Baaghi TV

Blog

  • آبنائے ہرمز کی بندش،برطانیہ اپنا تیل خود حاصل کرے،ٹرمپ

    آبنائے ہرمز کی بندش،برطانیہ اپنا تیل خود حاصل کرے،ٹرمپ

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ پر ناراضی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ہے، جہاں انہوں نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں تعاون نہ کرنے پر سخت بیانات دیے ہیں۔

    امریکی صدر نے ماضی میں بھی برطانیہ کے مؤقف پر ناپسندیدگی ظاہر کی تھی، خاص طور پر اس وقت جب جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے امریکہ کو ڈیگو گارشیا بیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ یہ اڈہ بحرِ ہند میں واقع ایک اہم مشترکہ فوجی تنصیب ہے۔گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے ایک بار پھر برطانوی پالیسی کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارمر نے “بڑی غلطی” کی اور برطانوی جنگی جہازوں کو “کھلونے” قرار دیا۔ٹرمپ نے اس سے قبل بھی برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی میں حصہ نہ لینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹارمر “ونسٹن چرچل جیسے رہنما نہیں ہیں”۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم کے فیصلے سے “بہت مایوس” ہیں، خاص طور پر اس وقت جب ابتدائی حملوں میں امریکہ کو برطانوی فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا حوالہ دیتے ہوئے حالیہ بیان میں برطانیہ کو طنزیہ مشورہ دیا کہ وہ اپنا تیل خود حاصل کرے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا “جو ممالک آبنائے ہرمز کی صورتحال کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پارہے، جیسے برطانیہ، انہیں چاہیے کہ یا تو امریکہ سے خریدیں یا خود جا کر حاصل کریں۔”انہوں نے مزید کہا کہ “امریکہ ہمیشہ مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔”

    بعد ازاں برطانوی حکومت نے وضاحت کی کہ اس نے صرف “دفاعی نوعیت” کی امریکی کارروائیوں کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران جنگ کے معاملے پر امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اختلافات مغربی اتحاد میں دراڑ کی نشاندہی کر رہے ہیں، جو مستقبل کی عالمی سفارتکاری پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

  • تلہ گنگ میں خواتین کی تضحیک پر سخت ایکشن، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    تلہ گنگ میں خواتین کی تضحیک پر سخت ایکشن، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    تلہ گنگ میں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاطف سگھر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    پولیس کے مطابق خواتین کی تضحیک، ہراسانی اور غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ داری سے استعمال کریں اور کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

  • منی پور میں تازہ تشدد ، ناگا گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک

    منی پور میں تازہ تشدد ، ناگا گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک

    بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں حریف گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک ناگا گروپ کے چار ارکان ہلاک گئے۔

    یہ واقعہ بھارت میانمار سرحد پر واقع ضلع کامجونگ میں کسوم کھلن بلاک کے علاقے ہانگبی کے قریب پیش آیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالیم (این ایس سی این) کے ایک دھڑے سے تعلق رکھنے والے کارکنوں پر ایک دوسرے حریف دھڑے کے مشتبہ ارکان نے سرحدی علاقے میں لکڑی اور دیگر سرگرمیوں کی نگرانی سے واپسی کے دوران گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے کے دوران چھ میں سے چار ارکان مارے گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مرنے والوں کی شناخت سوچیپم پھنگشوک، زائرے واسہ، بہنلے اہلہپیا اور تھانسومی واشی کے طور پر ہوئی ہے۔

    گروپ نے ایک بیان میں اپنے ارکان کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران گولی مار دی گئی۔ اس نے الزام لگایا کہ گروپوں کے درمیان پہلے سے بات چیت کے باوجود حملہ آوروں نے اعلیٰ حکام کے حکم پر فائرنگ کی۔

  • پاکستان میں سونا مزید مہنگا

    پاکستان میں سونا مزید مہنگا

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا،ملک میں فی تولہ سونا 2800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2401 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کا ہو گیاہے،جبکہ عالمی بازار میں سونا 28 ڈالر اضافے کے بعد 44560 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 73 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہوکر 7784 روپے اور فی 10 گرام چاندی 223 روپے بڑھ کر 6673 روپے کی سطح پر آ گئی۔

  • میشا شفیع ہار گئیں، علی ظفر کیس جیت گئے،میشا شفیع پر عدالت نے کیا جرمانہ

    میشا شفیع ہار گئیں، علی ظفر کیس جیت گئے،میشا شفیع پر عدالت نے کیا جرمانہ

    سیشن عدالت لاہور نے گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا

    میشا شفیع ہار گئیں، علی ظفر کیس جیت گئے،عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ڈگری جاری کرتے 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کا دعویٰ کیا تھا۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 2018 میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا،میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا

    ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کیس کا فیصلہ سنایا۔کیس میں مجموعی طور پر بیس گواہوں کے بیانات کو قلمبند کیا گیا۔علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔میشہ شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔مجموعی طور پر 284 پیشیاں ہوئی اور نو ججز کے تبادلے ہوئے۔عدالت نے میشا شفیع کے خلاف دعویٰ کو ڈگری کردیا۔عدالت نے میشا شفیع کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

  • اٹلی: اجازت کے بغیر امریکی فوجی طیاروں کی لینڈنگ کی کوشش

    اٹلی: اجازت کے بغیر امریکی فوجی طیاروں کی لینڈنگ کی کوشش

    اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو مشرق وسطیٰ سے منسلک کارروائیوں کے لیے سسلی کا فضائی اڈہ استعمال کرنے سے منع کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا تعلق نیول ایئر اسٹیشن سگونیلا سے ہے جو ایک اسٹریٹجک مرکز ہے جو اکثر نیٹو اور امریکی مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے، امریکی طیاروں بشمول بمباروں کے مشرق وسطیٰ کی طرف جانے سے پہلے اڈے پر اترنے کی توقع تھی تاہم اٹلی نے اترنے سے منع کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق درخواست مسترد اس لیے کی گئی کیونکہ اجازت کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا، اٹلی میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کو کنٹرول کرنیوالےمعاہدوں کےتحت، روم سے باضابطہ طور پر مشورہ کیا جانا چاہیے اور اس طرح کی کارروائیوں کو آگےبڑھنے سے پہلےمنظوری دینا چاہیے، مبینہ طور پر اطالوی حکام سے پیشگی مشاورت نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انکار کیا گیا،وزارت دفاع نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

  • عید کے دن قتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیا — اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک

    عید کے دن قتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیا — اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک

    چکوال (فیضان شیخ باغی ٹی وی):
    عید کے روز ڈھوک کرم دین میں ہونے والے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، جہاں مقتول مدثر کو جائیداد کے تنازعے پر عید کی نماز کے فوراً بعد فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی علاقے میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
    ذرائع کے مطابق واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کیس کو سی سی ڈی کے سپرد کیا گیا، جس پر ٹیم نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ٹریس کر لیا۔
    بتایا جاتا ہے کہ جہلم میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اسی دوران وہ اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگ جاتی، فاروق ستار پریشان ہیں، شرجیل میمن

    ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگ جاتی، فاروق ستار پریشان ہیں، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسکول، کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل کل سے بحال ہو جائے گا۔

    سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز ہوں گی، صوبے میں ہفتے کے دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات کرتی ہے لیکن بلدیاتی انتخابات سے بھاگ جاتی ہے، فاروق ستار کی باتوں کو اہمیت نہ دیں، وہ آج کل پریشان ہیں،خواتین کی فلاح کیلئے 5 کروڑ گرانٹ، تفریحی دوروں پر پابندی، سکھر و روہڑی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، عوامی ریلیف پر فوکس اور SDGs کی 98 اسکیمز کیلئے 4.33 ارب مختص کئے گئے ہیں،سندھ حکومت عوام کو بروقت ریلیف دینے کے لیے ایمرجنسی سروسز کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔سندھ ہمیشہ سے صحت کے شعبے میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ عوام کی صحت سندھ حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ، جلد ہی حاملہ خواتین کی بیماریوں سے متعلق قانون سازی کرنے جارہے ہیں۔سندھ کابینہ نے گندم خریداری کی پالیسی 2026کی منظوری دے دی ہے حکومتِ سندھ کے پاس ہاری کارڈ کے تحت تمام کسانوں کا ڈیٹا ہے جن سے گندم خریدی جائے گی اس پالیسی کے تحت گندم خریداری کا عمل شفاف ترین ہوگا،سندھ کابینہ کے اجلاس میں صورتحال کے پیشِ نظر مزید کفایت شعاری اپنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری گاڑیوں کےاستعمال کو محدود رکھا جائے گا،غیر اہم بجٹ منظورنہیں ہوگا اور نہ ہی تفریحی دورے کیے جائیں گے،ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم بنایا جا رہا ہے جس کے لیے کے ایم سی نے تین ایکڑ زمین فراہم کر دی ہے یہ میوزیم پاکستان کا سب سے بڑا اور بہترین میوزیم ہوگا

    اس موقع پر صوبائی وزیرِ داخلہ ضیاء لنجار نے بتایا کہ آپریشن نجات مہران کی بدولت امن قائم ہوا۔ گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور دیگر اضلاع سے انتہائی مطلوب ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں، اب آپریشن کے دوسرے فیز میں جارہے ہیں، تمام ہائی ویز پر سیکیورٹی کے بغیر گاڑیاں چل رہی ہیں،

  • گلوکارہ الکا یاگنک نایاب بیماری میں مبتلا

    گلوکارہ الکا یاگنک نایاب بیماری میں مبتلا

    مشہور بھارتی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب بھی ایک نایاب سماعتی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ نئے گانے ریکارڈ نہیں کر پا رہیں۔

    الکا یاگنک نے 2024 میں پہلی بار بتایا تھا کہ وہ ایک وائرل انفیکشن کے نتیجے میں ہونے والی حسی و اعصابی سماعت کی کمی کا شکار ہو گئی ہیں انہوں نے اس بیماری کو اپنی زندگی کا ایک بڑا اور اچانک دھچکا قرار دیا تھا ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے انہیں گانے کی نئی آفرز چھوڑنی پڑ رہی ہیں ان کے مطابق، میوزک ڈائریکٹرز اب بھی ان سے رابطہ کرتے ہیں، لیکن وہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

    حال ہی میں انہیں بھارت کا اہم اعزاز پدما بھوشن دیا گیا، جس پر انہوں نے خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیاان کا کہنا تھا کہ انہیں اس اعزاز کی توقع نہیں تھی، لیکن یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    الکا یاگنک نے موجودہ موسیقی کے رجحانات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میوزک میں پہلے جیسی روحانیت کم ہو گئی ہے اور زیادہ تر گانے ریپ، ریمکس اور تیز دھنوں پر مبنی ہوتے ہیں، سننے والوں کے لیے دوبارہ دل کو چھو لینے والی موسیقی آنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ الکا یاگنک نے بالی وڈ میں کئی سپر ہٹ گانے گائے ان کا آخری گانا فلم امر سنگھ چمکیلا کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے ہدایتکار امتیاز علی نے بنایا اور موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی تھی۔

  • سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

    سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

    سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل کر دی گئیں-

    ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت مسافروں کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیا ت کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر ایکسپریس میں نئی ریکس شامل کر دی گئی ہیں،سکھر ایکسپریس کے لیے دو نئی ریکس آج کراچی اور جیکب آباد پہنچ جائیں گی، جس سے ٹرین کی سروس میں بہتری اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے گا۔

    سکھر ایکسپریس کی نئی ریکس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب جلد متوقع ہے نئی شامل کی جانے والی ریکس جدید طرز کی کوچز پر مشتمل ہوں گی جن میں اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی بزنس کلاس کوچز شامل ہیں اس کے علاوہ بہتر نشستوں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز اور بہتر لائٹنگ و وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔