Baaghi TV

Blog

  • سعودی عرب نے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

    سعودی عرب نے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

    سعودی عرب کی وزارتِ حج اور عمرہ نے کم عمر زائرینِ حج سے متعلق پالیسی واپس لیتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کو بھی حج کی اجازت دے دی ہے –

    پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب نے عازمینِ حج کے لیے عمر کی حد سے متعلق پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے 12 سال سے زائد عمر کے عازمینِ کو حج کی اجازت دے دی ہے سعودی حکام کے مطابق وزارتِ حج کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نئی عمر کی حد کے با عث مسترد ہونے والے ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا اس حوالے سے متاثرہ درخواست گزاروں کو اپنی درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا تھا کہ سعودی حکام کی نئی پالیسی کے بعد 15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں اور انہیں حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی اس فیصلے سے تقریباً 450 پاکستانی بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا، جن میں سے 200 بچے پرائیویٹ حج اسکیم جب کہ 250 سرکاری حج اسکیم کے تحت سفر کے منتظر تھے، جن میں تقریباً 70 کا تعلق کراچی سے تھا۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ 15 سال سے کم عمر افراد کو حج پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جب کہ 3 سال سے کم عمر عازمین کے ویزے بھی منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹس کو بھی کم عمر عازمین کو پروازوں میں سوار ہونے سے روکنے کی ہدایت جاری کی تھی سعودی حکام کی جانب سے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارتِ حج نے عازمین کے لیے 12 سال کی حد مقرر کر رکھی ہے، جس میں اضافہ کرکے 15 سال کیا گیا تھا، تاہم اب پرانی پالیسی کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

  • چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا سستا

    چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا سستا

    عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 193 روپے بڑھ کر 8 ہزار 14 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 165 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 870 روپے ہوگئی۔

  • ایران کا مریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکان کا عندیہ

    ایران کا مریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکان کا عندیہ

    ایران ک ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد جعفر اسدی نے امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکان کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد جعفر اسدی نے ہفتے کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں خطے کی حالیہ صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان موجود ہےماضی گواہ ہے کہ امریکا کسی بھی معاہدے، وعدے یا بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری نہیں کرتا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو ایران کی مسلح افواج پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی دفاعی تیاری مکمل ہے اور دشمن کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا فیصلہ کُن اور سخت جواب دیا جائے گا دشمن کی سازشوں کے باوجود ریاست کے تمام ستون ایرانی قیادت کی ہدایات کے مطابق مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پیشکش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت کے اندر شدید اختلافات کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے اپنی نئی مذاکراتی تجویز جمعرات کو ثالث ملک پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی، تاہم اس کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب امریکی حکام نے بھی ایرانی تجویز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم رپورٹس کے مطابق امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے ایسی ترامیم پیش کی ہیں جن کے تحت ایران کے جوہری پروگرام کو دوبارہ مذاکرات کا حصہ بنایا گیا ہے، ان مطالبات میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران بمباری سے متاثرہ جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم منتقل نہ کرے اور نہ ہی وہاں سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے۔

    جمعہ کو فلوریڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کیے بغیر ایران کے ساتھ جاری جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    دوسری جانب سفارتی محاذ پر پاکستان کی امن کوششوں میں ایک بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ایران نے مذاکرات کے لیے اپنی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دی ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے فی الحال ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو زیادہ مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔

  • پاک افغان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ

    پاک افغان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔

    ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مارچ 2026 میں پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کے طور پر عارضی وقفے کے اعلان کے باوجود افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں، مارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے، افغان طالبان کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید اور 84 افراد زخمی ہوئے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤثر اور ہدفی کارروائیاں کیں، جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سہولت کار ڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ متعدد دراندازی کی کوششیں ناکام بنائی گئیں ترجمان نے افغان حکام کے شہری ہلاکتوں کے دعوؤں کو بے بنیاد اور شواہد سے عاری قرار دیا۔

    پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے کی صورتحال کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور اصولی مؤقف کی روشنی میں دیکھے اور حقائق پر مبنی غیر جانبدار رائے اختیار کرے۔

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت صمود فلوٹیلا کے بیشتر کارکنان رہا

    سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت صمود فلوٹیلا کے بیشتر کارکنان رہا

    سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت صمود فلوٹیلا کے بیشتر کارکنان کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ 2 کارکنوں کو تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کیا گیا ہے-

    اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری بیڑے ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ میں شامل 2 کارکنوں کو تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہےہسپانوی شہری سیف ابو کشک اور برازیلی نژاد تھیاگو آویلا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے گا کیونکہ ان کا تعلق ایک ایسی تنظیم سے ہے جس پر امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

    اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں کارکن ’پاپولر کانفرنس فار فلسطینی ابراڈ‘ منسلک ہیں، جس پر واشنگٹن نے حماس کے لیے خفیہ طور پر کام کرنے کا الزام لگایا ہے، ابو کشک مذکورہ تنظیم کے اہم رکن ہیں جبکہ تھیاگو آویلا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں زیرِ تفتیش ہیں اسرائیل میں مقیم ان دونوں ممالک کے قونصلر نمائندے جلد ان سے ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس امدادی بیڑے میں 50 سے زائد کشتیاں شامل تھیں جنہوں نے فرانس، اسپین اور اٹلی کی بندرگاہوں سے غزہ کا بحری محاصرہ توڑنے کے لیے سفر شروع کیا تھا،فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے ایک ہزار کلومیٹر دور بین الاقوامی سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 211 کارکنوں کو حراست میں لیا اور ان کے ساز و سامان کو نقصان پہنچایا۔

    اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں حراست میں لیے گئے درجنوں کارکن جمعہ کے روز یونانی جزیرے کریٹ پر اترے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی حراست میں لیے گئے افراد میں شامل تھے، تاہم نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

  • ایران پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے آمادگی ظاہر کر چکا ہے،امریکی میڈیا

    ایران پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے آمادگی ظاہر کر چکا ہے،امریکی میڈیا

    امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنی سابقہ سخت شرائط میں نرمی اختیار کرلی ہے۔

    وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ بات چیت کی بحالی کے بدلے میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ حملے روکنے کی ضمانت دی جائے جبکہ محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے پر بات چیت کی پیشکش کی ہے تہران نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ امریکی پابندیوں میں نرمی کے بعد جوہری امور پر مذاکرات کو بعد کے مرحلے میں زیرِ غور لایا جائے، ایران آئندہ ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے آمادگی ظاہر کر چکا ہے، تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے نہ کوئی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک دور اسلام آباد میں ہو چکا ہے، جس میں فریقین کسی نکتے پر متفق نہیں ہو سکے تھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران کے ساتھ فون پر بات چیت جاری ہے، 18 گھنٹے کا سفر کرکے ایسی باتیں کرنے کا فائدہ نہیں جن کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکے۔

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کویتی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کویتی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل تعمیری سفارت کاری اور مذاکراتی عمل کی حمایت پر زور دیا۔کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ان مخلصانہ کوششوں کو سراہا جن کا مقصد نہ صرف خطے بلکہ عالمی برادری اور امت مسلمہ میں پائیدار امن و سلامتی کو فروغ دینا ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

  • افغانستان کیلئے برطانوی نمائندہ خصوصی کی  پوسٹ کے حوالے سے ترجمان کا ردعمل

    افغانستان کیلئے برطانوی نمائندہ خصوصی کی پوسٹ کے حوالے سے ترجمان کا ردعمل

    رجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔

    ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں، مارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے، افغان طالبان کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید اور 84 افراد زخمی ہوئے، افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں، پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں، دہشتگردی کی اصل وجوہات کو نظرانداز کرنا غیر متوازن مؤقف کی عکاسی ہے، پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، عالمی برادری علاقائی صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

  • کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر انکوائری کمیٹی  طبقاتی تقسیم کا واضح ثبوت ہے،ترجمان جے یو آئی

    کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر انکوائری کمیٹی طبقاتی تقسیم کا واضح ثبوت ہے،ترجمان جے یو آئی

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اور رہنما اسلم غوری نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر وزیر اعظم کی جانب سے قائم انکوائری کمیٹی معاشرے میں طبقاتی تقسیم کا واضح ثبوت ہے۔

    اپنے ایک بیان میں اسلم غوری کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قیام پاکستان کا مقصد صرف اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ بن کر رہ گیا ہے، جبکہ عام اور غریب طبقہ مسلسل نظرانداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسجد و مدرسہ کو مسمار کرنا یا غریب بستیوں کو اجاڑنا حکمرانوں کا معمول بنتا جا رہا ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ترجمان جے یو آئی نے گزشتہ برس مدنی مسجد کی شہادت اور حالیہ دنوں میں بری امام اور سید پور گاؤں کے خلاف کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات غریب اور مذہبی طبقے کے خلاف امتیازی سلوک کی عکاسی کرتے ہیں۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ ملک میں دوہرے معیار قائم ہو چکے ہیں، جہاں غریب اگر کوئی جرم کرے تو اسے سخت سزا دی جاتی ہے، جبکہ اشرافیہ کے لیے باعزت بریت کی راہیں ہموار کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی مراعات صرف اشرافیہ تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں، جس سے عام آدمی خود کو بے یار و مددگار محسوس کر رہا ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ حکمرانوں کے یہ متضاد رویے جمہوریت، پارلیمنٹ، سیاست اور انتخابات پر عوام کے اعتماد کو متزلزل کر رہے ہیں، جو کسی بھی جمہوری نظام کے لیے خطرناک ہے۔آخر میں ترجمان جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ حکمران فوری طور پر دوہرے معیار کا خاتمہ کریں اور فیصلوں میں اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات کو مدنظر رکھیں، بصورت دیگر طبقاتی تفریق ملک میں مزید انتشار کا باعث بن سکتی ہے۔

  • بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے،عطا تارڑ

    بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے جب کہ بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، دنیا میں لوگ پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر محسوس کرتے ہیں، مشرقی سرحد کے اس پار، تنہائی، ناکامی اور رسوائی ہے اس کے سوا کچھ نہیں، پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے اور مشرقی سرحد کے دوسری طرف تاریکی ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مشرقی سائیڈ سے کبھی مذمت تک نہیں کی گئی، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا، معرکہ حق سفارتی سطح پر بھی لڑا گیا اور پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

    عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے ثبوت مانگے تو بھارت کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں تھا، بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا، پاکستان کا ہر طبقہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، اے پی ایس ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، ہمارا ہر طبقہ دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، دوسری جانب ایک ایسا ملک ہے جس کا کبھی کلبھوشن پکڑا جاتا ہے اور کبھی ابھینندن.