ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں امریکی پائلٹ کو نکالنے کے لیے کیا گیا مبینہ ریسکیو آپریشن دراصل افزودہ یورینیم چرانے کا ایک کور آپریشن ہو سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس امریکی کارروائی کے حوالے سے متعدد سوالات اور غیر یقینی صورتحال موجود ہے، جبکہ جس مقام پر امریکی پائلٹ کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا وہ اس جگہ سے کافی دور ہے جہاں طیارہ گرنے کی اطلاعات تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں یہ امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ اس آپریشن کا اصل مقصد کسی اور نوعیت کی کارروائی ہو، جس میں حساس جوہری مواد تک رسائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ آپریشن امریکا کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور اس کے نتائج نے کئی نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں، تاہم یہ بیانات جاری کشیدگی میں بیانیہ جنگ کو مزید تیز کر رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں جانب سے الزامات اور جوابی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
Blog
-

ایران میں امریکی پائلٹ کا ریسکیو آپریشن افزودہ یورینیم چرانے کا کور آپریشن ہوسکتا ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
-

گلشن پارک مغل پورہ میں آوارہ کتوں کے بچوں پر حملے، شہریوں کا شدید احتجاج
شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ بار بار شکایات کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ مغل پورہ کے علاقے گلشن پارک میں آوارہ کتوں کے دو بچوں پر خوفناک حملے۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کی بہت زیادہ بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں۔
مغل پور ہ کے قریب حبیب پارک اور گلشن پارک کے علاقوں میں اس وقت صورت حال یہ ہے کہ آوارہ کتوں کے غول کے غول گلیوں میں پھرتے اور بھونکتے دکھائی دیتے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے میں کئی بچوں اور بزرگوں پر کتوں نے شدید حملے کیے ہیں ۔ خاص طور پر نماز فجر کے وقت نمازیوں کا مساجد میں جانا محال ہو چکا ہے۔ قرآن پڑھنے کے لیے بچے مسجد جاتے ہوئے ڈرتے ہیں اور والدین بھی خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں۔ مغل پورہ کے علاقے حبیب پارک میں جامع مسجد قبا کے قریب چونکہ کچھ کھلی جگہ موجود ہے اس لیے وہاں آوارہ کتوں نے خاص طور پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس سے مسجد آنے والے نمازیوں اور قرآن پڑھنے والے بچوں کو انتہائی مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ حبیب پارک اور گلشن پارک کے علاقوں میں آئے دن بچوں اور بزرگوں پر آوارہ کتوں کے حملوں اور کاٹنے کےو اقعات بھی پیش آئے ہیں۔ لوگ اپنے بچوں کو سکولوں اور مساجد میں قرآن پڑھنے کے لیے بھیجتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ ان علاقوں میں کتوں کی بھرمار ہے جبکہ شکایت کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر شہری انتہائی بے بسی سے دوچار ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اس خطرناک صورت کا فوری نوٹس لے اور گلیوں میں جگہ جگہ پھرنے والے آوارہ کتوں سے لوگوں کی جان چھڑائی جائے۔
واضح رہے کہ لاہور میں آوارہ کتوں کی بہت زیادہ بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے اور ہر روز کتوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے کئی لوگ ہسپتالوں میں لائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کروائی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے ڈھائی سال میں آوارہ کتوں کے حملوں میں صرف پنجاب میں پانچ لاکھ سے زائد افرادزخمی ہوئے ہیں۔ ایک سال میں صرف لاہور میں بیس ہزار کے قریب آوارہ کتوں کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
-

طالبات کو ہراساں کرنے کی کوشش، انکار پر ملزم آپے سے باہر،فائرنگ
گوجرخان (قمرشہزاد) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھونگ کے باہر میٹرک کا امتحان دے کر نکلنے والی طالبات پر فائرنگ کے ہولناک واقعے سے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ زرائع کے مطابق گاؤں کے ایک اوباش نوجوان مزمل حسین عرف جگا نے امتحان سے فارغ ہو کر گھر جانے والی طالبات کا راستہ روک کر انہیں ہراساں کرنے اور بات کرنے کی کوشش کی۔
طالبات کی جانب سے سخت ردعمل اور ڈانٹ ڈپٹ پر ملزم مشتعل ہو گیا اور 30 بور پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں امتحانی مرکز کے باہر بھگدڑ مچ گئی اور طالبات جان بچانے کے لیے چیخ و پکار کرتی ادھر ادھر بھاگنے لگیں۔ اسی اثنا میں سکول کے ملازم ناصر حسین نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مسلح ملزم پر جھپٹ پڑا۔ ملزم نے ناصر حسین پر بھی فائرنگ کی کوشش کی تاہم ناصر حسین نے ہمت نہ ہاری اور جان جوکھوں میں ڈال کر ملزم کو قابو کر کے اس سے اسلحہ چھین لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جاتلی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزم مزمل حسین ولد محمد اسلم کو اسلحہ سمیت اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں تمام طالبات محفوظ رہیں، تاہم امتحانی مرکز پر ناقص سکیورٹی انتظامات نے والدین اور اہل علاقہ میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ عوامی حلقوں نے ناصر حسین کی جرات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
-

گوجرخان میں ایل پی جی مافیا بے لگام، فی کلو قیمت 500 روپے سے متجاوز
گوجرخان (قمر شہزاد مغل) گوجرخان اور گردونواح میں ایل پی جی مافیا نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی، گیس کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی تجاوز کر گئی۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامہ صرف کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گیا ہے، جبکہ پلانٹ مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز نے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے من مانے ریٹس وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔
شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کے اس دور میں اب گیس سلنڈر بھروانا ایک خواب بن چکا ہے۔ مقامی و ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے، جس سے یہ تاثر عام ہو رہا ہے کہ مافیا کو اعلی حکام کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ شہریوں نے حکومتِ پاکستان اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان میں ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوامی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے پلانٹ مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری نوٹس نہ لیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
-

خواتین کی ویڈیوز بنانے والے سیاہ کار کو نوازنے کا انکشاف،انکوائری کا مطالبہ
گوجرخان (قمر شہزاد) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی کارکردگی پر اس وقت سوالیہ نشان لگ گیا جب ایک ایسے بدنامِ زمانہ اہلکار کو رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں تعینات کر دیا گیا جس پر تحصیل کہوٹہ کے سرکاری ہسپتال میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے جیسے سنگین الزامات کا سائبر کرائم میں انکوائری نمبر 1541/25 مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر 90/25 درج ہوا۔ اس شرمناک تعیناتی نے عوامی و سماجی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی کی جانچ پڑتال کے نظام پر بھی سنگین شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار نہ صرف سنگین اخلاقی جرائم میں ملوث ہے بلکہ اسی کیس میں 8 ماہ اڈیالہ جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے اور تاحال ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے، جس پر رواں ماہ ہی فردِ جرم عائد ہونی ہے۔ سوشل میڈیا پر عوامی احتجاج اور شدید دباؤ کے بعد اگرچہ سی ای او ہیلتھ نے مبینہ طور پر یہ احکامات منسوخ کر دیے ہیں، مگر شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اتنے بڑے عہدے پر بیٹھے افسر کو تعیناتی سے قبل اپنے عملے کے ریکارڈ کا علم نہ تھا؟ یا پھر سب کچھ جانتے بوجھتے کسی خاص مفاد کے تحت خاموشی اختیار کی گئی؟ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ سی ای او نے چارج سنبھالا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے زیر سایہ چلنے والے سرکاری ہسپتال مبینہ طور پر اسکینڈلز کا گڑھ بن چکے ہیں۔ کبھی ہسپتالوں کے واش رومز میں خواتین کی ویڈیوز بننے کے واقعات سامنے آتے ہیں تو کبھی عملے کی بدتمیزی اور منظورِ نظر افراد کو نوازنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کو درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے غیر ذمہ دار سی ای او راولپنڈی کو فی الفور عہدے سے ہٹا کر کسی فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے اور اس پورے معاملے کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والی مائیں بہنیں خود کو محفوظ تصور کر سکیں۔
-

نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر
فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے،فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی، جس کے بعد وہ تاحکم ثانی ٹیم کی دستیابی سے باہر ہو گئے ہیں میڈیکل اسٹاف ان کی صحتیابی اور ری ہیب کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ فٹنس کلیئرنس ملنے کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔
شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کا مقدمہ دائر
اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
-

شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کا مقدمہ دائر
بنگلہ دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کے الزامات پر انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست پیر کے روز سابق جوبو دل رہنما مشیر رحمان مامون نے چیف پراسیکیوٹر امین الاسلام کے پاس جمع کروائی ملزمان میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس (ڈی جی ایف آئی) کےسابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شیخ مامون خالد بھی شامل ہیں، تاہم تمام ملزمان کی مکمل فہرست تاحال جاری نہیں کی گئی۔
درخواست گزار کے مطابق انہیں 23 فروری 2015 کو ڈھاکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بنکاک جاتے ہوئے مبینہ طور پر سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا، جنہوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والا ظاہر کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں 6 ماہ تک نامعلوم مقام پر رکھا گیا، جہاں وہ آنکھوں پر پٹی اور ہتھکڑیوں میں رہے۔
اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
مامون کے مطابق 23 اگست 2015 کو انہیں ڈیٹیکٹو برانچ کے حوالے کیا گیا، جہاں مختصر ریمانڈ کے بعد انہیں ڈھاکا سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا وہ تقریباً 2 سا ل جیل میں رہے اور بعد ازاں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی ملی-
-

اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیر کو پرتگال کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ پاؤلو رینجل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا،پرتگال کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت اور تعریف کی۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات ،سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،انہوں نے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
-

یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات ،سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل
بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کی جانب سے ایک خطاب کے دوران مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
آدتیہ ناتھ نے آسام کے برپیٹا میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار دیپک کمار داس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور کانگریس اور متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) پر سخت تنقید کی انہوں نے کہا کہ آسام کو ‘لو جہاد’ اور ‘لینڈ جہاد’ کی سرزمین نہیں بننے دیا جائے گا کانگریس نے تو انتخابات سے پہلے ہی میدان چھوڑ دیا ہے جب کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ‘یو ڈی ایف کو خلیج بنگال میں پھینک دیا جائے ‘
نیتن یاہو کا چیف آف اسٹاف عہدے سے مستعفیٰمیڈیا رپورٹس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آسام کو مبینہ طور پر ’مسلم دراندازوں‘ سے پاک کر سکتی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر مسلمان کی نشاندہی کرکے اسے ریاست سے نکالا جا سکتا ہے اتر پردیش میں اب کسی کو سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ عبادت گاہوں سے بلند آواز میں عبادات یا اعلانات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے ان بیانات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور معاشرتی تقسیم کو بڑھا سکتے ہیں۔
-

نیتن یاہو کا چیف آف اسٹاف عہدے سے مستعفیٰ
اپنی ہی جماعت اور اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ترجمان اور چیف آف اسٹاف زیو اگمون کو عہدے سے ہٹا دیا۔
زیو اگمون نے مشرقِ وسطیٰ نژاد لیکود ارکانِ پارلیمنٹ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس منظرِ عام پر آنے کے بعد استعفیٰ کی پیشکش کی تھی اس سے قبل اتوار کی شام نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اگمون معافی مانگ چکے ہیں اور وہ متبادل ملنے تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے، تاہم اس فیصلے پر پارٹی کے اندر سے ہی شدید ردعمل سامنے آیا۔
دبئی ایئر پورٹ پر حملہ،ڈرون،میزائل پہنچ گئے، دھوئیں کے بادل
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا میں نے زیو اگمون کی معافی قبول کر لی ہے ان سے منسوب ریمارکس نہیں کہے جانے چاہیے تھے، اور یہ اچھا ہے کہ انہوں نے واضح طور پر معافی مانگ لی اسرائیل کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے استحکام اور کام کے تسلسل کی ضرورت ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اگمون سے نسل پرستانہ بات نہیں سنی۔