Baaghi TV

Blog

  • سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان گورننس فورم

    سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان گورننس فورم

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیٹا پر مبنی ترقی، مختلف سطح پر گورننس نظام اور بااختیار مقامی حکومتیں شفاف اور مؤثر گورننس کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں-

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان گورننس فورم 2026 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں بہتر گورننس، شفافیت اور قانونی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بعض اختیارات کمیٹی کے سپرد کر دیے گئے ہیں اور فورم ملک میں ترقی اور بہتر گورننس کے فروغ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، جمہوری نظام میں پارلیمان کا کردار اہم ہے اور سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔

    وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیٹا پر مبنی ترقی، مختلف سطح پر گورننس نظام اور بااختیار مقامی حکومتیں شفاف اور مؤثر گورننس کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے اڑان پاکستان پروگرام کے فائیو ایز اور اہم قومی موضوعات پر پارلیمان میں بحث کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے فوڈ سیکیورٹی خطرے میں ہے، انسانی وسائل کی ترقی اور ای گورننس کے فروغ کے اقدامات ملک کی مجموعی ترقی کے لیے اہم ہیں فورم میں قانون سازی، شفافیت اور ترقی کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔

    افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں، روس کا انتباہ

  • وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئےحکام کو وسیع اختیارات تفویض کر دیئے ،فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا-

    جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ چھاپہ مارنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کسی مقدمے کا چلنا ضروری نہیں، ٹیکس حکام کسی بھی وقت اور بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی مقام پر چھاپہ مار سکتے ہیں،اس فیصلے کے بعد اب ٹیکس حکام کے لیے کارروائی کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

    عدالت نے یہ مؤقف مسترد کر دیا کہ بغیر کیس کے چھاپہ غیر قانونی تصور کیا جائےپارلیمنٹ نے ٹیکس قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے حکام کو وسیع اختیارات تفویض کیے ہیں اور عدالت قانون میں اپنی طرف سے کوئی ایسی شرط شامل نہیں کر سکتی جو پارلیمنٹ نے واضح طور پر درج نہ کی ہو۔

    افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں، روس کا انتباہ

    عدالت نے فیصلے میں ہدایت جاری کی کہ متعلقہ کمشنر کو تحریری طور پر واضح کرنا ہوگا کہ کس قانون کی مبینہ خلاف ورزی کی بنیاد پر چھاپہ مارا جا رہا ہے ٹیکس حکام کمپیوٹرز، دستاویزات اور اکاؤنٹس کو قبضے میں لینے کے مکمل طور پر مجاز ہیں، بشرطیکہ کارروائی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جائے۔

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

  • افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں، روس کا انتباہ

    افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں، روس کا انتباہ

    روسی وزارت خارجہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں۔

    روسی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کی رپورٹس نے مشترکہ طور پر طالبان حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ان کے مطابق طالبان کے زیرِ حکومت افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو روکا یا تحلیل نہیں کیا گیا، اور بار بار کیے گئے دعووں کے باوجود عملی اقدامات ناکافی ہیں۔

    روس کے مطابق بین الاقوامی نگرانی رپورٹس بشمول اقوام متحدہ، افغانستان میں القاعدہ اور متعلقہ دہشتگرد گروپس مختلف صوبوں بشمول غزنی، لغمان، کنڑ، ننگرہار، نورستان، پروان اور اورزگا ن میں تربیتی مراکز اور لاجسٹک نیٹ ورک چلا رہے ہیں، افغانستان نے خطے میں القاعدہ کے لیے تربیتی اور ہم آہنگی کا مرکز بن کر ترقی کی ہے، جبکہ داعش نے مشرقی اور شمالی علاقوں میں اپنی پائیدار موجودگی قائم کی ہے اور وسطی ایشیا میں توسیع کے طویل المدتی ارادے رکھتا ہے۔

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

    یہ تمام حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ افغانستان خطے میں مسلسل غیر یقینی صورتحال اور دہشتگردی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے، اور طالبان کے دعوے کہ ملک میں استحکام ہے، بین الاقوامی تشخیص کے مطابق درست نہیں ہیں۔

    رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

  • ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

    ایران امریکا کشیدہ صورتحال کے باعث ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک پروازیں بند رہیں گی، اس کے علاوہ آسٹریلیا نے اسرائیل، لبنان، اردن، قطر اور امارات سے اپنے شہری نکالنےکیلئے اقدامات شروع کردیے جب کہ امریکا نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطی روانہ کردیے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران کے گرد بہت بڑی فوج لگانے کا امریکا کا مقصد ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا ، ایران پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، تنازع کا واحد حل بات چیت اور سفارت کاری ہے ،پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے۔

    رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کررہا لیکن ایران یورینیم افزودگی کی کوشش کررہاہے مارکو روبیو نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہ کرنے کو بڑامسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات سے انکار بھی کررہا ہے ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل کرنا چاہتے ہیں، سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہےگی، صدرٹرمپ بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے مسئلہ حل ہو۔

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فوجی کارروائی سے متعلق دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے صدر ٹرمپ ایران کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

  • رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ آپریشن میں بڑی اور اہم پیشرفت، ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے سب سے خطرناک ڈاکو تنویر انڈھڑ نے ساتھی ڈاکو ظفری جبھیل سمیت سرنڈر کر دیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والا ڈاکو انڈھڑ گینگ کا سرغنہ ہے۔ ملتان موٹروے حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت سنگین نوعیت کے 45 مقدمات میں مطلوب تھا رحیم یار خان میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی کل تعداد 229 ہو گئی اب تک آپریشن میں 69 ڈاکو ہلاک، 97 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کی کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سمو کا کہنا ہے کہ
    خود کو قانون کے سامنے پیش کرنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

  • میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کے ہوائی جہاز خریدنے کے معاملے سے متعلق امور زیربحث آئے-

    پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد بولیں ،کیا وزیر اعلیٰ 11 ارب کے جہاز پر راجن پور کا دورہ کریں گی ؟ ساتھ ہی انہوں نے نے جہاز سفر کرنے کی اجازت مانگ لی،اس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیاکہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے ان کی مرضی،جیسے مرضی استعمال کریں-

    اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پوچھا کہ طیارہ کس مد میں خریدا گیا اور اس کی کیا ضرورت تھی، اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے ،اسپیکر نے کہا کہ میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا تاہم جواب دینا میرا کام نہیں۔

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    اپوزیشن نے عمران خان کی صحت اور قید پر بات کی تو رانا ارشد نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے دور پر بھی نظر ڈالنی چاہیے، حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پی ٹی آئی کو نشئی قیدی کہا تو ایوان غیر پارلیمانی القابات سے گونج اٹھا، اسپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال قبول نہیں۔

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

  • فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام  اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    اداکارہ اور میزبان فضا علی کے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق پروگرام کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی، جس کے بعد صارفین نے شو کو ’اسکرپٹڈ‘ قرار دینا شروع کر دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر فضا علی کو پروگرام کے موضوعات اور مہمانوں کے ردعمل پر گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،آڈیو میں ایک موقع پر فضا علی کہتی ہیں کہ موضوع ’ماں‘ رکھنے سے پروگرام زیادہ توجہ حاصل کرے گا اور اس پر زیادہ ردعمل آئے گا اسی دوران ایک اور آواز یہ بھی کہتی ہے کہ اس موضوع پر میمز بھی زیادہ بنیں گی اور پروگرام وائرل ہوگا جبکہ فضا علی کی جانب سے پروگرام میں شریک ڈاکٹر کو زبردستی ہمدردی کے لیے اٹھانے کا ذکر بھی کیا گیا تھا آڈیو کے ایک اور حصے میں مبینہ طور پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ پروگرام میں شریک ڈاکٹر کو ڈاکٹر نبیہا علی خان سے ایک روز قبل پہلی بار ملوایا گیا تھا اور وہ صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ نہیں تھے-

    ویڈیو وائرل ہونے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نےسے ریٹنگ یا توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا کچھ صارفین نے پروگرام کو مکمل طور پر اسکرپٹڈ قرار دیتے ہوئے اسے ناظرین کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کہا، اسی پروگرام میں بطور مہمان شریک ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کاشف فراز نے حال ہی میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو کسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی پلاننگ کا حصہ ہیں، اور نہ ہی پروگرام میں شریک افراد کو وہ ذاتی طور پر جانتے ہیں۔

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

    ڈاکٹر کاشف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کسی بھی پروگرام میں شرکت کے لیے معاوضہ نہیں لیتے اور صرف اپنے پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر گفتگو کرتے ہیں، وہ بغیر تحقیق کسی معاملے پر رائے دینے سے گریز کرتے ہیں اور ان کا مقصد کسی تنازع کا حصہ بننا یا ریٹنگ بڑھانے کا ذریعہ بننا نہیں تھا،انہوں نے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا جس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے پھیلائی ہوئی باتوں کو سچا ماننے سے پہلے ان کی تحقیق کر نے کا حکم دیا گیا ہے-

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    دوسری جانب ڈاکٹر نبیہا علی خان نے بھی مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کلپس پرانی رمضان ٹرانسمیشن سے لیے گئے ہیں اور انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے مختلف ویڈیوز اور آڈیوز کو جوڑ کر ایک خاص تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے، جو حقیقت کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، فضا علی ایک مخلص اور ہمدرد انسان ہیں اور ان کے جذباتی ردعمل کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر نبیہا نے اس معاملے پر تنقید کرنے والوں کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

    دوسری جانب ابھی تک فضا علی کی جانب سے اس مبینہ آڈیو لیک پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا-

    کراچی کے حالات پر اہم اجلاس: صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال دیدی

  • بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی :  زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت جمعرات کے روز چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چیپوک میں زمبابوے کے خلاف ایک اہم میچ کھیلے گی تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کی نئی چال سامنے آگئی۔

    سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے باقی دونوں میچز جیتنا ہوں گے یہ مقابلہ چیپوک میں رات کے وقت کھیلا جائے گا اس دوران گراؤنڈ میں دوسری اننگز کے دوران خاصی اوس پڑتی ہے، جس کے باعث بیٹنگ نسبتاً آسان جبکہ بولنگ مشکل ہوجاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں گیند بازوں کو گیند پر گرفت برقرار رکھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔

    بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق میچ میں برابری برقرار رکھنے کے لیے چیپوک اسٹیڈیم میں پہلی بار ایک نیا درآمد شدہ کیمیکل ’ڈیو کیور‘ استعمال کیا جارہا ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کیمیکل امریکا سے منگوایا گیا ہے ’ڈیو کیور‘ کو منگل اور بدھ کے روز میدان پر اسپرے کیا گیا، جبکہ جمعرا ت کی سہ پہر بھی اس کا استعمال دہرانے کا منصوبہ ہے تاکہ بھارت اور زمبابوے کے درمیان رات کے میچ میں اوس کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

    کراچی کے حالات پر اہم اجلاس: صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال دیدی

    میچ کے دوران نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی ہے، جس کے باعث دوسری اننگز کے نصف حصے تک آؤٹ فیلڈ ہموار اور گیند نم ہوسکتی ہےروایتی طور پر چیپوک کی وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے جبکہ ٹاس کی اہمیت رسمی کارروائی سے کہیں زیادہ ہوجاتی ہےچنئی میں فلڈ لائٹس کے نیچے جب زیادہ اوس متوقع ہو تو کپتان عموماً ہدف کے تعاقب کو ترجیح دیتے ہیں۔

    بھارت اور زمبابوے دونوں اپنے اپنے سپر ایٹ مقابلوں میں شکست کے بعد چیپوک پہنچے ہیں دفاعی چیمپئن بھارت کو جنوبی افریقہ نے بری طرح زیر کیا تھا دوسری جانب زمبابوے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 107 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا-

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

  • کراچی کے حالات پر اہم اجلاس: صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال دیدی

    کراچی کے حالات پر اہم اجلاس: صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال دیدی

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت سندھ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔

    پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ملاقات میں صدر زرداری کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر شدید برہم نظر آئے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر زرداری نے کراچی کی سڑکوں کی ابتر صورتِ حال اور زیرِ التوا منصوبوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ اور میئر سے کہا کہ اگر آپ سے سڑکیں نہیں بن رہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں کہ وہ کیسے کام کرتے ہیں۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے اس سے پہلے پنجاب اور اب موجودہ دور میں انڈر پاسز اور سڑکیں 60 دنوں میں مکمل کیں صدر نے سندھ حکومت کو 3 ماہ کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کی سڑکوں کو اسلام آباد جیسا دیکھنا چاہتے ہیں اور عوامی شکایات میں کمی ہونی چاہیے۔

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    اجلاس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے قبل یاسین آباد انڈر پاس کو مکمل کرنے کے لیے 2 بار وقت دیا گیا، لیکن دونوں بار وہ مکمل نہ ہو سکا، اور اب بھی اس کا کام جاری ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب چاہتے ہیں کہ بلاول جب وفاق میں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر سامنے آئیں تو ان کے پاس سندھ کی بہتر ین کارکردگی کی مثالیں موجود ہوں سندھ میں کرپشن اور تاخیر کے الزامات پیپلز پارٹی کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے، اس لیے یہ برہمی ایک طرح سے ’ڈیمیج کنٹرو ل‘ کی کوشش ہے،زرداری صاحب کی برہمی کو ہلکا نہ لیا جائے اس برہمی کے بعد جو منصوبے فنڈز کی کمی کا شکار تھے، ان کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم جار ی کی جا سکتی ہے کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ایک خاص سیل قائم کیا جا سکتا ہے جو براہِ راست بلاول ہاؤس کو رپورٹ دے گا۔

    ایران فی الحال یورینیم افزودگی نہیں کر رہا،امریکا

  • امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    امریکا کی خفیہ ایجنسی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نئے پیغام میں ایرانی شہریوں کو محفوظ طریقے سے رابطہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    سی آئی اے نے اپنا فارسی زبان کا پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس، انسٹاگرام، فیس بک، ٹیلی گرام اور یوٹیوب پر جاری کیا، یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا و ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات جار ی ہیں۔

    پیغام میں ایرانی شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، دفتری کمپیوٹر یا ذاتی موبائل فون استعمال نہ کریں اور ممکن ہو تو نیا اور عارضی ڈیوائس استعمال کریں، اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال کریں کہ کوئی ان کی اسکرین یا سرگرمی نہ دیکھ سکے،رابطہ کرنے والے افراد اپنی لوکیشن، نام، عہدہ اور ایسی معلومات یا مہارتوں کی تفصیل فراہم کریں جو ادارے کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔

    سی آئی اے نے مشورہ دیا کہ رابطے کے لیے ایسا قابلِ اعتماد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کیا جائے جس کا صدر دفتر روس، ایران یا چین میں نہ ہو، یا پھر ٹور نیٹ ورک استعمال کیا جائے جو ڈیٹا کو خفیہ بناتا اور صارف کا آئی پی ایڈریس چھپاتا ہے۔

    خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق، سی آئی سے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیایہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ اسٹیٹ آف دی یونین تقریر میں کہا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا ممکنہ کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔

    ایران کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہاتجزیہ کاروں کے مطابق سی آئی اے کا یہ نیا پیغام سفارتی کوششوں اور ممکنہ دباؤ کی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔