Baaghi TV

Blog

  • افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری،2 بچوں سمیت تین  افراد شہید

    افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری،2 بچوں سمیت تین افراد شہید

    بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان نے پاک افغان سرحد پر باجوڑ کے مقام پر پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان نے سول آبادی پر بلا اشتعال جارحیت کی، یہ بلااشتعال جارحیت باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں کی گئی،سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلا اشتعال گولہ باری میں ایک ہی گھر سےخاتون اور 2بچوں سمیت 3افراد شہید ہوئے،افغان طالبان کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے جو پاک فوج کی بروقت کارروائی کی وجہ سے فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، اس ناکامی سے مایوس افغان طالبان نے آج کٹ کوٹ میں پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے اور باجوڑ سے ملحقہ تمام افغان طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، افغان طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

  • امریکا ،ایران مذاکرات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

    امریکا ،ایران مذاکرات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

    چیف آف آرمی اسٹاف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وفد بھی تہران پہنچا۔ فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے،تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

    اس سے پہلے ایرانی وزارت کارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔

    دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر جدہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

  • چین کو ڈیل کرنا کوئی آسان کام نہیں،ٹرمپ

    چین کو ڈیل کرنا کوئی آسان کام نہیں،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے تمام پل اور بجلی گھر ایک گھنٹے میں تباہ کرسکتے ہیں لیکن کرنا نہیں چاہتے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ جنگ وقت سے پہلے ختم ہوگی، ہوسکتا ہے جلد ختم ہوجائے، لوگ کہہ رہے تھے تیل کی قیمت 200 ڈالر ہوگی، آج 92 ڈالر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے چینی صدر کو خط لکھا کہ ایران کو ہتھیار نہ دیں، چینی صدر کا جواب آگیا، وہ کہتے ہیں چین ایسا نہیں کررہا، ایران کو ایٹمی قوت بننے سے بچانے کیلئے یہ چھوٹی قیمت ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین یورپ کی کار انڈسٹری کو تباہ کررہا ہے، میں چین کے خلاف سب سے سخت مؤقف اپناتا ہوں، ہمارے ملک میں چین کی ایک بھی گاڑی نہیں آتی، چین کو ڈیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، چین اور امریکا ایک دوسرے پر سائبر حملے کرتے رہتے ہیں۔

  • بھانجے سے تعلقات چھپانے کے لیے بہو نے ساس کو زہریلی روٹی کھلا دی

    بھانجے سے تعلقات چھپانے کے لیے بہو نے ساس کو زہریلی روٹی کھلا دی

    بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے ایک ہولناک اور سنسنی خیز قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بھانجے کے ساتھ ناجائز تعلقات چھپانے کے لیے اپنی ساس کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ شریک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    یہ افسوسناک واقعہ لکھنؤ کے علاقے کاکوری کے ابراہیم گنج گاؤں میں پیش آیا، جہاں 65 سالہ شانتی دیوی کی پراسرار موت نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی بہو شالینی کے اپنے بھانجے کرن کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات تھے۔ دونوں کافی عرصے سے خفیہ طور پر ایک دوسرے سے ملتے رہے اور گھر والوں کو دھوکا دیتے رہے۔ایک روز شانتی دیوی کو ان دونوں کے تعلقات کا علم ہو گیا۔ ساس نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور بہو کو روکا ٹوکا، جس پر شالینی شدید مشتعل ہو گئی۔پولیس کے مطابق 5 اپریل کو شالینی نے اپنے بھانجے کرن سے زہر منگوایا۔ بعد ازاں اس نے روٹی تیار کی اور اس میں زہر ملا کر اپنی ساس شانتی دیوی کو کھلا دی۔زہریلی روٹی کھانے کے بعد شانتی دیوی کی طبیعت بگڑ گئی اور اگلے روز یعنی 6 اپریل کو ان کا انتقال ہو گیا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ شالینی اور کرن نے موت کے فوراً بعد جلد بازی میں لاش کو دفن کر دیا تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور معاملہ خاموشی سے ختم ہو جائے۔متوفیہ کے بیٹے اور شالینی کے شوہر منوج کو اپنی والدہ کی اچانک موت پر شک ہوا۔ اس نے سوال اٹھایا کہ والدہ اچانک کیسے انتقال کر گئیں۔ شک بڑھنے پر اس نے اپنی بیوی شالینی اور کرن کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرا دی۔

    ایف آئی آر کے بعد پولیس نے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ تین ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے معائنہ کیا۔ اگرچہ ابتدائی رپورٹ میں موت کی واضح وجہ سامنے نہ آ سکی، تاہم پولیس نے تفتیش جاری رکھی۔بعد ازاں پولیس کو معلوم ہوا کہ شالینی نے زہر منگوایا تھا۔ جب اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے جرم قبول کر لیا۔پولیس کے مطابق شالینی نے اعتراف کیا کہ اس کی ساس اس کے اور کرن کے تعلقات میں رکاوٹ بن رہی تھی، اسی لیے اس نے اسے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔پولیس نے ملزمہ شالینی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے، جبکہ شریک ملزم کرن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ میں پولیو مہم تیز، اسسٹنٹ کمشنر کا فیلڈ وزٹ

    اوکاڑہ میں پولیو مہم تیز، اسسٹنٹ کمشنر کا فیلڈ وزٹ

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا شہر کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ اور ٹارگٹ کے حصول کی ہدایات، انہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کی چیکنگ کی، انہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا اور ٹیموں کو محنت سے کام کرنے کی ہدایات دیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے مقررہ ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے، انہوں نے ٹیموں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور جذبے کے ساتھ سرانجام دیں، انہوں نے مزید کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے مائیکرو پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ہر گھر تک رسائی حاصل کی جائے، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں ٹیموں کی مسلسل نگرانی کریں اور درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے، انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک ایسی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

  • اوکاڑہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، جی ٹی روڈ کلیئر

    اوکاڑہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، جی ٹی روڈ کلیئر

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، تجاوزات کا سامان زیر تحویل، سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، کارروائی کے دوران سڑک کے اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ عوامی شکایات اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے پیش نظر تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی اور سڑکوں پر کسی قسم کی غیر قانونی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی، انہوں نے دکانداروں اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ازخود تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، مزید برآں متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو سکیں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

  • ایران کی پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کے تبادلے کی تصدیق

    ایران کی پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کے تبادلے کی تصدیق

    ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کے تبادلے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا محور مکمل جنگ بندی ہوگا۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطے جاری ہیں اور جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے بعد دونوں جانب متعدد پیغامات کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں کئی اہم نکات زیر بحث آئے، جن میں مکمل جنگ بندی، ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے جیسے معاملات شامل تھے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی آئندہ سفارتی پیش رفت کو صرف اس صورت میں آگے بڑھائے گا جب اس کا مقصد مستقل اور مکمل جنگ بندی کو یقینی بنانا ہو۔

  • بلوچ قوم محب وطن،محرومیوں کے ازالے کی ضرورت ہے،سیف اللہ قصوری

    بلوچ قوم محب وطن،محرومیوں کے ازالے کی ضرورت ہے،سیف اللہ قصوری

    مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا علمبردار،امریکا ،ایران کے مابین مذاکرات کے لئے دوبارہ اسلام آباد کی کوششیں قابل تحسین ہیں،بلوچستان پاکستان کا دل،بلوچ قوم محب وطن،محرومیوں کے ازالے کی ضرورت ہے، مرکزی مسلم لیگ بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، کارکنان بھر پور طریقے سے تیاری کریں

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صدر مرکزی مسلم لیگ بلوچستان عقیل احمد لغاری، سردار احمد مجتبی رند، حافظ ادریس، عبداللہ شر و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان بھی شریک ہوئے، اس موقع پرجنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ میر شاہجہان گرگناڑی کی طرف سے سیف اللہ قصوری کو روایتی بلوچی دستار بھی پہنائی گئی، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریئے کی بنیاد پر بننے والا ملک پاکستان آج امن کا علمبردار بن کر دنیا کے سامنے کھڑا ہے، امریکا ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کا کردار عالمی دنیا تسلیم کر رہی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں،بلوچستان میں دشمن قوتیں دہشتگردی و تخریب کاری کروا رہی ہیں تا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جا سکے،مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی بلکہ اس فتنے کے خلاف قوم کو متحد و بیدار بھی کیا،ایک قوم بن کر رہیں گے تو ملک مضبوط ہو گا،دفاع وطن کے لئے اہل بلوچستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے مرکزی مسلم لیگ ہر ممکن کوشش کرے گی، آئی ٹی تربیتی پروگرام شروع کر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے،

    سیف اللہ قصوری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں مرکزی مسلم لیگ حصہ لے گی،کارکنان اس ضمن میں تیاریاں شروع کر دیں، ہم سیاسی سطح پر کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے،عوامی مسائل کے حل کے لئے مرکزی مسلم لیگ کوشاں رہے گی، خدمت کی سیاست ہمارا منشور اور مرکزی مسلم لیگ کی خدمت ملک بھر میں دیکھنے کو ملے گی.

  • عبداللہ ٹاؤن میں سست رفتار ترقیاتی کام، شہری پانی میں گھر گئے

    عبداللہ ٹاؤن میں سست رفتار ترقیاتی کام، شہری پانی میں گھر گئے

    ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل 17 کے علاقے عبداللہ ٹاؤن میں پائپ لائن بچھانے کا ترقیاتی کام جاری ہے، تاہم کام کی سست رفتار نے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ترقیاتی سرگرمیوں کے دوران نالیوں کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث گلیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف آمد و رفت کو مشکل بنا دیا ہے بلکہ صفائی کے مسائل بھی سنگین ہو گئے ہیں۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب کا کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا، جس سے بدبو پھیل رہی ہے اور بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اہل علاقہ نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گلیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور پائپ لائن بچھانے کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔

  • میرپورخاص میں معذور افراد کی فلاح کیلئے اہم پیش رفت، MSSWA وفد کی کمشنر سے ملاقات

    میرپورخاص میں معذور افراد کی فلاح کیلئے اہم پیش رفت، MSSWA وفد کی کمشنر سے ملاقات

    میرپورخاص میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (MSSWA) گلستانِ معذورین کے وفد نے کمشنر میرپورخاص جناب جلال الدین مہر سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت خزانچی محمد فیصل نے کی، جبکہ انفارمیشن سیکرٹری جئے رام اور جوائنٹ سیکرٹری جمعہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران معذور افراد کو بااختیار بنانے، ان کی سماجی شمولیت بڑھانے اور فلاحی اقدامات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد نے MSSWA کی جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادارہ خصوصی کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے، جن میں وہیل چیئر کرکٹ، وہیل چیئر باسکٹ بال اور دیگر انکلوسیو اسپورٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معذور افراد میں شعور بیدار کرنے کیلئے سیمینارز اور آگاہی مہمات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔اس موقع پر وفد نے اپنے آئندہ پروگراموں سے بھی کمشنر کو آگاہ کیا اور انتظامی تعاون کی درخواست کی تاکہ ان سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔کمشنر میرپورخاص جلال الدین مہر نے MSSWA کی خدمات کو سراہتے ہوئے معذور افراد کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جلد ادارے کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔