Baaghi TV

Blog

  • اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بلند مقام عطا کیا ہے،وزیراعظم

    اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بلند مقام عطا کیا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی ،جس میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکا ایران جنگ کے دوران پاکستان کے ثالثی کردار کے باعث لاکھوں لوگوں کی جانیں محفوظ رہیں۔

    لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی، جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بلند مقام عطا کیا ہے، اور ملک کا ثالثی کردار کئی انسانی جانیں بچانے کا سبب بنا ہے خواجہ احمد حسان نے اس موقع پر کہا کہ امت مسلمہ کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پر فخر ہے، جبکہ آج دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی، اور بعد ازاں بھی پاکستان مختلف معاملات میں مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہےامریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔

  • امریکی پابندیاں مسترد،چین کا ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان

    امریکی پابندیاں مسترد،چین کا ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان

    چین نے ایران سے تیل خریدنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا-

    چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق وزارتِ تجارت نے ہفتے کے روز قانونی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت چین کی پانچ آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیوں کو منسوخ کر دیا ہےا مریکی اقدامات میں ان چینی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران سے تیل خریدتی ہیں، تاہم چین نے واضح کیا کہ یہ تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، واشنگٹن کی پابندیاں قانونی حیثیت نہیں رکھتیں اور چین ان پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔

    چینی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے یہ اقدامات نہ صرف چینی کمپنیوں کو تیسرے ممالک کے ساتھ معمول کی تجارت سے روکنے کی کوشش ہیں بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہیں چین اقوام متحدہ کی منظوری اور عالمی قانون کے بنیادی اصولوں کے خلاف تمام یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہےچین نے اسی بنیاد پر یہ حکم جاری کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کو نہ تسلیم کیا جائے گا، نہ ان پر عمل کیا جائے گا، اور نہ ہی انہیں نافذ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ برسوں میں ایران کی آمدنی کو محدود کرنے کے لیے ان ریفائنریز اور متعلقہ کمپنیوں پر دباؤ اور پابندیاں بڑھا دی ہیں چین ایران کے تیل کا ایک بڑا خریدار ہے، جہاں زیادہ تر خام تیل ’ٹی پاٹ ریفائنریز‘ کہلائی جانے والی نجی ریفائنریوں کے ذریعے درآمد کیا جاتا ہے یہ کمپنیاں رعایتی قیمتوں پر ایرانی تیل پر انحصار کرتی ہیں۔

  • پاکستان برج فیڈریشن کے انتخابات، مبشر لقمان دوسری باربلا مقابلہ صدر منتخب

    پاکستان برج فیڈریشن کے انتخابات، مبشر لقمان دوسری باربلا مقابلہ صدر منتخب

    پاکستان برج فیڈریشن کے انتخابات مکمل،سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

    الیکشن کمیشن پاکستان اسپورٹس بورڈ ے تحت پاکستان برج فیڈریشن کے انتخابات کامیابی سے مکمل کر لیے گئے، جس میں اہم عہدوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 اپریل 2026 کو جاری کردہ انتخابی شیڈول اور 29 اپریل 2026 کو امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجرا کے بعد آج 2 مئی کو انتخابات منعقد ہوئے۔سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان بلامقابلہ صدر، ارسلان منصور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل ،سید علی عمران خزانچی منتخب ہوئے ہیں،پاکستان برج فیڈریشن کے یہ انتخابات پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آئین 2022، نظرثانی شدہ نیشنل اسپورٹس پالیسی 2005، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (مدت) رولز 2025 اور اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز پاکستان 2024 کے تحت منعقد کیے گئے۔

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان و دیگر نو منتخب عہدیداران کو برج فیڈریشن کے اراکین نے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ تمام نو منتخب عہدیداران پنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پاکستان میں برج کے کھیل کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے نومنتخب صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بطور صدر وہ نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں گے۔پاکستان میں برج کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے فیڈریشن پہلے سے زیادہ منظم ہو کر کام کرے گی ہم کوشش کریں گے کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیں اور نئے لوگ بھی اس کھیل کی جانب راغب ہوں۔

    واضح رہے سینئر صحافی مبشر لقمان دوسری بار پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں،گزشتہ انتخابات میں بھی تین برس کے لئے وہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں،مبشر لقمان برج کے انٹرنیشنل فیسٹول میں بھی شرکت کر چکے ہیں اردن میں ہونے والے فیسیٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم کی قیادت مبشر لقمان نے کی تھی ٹیم نے فیسٹول میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے تھے اور کامیابیاں سمیٹی تھیں اس سے قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے برج کے ٹورنامنٹ میں باغی ٹی وی کی ٹیم نے حصہ لیا تھا جس میں مبشر لقمان کی قیادت میں ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی، مبشر لقمان کی ہی صدارت کے دوران پنجاب کے‌صوبائی دارالحکومت لاہور میں برج کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی مقامی ہوٹل میں منعقدہوا تھا

  • بحیرہ احمر میں تیل بردار جہاز پر مسلح افراد کا قبضہ

    بحیرہ احمر میں تیل بردار جہاز پر مسلح افراد کا قبضہ

    یمن کے کوسٹ گارڈ کے مطابق بحیرہ احمر کے پانیوں میں نامعلوم مسلح افراد نے تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے خلیج عدن کے راستے صومالیہ کی سمت لے جایا جا رہا ہے۔

    قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمن کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں شبوا صوبے کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز ایم/ٹی یوریکا کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہےحملہ آور بحری جہاز پر سوار ہوئے، عملے کو قابو میں لیا اور جہاز کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے بعد اسے خلیج عدن کی جانب موڑ دیا، جو بعد ازاں صومالیہ کے سمندری حدود کی سمت بڑھ رہا ہے۔

    یمنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات اور نگرانی کے نظام کے ذریعے جہاز کی موجودہ پوزیشن کا تعین کر لیا گیا ہے اور اس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے واقعے کے بعد فوری طور پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ جہاز کو واپس لانے، اس کے عملے کی حفاظت یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اور بحری نگرانی کے ادارے اس واقعے پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں اور صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ جہاز کو محفوظ طریقے سے واپس لایا جائے اور عملے کو کسی نقصان سے بچایا جائے۔

  • ایران جنگ کے اثرات: امریکا کی سستی ترین ایئرلائن کا آپریشن بند کرنے کا اعلان

    ایران جنگ کے اثرات: امریکا کی سستی ترین ایئرلائن کا آپریشن بند کرنے کا اعلان

    امریکا کی مشہور اور سستی ترین فضائی کمپنی ’اسپرٹ ایئرلائنز‘ نے ہفتے کے روز اپنا آپریشن مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے-

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران جیٹ فیول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے، جس کے باعث پہلے سے مالی مشکلات کا شکار اسپرٹ ایئرلائنز اپنا آپریشن جاری نہ رکھ سکی،امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی حکومت نے کہا ہے کہ کمپنی کو بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی، تاہم قرض د ہندگان نے امدادی پیکج مسترد کر دیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 50 کروڑ ڈالر کی امداد کی تجویز دی تھی لیکن ان کے فیصلے کو سیاسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اسپرٹ‘ پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار تھی لیکن ایران جنگ نے ایندھن کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا، وہ کمپنی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ کمپنی نے اپنے بحالی کے منصوبے میں ایندھن کی قیمت کا 2.24 ڈالر فی گیلن تخمینہ لگایا تھا تاہم موجودہ قیمت 4.51 ڈالر تک پہنچ جانے سے تمام تخمینے غلط ثابت ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بند ہونے سے تقریباً 15 ہزار ملازمین اور کنٹریکٹرز متاثر ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہزاروں مسافر مختلف ایئرپورٹس پر پھنس گئے، جن کی مدد کے لیے دیگر بڑی ایئرلائنز میدان میں آ گئی ہیں۔

    یونائیٹڈ ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز، جیٹ بلیو اور ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے اسپرٹ کے متاثرہ مسافروں کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی اور خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کچھ ایئرلائنز نے ’اسپرٹ‘ کے عملے کو مفت سفر کی سہولت بھی فراہم کرنا شروع کردی ہے تاکہ وہ اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔

    ماہرین کے مطابق اسپرٹ ایئرلائنز کی بندش امریکا کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ گزشتہ دو دہائیوں میں اس حجم کی کوئی ایئرلائن بند نہیں ہوئی یہ کمپنی کم قیمت ٹکٹ فراہم کر کے مارکیٹ میں مقابلے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایئرلائن کی بندش سے اس کے حریف اداروں کو فائدہ ہو سکتا ہے، لیکن مجموعی طور پر یہ واقعہ عالمی معیشت اور جنگی حالات کے اثرات کو واضح کرتا ہے۔

  • یواےای  نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق  بحال کردیا

    یواےای نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا

    متحدہ عرب امارات (یواےای) نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا ہے۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں ہوائی آمدورفت معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے اور عارضی احتیاطی اقدامات ختم کر دیےگئے ہیں صورتحال کا جائزہ لینےکے بعد فضائی آپریشن بحال کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اور بروقت نگرانی جاری رکھی جائےگی،اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

  • ایران کے ساتھ جاری جنگ سے امریکا جلد بازی میں پیچھے نہیں ہٹے گا،ٹرمپ

    ایران کے ساتھ جاری جنگ سے امریکا جلد بازی میں پیچھے نہیں ہٹے گا،ٹرمپ

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ سے امریکا جلد بازی میں پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ ایسا کرنے سے مسئلہ دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اس بار ’’کام مکمل کیے بغیر‘‘ ایران سے نہیں نکلے گا تاکہ چند سال بعد دوبارہ ایران سے اسی نوعیت کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑےفلوریڈا میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران جنگ سے جلدی میں انخلا کیا تو 3 سال بعد یہی مسئلہ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اس بار مکمل اور دیرپا حل ضروری ہے۔

    صدر ٹرمپ کے بقول ایران جنگ کو امریکا درست طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے اور وہ جنگ کے کسی بھی عارضی معاہدے یا حکمت عملی کو قبول نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں یہ واضح نہیں کیا کہ امریکا کون سے کام کو مکمل کیئے بغیر واپس نہیں جائے گا؟ تاہم اس سے قبل وہ متعدد بار رجیم چینج کا عندیہ دے چکے ہیں۔

    جنگ کے آغاز کے پہلے روز اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ متعدد بار ایران میں نئی قیادت لانے کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔

  • گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

    گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔

    وزیراعظم زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کے نظام میں بہتری اور صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیااجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں، جبکہ ترسیلی نظام کو بہتر بنا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لائی جائے۔

    وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کو ترجیح دی جائےانہوں نے بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

    اجلاس میں صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے واضح کیاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر ہی کی جائیں گی اجلاس کے دوران وزیراعظم کو گھریلو اور صنعتی صارفین کی بجلی کھپت سے متعلق مختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

    اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پاور اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • ایران میں بم ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا، پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق

    ایران میں بم ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا، پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق

    ایران کے صوبے زنجان میں جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کے گرائے گئے نہ پھٹنے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے آپریشن کے دوران دھماکا ہوا ہے، جس میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز اُس وقت پیش آیا جب خصوصی ڈیمولیشن یونٹس ایک حساس مشن پر کام کر رہے تھے جس کا مقصد امریکا اور اسرائیل کی فضائی کارروائیوں کے بعد علاقے میں موجود نہ پھٹنے والے گولہ بارود کی نشاندہی کرکے ناکارہ بنانا تھا۔

    پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کلسٹر بموں اور دیگر بارودی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد زنجان کے وسیع علاقے کو خطرات لاحق ہو گئے تھے اس بارودی مواد کے باعث زرعی زمینوں سمیت تقریباً 1200 ہیکٹر سے زائد رقبہ متاثر ہوا۔

    بیان کے مطابق ان ہی خطرات کے پیش نظر خصوصی یونٹس نے انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ بارودی مواد کی تلاش، صفائی اور ناکارہ بنانے کا آپریشن شروع کیا تھا ٹیمیں اپنی ذمہ داریوں میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک مقام پر بارودی مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں یہ جانی نقصان ہوا تمام جاں بحق اہلکار تربیت یافتہ، تجربہ کار اور ماہر افراد تھے جو خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک خصوصی ٹیمیں 15 ہزار سے زائد نہ پھٹنے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنا چکی ہیں، تاہم اب بھی کئی علاقوں میں بارودی مواد موجود ہےیہ ہتھیار بین الاقوامی کنونشنز کے تحت ممنوع تصور کیے جاتے ہیں کیوں کہ ان کے چھوٹے چھوٹے حصے برسوں تک خطرہ بنے رہتے ہیں، کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ مواد زمین کے نیچے تقریباً تین میٹر گہرائی میں بھی دفن پایا گیا، جس کی نشاندہی اور ناکارہ بنانے کا عمل انتہائی خطرناک تھا۔

  • گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق کل 3 مئی 2026 سے ایک معتدل مغربی لہر پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث دونوں صوبوں میں بڑے پیمانے پر آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے بعد اس نوعیت کی بارشیں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF)، ملبے کے بہاؤ اور اچانک سیلاب کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں، خاص طور پر ہوپر، غلکین، ششپر، یاسین، پھنڈر، بڈسوات، لوئر ہنزہ، نگر، گھانچے اور دیر بالا جیسے علاقے ان خطرا ت کی زد میں ہیں۔

    حکام نے برفانی وادیوں کے مکینوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران ندی نالوں اور دریا کے کناروں سے دور رہیں اور ندی میں پانی کے رنگ کی تبدیلی یا پتھروں کے ٹکرانے جیسی غیر معمولی آوازیں سننے پر فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

    انتظامیہ نے شہریوں کو مویشی اور ضروری سامان بلند مقامات پر منتقل کرنے اور مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہےڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام اس وقت 24 گھنٹے چوکس ہیں اور دور دراز علاقوں میں تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ناخو شگوار واقعے کی صورت میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔