Baaghi TV

Blog

  • باغی کمانڈر کی طالبان رجیم کے خلاف جنگی تیاریاں تیز

    باغی کمانڈر کی طالبان رجیم کے خلاف جنگی تیاریاں تیز

    طالبان رجیم اور سابق ڈپٹی گورنر جمعہ خان فاتح میں اختلافات نے سنگین بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔

    معروف افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق بدخشاں میں طالبان رجیم کیخلاف باغی تاجک کمانڈر جمعہ خان فاتح کی عسکری صف بندی اور جنگی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں،کمانڈر جمعہ خان نے جنگجوؤں کو منظم کرنےکے ساتھ ساتھ مقامی عمائدین سے مشاورت بھی تیز کر دی ہے، افغان رجیم کی مذاکرات اور نئے عہدے کی پیشکشیں کے باوجود جمعہ خان نے حکومتی ڈھانچے میں واپسی کو مسترد کر دیا ہے۔

    کمانڈر جمعہ خان نے اپنی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھ کر فوجی و لاجسٹک دونوں لحاظ سے مکمل طور پر تیار کر دیا ہے جمعہ خان فاتح کا ماننا ہے کہ بدخشاں کاپہاڑی علاقہ طالبان رجیم کیلئے ان کیخلاف فوجی آپریشن انتہائی مشکل بنادے گا۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان مخالف مزاحمتی گروپ نے ضلع کشم میں طالبان (TTA) کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا دیا۔ طالبان کے خلاف طویل عرصے سے نبردآزما کمانڈر ‘جمعہ فتح خان’ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان ہیڈ کوارٹر کو شدید اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں-

  • سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ،غلط معلومات پرچیف آپریشنز  ایف بی آر کو نکال دیا گیا

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ،غلط معلومات پرچیف آپریشنز ایف بی آر کو نکال دیا گیا

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی صدارت میں اجلاس ہوا

    ٹیکس چوری کے حوالے سے غلط معلومات دینے پر چیرمین کمیٹی چیف آپریشنز ایف بی آر پر برس پڑے،چیرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ گیٹ آوٹ فرام کمیٹی، غلط معلومات دینے پر چیف آپریشنز ایف بی آر کو اجلاس سے نکال دیا گیا،چیرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسے گندے افسران کو عہدوں پر بٹھایا گیا جو غلط معلومات دے رہے ہیں، اس کے وزیر کو لکھیں کے اس کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، 3 سے 4 افسران ہیں جنہوں نے پورے ملک کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے،

  • پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں بڑھا دی

    پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں بڑھا دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مالی سال 27 -2026 کے سرپلس بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی اجلاس میں پی ایس ایل کے 12 ویں ایڈیشن کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ لیگ کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خود مختار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا بجٹ 3 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے فارمیٹ اور ادائیگی کے طریقہ کار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے میچ فیس میں اضافے کی منظوری بھی دی پی سی بی بورڈ آف گورنرز نے قائداعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے جبکہ ریزرو پلیئرز کی میچ فیس 15 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دی۔

    علاوہ ازیں ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے انعقاد اور اس ضمن میں فنڈز مختص کرنے کی منظوری بھی دی جبکہ ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کی کم از کم تنخواہ 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس کے دوران 12 نئے گراؤنڈز کو آپریشنل کرنے اور نیشنل اسٹیڈیم سمیت مختلف کرکٹ سہولیات کی بہتری کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، جبکہ ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جدید بائیو میکینکس مشین نصب کرنے کے لیے بھی فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں درجہ حرارت 46 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 اور کم سے کم 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت مزید محسوس کی جا رہی ہے۔

    پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، مردان اور دیگر میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مزید گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ آج شام کے اوقات میں چارسدہ، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے سوات، دیر، کوہستان اور شانگلہ سمیت بالائی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے ان علاقوں میں موسم نسبتاً خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور شدید گرم رہے گا کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، قلات میں 35، زیارت میں 30، ژوب میں 39، سبی میں 47، تربت میں 40، نوکنڈی میں 48 اور چمن میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں بالترتیب 33 اور 34 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

    ادھر لاہور میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گامحکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

  • تیل کی قیمتوں میں اچانک  اضافہ

    تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا-

    برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 58 سینٹ یعنی 0.8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیممت 72.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 88 سینٹ یا 1.3 فیصد مہنگا ہونے کے بعد 70.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ میں 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو مسلسل تیسری ہفتہ وار کمی تھی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ اس وقت متعدد خطرات کی زد میں ہے تاہم سرمایہ کار اس پہلو پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر سپلائی میں بہتری آتی ہے تو اس کا مجموعی توازن پر کیا اثر پڑے گا مارکیٹ میں موجود یہ غیر معمولی اطمینان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اگر سپلائی کی بحالی توقع سے سست روی کا شکار ہو جائے موجودہ صورتحال میں تیل کی ترسیل مختلف رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہے جن میں ٹینکرز کی تاخیر، انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان اور بعض پیداواری بندشیں شامل ہیں،۔

  • آپریشن غضب للحق: دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی ویڈیو جاری

    آپریشن غضب للحق: دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی ویڈیو جاری

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد پاک افغان سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 29 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی ویڈیو جاری کردی،انہوں بتایا کہ فورسز نے 28 اور 29 جون کی درمیانی شب افغانستان کے سرحدی علاقوں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے کیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے، یہ کارروائی انتہائی درست معلومات اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کی گئی، جس کا مقصد دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سونے کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات قرار دی جا رہی ہےاسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 4,061.35 ڈالر فی اونس تک آ گئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,076.40 ڈالر فی اونس ہو گئےرواں سال یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق بلند شرح سود کی توقعات کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، کیونکہ ایسے حالات میں سونا دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں نسبتاً کم پرکشش ہو جاتا ہےتجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال، عالمی تجارتی کشیدگی، مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری اور امریکی مانیٹری پالیسی آئندہ چند ہفتوں میں سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • امریکا اور ایران کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرات ہوں گے

    امریکا اور ایران کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرات ہوں گے

    امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف تمام فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کے تنازع کے حل کے لیے آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم مذاکرات ہوں گے۔

    امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق دونوں فریقوں نے فی الحال تمام عسکری کارروائیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کیا جا سکے، دونوں جانب سے ’کائنیٹک ایکٹیویٹی‘ یعنی فضائی حملوں اور دیگر فوجی کارروائیوں کو روکنے پر اتفاق کیا گیا ہے امریکی عہدیدار کے مطابق فی الحال دونوں ممالک کشیدگی میں اضافہ نہیں کریں گے اور تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزر سکیں گے-

    حالیہ دنوں میں دونوں جانب سے نئے حملوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ دوبارہ شروع کرنے اور ’کام مکمل کرنے‘ کے بیان نے کشیدگی میں اضافہ کر دیا تھا،امریکی حکام کے مطابق تازہ کشیدگی کی بنیادی وجہ جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی مختلف تشریحات تھیں، خصوصاً آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق شرائط پر اختلاف سامنے آیا معاہدے کے تحت ایران نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرنے کا وعدہ کیا تھا، جبکہ اس کے بدلے امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی ختم کر دی تھی۔

    اتوار کی صبح ایران نے کویت اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے کچھ ہی دیر بعد کی گئی تھی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایران کو کھلی دھمکی دی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ”ایک وقت ایسا آ سکتا ہے جب ہم مزید نرمی نہ دکھا سکیں اور ہمیں اس کام کو فوجی طاقت سے مکمل کرنا پڑے گا جو ہم نے کامیابی سے شروع کیا تھا اگر ایسا ہوا تو ایران کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

    امریکی صدر کا یہ بیان ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے بجائے دوسرے راستے سے نکلنے کی کوشش کرنے والے دو بحری جہازوں پر ڈرون حملوں کے بعد سامنے آیا تھا۔ ان ڈرون حملوں کے جواب میں امریکا نے ایران کے کئی شہروں پر بمباری کی تھی۔

    اس دھمکی کے فوراً بعد کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے شروع ہو گئے۔ ان حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے ایرانی فوج نے کہا کہ امریکا نے پہلے حملے کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی اور ان کے اس اقدام سے تمام سفارتی بات چیت مکمل طور پر رک سکتی ہےایرانی فوج نے یہ بھی وارننگ دی تھی کہ خطے میں موجود امریکی اڈوں کو آنے والے دنوں میں جہنم بنا دیا جائے گا۔

    ان حملوں کے بعد کویت کی فوج نے بتایا کہ انہوں نے دو بیلسٹک میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا، جبکہ بحرین میں ایک ایرانی میزائل گرنے سے رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس دوران قطر کی حکومت نے بتایا کہ علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں کے دوران ایک بحری جہاز پر میزائل کا ٹکڑا لگنے سے ان کا ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

  • شیخ حسینہ کا بھارت میں دو سالہ قیام کے بعد رواں سال اپنے وطن واپسی کا اعلان

    شیخ حسینہ کا بھارت میں دو سالہ قیام کے بعد رواں سال اپنے وطن واپسی کا اعلان

    بنگلا دیش کی معزول اور مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے رواں سال اپنے وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا۔

    شیخ حسینہ جو اپنی حکومت کے خلاف طلبہ تحریک کے شدید احتجاج اور پابندیوں کے بعد مستعفی ہو کر اگست 2024 کو ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی تھیں اور اب تک وہیں پناہ گزین ہیں اب کم و بیش دو سال بعد شیخ حسینہ واجد نے بنگلا دیش واپس آنے کا اعلان کیا ہے شیخ حسینہ واجد نے اپنی خود ساختہ جلا وطنی کے دوران ایک انٹرویو میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گی۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی بنگلا دیش کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ ملک میں ان کی جماعت عوامی لیگ اور موجودہ سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں حکومت مخالف طلبہ تحریک، ملک گیر احتجاج اور سیاسی دباؤ کے بعد وزارتِ عظمیٰ سے مستعٰفی ہو کر بھارت چلی گئی تھیں اس کے بعد سے وہ بھارت میں مقیم ہیں اور تقریباً دو برس سے بنگلا دیش واپس نہیں آئیں۔

  • دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد،خواتین سمیت 16 ملزمان گرفتار

    دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد،خواتین سمیت 16 ملزمان گرفتار

    انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرکے خواتین سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارر وائیوں کے دوران 7 خواتین، جن میں 2 تھائی شہری بھی شامل ہیں، سمیت مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا،اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں 2 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 330.192 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی روکنے کے لیے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس میں سوار مرد اور خاتون کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابوظبی جانے والی 2 تھائی خوا تین کے سامان سے 1.878 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہجدہ جانے والے ایک مرد اور خاتون کے سامان میں موجود کپڑوں میں جذب کی گئی 14.314 کلوگرام آئس بھی برآمد کر لی گئی۔

    علاوہ ازیں کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع ایک کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل کی 14 مردانہ جیکٹس میں جذب کی گئی 16 کلوگرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ فیڈرل بی ایریا کراچی میں واقع کوریئر آفس سے اٹلی بھیجے جانے والے پارسل میں موجود جرابوں کے ڈبے میں چھپائی گئی 7 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔

    ملتان کے شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ماربل سے لدے ایک ٹرک میں چھپائی گئی 226.80 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 61.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیااسی طرح راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب 3 خواتین کے قبضے سے ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔