور سفارتی حلقوں میں جاری بحث کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے انڈو پیسیفک کمانڈ کے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے دوبارہ "یو ایس پیسیفک کمانڈ” کی اصطلاح کو اہمیت دینا شروع کر دی ہے، جسے خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی اور تزویراتی ترجیحات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں چین اور پاکستان کا بڑھتا ہوا جغرافیائی، معاشی اور عسکری کردار عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کے باعث پاکستان کی سفارتی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چین کے ساتھ اس کی شراکت داری بھی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور امریکا کے تعلقات میں بھی بعض معاملات پر سرد مہری کے آثار دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کے فیصلے کو بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی نئی پیچیدگیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ علاقائی صورتحال نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت اب خطے میں اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنے یا پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ ان کے مطابق پاکستان نے دفاعی، سفارتی اور معاشی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مؤثر اظہار کیا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر اس کے مؤقف کو زیادہ توجہ مل رہی ہے۔دفاعی مبصرین کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں جنوبی ایشیا میں نئی صف بندیاں اور تزویراتی شراکت داریاں جنم لے سکتی ہیں، جن میں پاکستان اور چین کا کردار مزید اہم ہونے کا امکان ہے۔