Baaghi TV

Blog

  • محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

    محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

    وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ اسلام آباد کی خطے میں مذاکرات اور امن کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہےاپنے دورے کے دوران محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم اور دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان اس موقع پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں فریقین کو مذاکراتی عمل میں لچک دکھانے اور سفا ر تی حل اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

    پاکستانی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانا اس دورے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے، جب کہ اسلام آباد پہلے بھی مختلف مواقع پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

  • امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار، امریکی رکنِ کانگریس  کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

    امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار، امریکی رکنِ کانگریس کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

    امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے اہم کردار پر امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام ایک تعریفی خط ارسال کیا ہے۔

    کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے گہرے تشکر اور مستقل قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے،کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین جیک برگمین نے اپنے خط میں کہاکہ پاکستان کا امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ایک مؤثر اور بصیرت پر مبنی سفارتی اقدام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جاری امن کوششوں میں پاکستانی قیادت کی رہنمائی قابلِ ستائش ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات طویل المدتی اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس پہلے ہی پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کا اعتراف کر چکے ہیں وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات چیت کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کسی حتمی معاہدے کے لے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہےوزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جنگ بندی کی تھی، جو اب تک برقرار ہے، اور صدر ٹرمپ کئی بار اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے کہنے پر جنگ بندی کی۔

  • کانگو میں مہلک ایبولا وائرس کی لہر،65 افراد ہلاک، 246 مشتبہ کیسز رپورٹ

    کانگو میں مہلک ایبولا وائرس کی لہر،65 افراد ہلاک، 246 مشتبہ کیسز رپورٹ

    جمہوریہ کانگو میں مہلک ایبولا وائرس کے پھیلاؤ نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے، جہاں اب تک 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں صحت حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائرس خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے، جس کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اور نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    افریقی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے، جہاں اب تک 20 میں سے 13 نمونوں میں وائرس مثبت پایا گیا ہ۔ قومی انسٹی ٹیوٹ فار بایومیڈیکل ریسرچ کے ابتدائی نتائج کے مطابق یہ کیسز تصدیق شدہ ہیں۔

    حکام کے مطابق اب تک تقریباً 246 مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں 65 اموات شامل ہیں۔ زیادہ تر کیسز مونگوالو اور رمپارا کے ہیلتھ زونز میں سامنے آئے ہیں، جبکہ چار اموات ایسے مریضوں کی ہیں جن میں لیبارٹری کے ذریعے ایبولا کی تصدیق ہو چکی تھی۔

    صحت حکام نے شہر بونیا میں بھی مشتبہ کیسز کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ان کی حتمی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی، افریقی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن خطے میں کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر نگرانی اور ہنگامی ردعمل کے نظام کو مضبوط بنانے پر کام کر رہا ہے، ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں آبادی کی نقل و حرکت کے باعث وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    ایبولا ایک انتہائی خطرناک اور متعدی بیماری ہے جو متاثرہ افراد کے جسمانی رطوبتوں یا متاثرہ ٹشوز کے براہ راست رابطے سے پھیلتی ہےماہرین کے مطابق اس بیماری میں شرح اموات 90 فیصد تک بھی پہنچ سکتی ہے، جبکہ اس کی علامات میں تیز بخار، کمزوری، سر درد، گلے کی سوزش، قے، اسہال اور بعض صورتوں میں اندرونی یا بیرونی خون بہنا شامل ہے۔

  • 19 سے 22 مئی کے دوران ملک  میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    19 سے 22 مئی کے دوران ملک میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور اور ملتان میں اس دوران بارش متوقع ہےبلوچستان میں بھی 19 سے 22 مئی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار میں بار ش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم صوبے کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی توقع ہے۔

    صوبہ سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو سکتا ہےخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جن میں چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل شامل ہیں۔

    گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور کوٹلی شامل ہیں جبکہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق  نوٹیفکیشن جعلی قرار

    اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار

    ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار بدستور پہلے سے نافذ پالیسی کے مطابق رہیں گے اور اس حوالے سے کسی نئی تبدیلی کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور عوام اس پر توجہ نہ دیں، اگر مستقبل میں کاروباری اوقات کار میں کوئی تبدیلی کی گئی تو اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ میں خواتین کے شاندار ٹیبلوز مقابلے  | نوجوانوں کا زبردست ٹیلنٹ سامنے آگیا

    اوکاڑہ میں خواتین کے شاندار ٹیبلوز مقابلے | نوجوانوں کا زبردست ٹیلنٹ سامنے آگیا

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ پروگرامز کے سلسلے میں ٹیبلوز کے شاندار مقابلے منعقد کیے گئے۔“ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں — قوموں کی عزت ہم سے ہے” کے عنوان کے تحت یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونے والے ان مقابلوں میں ضلع بھر سے یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر حماد احمد چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور آرٹس کونسل میں اس نوعیت کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں۔مقابلے کے نتائج کے مطابق سمیرہ شوکت اور ان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 30 ہزار روپے کا انعام جیتا، رابعہ ریاست اور ان کی ٹیم 25 ہزار روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ شہرام اسلم اور ان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 20 ہزار روپے اپنے نام کیے۔تقریب میں خواتین، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فن و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • پاکستان کی فشریز نے  پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا سنگِ میل عبور کر لیا

    پاکستان کی فشریز نے پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا سنگِ میل عبور کر لیا

    پاکستان کی فشریز مصنوعات نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق اس تاریخی ہدف کو رواں مالی سال کے مقررہ وقت سے 46 دن قبل ہی حاصل کر لیا گیا، ڈاکٹر منصور وسان کی سربراہی میں میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی ہے، حال ہی میں پاکستان کی 16 کمپنیوں کو روس کو مچھلی برآمد کرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے، جس سے ابتدائی طور پر 30 کروڑ ڈالر کی اضافی آمدن متوقع ہے، روسی مارکیٹ کے بعد پاکستانی سی فوڈ کی یوریشین مارکیٹس میں بھی رسائی بڑھائی جا رہی ہے۔

    جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ چین بدستور پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار ہے،جولائی سے دسمبر کے دوران فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے منجمد مچھلی ملک کی سب سے بڑی برآمدی کیٹیگری کے طور پر سامنے آئی ہے تھائی لینڈ، جاپان اور یورپی یونین کو برآمدات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ وسطی ایشیائی ممالک میں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں نمایاں بہتری آئی ہے-

    حکومت کی جانب سے نجی شعبے کی معاونت اور پالیسی فریم ورک کی بدولت سی فوڈ مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کی گئی ہے، جس سے زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

  • اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ازبک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ازبک وزیر خار جہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا،گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • مہنگائی  میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، نواز شریف

    مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، نواز شریف

    قائدمسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے وزیر خارجہ و نائب ویراعظم اور سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی،ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک تھے۔

    اسحاق ڈار نے نواز شریف کو بجٹ کی تیاریوں اور اہم نکات سے آگاہ کیا،اس موقع پر نواز شریف نے زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور ریلیف فراہم کرنا ہونی چاہیے جبکہ مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، قیمتوں میں استحکام آنے سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف اور ذہنی سکون ملے گا انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایسی معاشی حکمت عملی اپنائی جائے جس سے عام آدمی پر مالی دباؤ کم سے کم ہو۔

  • ٹرمپ کے بعد روسی صدر پیوٹن کے دورہ چین کا اعلان

    ٹرمپ کے بعد روسی صدر پیوٹن کے دورہ چین کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے دورے کا اعلان کردیا، یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ بیجنگ کے فوراً بعد ہورہا ہے۔

    کریملن نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19 مئی کو 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے پیوٹن اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات میں ماسکو اور بیجنگ کے درمیان جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے دونوں رہنما اہم بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ مذاکرات کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جائیں گے۔

    دورے کے دوران روسی صدر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات شیڈول ہے، جس میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے مختلف پہلو زیر بحث آئیں گے پیوٹن کے دورے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کو اپنا دورۂ چین مکمل کرکے واپس روانہ ہوئے ہیں۔ قریباً ایک دہائی بعد کسی امریکی صدر کا یہ پہلا دورہ چین تھا۔

    اگرچہ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان یوکرین روس تنازع اور ایران کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، تاہم امریکی صدر کسی بڑی پیشرفت کے بغیر واپس لوٹے۔