Baaghi TV

Blog

  • آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا ڈیرہ بگٹی بازار کا دورہ، شہریوں سے ملاقات

    آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا ڈیرہ بگٹی بازار کا دورہ، شہریوں سے ملاقات

    ڈیرہ بگٹی: آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے ڈیرہ بگٹی بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی شہریوں اور دکانداروں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

    دورے کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے شہریوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز تفصیل سے سُنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شہریوں اور تاجروں نے علاقے میں امن و امان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی قیامِ امن کے لیے خدمات اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کا قیام سیکیورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے، جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

  • پنکی کے سرپرستوں،سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،مزمل اقبال ہاشمی

    پنکی کے سرپرستوں،سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،مزمل اقبال ہاشمی

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ملکہ کوکین ،انمول عرف پنکی کے سرپرستوں،سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،سینہ تانے ،بنا ہتھکڑی انمول کا عدالت جانانظام قانون کو چیلنج کر رہا ہے،پاکستان سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے حکومت کو سخت کاروائی کرنی ہو گی، پنکی اور اسکے سرپرستوں کو نشان عبرت بنایا جائے

    ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت میں دھکیلنے والے دراصل قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں،ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ پنکی نے خاتون ہونے کا فائدہ اٹھا کر کوکین اور دیگر منشیات کے مکروہ دھندے کو فروغ دیا، منشیات فروشی ایک سنگین جرم ہے، پنکی کا جرم کسی صورت قابل معافی نہیں ہے،پنکی کےسہولت کاروں، کوکین کے خریداروں سب کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ،پاکستان کےنوجوانوں کو منشیات کی جانب دھکیلنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہئے،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرے ،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہے تو پس پردہ کرداروں،سہولت کاروں کے خلاف سب سے پہلے ایکشن لینا ہو گا،پنکی کیس کی شفاف تحقیقات کر کے پوری چین کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے تاکہ قوم کو یہ پیغام ملے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں،

  • پنکی کی عدالت پیشی،چہرے پر کپڑا ڈال دیا گیا،مجھے پھنسایا جا رہا،پنکی کا واویلا

    پنکی کی عدالت پیشی،چہرے پر کپڑا ڈال دیا گیا،مجھے پھنسایا جا رہا،پنکی کا واویلا

    بین الصوبائی منشیات فروش کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جہاں ملزمہ نے پولیس پر تشدد کے الزامات عائد کیے،آج ملزمہ کا چہرہ ڈھانپ کر عدالت پیش کیا گیا،

    ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں کمرہ عدالت پہنچایا گیا، جہاں سماعت کے دوران اچانک صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ ملزمہ نے چیخ و پکار شروع کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور خود کو بے گناہ قرار دیا،عدالت اور میڈیا کے سامنے روتے ہوئے ملزمہ کا کہنا تھا کہ “میرا کوئی قصور نہیں، مجھے بے گناہ پھنسایا گیا ہے، پولیس مجھے مارتی ہے اور مجھ پر تشدد کرتی ہے۔ میرے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے اور پورے خاندان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ملزمہ کے وکیل میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ بھی عالت میں موجود ہیں۔ دوسری جانب انمول عرف پنکی کے ریمانڈ کے حصول کے لیے مختلف تھانوں کی تفتیشی پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں کے تفتیشی افسران ریمانڈ حاصل کرنے عدالت پہنچ گئے۔ملزمہ کیخلاف مزید 11 مقدمات میں ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    ملزمہ انمول عرف پنکی کو 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا، ملزمہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت لایا گیا، ملزمہ انمول عرف پنکی کا سٹی کورٹ میں شورشرابا، ملزمہ نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹادیا۔پولیس نے صحافیوں کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا، خاتون اہلکار ملزمہ کو باربار چپ کرانے کی کوشش کرتی رہی۔ملزمہ کا کہنا ہے کہ پولیس زبردستی مجھ سے بیان لینا چاہتی ہے۔ ملزمہ کی پہلی پیشی پر پولیس اہلکاروں نے پروٹوکول دیا تھا، ملزمہ کو پہلی پیشی پر پروٹوکول دینے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق منشیات فروشی کے کیس میں ملزمہ کی نشاندہی پر ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 45 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے،ملزمہ کے خلاف سچل تھانے میں بھی ایک اور مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ اس سے قبل بھی کراچی میں گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں،

  • مشرقِ وسطیٰ بحران،پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئرانڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر

    مشرقِ وسطیٰ بحران،پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئرانڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر

    مشرقِ وسطیٰ بحران اورپاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئرانڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوزکر دیا

    مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں کےباعث گرتی بھارتی معیشت پربیرونی سرمایہ کاروں کاعدم اعتماد مزید بڑھ گیا،ایئرانڈیا کی شیئرہولڈرسنگاپورایئرلائنزکی رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن کی گرتی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا،بین الاقوامی نیوزایجنسی رائٹرز نے بھارتی ایوی ایشن کی پستی کو آشکار کیاکہ بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کا سالانہ خسارہ 2ارب ڈالرسےتجاوزکرچکا ہے،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورپاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیا شدید مشکلات کا شکار ہے، گزشتہ چند ماہ میں ایئرانڈیا اپنی کئی بین الاقوامی پروازیں بند کرچکی،سرمایہ کاری میں بھی شدید کمی آئی ہے، بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کے سالانہ منافع میں57.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جومزید بڑھنےکی توقع ہے،

    ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی جانب سےموثرحکمت عملی کے باعث بھارتی ایئرلائن کو تاحال شدید نقصانات کا سامنا ہے،یہ صرف ایک ائیر لائن کا نقصان نہیں، بلکہ بھارتی معیشت کے کھوکھلے پن اورائیرانڈیا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،

  • افغانستان میں طالبان رجیم کا بدترین جبر بے نقاب

    افغانستان میں طالبان رجیم کا بدترین جبر بے نقاب

    افغانستان میں طالبان رجیم کا بدترین جبر بے نقاب، یوناما رپورٹ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں آشکارہو گئی ہیں

    افغانستان کیلئے اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کی تازہ ترین رپورٹ نے افغان عوام کی زبوں حالی، ریاستی جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی منظم پامالیوں کا پردہ چاک کر دیا،یوناما کی جنوری تا مارچ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ؛ طالبان رجیم میں افغان خواتین پر تعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت کی پابندیاں پانچویں سال بھی برقرار ہیں،افغانستان کے اروزگان، پکتیا، قندھار اور غزنی میں محرم کے بغیر خواتین کے علاج اور خریداری پر سخت پابندیاں عائد ہیں، طالبان رجیم کے عام معافی کے دعوؤں کے برعکس سابق افغان فوجی اہلکار بدستور نشانے پر ہیں، ابتک 23 گرفتار، 9 پر بدترین تشدد اور 5 کے قتل کی تصدیق ہوئی ہے،افغانستان میں سخت میڈیا سنسرشپ برقرار، رجیم کی پالیسیوں پر تنقید کے باعث ٹی وی ’راہِ فردا‘ کی نشریات تاحال معطل ہیں، افغان طالبان کے نئے فوجداری قوانین میں رجیم پر تنقید اور اختلافِ رائے کو قابلِ سزا جرم بنا دیا گیا ہے،

    عالمی ماہرین کے مطابق؛افغان طالبان رجیم بنیادی آزادیوں کا گلا گھونٹ کر افغانستان میں خوف، خاموشی اور جبر کا نظام مسلط کیے ہوئے ہے،افغان طالبان رجیم کی سخت گیر پالیسیاں افغانستان کو انسانی بحران، عالمی تنہائی اور داخلی گھٹن کی طرف لے جارہی ہیں،

  • بحری شعبے میں خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز،نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسزکا قیام

    بحری شعبے میں خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز،نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسزکا قیام

    بحری شعبے میں خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز،نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسزکا قیام عمل میں لیا گیا ہے

    ڈریجنگ کی مقامی صلاحیت کے لیے نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز(این ڈی ایم ایس) کمپنی قائم کردی گئی،یہ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اورگوادرپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ منصوبہ ہے،نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز نے پورٹ قاسم پر افتتاحی تقریب میں ڈریجنگ سروسز کا آغازکردیا،مقامی ڈریجنگ صلاحیت سے غیرملکی کمپنیوں پرانحصار میں کمی اورقیمتی زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے،عالمی معیار کی ڈریجنگ ٹیکنالوجی سے پورٹ قاسم میں بحری گزرگاہوں کی گہرائی برقراررکھی جائے گی،ڈریجنگ آپریشن سے پورٹ قاسم کو بلا تعطل فعال رکھنے اوربحری نقل و حمل کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی،ڈریجنگ کے شعبے میں خود کفالت، پاکستان کی بلیواکانومی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے

  • اسلام آباد میں خلع کے کیسز میں اضافہ

    اسلام آباد میں خلع کے کیسز میں اضافہ

    وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں خلع اور طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں فیملی کورٹس میں مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    وکلاء کے مطابق منشیات کے بڑھتے استعمال، بے روزگاری، گھریلو تنازعات اور معاشی دباؤ کے باعث میاں بیوی کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خلع اور طلاق کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی فیملی کورٹس میں یومیہ 300 سے زائد نئے مقدمات دائر کیے جا رہے ہیں جبکہ خلع اور نان نفقہ کے اوسطاً 38 کیسز فی گھنٹہ درج ہو رہے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق رواں سال وفاقی دارالحکومت میں خلع کے مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے۔

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے سماجی اور معاشی مسائل خاندانی نظام کو متاثر کر رہے ہیں، جس کے باعث فیملی کورٹس پر بوجھ میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، منشیات کے خاتمے اور خاندانی مشاورت کے مؤثر نظام پر توجہ دی جائے تاکہ اس بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جا سکے۔

  • پسند کی شادی، پورے گاؤں کو آگ لگا دی گئی

    پسند کی شادی، پورے گاؤں کو آگ لگا دی گئی

    جیکب آباد: سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پر مسلح افراد نے پورے گاؤں کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی، جبکہ جدید اسلحے سے فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

    جیکب آباد کے علاقے گوٹھ محمد صدیق آرائیں میں 5 مئی کو پیش آنے والے ہولناک واقعے میں مسلح افراد نے متعدد گھروں کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے باعث درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کئی گھنٹوں تک فائرنگ کرتے رہے اور گھروں میں آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گوٹھ صدیق آرائیں اور گوٹھ غازی خان چنہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جس پر مشتعل افراد نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پورے گاؤں کو نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں 12 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تاہم کئی روز گزر جانے کے باوجود تمام ملزمان گرفتار نہ ہونے پر متاثرہ خاندان شدید خوف اور بے چینی کا شکار ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ زنی کے واقعے نے ان کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ شدید گرمی کے موسم میں خواتین، بچے اور بزرگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے فوری امداد اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پاکستان کو قطر سے آنے والا ایک اور ایل این جی کارگو موصول

    پاکستان کو قطر سے آنے والا ایک اور ایل این جی کارگو موصول

    پاکستان کو جمعہ کے روز قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا ایک اور کارگو موصول ہوگیا، جو تین روز کے دوران قطر سے آنے والا دوسرا ایل این جی کارگو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے باعث خطے میں توانائی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اقدامات تیز کر دیے ہیں۔حکام کے مطابق تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوبک میٹر ایل این جی لے جانے والا جہاز ’’محزم‘‘ کراچی کی پورٹ قاسم میں پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے ٹرمینل ون پر لنگر انداز ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایل این جی درآمدات میں تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ بجلی کی پیداوار متاثر نہ ہو۔اس سے قبل 13 مئی کو کیو فلیکس ایل این جی بردار جہاز ’’الخریطیات‘‘ اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر پہنچا تھا، جس کے بعد چند دنوں میں قطر سے آنے والا یہ دوسرا بڑا کارگو ہے۔

  • وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام سے مذاق کیا گیا

    وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام سے مذاق کیا گیا

    قصور
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کیساتھ مذاق کیا،عوامی رائے

    تفصیلات کے مطابق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
    نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے

    عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ ہم عوام سے مذاق ہے کیونکہ جب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیتی ہے، تاہم کمی کے وقت صرف چند روپے کم کر کے عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

    شہریوں اور مختلف سماجی حلقوں نے حکومت کی پالیسی کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں مسلسل بلند ہیں، ایسے میں معمولی کمی عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

    ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست اثر مہنگائی پر پڑتا ہے، تاہم اس کے ثمرات اسی وقت عوام تک پہنچ سکتے ہیں جب حکومت مکمل طور پر اس ریلیف کو منتقل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے