Baaghi TV

Blog

  • افغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت

    افغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت

    افغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت بن گئی

    قابض طالبان رجیم کانیاعدالتی نظام خواتین،اقلیتوں اوراختلافِ رائےرکھنےوالوں کیلئےخطرےکی گھنٹی بن گیا، افغانستان میں طالبان رجیم کےنافذکردہ نئےعدالتی ضوابط سےعالمی سطح پرتشویش کی لہردوڑگئی،افغان میڈیاآموٹی وی اورکابل ناؤکےمطابق؛اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کےماہرین کاطالبان رجیم کےنئےحکم نامہ پرتشویش کااظہار،فوری واپس لینےکامطالبہ کردیا،انسانی حقوق کےماہرین نےطالبان کےنئےعدالتی ضابطہ فوجداری کوبین الاقوامی قوانین کےمنافی قراردےدیا ہے،ماہرین انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ فوجداری ضابطہ میں جرائم کی مبہم تشریح اورججزکےلامحدوداختیارات سےبےگناہ افراداورکمزورطبقات کونشانہ بنایاجاسکتاہے ،سرعام کوڑےمارنے کو غیر قانونی اور انسانی وقارکی تذلیل قراردیتےہوئےخاتمےپر زوردیاگیا ، عالمی ماہرین کےمطابق افغان طالبان رجیم کانام نہادفوجداری ضابطہ اصلاحات کےنام پرمعاشرےکوخاموش کرنےکاایک ظالمانہ حربہ ہے، طالبان رجیم فوجداری ضابطہ کےتحت شفاف حکمرانی یاعوامی رائےکےبجائےجبراًفیصلےمسلط کرنےکی روایت کو مضبوط کررہی ہے

  • مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا،ایئر چیف

    مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا،ایئر چیف

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئر فورس نے نا صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی، مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنر مندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں سے ایک ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی شاندار ماضی رکھتی ہے، آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، معرکہ حق میں پاکستان آّرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئر فورس نے نا صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی،مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا، پاکستان کی دھرتی پر کسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کا معائنہ کیا،پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بارش شروع ہو گئی جس کے باوجود کیڈٹس نے پریڈ جاری رکھی اور مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو سلامی پیش کی۔تقریب میں 72ویں انٹگریٹڈ کورس،15ویں مجاہد کورس اور27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی تکمیل ہوئی اور کیڈٹس نے پاس آؤٹ کیا،پاس آؤٹ ہونے والے 30 کیڈٹس دوست ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، سری لنکن لیڈی کیڈٹ نائنی اورملنی بھی کیڈٹس میں شامل ہیں، عراق، فلسطین، قطر، مالدیپ، مالی اور نیپال کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں،ایئرچیف مارشل نے حیدر کمپنی کو پرچم عطا کیا اور حیدر کمپنی کو قائداعظم بینر سے بھی نوازا گیا،کیڈٹ بلال نسیم کواعزازی شمشیر سے نوازاگیا، سینئر انڈرآفیسر بلال نسیم کواعزازی شمشیر دی گئی، سینئر انڈرآفیسر بٹالین محمد سعد موسیٰ کوصدارتی طلائی تمغہ عطا کیا گیا، کیڈٹ مسعود الرحمان کوچیف آف آرمی سٹاف مارکس مین ایوارڈ سے نوازاگیا،کیڈٹ حیدربن عابد کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازاگیا جبکہ نیپال سے تعلق رکھنے والے سینئرانڈرآفیسر کو چیف آف ڈیفنس فورسز اوورسیز گولڈمیڈل سے نوازا، سارجنٹ پیر محمد عبداللہ شاہ کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازاگیامتقریب کے اختتام پر کیڈٹس نے مادرِ وطن سے وفا داری کا حلف اٹھایا۔

  • بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

    بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

    بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

    شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ چار نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل ہیں،سکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔قومی ٹیسٹ سکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا۔کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔شان مسعود، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد سکواڈ کا حصہ ہیں،محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

  • کل ہماری طرف سے سرپرائز آئے گا کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے . امریکی صدر

    کل ہماری طرف سے سرپرائز آئے گا کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے . امریکی صدر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔

    امریکی صدر نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ایران سے ایٹمی زرات واپس لانےکا اعلان کیا اور کہاکہ امریکا ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرےگا،ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ بھی نہیں کیا جائےگا،امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم سے اظہار تشکر کیا، امریکی صدر نےکہاکہ پاکستان کے وزیراعظم او ر فیلڈ مارشل زبر دست شخصیات ہیں، انہوں نے مدد کی، میں دونوں پاکستانی شخصیات کا بہت شکر گزار ہوں،امریکی صدر نے سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین ، یہ تمام ممالک شاندار ہیں، سب نے بہت مدد کی، ان ممالک میں بہت ہمت ہے،نیٹو کی جانب سےکال موصول ہوئی، مدد کے لیے پوچھا جا رہا تھا، لیکن ہمیں 2 ماہ پہلے ان کی مددکی ضرورت تھی، اب بالکل نیٹوکی مدد درکارنہیں، دراصل ہمیں نیٹو کی مدد کی کبھی ضرورت تھی ہی نہیں، نیٹو کو ہماری ضرورت ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا کی ایرانی بندرگاہوں پر پابندی برقرار رہے گی، کل کچھ ہونے والا ہے،میرے خیال میں یہ بہت مثبت چیز ہوگی، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے، ایران سے متعلق ہمارے پاس اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے، ہم کل (ہفتے کی) صبح ایک غیرمعمولی نیوز کانفرنس کرنے جارہے ہیں، کل کا ایونٹ براہ راست اس سے متعلق نہیں، لیکن سوالات اسی پر ہوں گے۔کل ایک بہت اچھی اورذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے، ہم کل صبح ایک غیرمعمولی نیوزکانفرنس کرنے جا رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ایران کے ساتھ پہلے ہی بہت سے معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے،ایرانی قیادت اپنے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لیے کچھ مختلف کہہ رہی ہے۔ میں صرف درست اور سیدھی بات کررہا ہوں، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ میرے نمائندے مذاکرات کررہے ہیں، حتمی فیصلہ میں کرتا ہوں۔

  • پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز،پہلی پرواز روانہ

    پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز،پہلی پرواز روانہ

    پاکستان سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے

    کراچی سے نجی ائیرلائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور مبارکباد دی،اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایرپورٹ پر ہی کریں گے،دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل پاکستان سمیت ممالک کی تعداد 10 ہوگئی ہے، راوں برس 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے مکہ روٹ انیشیٹیو پرعمل کیا جائے گا، مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلادیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ اور مالدیپ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ہیں۔

  • کراچی میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 مزدور جاں بحق

    کراچی میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 مزدور جاں بحق

    کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گٹر کی صفائی کے دوران 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    یہ حادثہ شہر کے علاقے لیاری سیکٹر 36 میں پیش آیا، جہاں مزدور سیوریج لائن کی صفائی میں مصروف تھے۔اطلاعات کے مطابق مزدور گٹر میں اتر کر صفائی کا کام کر رہے تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھرنے کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اس سے قبل بھی متعدد مزدور گٹروں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس پر حفاظتی اقدامات اور جدید مشینری کے استعمال کی ضرورت بارہا سامنے آچکی ہے۔

  • ایران میں سپریم لیڈر کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

    ایران میں سپریم لیڈر کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

    ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت تہران میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ملکی قیادت سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر اجتماعات میں شرکت کی۔

    رپورٹس کے مطابق تہران کے انقلاب اسکوائر پر ہونے والے مرکزی مظاہرے میں خواتین، بچوں اور خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ایران کی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔اسی سلسلے میں ایک اور مارچ بھی منعقد کیا گیا جس میں ماؤں نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ملکی خودمختاری، استحکام اور قومی اتحاد کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی بڑی عوامی ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ایران، لبنان، عراق اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور خطے میں مزاحمتی تحریکوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔صنعا میں ہونے والی ریلی کے دوران لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں بھی نعرے بازی کی گئی۔ مبصرین کے مطابق یہ مظاہرے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور علاقائی اتحاد کے تناظر میں اہم قرار دیے جا رہے ہیں

  • پونے ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ تباہ

    پونے ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ تباہ

    پونے ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ تباہ ہوگیا، بھارتی فضائیہ کی جانب سے واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لانے کے بجائے اسے دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    حادثے کے فوراً بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا اور رن وے بند کر کے بحالی کے کام شروع کر دیے گئے، تاہم اصل صورتحال کو عوام سے چھپایا جاتا رہا۔بھارتی فضائیہ نے روایتی طرزِ عمل اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک مبہم بیان جاری کیا، جس میں صرف یہ کہا گیا کہ پونے کا رن وے عارضی طور پر دستیاب نہیں رہا۔ حیران کن طور پر اس بیان میں طیارے کی نوعیت، حادثے کی وجوہات یا تکنیکی خرابی کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔حکام کا دعویٰ ہے کہ طیارے میں موجود عملہ محفوظ رہا اور کسی شہری نقصان کی اطلاع نہیں جو محض توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ حساس حادثات میں مکمل خاموشی یا ادھوری معلومات دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اصل حقائق کو جان بوجھ کر چھپایا جا رہا ہے۔

  • واسا کی جانب سے پانی کا الگ اور سیوریج کا الگ بل،شہریوں کا احتجاج

    واسا کی جانب سے پانی کا الگ اور سیوریج کا الگ بل،شہریوں کا احتجاج

    قصو
    شہریوں پر سیوریج بلوں کا اضافی بوجھ، واسا کے خلاف شدید احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ میر باز خان کے رہائشیوں نے واسا کی جانب سے بھیجے گئے بھاری سیوریج بلوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہزاروں روپیہ کے سیوریج بل موصول ہوئے ہیں حالانکہ ہمارے علاقے میں باقاعدہ سیوریج نظام سرے سے موجود ہی نہیں

    علاقہ مکینوں کے مطابق محلے میں نکاسی آب کے لیے صرف کھلی نالیاں موجود ہیں جبکہ زیرِ زمین سیوریج لائن نہ ہونے کے باوجود واسا نے سیوریج کی مد میں الگ سے بل بھیجنا شروع کر دیا ہے
    شہریوں نے بتایا کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی مشکل بنا رکھی ہے ایسے میں اضافی بلوں نے ان کی پریشانی میں مذید اضافہ کر دیا ہے

    رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ پانی کے بل کے ساتھ اب سیوریج کے علیحدہ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ ان کے بقول سراسر ناانصافی ہے
    متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان بلوں کا نوٹس لیا جائے اور غیر منصفانہ چارجز واپس لیے جائیں

    شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے

  • 
امریکا ایران معاہدہ ہوا تو امریکی اور ایرانی صدر پاکستان آسکتے ہیں

    
امریکا ایران معاہدہ ہوا تو امریکی اور ایرانی صدر پاکستان آسکتے ہیں

    ‎اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کی دستخطی تقریب پاکستان میں ہونے کا امکان ہے، جس میں دونوں ممالک کے صدور کی شرکت متوقع ہو سکتی ہے۔
    ‎نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی تنازع کا آخری حل مذاکرات ہی ہوتے ہیں، اور امریکا و ایران کے درمیان جاری بات چیت جلد مثبت نتیجے تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ آنے والے دنوں میں یہ پیش رفت تیزی سے آگے بڑھ سکتی ہے۔
    ‎ان کے مطابق اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بیرون ملک موجود ہیں اور پس پردہ سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلا ہفتہ اس حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ اسی دوران معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں۔
    ‎رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر دستخطی تقریب منعقد ہوئی تو ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے، جو ملک کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔
    ‎انہوں نے اس پیش رفت پر خطے کے دیگر ممالک کے ردعمل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کچھ ممالک، خاص طور پر بھارت، اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسی طرح افغانستان میں بھی بعض حلقے اس ممکنہ پیش رفت سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔