Baaghi TV

Blog

  • قصور  میں  ڈیجیٹل بلیک میلنگ سے تنگ 22 سالہ نوجوان طالبہ کی خودکشی

    قصور میں ڈیجیٹل بلیک میلنگ سے تنگ 22 سالہ نوجوان طالبہ کی خودکشی

    پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے الہٰ آباد میں ایک 22 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی-

    اطلاعات کے مطابق واقعہ 14 فروری کو پیش آیا جبکہ اس سلسلے میں 28 فروری کو تھانہ الہٰ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا متوفیہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی اور اپنے ایک ہمسائے و ہم جماعت کے ساتھ مبینہ تعلقات رکھتی تھی،لڑکی کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ مذکورہ لڑکا اسے ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کرتا رہا۔

    دباؤ اور خوف کے عالم میں طالبہ نے اپنے سونے کی بالیاں تک دے دیں، جنہیں فروخت کر کے لڑکے نے موبائل فون خریدا اور رقم خرچ کرتا رہا،تاہم جب پیسے ختم ہوئے تو مزید مطالبات شروع ہوگئے،معاملہ جب لڑکی کے اہلِ خانہ تک پہنچا تو انہوں نے عزت و آبرو بچانے کی خاطر لڑکے کے گھر جا کر رشتہ لینے کی درخواست کی مگر لڑکے کےوالد نے انکار کر دیا، اسکےباوجود مبینہ بلیک میلنگ کا سلسلہ رکا نہیں اور مزید رقم کےمطالبات جاری رہے۔

    اہل خانہ کے مطابق خودکشی کے اس افسوس ناک واقعہ سے قبل ویڈیو کال کے دوران دونوں کے درمیان گفتگو ہوئی، جس کے بعد لڑکی نے دوپٹے سے پھندہ بناکر اپنی جان لے لیجب لڑکی کی بہن کمرے میں داخل ہوئی تو وہ یہ منظر دیکھ کر سکتے میں آ گئی، جب کہ موبائل فون بھی آن حالت میں موجود تھا، گھر والوں نے شواہد محفوظ کر کے متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیے ہیں۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ قصور کے تھانہ الہٰ آباد میں درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر ملزم کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا تھا، درخواست گزار کے مطابق ملزم نے لڑکی کے ساتھ تعلقات کے دوران مبینہ طور پر ویڈیوز بنا کر اسے ہراساں کیا اور دباؤ ڈالتا رہا۔

    واقعہ 14 فروری کی رات پیش آیا، جبکہ مقدمہ 17 فروری کو درج کیا گیا، پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ متوفیہ کے ڈی این اے نمونے بھی مزید تحقیقات کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں، تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، فرانزک رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ لڑکا ن لیگی ایم پی اے احسن رضا خاں میو کا رشتے دار ہے میو بڑے قوم پرست ہیں اور پنجابیوں کے بڑے خلاف ہیں لیکن مریم نواز سے انصاف کی پوری امید ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے کر اس بیغیرت کو کیفر کردار تک ضرور پنہچائے گئیں-

  • پیشے جو  ملازمین کو خودکشی پر مجبور کردیتے ہیں ،ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات کی تحقیق میں انکشافات

    پیشے جو ملازمین کو خودکشی پر مجبور کردیتے ہیں ،ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات کی تحقیق میں انکشافات

    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ پیشے ایسے ہیں جہاں کام کرنے والے افراد میں خودکشی کے خیالات اور واقعات کی شرح نسبتاً زیادہ دیکھی گئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ان شعبوں سے وابستہ افراد کو مسلسل ذہنی دباؤ، جذباتی بوجھ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا سامنا رہتا ہے، جسے برداشت کرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا اور یہی دباؤ بعض اوقات خطرناک نتائج کا سبب بن جاتا ہے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی ختم کرنے جیسا انتہائی قدم اٹھا لیتے ہیں، جن میں ذہنی دباؤ ایک اہم عنصر کے طور پر سامنے آیا ہے-

    کئی افراد اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے دوران مسلسل ذہنی دباؤ برداشت کرتے ہیں اور یہی دباؤوقت کے ساتھ ساتھ خطرناک حد تک بڑھ کر خود کشی پراکساتا ہے ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ معروف ماہرِ نفسیات اور پروفیسر میتھیو نوک نے اپنی تحقیق میں ایسے اہم حقائق بیان کیے ہیں جنہوں نے ذہنی صحت کے ماہرین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہےماہرنفسیات نے خاص طور پر چند ایسے پیشوں کی نشاندہی بھی کی ہے جہاں کام کرنے والے افراد ذہنی دباؤ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

    آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    ڈاکٹر کے مطابق تقریباً 15 فیصد افراد زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر خودکشی کے بارے میں سوچتے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک بڑی تعداد اسے کرنے کی کوشش بھی کرتی ہے، جو لوگ بچ جاتے ہیں، ان میں اکثر پچھتاوا پایا جاتا ہے، لیکن کچھ افراد دوبارہ بھی ایسی کوشش کر سکتے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خودکشی صرف ایک نفسیاتی مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے سماجی اور پیشہ ورانہ دباؤ بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق ہر شعبے میں کام اور ذمہ داریوں کا کسی نہ کسی حد تک دباؤ ہوتا ہے، لیکن چند پیشے ایسے ہیں جہاں ذہنی دباؤ، ذمہ داری اور خطرات زیادہ ہونے کی وجہ سے افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ان میں پولیس اہلکار، ایمرجنسی سروسز کے کارکن جیسے فائر فائٹرز اور میڈیکل ایمرجنسی اسٹاف، ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز اور دفاعی شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں، ان پیشوں میں کام کرنے والے افراد کو کام کے سخت اوقات کار کی پابندی اور آرام کے مواقع کم ملنے کا سامنا کرنا پڑتا ہےایسے افراد کو عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان پر ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے اور بعض لوگ اس مسلسل دباؤ کو برداشت نہیں کر پاتے۔

    رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

  • آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ با سکٹ ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں پارلیمانی اراکین اور آبپاشی حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی اور بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں دریائی ذرائع کی بہتر منصوبہ بندی، نہروں کی تنظیم نو اور آبپاشی منصوبوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ضلع صحبت پور میں 5 ارب روپے کے خیر دین ڈرینج منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور مانجھوٹی اور اوچ کینال کی بحالی کے منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ باسکٹ ہے زرعی پیداوار والے علاقوں میں آبپاشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور تمام نہروں اور ڈریج سسٹم کی تنظیم نو مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

    سابق برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان پر عمران خان کے علاج کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی متعلقہ محکموں سے کرنے، جوابدہی کے عمل کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو دیرپا بنانے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں کہا گیا کہ زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

    اجلاس میں میر محمد صادق عمرانی، میر سلیم خان کھوسہ، عبدالمجید بادینی کے علاوہ صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم، سیکریٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

    اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

  • عمران ،بشریٰ کی سزا معطلیٰ کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

    عمران ،بشریٰ کی سزا معطلیٰ کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

    190 ملین پاؤنڈ کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے سماعت کی،بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس برہم ہوئے اور کہا کہ یہ کیا ہے اتنا رش کیوں ہے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے حامی وکلاء کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی،سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو انکھ کے علاج کے لیے ہسپتال لایا جارہا ہے، ایک سال سے سزا معطلی کی درخواست زیر التواء ہے،5 بار متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں،ہماری استدعا ہے کہ ہمارے کیسز سن لیں ،

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 11 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست پر احکامات جاری کردیے،سلمان صفدر نے کہا کہ اب یہ معاملہ جلدی سماعت کا بھی ہے ،پیر کے لئے مقرر کر دیں یا آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کر دیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیلنڈر ہے آپ کے پاس ؟ عدالتی عملے کا کیلنڈر عدالت کو پیش کیا،عدالت نے بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں 11 مارچ مقرر کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سننے کی استدعا منظور کر لی

  • سابق برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان پر عمران خان کے علاج کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    سابق برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان پر عمران خان کے علاج کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    زیک گولڈ سمتھ نے برطانیہ سے پاکستان پر عمران خان کے علاج کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے-

    برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے سابق سالے زیک گولڈ سمتھ نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں عمران خان کے جیل میں حالات کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یقینی بنائے کہ خان کو انسانی حقوق اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    گولڈسمتھ نے کہا کہ خان کو وکیل، اہل خانہ بشمول 2 بیٹوں اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اور وہ زیادہ تر وقت قید میں تنہائی میں گزار رہے ہیں، جس سے ان کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے،انہوں نے برطانیہ کی پاکستان کو دی جانے والی امداد پر بھی نظر ثانی کا عندیہ دیا اور کہا کہ پاکستان کو کمیو نین چارٹر کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے واضح عزم دکھانا ہوگا۔

    رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

    سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان گورننس فورم

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

  • رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

    رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

    وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی-

    وفاقی سیکریٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں منعقد ہونے والی روایتی اور پروقار تقریب ’محفلِ شبینہ‘ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور فول پروف سیکیورٹی سمیت انتظامات کی مکمل ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا،وفاقی سیکریٹری نے ہدایت کی کہ تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تیاریوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، محفلِ شبینہ کی یہ روایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ برقرار رکھی جائے تاکہ عوام الناس اس بابرکت عشرے کی سعادتوں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

    عمران خان کو علاج کیلیے چیف جسٹس انصاف دیں،کوٹ لکھپت سے قیدیوں کا خط

    پاک فوج کی کاوشوں سے قبائلی نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ، کیڈٹ کالج وانا میں کلاسز بحال

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

  • عمران خان کو علاج کیلیے چیف جسٹس انصاف دیں،کوٹ لکھپت سے قیدیوں کا خط

    عمران خان کو علاج کیلیے چیف جسٹس انصاف دیں،کوٹ لکھپت سے قیدیوں کا خط

    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو اسیرانِ کوٹ لکھپت جیل کا خط، عمران خان کو صحت کے معاملے پر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کر دی

    خط میں کہا گیا کہ 2019 میں میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے تو ہماری حکومت نے اُن کو ہسپتال منتقل کیا، ذاتی معالج کو رسائی دی، بیماری کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کیں اور اُن کے کہنے پر برطانیہ جانے کی اجازت بھی دی، نواز شریف سے ذاتی طور پر پوچھ سکتے ہیں،اب 2026 میں حکومت عمران خان کے علاج میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، ذاتی معالج اور فیملی کو رسائی نہیں دی جا رہی، حکومت کو شرم کرنی چاہیے، پمز ہسپتال میں دوسرا انجکشن لگایا گیا تب بھی فیملی کو اطلاع نہیں دی گئی، چیف جسٹس پاکستان معاملے کو دیکھیں اور انصاف فراہم کریں، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت اسیران نے خط لکھا

  • فرانس کا بھارت کو رافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار

    فرانس کا بھارت کو رافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار

    فرانس سے 60 سے زائد رافیل طیاروں کی خریداری کے باوجود بھارتی فضائیہ کو آپریشنل آزادی نہ مل سکی۔
    ملٹری واچ میگزین کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرانس نے بھارت کو رافیل لڑاکا طیارے کا سورس کوڈ دینے سے انکار کردیاہے ۔بھارت کو الیکٹرانک وار فیئر سوٹس تک بھی رسائی نہیں ملے گی۔ جنگ کی صورت میں بھارتی رافیل طیارے فرانس کے رحم و کرم پر ہونگے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو دماغ کے بغیر رافیل طیارے دیے گئے ہیں، طیاروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے بھارت فرانس کا محتاج ہی رہے گا

  • دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید دو بھائیوں کی نمازجنازہ ادا

    دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید دو بھائیوں کی نمازجنازہ ادا

    گزشتہ شب نمازِ تراویح کے دوران دہـشـتگردوں نے سوکڑی حسن خیل کی مسجد سے بزدلانہ اور وحشـیانہ کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین بھائیوں کو اغوا کر لیا۔

    بعد ازاں دہـشـتگردوں نے دو اہلکار بھائیوں کو بے دردی سے شـہید کر دیا جبکہ ان کا تیسرا بھائی تاحال دہـشتـگردوں کے قبضے میں ہے۔دہشـتگردوں کو نہ ماہِ مقدس رمضان کا احترام رہا، نہ مسجد کی حرمت کا خیال اور نہ ہی نمازِ تراویح کے تقدس کا پاس۔ یہ اندوہناک واقعہ دہـشتگردوں کی سفاکیت اور اسلام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔شـہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

    ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور انسانیت دشمنی ہے۔ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں اس قسم کی کارروائی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بنوں ریجن پولیس شـہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد

    مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان ارمغان اورشیراز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے،اسکے علاوہ عدالت نے ملزم شیراز کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ہے،