Baaghi TV

Blog

  • 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105، پہلے انعام کا اعلان

    1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105، پہلے انعام کا اعلان

    1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں اور انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105 منعقد ہوا، جس میں مختلف انعامات کے فاتحین کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
    ‎اس ڈرا میں پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے مقرر تھی، جبکہ دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے طور پر 1,696 خوش نصیب افراد کو 18 ہزار 500 روپے فی کس نقد انعام ملے گا۔
    ‎نتائج کے مطابق پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 429148 کے حامل نے جیتا۔ دوسرے انعام کے فاتحین کے بانڈ نمبرز 430347، 591133 اور 628300ہیں۔
    ‎انعام جیتنے والے افراد اصل پرائز بانڈ اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔
    ‎حکام کے مطابق مکمل ڈرا لسٹ جلد جاری کی جائے گی۔ پرائز بانڈز کو پاکستان میں نسبتاً محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ سرمایہ کار کی اصل رقم محفوظ رہتی ہے جبکہ سال بھر میں ہونے والی قرعہ اندازیوں کے ذریعے انعام جیتنے کا موقع بھی موجود ہوتا ہے۔

  • گوجرانوالہ میں خاتون اور بچے کے قتل کا ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ میں خاتون اور بچے کے قتل کا ملزم گرفتار

    
گوجرانوالہ میں خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
    ‎دورانِ تفتیش ملزم نے 3 سالہ بچی اور 14 سالہ لڑکے کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد ٹرین کے ذریعے کراچی فرار ہو رہا تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی اور بروقت کوآرڈینیشن کے ذریعے اسے ٹرین میں ہی گرفتار کر لیا گیا۔
    ‎پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں اور قانون کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • ‎منی پور میں مسلح گروہ کا 13 بھارتی اہلکاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ

    ‎منی پور میں مسلح گروہ کا 13 بھارتی اہلکاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ

    ‎منی پور کے ایک مسلح گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح 11 بجے لِیتان کے علاقے میں انہوں نے آسام رائفلز یونٹ سے تعلق رکھنے والے 13 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
    ‎گروہ کے مطابق یہ اہلکار بھارتی فوج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کر رہے تھے اور مبینہ طور پر مظاہرین پر فائرنگ اور گھروں کو نذرِ آتش کرنے میں ملوث تھے۔ بیان میں الزام لگایا گیا کہ یہ اقدامات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی حمایت میں کیے جا رہے تھے۔
    ‎اس واقعے سے متعلق بھارتی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔

  • پاکستان نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں زمین کے متنازع اقدامات کی شدید مذمت کی

    پاکستان نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں زمین کے متنازع اقدامات کی شدید مذمت کی

    
اسرائیل نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک بڑے حصے میں زمین کے انتظام (لینڈ ریگولیشن) کا متنازع عمل شروع کرے گا، جس سے اس علاقے پر اسرائیلی کنٹرول مضبوط ہو سکتا ہے۔
    پاکستان نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی اقدامات کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنائے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
    ‎بیان میں مزید کہا گیا کہ ’قابض طاقت کا بین الاقوامی قانون کی مسلسل نظر انداز اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے امکانات کو کمزور کر رہے ہیں۔‘ پاکستان نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
    ‎اسرائیلی آباد کاری مخالف گروپ ’پیس ناؤ‘ نے کہا کہ یہ عمل فلسطینی زمین پر بڑے پیمانے پر قبضے کے مترادف ہے اور اسرائیل کو ایریا سی کے تقریباً تمام حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو مغربی کنارے کے 60 فیصد حصے پر محیط ہے اور مکمل طور پر اسرائیلی فوجی کنٹرول میں ہے۔

  • ایلیئنز حقیقت میں ہوتے ہیں لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا, اوباما

    ایلیئنز حقیقت میں ہوتے ہیں لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا, اوباما

    
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایلینز کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر خلائی مخلوق کی آمد کے امکانات موجود ہیں لیکن اس کی تصدیق کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
    ہفتے کے روز ایک پوڈکاسٹ میں اوباما نے کہا تھا کہ "ایلیئنز حقیقت میں ہوتے ہیں لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا” اور یہ کہ ایریا 51 میں کوئی خلائی مخلوق یا زیرِ زمین تنصیب نہیں رکھی گئی۔
    ‎بعد ازاں اوباما نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کی کہ کائنات وسیع ہے اور کہیں نہ کہیں زندگی کے امکانات ہو سکتے ہیں، تاہم اپنی صدارت کے دوران انہیں کسی خلائی مخلوق کے زمین سے رابطے کا ثبوت نہیں ملا۔
    ‎اوباما نے کہا کہ ابتدائی بیان ایک مختصر "لائٹننگ راؤنڈ” کے دوران دیا گیا تھا، جہاں سوالات تیز رفتاری سے کیے جا رہے تھے، اس لیے بیان کو صحیح سیاق و سباق میں سمجھنا ضروری ہے۔

  • سابق منگیتر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرب علی کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

    سابق منگیتر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرب علی کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

    
پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انسٹا اسٹوری پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے، جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین خیال کر رہے ہیں کہ یہ ان کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو سے متعلق ہے۔
    میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی اور اچانک ختم ہو گئی تھی۔ اس وقت میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا، تاہم حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی۔
    ‎میرب علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا: "میرے لیے فکر مند نہیں ہوں، اپنے کیے کی فکر کریں”، جسے سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ اسٹوری نے خبروں اور صارفین کے درمیان کافی زیرِ بحث مقام حاصل کر لیا ہے۔

  • عمران خان کی صحت کے فیصلے ڈاکٹرز کے ہاتھ میں ہیں، وکٹم کارڈ مت کھیلیں ،طلال چوہدری

    عمران خان کی صحت کے فیصلے ڈاکٹرز کے ہاتھ میں ہیں، وکٹم کارڈ مت کھیلیں ،طلال چوہدری

    
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کو یہ بات پسند نہیں آئے گی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ٹھیک ہے۔
    ‎طلال چوہدری نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ کے عہدے تبدیل کرکے دیکھا، اور اب ان کے پاس وکٹم کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔
    ‎وزیر مملکت نے مزید کہا کہ کسی بھی مریض کو کہاں رکھا جائے، کون سی دوا دی جائے یا کس طرح علاج کیا جائے، اس کا فیصلہ صرف ڈاکٹرز کر سکتے ہیں۔ نہ مریض، نہ وکیل اور نہ ہی ان کی جماعت یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں محسن نقوی کی محنت بے مثال ہے, علی امین گنڈا پور

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں محسن نقوی کی محنت بے مثال ہے, علی امین گنڈا پور

    
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کی رہائی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی محنت بے مثال رہی۔
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے میں فیلڈ مارشل کے سامنے بات کی اور اس معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ابھی محسن نقوی سے رابطہ نہیں ہے۔
    ‎سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی کی اندرونی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی کی طاقت بہت کم رہ گئی ہے اور سب ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر بدنیتی رکھنے والے افراد موجود ہیں، جبکہ عوامی دباؤ اور احتجاج کے باوجود پارٹی میں تنظیمی خلیج مزید واضح ہوگئی ہے۔

  • انڈیا کی 40 ارب ڈالر کے فوجی ساز و سامان کی منظوری، 114 رفال بھی شامل

    انڈیا کی 40 ارب ڈالر کے فوجی ساز و سامان کی منظوری، 114 رفال بھی شامل

    انڈین حکومت نے اپنی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے تقریباً 40 ارب ڈالر کے فوجی ساز و سامان کی خریداری کی منظوری دی ہے، جس میں 114 رفال لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بحریہ کے لیے P-8I نیپچون جاسوس طیاروں کی خریداری بھی شامل ہے۔
    ‎پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انڈین فوج پر جدید فوجی ساز و سامان خریدنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ یکم فروری کو پیش کیے گئے بجٹ میں بھی دفاعی اخراجات میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد انڈیا کا مجموعی دفاعی بجٹ تقریباً 85 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
    ‎حالیہ مہینوں میں انڈین فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن کی تعداد کم ہو کر 29 رہ گئی ہے۔ مگ 21 طیارے ستمبر 2025 میں ریٹائر ہو چکے ہیں، جبکہ کچھ مگ 29، فرانسیسی جیگوار اور میراج 20 طیارے آنے والے برسوں میں بھی فضائیہ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
    ‎انڈیا طویل عرصے سے اپنی مسلح افواج کے لیے ہتھیاروں اور مشینری کی درآمد پر انحصار کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں مقامی طور پر خود انحصاری یا ’میک اِن انڈیا‘ پر توجہ دی جا رہی ہے۔ 114 رفال طیاروں کی خریداری انڈین فضائیہ کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم معاہدہ سمجھا جا رہا ہے۔

  • لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 68 ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

    لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 68 ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

    ‎لورالائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68 ویں بیچ (فیز ٹو) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1104 ریکروٹس نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں و ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی۔
    ‎میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کہا کہ تمام ریکروٹس کو فخر ہونا چاہیے کہ وہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) جیسے باوقار ادارے کا حصہ بن رہے ہیں، جو اپنی قربانی، بہادری اور شاندار روایات کے لیے جانا جاتا ہے۔
    ‎پریڈ میں نوشکی میں شہید خطیب امشد علی کے والد محترم نواب خان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا اور اُن کی فیملی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
    ‎تقریب میں قبائلی عمائدین، مقامی شخصیات، معزز مہمانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی شرکت نے ایف سی اور عوام کے درمیان تعلقات اور باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کیا۔
    ‎پریڈ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔