Baaghi TV

Blog

  • افغانستان کی جانب سے شدت پسند عناصر کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں

    افغانستان کی جانب سے شدت پسند عناصر کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں

    جنگ اور امن کے معاملات میں ہر ذمہ دار ریاست کے لیے اصول و قواعد متعین ہوتے ہیں، مگر افغانستان کی جانب سے بعض شدت پسند اور دہشت گرد عناصر کی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں نہ تو پشتون روایات کے مطابق ہیں اور نہ ہی اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ۔

    اس کے برعکس، پاکستان نے ٹی ٹی اے کے ہلاک شدہ جنگجوؤں کی لاشوں کو پوری عزت کے ساتھ افغانستان کے حوالے کیا اور زندہ گرفتار دہشت گردوں کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پیش آیا، جو جنگی اصولوں کی پاسداری کا واضح ثبوت ہے۔جبکہ ٹی ٹی اے کے کارندے اسلامی تعلیمات اور پشتون روایات کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر انسانی اور وحشیانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

  • آبنائے ہرمز ہر صورت کھلی رہے گی، ٹرمپ کا بحری تجارت کے تحفظ کا اعلان

    آبنائے ہرمز ہر صورت کھلی رہے گی، ٹرمپ کا بحری تجارت کے تحفظ کا اعلان

    ‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلا رکھنے اور خلیج سے گزرنے والی بحری تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے خلیج سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے لیے دوہرے تحفظ کا حکم دیا ہے۔ ان کے مطابق ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کمرشل اور تجارتی جہازوں کی نگرانی کریں گے اور انہیں محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔
    ‎امریکی صدر نے خلیج میں سفر کرنے والے تیل بردار جہازوں کو انشورنس اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ اس فیصلے کے تحت امریکا تجارتی جہازوں کو انشورنس کی ضمانت فراہم کرے گا تاکہ کشیدہ صورتحال کے باوجود عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔
    ‎اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں توانائی کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنائے گا اور اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج سے گزرنے والی توانائی کی سپلائی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا تاکہ عالمی منڈیوں میں تیل کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

  • ‎ایران کے سعودی عرب پر کروز میزائل اور ڈرون حملے، دفاعی نظام نے تباہ کر دیے

    ‎ایران کے سعودی عرب پر کروز میزائل اور ڈرون حملے، دفاعی نظام نے تباہ کر دیے

    ‎ایران کی جانب سے سعودی عرب پر دو کروز میزائل اور متعدد ڈرونز فائر کیے گئے، تاہم سعودی دفاعی نظام نے ان میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا۔
    ‎سعودی وزارت دفاع کے مطابق راس تنورا میں واقع آرامکو ریفائنری کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    ‎حکام کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں داغے گئے کروز میزائلوں کو بھی فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔
    ‎خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران نے پیر کے روز سی آئی اے کے ایک اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
    ‎دوسری جانب ترکیہ کی جانب بھی پہلی بار میزائل فائر کیا گیا جسے نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ترک حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔
    ‎ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ نیٹو نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔

  • ایران آپریشن میں امریکا 20 سے زائد ہتھیاری نظام استعمال کر رہا ہے، سینٹ کام

    ایران آپریشن میں امریکا 20 سے زائد ہتھیاری نظام استعمال کر رہا ہے، سینٹ کام

    ‎امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) کے مطابق ایران میں جاری آپریشن کے دوران امریکا فضائی، بحری، زمینی اور میزائل دفاعی افواج سمیت 20 سے زائد ہتھیاری نظام استعمال کر رہا ہے۔
    ‎امریکا بی-1 بمبار طیارے، بی-2 اسٹیلتھ بمبار، ایف-35 لائٹننگ II اسٹیلتھ لڑاکا طیارے، ایف-22 ریپٹر جیٹ، ایف-15 طیارے اور ای اے-18 جی گرولر طیارے استعمال کر رہا ہے۔
    ‎اس کے علاوہ ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹرائک سسٹم بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں لو کاسٹ اَن مینڈ کامبیٹ اٹیک سسٹم (LUCAS) کے ون وے ڈرونز، ایم کیو-9 ریپر ڈرونز، ایم-142 ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہائمارس) اور ٹوماہاک کروز میزائل شامل ہیں۔
    ‎مزید برآں امریکا فضائی دفاعی نظام جیسے پیٹریاٹ، ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) بیٹریاں اور ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اواکس AWACS) طیارے بھی استعمال کر رہا ہے۔
    ‎امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن اور یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ ایران پر حملے کے آغاز کے وقت مشرقِ وسطیٰ میں موجود تھے۔

  • رافیل طیاروں نے یو اے ای کی طرف بڑھنے والے ایرانی ڈرونز مار گرائے، فرانسیسی وزیر خارجہ

    رافیل طیاروں نے یو اے ای کی طرف بڑھنے والے ایرانی ڈرونز مار گرائے، فرانسیسی وزیر خارجہ

    ‎فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کے رافیل لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کی طرف بڑھنے والے ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔
    ‎ایک بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ رافیل طیاروں نے یو اے ای کی جانب آنے والے ایرانی ڈرونز کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج کے سینکڑوں اہلکار تعینات ہیں۔
    ‎رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے قریب الظفرہ ایئر بیس پر موجود رافیل طیارے ایرانی حملوں کے خدشے کے پیش نظر فضائی نگرانی اور دفاعی مشن پر مامور ہیں۔
    ‎اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے تین بیلسٹک میزائل اور 129 ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، جبکہ آٹھ ڈرون اماراتی سرزمین پر گرے۔
    ‎واضح رہے کہ فرانس نے متحدہ عرب امارات میں فضائی سلامتی کے آپریشنز کے لیے رافیل لڑاکا طیارے تعینات کر رکھے ہیں۔ اس مشن کا مقصد یو اے ای میں قائم فرانسیسی فوجی اڈے کی حفاظت کرنا ہے جہاں فرانسیسی فوجی تعینات ہیں۔ یہ تعیناتی یکم مارچ 2026 کو فرانسیسی اڈے کے ایک ہینگر پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد کی گئی تھی۔
    ‎ادھر قطر کی فوج نے بھی کہا ہے کہ آج صبح ایران کی جانب سے 10 ڈرونز اور دو کروز میزائلوں سے حملے کی کوشش کی گئی تاہم اس کے تمام پروجیکٹائلز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک لیا گیا۔

  • آپریشن غضب للحق میں پاکستان نے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    آپریشن غضب للحق میں پاکستان نے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم فوجی اڈے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا۔
    رپورٹ کے مطابق پاکستانی حملے میں بگرام ایئربیس پر واقع ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
    ‎نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے۔
    ‎رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں بھی متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔

  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی، فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافہ

    کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی، فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافہ

    ‎کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
    ‎اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
    ‎نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ہونے والا یہ اضافہ صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
    ‎نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔

  • ‎بحرِ ہند میں ایرانی بحری جہاز پر حملہ، بھارت کیلئے سفارتی شرمندگی

    ‎بحرِ ہند میں ایرانی بحری جہاز پر حملہ، بھارت کیلئے سفارتی شرمندگی

    ‎بحرِ ہند میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی بحری جہاز کو مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ حملہ ایک امریکی آبدوز کی جانب سے کیا گیا۔
    ‎ذرائع کے مطابق یہ جہاز بھارت میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا اور واقعہ بھارت اور سری لنکا کے ساحلی علاقوں کے قریب پیش آیا۔
    ‎ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق یا لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 78 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سری لنکن ریسکیو ٹیموں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    ‎اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ حملہ بھارتی معلومات یا اس کی سرپرستی میں ہوا، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

  • ‎افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول: فیلڈ مارشل

    ‎افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول: فیلڈ مارشل

    ‎چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے اور مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشن غضب للحق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔‎فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استقامت کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا ناقابل قبول ہے اور اس سے پیدا ہونے والے ہر خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔‎انہوں نے پاک افغان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری، مربوط کارکردگی اور بلند حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

  • ‎بیروت میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ ہوا تو دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانے نشانہ بنیں گے: ایران

    ‎بیروت میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ ہوا تو دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانے نشانہ بنیں گے: ایران

    ‎ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر بیروت میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
    ‎ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا تو ایران دنیا بھر میں موجود اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
    ‎ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود تہران نے اب تک کسی بھی ملک میں اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران دیگر ممالک کے احترام اور سفارتی اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے اور اسرائیل کو اس رویے کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
    ‎ایرانی حکام نے مزید کہا کہ کسی بھی سفارتی مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا اور اس کے نتائج خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ بنا سکتے ہیں۔